تحریک دعوتِ فقر نیوز TehreekDawat-e-Faqr News
بزمِ سلطان العاشقین (منعقدہ: 3دسمبر 2023ء بروز اتوار)
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس حسبِ روایت بزمِ سلطان العاشقین کے انعقاد سے ایک روز قبل 2دسمبر2023ء بروز ہفتہ مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین تشریف فرما ہوئے۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ خانقاہ سلطان العاشقین آمد پر خلفا، انتظامیہ ممبران اور مریدین کی جانب سے گل پاشی اور تحریک دعوت ِ فقرکے جھنڈے لہرا کر نعروں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کے ہمراہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سب سے پہلے اصطبل تشریف لے گئے جہاں گھوڑوں کی صحت اور خوراک کے متعلق دریافت کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سلطان العاشقین ڈیری فارم میں موجود بھینسوں، گائے اور بکریوں کی صحت، خوراک اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اصطبل کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس زیرِتعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے مسجدِ زہراؓ تشریف فرما ہوئے جہاں منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور انچارج کنسٹرکشن کمیٹی سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ مسجد کے دورہ کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ تشریف لے آئے اورخانقاہ نشینوں سے ملاقات فرمائی۔
3دسمبر2023ء بروز اتوارخا نقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا جس کی صدارت امام سلسلہ سروری قادری، بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب سمیت دیگرمعزز خلفا بھی موجود تھے۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کا شرف حافظ محمد عمیر سروری قادری نے حاصل کیا۔ محمد رمضان باھو سروری قادری نے اپنے منفرد انداز میں منقبت کا نذرانہ پیش کرکے سماں باندھ دیا اور حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔ منقبت کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مختصر گفتگو فرمائی اور تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات اور مشق مرقومِ وجودیہ کی لازوال نعمت سے نوازا۔ اس کے علاوہ بے شمار افراد نے دین و دنیا کے مسائل کے حل کے لیے دعا کروائی ۔
محفل کے اختتام پر حاضرین کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔ اس روحانی محفل میں ملک بھر سے سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے باپردہ انتظامات کیے گئے تھے۔ اس خوبصورت اور بابرکت محفل کو دنیا بھر میں موجود مریدین و عقیدتمندوں کے لیے سلطان العاشقین ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے فیس بک اور انسٹاگرام پر براہِ راست نشر کیا گیا۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا خانقاہ سلطان العاشقین میں سہ روزہ قیام
6دسمبر 2023ء بروز جمعہ:
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس6دسمبر 2023ء بروز جمعہ سلطان العاشقین ہاؤس مصطفی ٹاؤن لاہور سے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوئے ۔ مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں معزز خلفا،انتظامیہ ممبران اور دیگر ساتھی بے صبری سے اپنے مرشد کامل اکمل کی راہ میں پلکیں بچھائے آمد کے منتظر تھے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی آمد پر پرُزور نعروں سے پرُجوش استقبال کیا گیا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سب سے پہلے اصطبل تشریف لے گئے جہاں گھوڑوں کی صحت، خوراک اور سردی سے بچاؤ کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اصطبل کے دورہ کے بعدآپ مدظلہ الاقدس زیرِتعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے مسجدِزہراؓ تشریف فرما ہوئے جہاں منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقراور انچارج کنسٹرکشن کمیٹی سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ مسجد کے دورہ کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ تشریف لے آئے اورخانقاہ نشینوں سے ملاقات فرمائی اور یہیں قیام فرمایا۔
7دسمبر 2023ء بروز ہفتہ:
7دسمبر 2023ء ہفتہ کے روز سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ نشینوں کے ساتھ وقت گزارا، خانقاہ نشینوں سے ملاقات فرمائی اور خانقاہی امور کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات اور انتظامی دفاتر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے گئے۔ پراجیکٹ انچارج سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے دفاتر کے تعمیراتی کاموں کی تفصیل سے مطلع فرمایا۔ اس موقع پر دیگر خلفا اور مریدین بھی موجود تھے۔دفاتر کے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کے آپ مدظلہ الاقدس دوبارہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور یہیں قیام فرمایا۔
8دسمبر 2023ء بروز اتوار:
8دسمبر 2023ء بروز اتوارخانقاہ سلطان العاشقین میں شاندار بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب سمیت دیگرمعزز خلفا بھی موجود تھے۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ مجید کا شرف حاصل کیا جس کے بعد عطاالوہاب سروری قادری نے منقبت در شان سلطان العاشقین کا نذرانہ پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے مریدین نے اپنے مرشد کی زیارت اور روحانی صحبت سے اپنی ارواح کو تسکین بخشی۔ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے اختتامی دعا کرائی جس میں مرشد پاک کی صحت، مسجدِ زہراؓ کی تعمیر اور تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کی دعاکی گئی۔اختتامی دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات اور مشق مرقومِ وجودیہ کی لازوال نعمت سے نوازا۔محفل کے اختتام پر حاضرین کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کا سٹال بھی لگایا گیا تھا ۔اس محفل میں مرد حضرات کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کیے گئے تھے۔
تحریک دعوتِ فقر میں اہم تقرریاں
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے حکمنامہ کے تحت مورخہ 10دسمبر2023ء کو سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری کو ’’امین مجلسِ خلفا‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔
تحریک دعوت فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس(منعقدہ: 16دسمبر 2023ء بروز ہفتہ)
منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقرصاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب سروری قادری اور دیگر ممبران مجلسِ خلفا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا عرس سلطان باھوؒ 2023 ء کی تیاریوں اور انتظامات کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔ اس کے علاوہ تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ ملک بھر سے ممبران مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل اس اجلاس میں شریک ہوئے اور اپنی قیمتی آراسے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
تحریک دعوتِ فقر کے دفاترکے تعمیراتی کاموں کی اپڈیٹ
خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کے لیے دفاتر کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری و ساری ہے۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ جات کے دفاتر کاجلد از جلدآغاز کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق دفاترمیں کھڑکیاں اور دروازے نصب کرنے کے بعدکمپیوٹر لیب میں ورک اسٹیشن تیار کیے جا چکے ہیں۔بہت جلد تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات اور انتظامی دفاتر کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ان شااللہ!
سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایک اور کامیابی اٹھارویں کراچی انٹرنیشنل کتاب میلہ میں بھرپور شرکت
سلطان الفقر پبلیکیشنز تحریک دعوتِ فقر کا سب سے اہم شعبہ ہے جو تا حال تعلیماتِ باھوؒ اور فقرِ محمدیؐ پر ایک سو (100)سے زائد کتب شائع کرچکا ہے۔ یہ کتب حضرت سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِنگرانی شائع کی گئی ہیں جن میں سے بیشتر کتب کے انگریزی تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں۔انگریزی تراجم کے باعث تعلیماتِ باھوؒ کو بین الاقوامی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور پہلی مرتبہ اردو اور فارسی زبان سے ناواقف افراد بھی بالکل اسی طرح فیضِ باھوؒ سے مستفید ہو رہے ہیں جیسا کہ اردو کتب کا مطالعہ کرنے والے فیض پا رہے ہیں۔ ان کتب کے مطالعہ کی بدولت دنیا بھر سے بے شمار غیر مسلم مرد و خواتین سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ملکی و غیر ملکی سطح پر پذیرائی کی بنا پر اٹھارویں کراچی انٹر نیشنل بک فئیر میں شرکت بہت کارآمد ثابت ہوئی۔ چونکہ اس کتاب میلہ میں ملک بھر سے شائقینِ کتب شریک ہوتے ہیں اور غیر ملکی مداح اور پبلیشرز بھی شرکت کرتے ہیں اس لیے یہ کاوش سلطان الفقر پبلیکیشنز کے بک سٹال کی بدولت پیغامِ فقر کو عام کرنے میں بے حدمفید رہی۔ کتب پر خصوصی ڈسکاؤنٹ اور دلچسپ آفرز نے لاتعداد شائقین کو سلطان الفقر پبلیکیشنز کے بک سٹال کی جانب متوجہ کیا ۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ بہت سے افراد نے امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور جلد خانقاہ سلطان العاشقین حاضر ہو کر بیعت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ یہ کتاب میلہ 14دسمبر 2023ء کو ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہوا اور بے پناہ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے 18دسمبر 2023ء کو اختتام پذیر ہوا۔
تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر
تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں کی جانب سے بابر نذیر سروری قادری، محمد زاہد سروری قادری، محمد کامران سروری قادری اور محمد سرفراز سروری قادری نے 17 نومبر 2023ء بروز جمعہ جامع مسجد نوری چک نمبر130/15L فیصل ٹاؤن تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایااورعوام الناس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے فی سبیل اللہ تقسیم کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے اور مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سے ذکر و تصوراسمِ اعظم حاصل کرنے کی دعوت بھی دی۔
تحریکی سرگرمیاں برائے سال 2023
تحریک دعوتِ فقر دنیا بھر میں فقر کی واحد ترجمان جماعت ہے جس کی بنیاد سلطان العاشقین حضرت سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے 23 اکتوبر 2009ء میں رکھی۔اس تحریک کے قیام کا بنیادی مقصد خلقِ خدا کو دینِ اسلام کی حقیقی روح فقرِمحمدیؐ سے فیض یاب کرنا ہے۔ افراتفری، نفسانفسی، جہالت، بدعت و گمراہی، فرقہ پرستی و مسلک پرستی، علاقائی و نسلی تعصب اور منافقت کے اس دور میں مرشد کامل اکمل،جامع نور الہدی، مجددِ دین، امامِ مبین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس وہ واحد ہستی ہیں جو سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور اکیتسویں شیخِ کامل ہونے کے ناتے پیغامِ فقر کو خواص و عوام کے لیے قابلِ رسائی بنا رہے ہیں۔ بانی و سرپرستِ اعلی تحریک دعوتِ فقر ہونے کے ناتے آپ مدظلہ الاقدس نے تحریک کے قیام سے لے کر آج کے دن تک اپنی بے مثال لگن اور جدوجہد کی بدولت اللہ کی اس جماعت کو بامِ عروج تک پہنچایا۔ تحریک کے کام کو منظم انداز میں چلانے اور اسے دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے مختلف شعبہ جات قائم فرمائے اور ان پر خلیفہ نگران، انتظامی نگران اور شعبہ نگران مقرر فرمائے جن کے ذمے اپنی ٹیمز کی افرادی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر میں دعوتِ فقر کو عام کرنا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ انتظام تمام تر شعبہ جات شب و روز محنت لگن اور جدت پسندی کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام تر شعبہ جات اپنی کارکردگی کی ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ رپورٹس بھی مرتب کرتے ہیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ممبران کو تعریفی اسناد اور سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا جاتا ہے۔
ذیل میں تحریک دعوتِ فقر اور اس کے زیرِ انتظام شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی برائے سال 2023ء کا اجمالی خاکہ پیش کیا جا رہا ہے۔
شعبہ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز
یہ شعبہ تحریک دعوت فقر کے زیر اہتمام ہونے والی تمام تر محافل اور تقاریب کی فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کرتا ہے۔ حال ہی میں اس شعبہ کے زیر انتظام بنائے گئے تحریک دعوتِ فقر ٹی وی یوٹیوب پر 104K سبسکرائبرز مکمل ہونے پر یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دیا گیا جس کی تقریب رونمائی 10 جون 2023ء بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوئی۔
اس شعبہ کی چیدہ چیدہ کامیابیاں:
عید الاضحی کے موقع پر تعمیر مسجدِ زہرؓا (مرحلہ چہارم) کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم (ڈاکیومینٹری )ریلیز کی گئی جس میں مسجد زہراؓ کی تکمیل کے مرحلہ چہارم کے حوالے سے خوبصورت مناظر عکس بند کیے گئے۔ یہ دستاویزی فلم تحریک دعوت فقر کے آفیشل یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا چینلز پر دستیاب ہے۔
سالانہ محافل جن میں عید میلاد النبیؐ، 21 مارچ یومِ منتقلی امانت الٰہیہ، عیدین سمیت ہفتہ وار محفل بزم سلطان العاشقین شامل ہیں۔ ان سب کی کوریج کی ذمہ داری اسی شعبہ کے سر ہے۔
27 اگست 2022ء بروز ہفتہ سے مسجد زہراؓو خانقاہ سلطان العاشقین میں سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور 31ویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے ابیات باھوؒ کی مرحلہ وار شرح کا آغاز فرمایا جو کہ کل 40 نشستوں پر مشتمل ہے اور یہ ویڈیو سیریز سال 2023ء میں مکمل ہوئی۔ فقر کی تاریخ میں اسے ہمیشہ گراں قدر سرمایہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ فقر و عشق کے رموز کو آپ مدظلہ الاقدس نے جس نفاست، سادگی اور عمدگی کے ساتھ خلقِ خدا پر آشکار فرمایا اس کی پوری تاریخ انسانی میں کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
ان ابیاتِ باھوؒ کی شرح پر مشتمل مکمل ویڈیو سیریز تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل سوشل میڈیا چینل سلطان باھو ٹی وی، یوٹیوب سلطان باھو ٹی وی، فیس بک سلطان باھو ٹی وی، انسٹاگرام اور سلطان باھو ویب ٹی وی کے علاوہ سلطان العاشقین ٹی وی ڈیلی موشن پر باآسانی دستیاب ہیں۔
شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز
یہ شعبہ تحریک دعوتِ فقر کے پیغام کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور اب تک 100 سے زائد کتب کے اُردو اور انگلش تراجم شائع کرنے کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔
کتب کے علاوہ ایک ماہانہ میگزین ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے نام سے شائع کرنے کا اعزاز بھی اسی شعبہ کو حاصل ہے۔ اگست 2006 سے شروع ہونے والے اس میگزین نے اگست 2023 میں اپنی کامیاب اشاعت کے 17 سال مکمل کیے۔ آرٹ پیپر پر چار رنگوں میں شائع ہونے کے باوجود انتہائی مناسب داموں فروخت کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک فقر کا پیغام پہنچایا جا سکے۔اس شعبہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’ماہنامہ سلطان الفقر‘‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کا آغاز بھی کیا جہاں ماہنامہ میں شائع ہونے والے تمام تر مضامین کو آڈیوپوڈ کاسٹ کی صورت میں بھی اَپلوڈ کیا جاتا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اور اردو زبان سے سرسری سی واقفیت رکھنے والے لوگوں تک بھی تحریک دعوتِ فقر کا پیغام پہنچایا جا سکے۔
یہ شعبہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف کتاب میلوں میں بھی شریک ہو کر تحریک دعوت فقر کی نمائندگی کرتا ہے۔
6تا 9فروری 2023 لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت۔
36 ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت۔یہ پانچ روزہ بین الاقوامی کتاب میلہ یکم تا 5مارچ 2023 ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں جاری رہا۔
10 تا 12 فروری 2023 الحمرہ آرٹ کونسل میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل بک فیئر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام کتب پر 50 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا گیا اور قارئین کی جانب سے اس کاوش کو خوب پذیرائی ملی۔
14تا 18دسمبر2023کراچی انٹرنیشنل بک فئیر میں شرکت
سال 2023ء کتب کی اشاعت کے حوالے سے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے لیے بلاشبہ ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔ ادارہ نے اس سال میں اردو اور انگریزی کی تئیس (23)کتب شائع کرکے دنیائے تصوف میں تہلکہ مچا دیا۔ ان کتب کی تفصیل کچھ یوں ہے:
اردو کتب:
۱۔حقیقت اسمِ اللہ ذات (بار ِ سوم)
۲۔فقرِ اقبالؒ (بارِ سوم)
۳۔سلطان باھوؒ (بارِ دوم)
۴۔شان سلطان العاشقین
۵۔سر الاسرار ۔اردو ترجمہ مع عربی متن (بارِ سوم)
۶۔عقلِ بیدار ۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن
۷۔تیغِ برہنہ۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن
۸۔کلید التوحید خورد۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن
۹۔محبت الاسرار۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن
۱۰۔گنجِ دین۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ دوم)
۱۱۔قربِ دیدار ۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ دوم)
۱۲۔امیر الکونین۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ دوم)
۱۳۔عین الفقر۔ اردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ سوم)
۱۴۔ شمس العارفین۔اردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ سوم)
۱۵۔ مرآۃ العارفین۔ اُردو ترجمہ و شرح مع عربی متن (بارِ چہارم)
English Books
16-Prophet’s People of The Cloak and Companions
17-Iqbal and Faqr
18-Fasting – Sharia and Spirituality
19-Risala Roohi Sharif (English Translation & Exegesis with Persian Text)
20-Aqal-e-Baydar (English Translation with Persian Text)
21-Taigh-e-Barhana (English Translation with Persian Text)
22-Kaleed-ul-Tauheed Khurd (English Translation with Persian Text)
23-Mohabbat-ul-Asrar (English Translation with Persian Text)
قارئین کو بتاتے چلیں کہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والے تمام تر کتب کے ناموں سے فیس بک سوشل میڈیا پیجز بھی بنائے جاتے ہیں جن پر ان کتب سے متعلقہ پوسٹ اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ رواں سال عید الاضحی کے موقع پر اس شعبہ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی تصاویر پر مبنی دیدہ زیب البم بھی تیار کی۔
شعبہ اطلاعات و نشریات
یہ شعبہ تحریک میں ہونے والی محافل، تقاریب اور تمام تر تحریک کی سرگرمیوں خواہ وہ مرکزی دفتر سے متعلقہ ہوں یا علاقائی دفاتر کی ہوں، ان کی کوریج کے لیے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز کے تعاون سے بروقت اور مستند معلومات عوام الناس تک پہنچاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس شعبہ نے تحریکی امور کی نشر و اشاعت کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل سوشل میڈیا فورمز کے علاوہ علاقائی اخبارات اور خبر رساں ایجنسیوں کی خدمات حاصل کیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ’’قرآن اور رمضان‘‘ نشریات کی گئیں جس میں سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے قرآنِ مجید کو نہایت ہی خوبصورت اور آسان فہم انداز میں بیان کیا اور تمام سورتوں کا شانِ نزول سے بھی آگاہ کیا۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز کے تعاون سے یہ نشریات روزانہ سہ پہر چار تا پانچ بجے سلطان العاشقین ٹی وی کے آفیشل فیس بک اور انسٹاگرام چینل کے ساتھ ساتھ سنیک ویڈیو پر بھی پر براہ ِراست نشر کی جاتی تھیں۔ اس شعبہ نے تحریک دعوتِ فقر کے زیر انتظام ہونے والی ہفتہ وار اور سالانہ محافل کے حوالے سے بھی عوام الناس کو آگاہی دی۔ان بڑی محافل کی تفصیل کچھ یوں ہے:
5فروری 2023ء بروز اتوار بمطابق 13 رجب المرجب 1444ھ کو منعقد ہونے والی محفل بسلسلہ یومِ ولادت حضرت علیؓ
5 شعبان 1444ھ بمطابق 20 فروری 2023 بروز اتوار محفل میلاد بسلسلہ یوم ولادت سیدّنا امام حسینؓ
21 مارچ 2023ء بروز منگل بمطابق شعبان 1444 ھ محفل میلادِ مصطفی بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ
عید الفطر کے دوسرے روز 2 شوال 1444 ھ بمطابق 23 اپریل 2023 ء بروز اتوار عید ملن تقریب۔
عید الاضحی کے دوسرے روز 11 ذو الحج 1444 ھ بمطابق 29 جون 2023 ء بروز جمعتہ المبارک عید ملن تقریب۔
10محرم الحرام 1445ھ بمطابق 29 جولائی2023ء بروزہفتہ سالانہ محفل ذکر حسینؓ کا انعقاد۔
محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ
شعبہ لنگر
اس شعبہ کا کام خانقاہ نشینوں اور محافل میں آنے والے مہمانوں کے لیے شاندار لنگر پاک سے تواضع کرنا ہے۔ رواں سال بھی اس شعبہ نے نہ صرف خانقاہ میں بلکہ تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تمام تر محافل اور تقاریب میں شاندار لنگر سے مریدین اور عقیدتمندوں کی تواضع کی۔
شعبہ دعوت و تبلیغ
اس شعبہ کا مقصد قریہ قریہ، گاؤں گاؤں اور شہر شہر جا کر لوگوں کو اسمِ اللہ ذات اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی صحبت میں حصولِ فیض کی دعوت دینا ہے۔ اس شعبہ کے ممبران نے ملک بھر میں دورے کیے، سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے فیضِ فقر اور اسمِ اعظم کے حصول کی دعوت دی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں جدت لائی جا رہی ہے اور مریدین سے رابطوں کے نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔
شعبہ سوشل میڈیا
یہ شعبہ تحریک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا مقصد دورِحاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ تحریکی سرگرمیوں، ضروری امور اور تعلیماتِ فقر و تصوف کی اشاعت میں اس شعبہ نے ہمیشہ کی طرح سال 2023 میں بھی اہم کردار ادا کیا۔شعبہ کے تمام ممبران نے روزانہ کی بنیادوں پر تحریکی خبروں اور تعلیماتِ فقر و تصوف پر دیدہ زیب پوسٹس بنا کر فروغِ فقر میں اہم کردار ادا کیا۔
شعبہ ویب سائٹ
یہ شعبہ بھی تحریک دعوتِ فقر کے دیگر شعبہ جات کی طرح انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مختلف ویب سائٹس کے ذریعے فقرِمحمدیؐ کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے شب و روز سرگرمِ عمل ہے۔ رواں سال اس شعبہ نے اپنی تمام تر ویب سائٹس کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا اور خاص طور پر 19 اگست 2023ء یوم ولادت سلطان العاشقین کے پرُمسرت موقع پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی حیاتِ مبارکہ اور فروغِ فقر کے لیے کی گئی جدوجہد پر بنائی گئی ویب سائٹ www.sultan-ul-ashiqeen.com کو آپ کے دستِ اقدس سے لانچ کیا گیا۔
متفرقات
خانقاہ سلطان العاشقین توسیعی منصوبہ کے تحت مرکزی و انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر کاکام بھی زور و شور سے جاری رہا اور شب و روز کی انتھک محنت سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ تحریک دعوتِ فقر کے تمام دفاتر ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور سے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور پر منتقل ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں کی رہائش اور قیام کے لیے وسیع و عریض ہالز (Halls) کی تعمیر کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔
5اگست 2023ء بروز ہفتہ بمطابق 17 محرم الحرام 1445 ہجری بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوت فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اپنے دستِ مبارک سے مسجد زہراؓ روڈ کا افتتاح بھی فرمایا۔ اس سڑک کی تعمیر کا کام مایہ ناز ماہر تعمیرات کی نگرانی میں تیزی سے جاری ہے۔
مسجد زہرؓا کی تزئین و آرائش کا مرحلہ بھی آپ مدظلہ الاقدس کی نگاہِ کرم کی بدولت آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ جس میں مسجد کے علاوہ قرآن گیلری کی آرائش اور زیبائش پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ تحریک دعوتِ فقر کو حضور مرشد کریم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے طفیل اور آقائے نامدار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے صدقے یوں ہی سدا کامیابیوں سے ہمکنار کرے، اس کا پیغام گھر گھر پہنچے اور خلقِ خدا کے قلوب کو نور معرفت اور عشق حقیقی کی لازوال اور بے مثال دولت سے مالا مال کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے صدقے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی عمر، صحت اور معاملات میں بے بہا برکتوں اور رحمتوں کا نزول فرمائے جن کی بدولت آج کے اس نفسا نفسی اور افرا تفری سے لبریز دور میں دینِ حق کا آفتاب ازسر نو پوری آب و تاب سے چمک اٹھا۔ اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ طالبانِ مولیٰ کو آپ مدظلہ الاقدس کی دائمی صحبت اور راہِ فقر پر استقامت سے چلنا نصیب ہو۔ آمین