Alif-mahnama-sultanulfaqr-magazine

alif | الف


Rate this post

الف (Alif)

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا حسن و جمال

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے حسن و جمال کو قلم کی قید میں بند کرنا کسی ذی روح کے بس کی بات نہیں۔آپ مدظلہ الاقدس کے حقیقی حسن و جمال کوصرف عاشق ،مریدِ صادق، نورِ بصیرت رکھنے والا یا خود عشق ہی دیکھ سکتا ہے۔ اس جوہرِ اعظم کے اظہار کی خاطرنہ تو لغتِ عصر میں وہ حسین الفاظ ہیں جو آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کے شایانِ شان ہوں اورنہ ہی قلم کی سیاہی میں وہ طاقت ہے جو آپ کے انمول حسن کو حروف کی شکل دے سکے۔ الغرض آپ کے حسنِ ازل سے ہی کارخانہ قدرت میں موجودات کو حسن کی خیرات نصیب ہوئی ہے۔ 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کو شبیہِ غوث الاعظم، سلطان العاشقین(Sultan-ul-Ashiqeen)، آفتابِ فقر، شانِ فقر(Shan-e-Faqr)، سلطا ن الذاکرین اورسلطان محمد(Sultan Mohammad) کے مبارک القابات سے ملقب کیا گیا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) اپنے مبارک القابات کی طرح بہت ہی حسین و جمیل ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کو اللہ تعالیٰ نے ظاہری و باطنی کامل حسن وجمال سے نواز رکھا ہے ۔ آپ مدظلہ الاقدس کا ایک ایک نقش دلکش اور آپ کا ہر سخن دلفریب اور دِل کو مو ہ لینے والا ہے۔ جو آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کو ایک بار نورِ بصیرت سے دیکھ لیتا ہے بس پروانہ وار آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کے حسین جلوے کے سحر میں گم ہو جاتا ہے۔ اسے ہر چہرہ میں آپ مدظلہ الاقدس ہی کا چہرہ نظر آتا ہے گویا کائنات کے ہر ذرّے کا حسن صرف اسی حسن کا عکاس ہے۔آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کے جسمِ اقدس کا ہر ایک عضو متوازن و مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ حسنِ ازلی کا مظہر ہے ۔ آپ مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen) کا مبارک جسمِ اطہر ہر قسم کے عیب سے پاک اور ناقابلِ بیان نورانیت کا حامل ہے۔ گویا ایک پارس کی مثل کہ جو اس سے چھو جائے سونا بن جائے۔

آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) نہ تو بہت ہی طویل قامت ہیں اور نہ ہی پست قد، بلکہ آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) میانہ قد کے مالک ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen) قد اور رعنائی میں حسنِ مجسم ہیں۔ محفل یا لوگوں کے ہجوم میں سب سے بارعب، دراز قد اور ممتاز نظر آتے ہیں مگر تنہائی میں آپ مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen) کا قد مبارک متناسب معلوم ہوتا ہے۔ آپ مد ظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کے جسمِ اطہرکے تمام اعضا مضبوط، متناسب اور کِھلے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔جو آپ مد ظلہ الاقدس کے ہاتھ اور پاؤں کو دیکھتا ہے اس کی طبیعت میں فرحت و تازگی کی لہر دوڑنے لگتی ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کا رنگ مبارک گندم گوں اور سونے کی طرح چمکدار ہے۔ کبھی اس حیرت انگیزنورانیت میں شدتِ عشقِ الٰہی کی سرخی شامل ہوجائے تو دیکھنے والوں کو تابِ نظارہ نہیں رہتی لیکن جب مائل بہ کرم ہوکر اپنے جمال کو جلالیت پر حاوی کر لیتے ہیں تو آپ کے دیدار سے زیادہ فرحت انگیز نظارہ روئے کائنات پر اور کوئی نہیں ہوتا۔ایسے وقت میں آپ مد ظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کے دیدار ِ اقدس سے روح میں نور کی کرنیں اترتی ہیں اور دیکھنے والا انگشتِ بدندان رہ جاتا ہے۔ مجمع و محفل میں آپ مدظلہ الاقدس کی سحر انگیز شخصیت کے سامنے بڑی بڑی حسین و جمیل شخصیات کا حسن ماند پڑ جاتا ہے اور تمام مجمع کی نظر صرف و صرف آپ مدظلہ الاقدس(Sultan-ul-Ashiqeen) کی ذاتِ اقدس پر ہوتی ہے۔ (اقتباس از کتاب ’’سلطان العاشقین)(Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman)


اپنا تبصرہ بھیجیں