تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


5/5 - (2 votes)

تحریک دعوتِ فقر نیوز  Tehreek Dawat-e-FaqrNews

خانقاہ سلطان العاشقین کا توسیعی منصوبہ اور زیر ِ تعمیر انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر 

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا معمول ہے کہ ہر ہفتہ کے روز زیر تعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے جاتے ہیں۔ یہ عظیم الشان پراجیکٹ گاؤں رنگیل پور شریف، سندر اڈہ براستہ ملتان روڈ لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 08اپریل 2023ء بروز ہفتہ آپ مدظلہ الاقدس نے نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین کا ہفتہ وار دورہ فرمایا۔ مسجدِزہراؓ کی کنسٹرکشن سائٹ پر آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھیوں نے گرم جوشی سے آپ کا استقبال کیا۔ کنسٹرکشن کمیٹی مسجدِ زہراؓ کے انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کو مسجد کے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام امور کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اورخانقاہ کے توسیعی منصوبہ کا جائزہ لیا۔

خانقاہ سلطان العاشقین کے مغرب میں مریدین کے لیے دو بڑے ہال اور مہمانوں کے لیے کمرے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ اس کا مقصد خانقاہ سلطان العاشقین میں آنے والے مریدین کے قیام و طعام کی بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک دعوتِ فقر کے انتظامی دفاتر کی تعمیر کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے جس کی بدولت مستقبل قریب میں تحریک کے انتظامی دفاتر خانقاہ سلطان العاشقین سے فعال ہوں گے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے پراجیکٹ انچارج سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری سے بریفنگ لی اور تفصیلی جائزہ کے بعدویڈیو پیغام کے ذریعے مریدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام ۔8اپریل تا 16اپریل 2023ء

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مریدین و عقیدتمندوں پراپنی روحانی صحبت کے انوار وتجلیات نچھاور کرنے کے لیے 08اپریل تا 16اپریل مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں قیام فرمایا۔ اس دوران مرد و خواتین مریدین و عقیدتمندوں کو دعوتِ عام دی گئی کہ وہ مرشد کامل اکمل کی پاکیزہ صحبت سے اپنے قلوب کو منور کریں۔ اس دوران بے شمار مرد و خواتین نے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف کا رُخ کیا اور صحبتِ مرشد سے مستفید ہوئے۔ خواتین مریدین کے لیے خصوصی پردہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے بھی خانقاہ میں قیام فرمایا ۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی رمضان المبار ک میں مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے رمضان کی بابرکت ساعتوں میں مریدین و عقیدتمندوں کے قلوب کو منور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ افراد صحبتِ مرشد سے اپنے نفوس کا تزکیہ کرسکیں۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے 09اپریل 2023ء اور 16اپریل 2023ء بروز اتوار مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں ملک بھر سے آنے والے مرد و خواتین مریدین سے خصوصی ملاقات فرمائی۔اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلسِ خلفا بھی شریک تھے۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِصدارت سنبھالی۔ مریدین و عقیدتمندوں نے فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ مجلس سے غیر رسمی گفتگو فرمائی۔ مریدین کے قلوب کو اپنی روحانی صحبت سے مستفید کرنے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی جن کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

خانقاہ سلطان العاشقین میں مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل کے اجلاس

 مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں بالترتیب14 اپریل 2023ء اور 15 اپریل 2023ء کوتحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاسوں کا ایجنڈا عشر کی منصوبہ بندی اور عید ملن تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی صدارت میں منعقد ہونے والے ان اجلاسوں میں ممبران نے اپنے مفید مشوروں کی صورت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عشر کی وصولی کے حوالے سے تمام علاقائی جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خانقاہ کی غذائی ضروریات کے پیشِ نظر ممبران مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل نے گندم کی خریداری میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادر ی نے بھی شرکائے اجلاس کو اپنی ماہرانہ تجاویز سے نوازا۔

پہلے ایجنڈا پر مفصل بحث کے بعد جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز نے اجلاس کے دوسرے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو عید ملن تقریب کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔تقریب کواپنے مرشد کامل اکمل کی رضا کے مطابق کامیاب بنانے کے لیے تمام ممبران نے اپنی آرا پیش کیں اور تمام منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاسوں کے اختتام پر دعائے خیر کرائی گئی جس میں تحریک دعوت ِ فقر کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانوروں اور پرندوں پر خصوصی شفقت

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ایک نہایت شفیق اور رحمدل شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کی شفقت اور مہربانی صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آپ مدظلہ الاقدس جانور وں اور پرندوں پر بھی شفقت و مہربانی فرماتے ہیں اور تمام مریدین کو بھی جانوروں اور پرندوں سے پیار اور مہربانی کی ترغیب دیتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کی جانوروں سے محبت اور لگاؤ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ خانقاہ سلطان العاشقین میں اعلیٰ نسل کے گھوڑے، بھینسیں، گائے، بکریاں، مور ، مرغیاں ، کبوتر اور خرگوش رکھے گئے ہیں۔ ان تمام چرند و پرند کے لیے باقاعدہ طور پر علیحدہ علیحدہ مسکن اور خدمت گار متعین ہیں جو ان کی غذائی ضروریات کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ 

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی آپ مدظلہ الاقدس نے چرند پرند کے لیے بھی سایہ دار اورٹھنڈے مسکن تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ انہیں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جاسکے۔ بلا شبہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس انتہائی شفیق اور مہربان مرشد کامل اکمل ہیں جن کے تصرفات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔

عید ملن تقریب ۔ عیدالفطر 1444ھ

تحریک دعوتِ فقر ہر سال عیدین کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کرتی ہے جس میں ملک کے طول و عرض سے مریدین و عقیدتمند شرکت کرتے ہیں۔ حسبِ روایت عید الفطر 1444ھ کے پرُ مسرت موقع پر بھی تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔یہ تقریب خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں انعقاد پذیر ہوئی جس میں نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی شریک تھے۔

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ پنڈال میں قدم رنجہ فرمائے تو مریدین نے فلک شگاف نعروں سے پر جوش استقبال کیا اور خلفا نے دیدہ زیب گلدستے پیش کیے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی اور منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادر ی نے تقریب کا آغاز کیا۔سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے تمام شرکائے محفل کو تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی اور موسم کی شدت کے باوجود اس روحانی محفل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں حمد، نعت اور عارفانہ کلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔محفل کے اختتام پر دعائے خیر ہوئی جس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً تمام مریدین سے عید کی مناسبت سے معانقہ فرما کر ملاقات فرمائی۔ شعبہ لنگر کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے شاندار لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے محفل کے خوبصورت مناظر فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیوز پربراہِ راست نشر کیے گئے۔ 

اس محفل میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ خواتین کے لیے خصوصی طور پر با پردہ انتظاما ت کیے گئے تھے۔ 

 

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news” ایک تبصرہ

  1. بہت عمدہ ۔۔ بیشک تحریک دعوتِ فقر دنیا بھر میں فقر کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں