تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز (Tehreek Dawat-e-FaqrNews)

رپورٹ: احسن علی سروری قادری

اسمِ اعظم کا فیض عام کرنے کے لیے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کے ملک
 کے مختلف شہروں میں دورے، عوام الناس کو تعلیماتِ فقر سے روشناس کروانے کا سلسلہ بھی جاری رہا

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرامام سلسلہ سروری قادری اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ  (Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo)کے حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے نقش ِقدم پر چلتے ہوئے اور سلسلہ سروری قادری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے کامیاب تبلیغی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اوکاڑہ شہر کا تبلیغی دورہ

اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam) کے نور سے خلق ِخدا کومنور کرنے کا عزم لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے نورِ نظر، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) اوکاڑہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں تشریف لے گئے۔ قافلہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کی قیادت میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے روانہ ہوا اور چک نمبر 2RB/38  تحصیل و ضلع اوکاڑہ میں محمد مشتاق احمد سروری قادری کے گھر پہنچا۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کی تشریف آوری سے قبل ہی علاقہ میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے پہنچ چکے تھے۔ اس لیے صاحبزادہ صاحب کی آمد سے قبل مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد صاحبزادہ صاحب کے والہانہ استقبال کے لیے موجود تھی۔ محمد مشتاق احمد سروری قادری کے گھر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا۔ صاحبزادہ صاحب نے محفل کی صدارت فرمائی۔ محفل کے بعد شاندار لنگر سے تمام حاضرین کی تواضع کی گئی۔ کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے دست ِاقدس پر بیعت ہو کر سلطان الاذکار ھوُ، تصور اسمِ اللہ ذات  ( Ism e Azam)اور مشق مرقومِ وجودیہ کی نعمتِ عظمیٰ حاصل کی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب عبداللہ رشید سروری قادری، محمد سرور سروری قادری، غلام مصطفٰی سروری قادری اور محمد مشتاق عرف بابر سروری قادری کی درخواست پر ان کے گھر بھی دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔

مپالکے اور گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ کا تبلیغی دورہ

30جنوری 2022 بروز اتوار نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) مریدین اور عقیدتمندوں کے ہمراہ مپالکہ و گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ کے تبلیغی دورے کے لئے تشریف لے گئے۔ تبلیغی قافلہ صاحبزادہ صاحب کی قیادت میں مپالکہ میں محمد سلامت سروری قادری کے گھر پہنچا۔ صاحبزادہ صاحب کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تکبیر و رسالت کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے جعفر حسین سروری قادری، محمد زمان سرور سروری قادری اور فوجی منصب سروری قادری کے گھر بھی قدم رنجہ فرمایا اور تمام اہل ِخانہ کے لیے خصوصی دعائے خیر بھی فرمائی۔ اس کے بعد قافلہ مپالکہ سے گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ کے سرپرست تحریک دعوتِ فقر محمد آصف محمود سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں ایک شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا تھا۔ بعد از محفل حاضرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ لنگر تقسیم کیا گیا۔ کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ صاحبزادہ صاحب کے دست اقدس پر بیعت ہوئے۔ دعا کے بعد قافلہ صاحبزادہ صاحب کی قیادت میں واپس لاہور کے لئے روانہ ہوا۔

بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کا تبلیغی دورہ

صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) 3 فروری 2022ء بروز جمعرات اسمِ اللہ ذات کا پیغام پھیلانے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے چار روزہ تبلیغی دورہ کے لئے تشریف لے گئے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے خلیفہ اور نگران شعبہ دعوت و تبلیغ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری اور شعبہ کے دیگر ممبران تبلیغی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے چند روز قبل ہی روانہ ہو چکے تھے۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے بچیانہ منڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں دورے کیے جن میں چک656/7 گ ب، چک 561 گ ب مرضی پورہ، چک 625 گ ب انور کے محل، چک 561 گ ب ناروانوالہ، چک 561 گ ب داتا نگر، چک 657/8 گ ب اور چک 378 گ ب حماندکے شامل ہیں۔ مریدین کی کثیر تعداد ملاقات کا شرف حاصل کرنے کے لئے امڈ آئی۔ ہر گاؤں اور گلی میں قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔ طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے دست ِاقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی جس کے بعد صاحبزادہ صاحب نے انہیں سلطان الاذکار ھُو، تصور اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam) اور مشق مرقومِ وجودیہ عطا کی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) جو بھی دعا فرماتے ہیں اللہ پاک وہ قبول فرماتا ہے اس لیے تمام عقیدتمند صاحبزادہ صاحب کو اپنے گھر مدعو کرنا چاہتے تھے۔ تاہم صاحبزادہ صاحب چند عقیدتمندوں کے گھر تشریف لے گئے ان کے لیے خصوصی دعائے خیر فرمائی۔ یہ 4 روزہ تبلیغی دورہ 6 فروری 2022 بروز اتوار تک جاری رہا۔

فیضانِ فقر عام، اب ہر شخص ہو سکتا ہے مستفید۔۔طالبانِ مولیٰ کو اپنی نورانی صحبت سے
مستفید فرمانے کے لیے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس ہفتہ اور اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں تشریف فرما ہوئے

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) ہر ہفتہ اور اتوار مریدین اور عقیدتمندوں سے مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Masjid-e-Zahra, Rangilpur Sharif)  میں ملاقات فرماتے ہیں۔ ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہو کر روحانی تسکین پاتے ہیں۔ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ کی صحبت سے تزکیہ نفس، تصفیہ قلب اور تجلّیہ روح حاصل ہوتا ہے اور طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت میں جس قدر خلوص اور عشق سے آتے ہیں اتنی ہی جلدی معرفت ِالٰہی کی منازل طے کرتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرماتے ہیں۔ ان مواقع پر خواتین کے لئے پردے کا خصوصی اہتمام اور مہمانوں کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل برائے سال 2022ء کی حلف برداری کی تقریب،
منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے ملک بھر سے منتخب ہونے والے افراد سے حلف لیا

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل (19) 37 کے تحت نو منتخب مجلس ِشوریٰ جنرل کونسل کا انتخاب کرتی ہے۔ مجلسِ شوریٰ تحریک دعوتِ فقر کے دستور اور قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری مشاورت کے بعد جنرل کونسل کے ممبران کی لسٹ ترتیب دیتی ہے جس کی منظوری مجلسِ خلفا دیتی ہے۔ مجلس ِخلفا سے منظوری کے بعد 22 جنوری 2022ء بروز ہفتہ مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Masjid-e-Zahra, Rangilpur Sharif) میں نو منتخب ممبران جنرل کونسل برائے سال 2022 ء کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے فرمائی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نعت ِ رسولِ مقبولؐ سے ہوا۔ اس کے بعد جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے نو منتخب جنرل کونسل کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ جنرل سیکرٹری نے جنرل کونسل کے قیام، اہمیت اور اغراض ومقاصد کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران جنرل کونسل سے حلف لیا۔ سب ممبران نے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فقرِ محمد یؐ کو عام کرنے اور تحریک دعوتِ فقر کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پرمولانا یاسر یاسین سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کے انتظامات کے سلسلے میں انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس،
محفل کے شاندار انعقاد کے حوالے سے مختلف امور پر اہم نوعیت کی گفتگو

21 مارچ کا دن تحریک دعوتِ فقر اور سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے مریدین اور عقیدتمندوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بابرکت روز سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کو ان کے مرشد پاک سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمداصغرعلیؒ نے امانت ِالٰہیہ منتقل فرمائی۔ اسی دن کی یاد میں تحریک دعوتِ فقر کے زیر ِاہتمام ایک عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ محفل کے انتظامات اور تیاریوں کا سلسلہ دو ماہ قبل ہی شروع کر دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلہ میں تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری 2022ء بروز سوموار خانقاہ سروری قادری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محفل کے شاندار انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ گزشتہ محافل کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام ممبران نے قیمتی ارا دیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بابرکت محفل کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے محفل کے انعقاد سے پہلے انتظامیہ کے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے۔

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کی تیاریوں اور انتظامات کی منصوبہ بندی کے پیشِ نظر
تحریک دعوتِ فقرکی مجلسِ شوریٰ کا اہم نوعیت کا اجلاس، مجلسِ شوریٰ کا اہم امور پر تبادلہ خیال 

یکم فروری 2022ء بروز منگل تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سروری قادری 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کی تیاریوں اور انتظامات کی منصوبہ بندی کے پیشِ نظر تحریک دعوتِ فقرکی مجلسِ شوریٰ کا اہم نوعیت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک دعوتِ فقر کے صدر حسن رضا سروری قادری نے کی۔ اس اہم ترین اجلاس میں ملک بھرسے ممبران نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز نے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق 21مارچ کو منعقد ہونے والی سالانہ محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کے ایک ایک پہلو پر روشنی ڈالی اور تفصیلی بحث کی۔ محفل کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لئے ممبران مجلسِ شوریٰ نے بھی اپنی قیمتی آرا دیں جنہیں قلمبند کر لیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر شعیب ارشاد سروری قادری نے محفل کے کامیاب انعقاد اور تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کے لئے دعائے خیر کروائی۔

سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو 2022ء میں سلطان الفقر پبلیکیشنز  (Sultan ul Faqr Publications)کی بھرپور نمائندگی،
فقرِ محمدی کا پیغام عام کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری 

سلطان الفقر پبلیکیشنز  (Sultan ul Faqr Publications)نے سٹوڈنٹ ایجوکیشن ایکسپو 2022  (Student Education Expo)کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے کتاب میلے میں شاندار بک سٹال لگایا جس میں تمام کتب پر 50 فیصد کی خصوصی رعائت دی گئی۔ شائقین کی جانب سے ایکسپو سنٹر لاہورمیں سلطان الفقر پبلیکیشنز  (Sultan ul Faqr Publications) کی کتب کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ’’ حقیقت ِاسم اللہ ذات‘‘ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب رہی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں