خود احتسابی کیوں ضروری ہے؟ | Khud Ehtesabi Kyun Zaroori Hai


5/5 - (1 vote)

خود احتسابی کیوں ضروری ہے؟
(Khud Ehtesabi Kyun Zaroori Hai)

مراسلہ: محترمہ فرح ناز سروری قادری (ہارون آباد)

منگول سلطنت کے بانی چنگیز خان کے پوتے کا نام ہلاکو خان تھا جس نے بغداد پر حملہ کیا اور خوب لوٹ مار مچائی۔ ایک روایت کے مطابق اس نے 2 لاکھ اور دوسری روایت کے مطابق 4 لاکھ انسانوں کوبے رحمی سے قتل کیا۔ اس نے بغداد کی تمام قدیم مساجد، مکاتب اور محلات ڈھا دیئے۔ 

اس ظالم حکمران نے ایک حکم جاری کیا کہ وہ بغداد کے سب سے بڑے عالم سے ملنا چاہتا ہے۔ لیکن کوئی بھی عالم ہلاکو خان سے ملنے کے لیے تیار نہ تھا۔ آخرکار کادہان نام کا ایک کم عمر نوجوان جس کی ابھی داڑھی بھی پوری طرح نہیں آئی تھی، ہلاکو خان سے ملنے کے لیے رضا مند ہو گیا۔ ہلاکو خان سے ملنے کے لیے جاتے وقت کادہان نے اپنے ساتھ ایک اونٹ، ایک بکرا اور ایک مرغا بھی لے لیا۔ 

ہلاکو خان نے نوجوان سے پوچھا ’’مجھ سے ملنے اور میرا سامنا کرنے کے لیے بغداد والوں کے پاس تمہارے سوا کوئی اور نہیں تھا؟‘‘ کادہان نے جواب دیا ’’اگر آپ مجھ سے بڑے سے ملنا چاہتے ہیں تو باہر ایک اونٹ موجود ہے، اگر داڑھی والا چاہتے ہیں تو باہر ایک بکرا موجود ہے اور اگر بلند آواز والا چاہتے ہیں تو باہر ایک مرغا بھی موجود ہے، آپ جسے چاہیں بلا لیں۔ ‘‘ ہلاکو خان بھانپ گیا کہ اس کے سامنے کھڑا ہوا شخص کوئی عام آدمی نہیں ہے۔ تب ہلاکو خان نے اس سے پوچھا ’’یہ بتاؤ  کہ میرے یہاں آنے کی وجہ کیا ہے؟‘‘ نوجوان نے اسے بہت گہرا جواب دیا۔ اس نے کہا ’’ہمارے اعمال اور ہمارے گناہ تمہیں یہاں لائے ہیں، ہم نے اللہ (Allah) کی نعمتوں کی قدر نہیں کی، اس کی نافرمانیوں میں آگے بڑھتے گئے۔ دنیا، مال و دولت اور زمین و جائیداد کی محبت ہمارے دلوں میں رچ بس گئی۔ اس لیے اللہ نے آپ کو ہمارے پاس عذاب کے طور پر بھیجا ہے تاکہ اس نے ہمیں جو نعمتیں دی تھیں وہ ہم سے واپس لے لے۔ ‘‘

یہ جواب سن کر ہلاکو نے دوسرا بڑا عجیب سوال کر دیا۔ اس نے پوچھا ’’مجھے کون یہاں سے نکال سکتا ہے؟‘‘ نوجوان نے جواب دیا ’’جب ہم نعمتوں کی قدر جان لیں گے، ان کا شکر ادا کرنے لگیں گے  اور آپس کے اختلافات ختم کر لیں گے تو اس وقت پھر آپ یہاں ہرگز نہیں رہ سکیں گے۔‘‘

درس:

اس وقت مسلمانوں میں ایک بڑی بیماری یہ پھیلی ہوئی ہے کہ دوسری اقوام پر آنے والی قدرتی آفتوں کو تو وہ پورے یقین کے ساتھ اللہ کا عذاب قرار دیتے ہیں لیکن اپنی حالت کی بے انتہا خرابی کو بھی احتساب کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں حالانکہ تاریخ میں ایسی بیشمار مثالیں موجود ہیں جو خود احتسابی کا احساس ابھارتی ہیں۔ 

پاکستان کے مسلمانوں کے لیے بھی اس واقعہ میں بڑا سبق ہے۔ اللہ کے تنبیہی عذابوں کو دوسروں کے یہاں نہیں بلکہ خود اپنے یہاں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ غفلت اور بے عملی کے پردے اور زیادہ دبیز ہو جائیں گے اور صبح ِامید مزید دور ہوجائے گی لہٰذا آج کے اس پرفتن دور میں نہ صرف پاکستان کے مسلمانوں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے انسان کو سیاست نہیں بلکہ روحانی تربیت کی ضرورت ہے۔ آج کے افراتفری کے دور میں سلسلہ سروری قادری (Sarwari Qadri Order) کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) اسلام (islam) کی حقیقی روح یعنی فقر کے فروغ کے لیے عَلم بلند کیے ہوئے ہیں۔طالبانِ مولیٰ کے لیے دعوتِ عام ہے کہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے دستِ مبارک پر بیعت ہو کر روحانی ترقی کریں۔

(Khud Ehtesabi Kyun Zaroori Hai)

 
 

42 تبصرے “خود احتسابی کیوں ضروری ہے؟ | Khud Ehtesabi Kyun Zaroori Hai

  1. یقیناً اگر ہم محاسبہ نفس کرتے رہیں گے تو اللہ کی ناراضی سے بچیں گے

  2. آج کے اس پرفتن دور میں پوری امتِ مسلمہ کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے انسان کو سیاست نہیں بلکہ روحانی تربیت کی ضرورت ہے

    1. اس وقت مسلمانوں میں ایک بڑی بیماری یہ پھیلی ہوئی ہے کہ دوسری اقوام پر آنے والی قدرتی آفتوں کو تو وہ پورے یقین کے ساتھ اللہ کا عذاب قرار دیتے ہیں لیکن اپنی حالت کی بے انتہا خرابی کو بھی احتساب کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں حالانکہ تاریخ میں ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں جو خود احتسابی کا احساس ابھارتی ہیں۔

      #sultanulashiqeen #sultan_ul_ashiqeen #mahnamasultanulfaqrlahore #markazefaqr #tehreekdawatefaqr #tdfblog #urdublog #spirituality #faqr #allah #islam #sarwariqadriorder #khudehtesabikyunzaroorihai #khud_ehtesabi_kyun_zaroori_hai

    2. اس وقت مسلمانوں میں ایک بڑی بیماری یہ پھیلی ہوئی ہے کہ دوسری اقوام پر آنے والی قدرتی آفتوں کو تو وہ پورے یقین کے ساتھ اللہ کا عذاب قرار دیتے ہیں لیکن اپنی حالت کی بے انتہا خرابی کو بھی احتساب کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں حالانکہ تاریخ میں ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں جو خود احتسابی کا احساس ابھارتی ہیں۔
      #sultanulashiqeen #sultan_ul_ashiqeen #mahnamasultanulfaqrlahore #markazefaqr #tehreekdawatefaqr #tdfblog #urdublog #spirituality #faqr #allah #islam #sarwariqadriorder #khudehtesabikyunzaroorihai #khud_ehtesabi_kyun_zaroori_hai

  3. آج کے افراتفری کے دور میں سلسلہ سروری قادری (Sarwari Qadri Order) کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) اسلام (islam) کی حقیقی روح یعنی فقر کے فروغ کے لیے عَلم بلند کیے ہوئے ہیں۔طالبانِ مولیٰ کے لیے دعوتِ عام ہے کہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے دستِ مبارک پر بیعت ہو کر روحانی ترقی کریں۔

  4. رات کو سونے سے پہلے اپنا احتساب کرکے سونا چاہیے

  5. ماشااللہ بہت ہی خوبصورت آرٹیکل ہے 💯🥰❤

  6. اللہ پاک ہمیں اپنی رضا میں راضی اور اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین❤❤❤🌹🌹🌹

  7. پاکستان نہ تو سیاسی اور نہ معاشی بحران بلکہ ہم بدترین اخلاقی اور باطنی بحران سے گزر رہے ہیں

  8. بیشک ۔بلکل حقیقت ہے ۔ھم لوگ بہت بھٹک گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں