سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے تبلیغی دوروں کی رپورٹ–Report

Spread the love

Rate this post

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے تبلیغی دوروں کی رپورٹ

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخِ کامل ہیں جو اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی دعوت کے لیے ملک بھر میں تبلیغی دوروں کا اہتمام فرماتے ہیں اور مخلوقِ خدا کو اسم اللہ ذات کے فیض سے سرفراز فرماتے ہیں۔

تبلیغی دورہ بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد
22-25دسمبر 2017ء


اسم اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے چار روزہ دورے پر مورخہ 22دسمبر 2017ء بروز جمعتہ المبارک لاہور سے مریدین کے ہمراہ صبح 7:00بجے روانہ ہوئے۔ قافلہ صبح 9 بجے گاؤں پیڑے والا میں احسن علی سروری قادری اور نزاکت علی سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں اہلِ علاقہ نے حضور مرشد کریم اور قافلے کا بھرپور استقبال کیا۔ تمام حاضرین نے فرداً فرداً سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مختصر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا تھا۔خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور اسم اللہ ذات کی دولت سے سرفراز ہوئے۔ محفل کے اختتام پر مہمانوں کے لیے لنگر کا اہتمام تھا۔ دعائے خیر کے بعد حضور مرشد کریم نے اہلِ خانہ سے ملاقات فرمائی۔
اس کے بعد قافلہ چک 7 میں رانا محمد عدیل سروری قادری کے گھر صبح 11 بجے پہنچا جہاں اہل علاقہ نے آپ مدظلہ الاقدس کا خوبصورت انداز میں استقبال کیا۔ تمام ساتھیوں نے آپ مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی۔ اسم اللہ ذات کی نعمت سے فیض یاب ہونے کی خاطر بہت سے مرد و خواتین نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔اس کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔ نماز کے بعد مہمانوں نے دوپہر کا کھانا تناول کیا۔ طعام کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے رانا محمد عدیل سروری قادری کے اہلِ خانہ سے ملاقات فرمائی اور ان کے لیے دعائے خیر فرمانے کے بعد قافلہ کے ہمراہ بچیانہ منڈی کی طرف روانہ ہوئے۔
بچیانہ منڈی میں قافلہ محمد شاہد سروری قادری کے گھر دعائے خیر کی غرض سے رکا۔ نمازِ عصر کی باجماعت ادائیگی کے بعد قافلہ منڈی بچیانہ چک نمبر 561 گ ب مرضی پورہ میں محمد رفیق سروری قادری اور محمد صدیق سروری قادری کے گھر کی طرف روانہ ہوا۔ مرضی پورہ میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ محمد صدیق سروری قادری اور محمد رفیق سروری قادری کے گھر ساتھیوں اور اہلِ علاقہ سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس رانا اشفاق سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد دعائے خیر کی گئی اور وہاں سے حضور مرشد کریم اور اہلِ قافلہ واپس محمد صدیق سروری قادری اور محمد رفیق سروری قادری کے گھر تشریف لے آئے جہاں قیام و طعام کا بندوبست تھا۔
اگلی صبح 23 دسمبر کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ناشتہ کا اہتمام تھا جس کے بعد حضور مرشد کریم نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دعائے خیر کے بعد چک 6 میں تنویر اقبال سروری قادری کے گھر تشریف لے گئے جہاں موجود عقیدتمندوں اور اہلِ خانہ سے ملاقات فرمائی۔ دعائے خیر کے بعد قافلہ چک 8 میں خاور خاں نیازی سروری قادری کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا جہاں بہت سے افراد حضور مرشد کریم سے ملاقات کے لیے بے تاب تھے۔دعائے خیر کے بعد قافلہ دوپہر کے وقت 625 گ ب انور دے محل میں محمد طارق سروری قادری اور محمد فیاض سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا جہاں حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کا گلاب کی پتیوں اور تکبیر و رسالت کے نعروں سے بھرپور استقبال کیا گیا۔
تمام ساتھیوں سے فرداً فرداً ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد و خواتین کو بیعت فرما کر ذکر و تصور اسم اللہ ذات عطا فرمایا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔
نماز کی ادائیگی کے بعدقافلہ ناروانوالہ 561 گ ب میں محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر کی طرف روانہ ہوا ۔ جیسے ہی قافلہ محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر پہنچا اہل علاقہ نے تکبیر و رسالت کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ نمازِ عصر ، مغرب اور عشاء محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر ہی ادا کی گئی۔ رات طعام کے بعد حضور مرشد کریم اور مریدین محمد ذوالفقار سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔ رات قیام کا اہتمام قدیر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر تھا۔
اگلی صبح 24 دسمبر کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد سے ہی عقیدتمندوں نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کے لیے آنا شروع کر دیا جن سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے اہلِ خانہ سے ملاقات فرمائی۔ ناشتہ کے بعد فلک شیر سروری قادری اور محمد رمضان سروری قادری کے دعوت پر حضور مرشد کریم دعائے خیر کی غرض سے ان کے گھر تشریف لے گئے۔
اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس پیرانوالہ 564 گ ب میں محمد عالم سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔ دعائے خیر کے بعد قافلہ کند یانوالہ 570 گ ب میں محمد ارشد سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں کثیر تعداد عقیدتمند سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی درخواست کی اور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔
دعائے خیر کے بعد قافلہ 378 حماند کے میں محمد احسان سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد دوپہر کا کھانا تناول کیا گیا۔ بیعت اور بغیر بیعت کے ساتھ بہت سے طالبانِ مولیٰ نے ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔ نمازِ عصر کی ادائیگی کے بعد قافلہ چک8 میں محمد رمضان سروری قادری کے گھر کی طرف روانہ ہوا جہاں ساتھیوں کے رات کے قیام کا اہتمام تھا۔ جیسے ہی قافلہ چک 8 میں داخل ہوا پھولوں کی پتیوں سے آپ مدظلہ الاقدس کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ عقیدتمندوں کا ایک کثیر ہجوم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کے لیے موجود تھا۔ اہل علاقہ سے ملاقات کے بعد مرد و خواتین نے بیعت کی سعادت حاصل کی اور آپ مدظلہ الاقدس محمد آصف سروری قادری، محمد یٰسین سروری قادری اور محمد جہانگیر سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔وہاں سے واپسی پر محمد رمضان سروی قادری کے گھر نمازِ عشا ادا کی گئی اور رات کے قیام و طعام کا بندوبست بھی وہیں تھا۔
اگلی صبح 25 دسمبر کو نمازِ فجر کی باجماعت ادائیگی کے بعد طعام سے فراغت کے بعد قافلہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے ہمراہ فیصل آباد شہر کی طرف روانہ ہوا۔ راستہ میں قافلہ رانا عدنان سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے رکا۔ رانا عدنان سروری قادری اور ان کے اہلِ خانہ نے حضور مرشد کریم سے ملاقات کی اورآپ مدظلہ الاقدس نے ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔ ان سے رخصت لے کر قافلہ فیصل آباد شہر میں ڈاکٹر محمد اصغر علی سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ تمام عقیدتمندوں نے آپ مدظلہ الاقدس نے ملاقات کی۔ دوپہر کے کھانے کے بعد نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی جس کے بعد مختصر محفلِ حمد و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ محمد ساجد سروری قادری اور محمد رمضان سروری قادری نے ہدیہ نعتِ رسولِ مقبول اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ آخر میں آقا پاک علیہ الصلوٰۃ والسلا م کی بارگاہ میں درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ دعائے خیر کے بعد نمازِ عصر باجماعت ادا کی گئی۔ بیعت کے خواہشمند طالبانِ مولیٰ نے بیعت کے بعد ذکر و تصور اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کیا۔ اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے علاقائی ساتھیوں سے ملاقات فرمائی اور ان سے اجازت لے کر یہ قافلہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہو ا۔

تبلیغی دورہ پاکپتن شہر… 7جنوری 2018 بروز اتوار

7 جنوری بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس غلام حیدر بھٹی سروری قادری کی دعوت پر ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی نعمت کا فیض عام کرنے کی غرض سے پاکپتن شہر کی طرف روانہ ہوئے۔ قافلہ صبح 11 بجے پاکپتن میں غلام حیدر بھٹی سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا جہاں عقیدتمندوں اور مریدین نے پُرجوش انداز میں تکبیرو رسالت کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔
کچھ دیرآرام کے بعد بیعت کے خواہشمند افراد نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت ایک محفل کا انتظام کیا گیا۔ ناصر مجید سروری قادری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ محمد ساجد سروری قادری نے عارفانہ کلام ، منقبت کا نذارنہ پیش کیا۔ اس کے بعد مولانا محمد اسلم سروری قادری نے مرشد کامل اکمل کی شان میں خوبصورت بیان سامعین کے گوش گزار کیا اہل محفل نے بہت سراہا۔ محمد رمضان سروری قادری نے نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد محمد ساجد سروری قادری نے گلدستہ ابیاتِ باھوؒ پیش کیا۔ محفل کے آخر میں مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ختم شریف پڑھا اور محمد فاروق ضیاء سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔ آخر میں حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس نے آنے والے ساتھیوں سے ملاقات فرمائی اور ساتھیوں میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔ لنگر پاک کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی۔
نماز کے بعد خوش نصیب خواتین نے بیعت کی سعادت حاصل کی اور ذکر وتصور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔
اس کے بعد محمد شفیع سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں دعائے خیر کے بعد آپ مدظلہ الاقدس راؤ محمد ندیم سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں دعائے خیر اور اہل خانہ کے ملاقات کے بعد قافلہ واپس لاہور کی طرف روانہ ہوا۔

تبلیغی دورہ ہارون آباد…  20-21 جنوری 2018 بروز ہفتہ و اتوار

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی دعوت کے لیے فوجی مظہر حسین سروری قادری کی دعوت پر دو روزہ تبلیغی دورہ کی غرض سے ہارون آباد ضلع بہاولنگر روانہ ہوئے۔ لاہور سے قافلہ صبح 7:15 پر ہارون آباد کے لیے روانہ ہوا۔ دوپہر 12:30 پر یہ قافلہ مسلم کالونی ہارون آباد پہنچا جہاں آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر گلاب کی پتیوں، تکبیر و رسالت کے نعروں اور درود و سلام سے شاندار استقبال کیا گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام علاقائی ساتھیوں اور مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد بیعت کے خواہش مند طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرمایا گیا۔ بیعت کے بعد ساتھیوں نے دوپہر کا کھانا تناول کیا اور کچھ دیر آرام کرنے کے بعد نمازِ عصر باجماعت ادا کی۔ نماز کے بعد حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس نے ساتھیوں سے ملاقات اور گفتگو فرمائی۔ نمازِ مغرب کے بعد خواتین نے بیعت کی سعادت حاصل کی اور بہت سی خواتین نے بیعت کے بغیر اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کیا۔ نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد محمد ساجد سروری قادری نے مرشد کریم مدظلہ الاقدس کی اجازت سے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ رات کے کھانے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس اور تمام ساتھی آرام کے لیے تشریف لے گئے۔
21 جنوری 2018 صبح نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ناشتہ کیا گیا۔ صبح 10 بجے محفلِ نعت کا اہتمام تھا جس کی صدارت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز ملک محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب نے اللہ کی حمد و ثنا پڑھتے ہوئے کیا اور محمد ناصر مجید سروری قادری کو تلاوتِ قرآنِ پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ محمد ساجد سروری قادری نے نعت شریف اور کلام درشان مرشد کامل اکمل کا نذرانہ پیش کیا۔
ملک محمد نعیم عباس صاحب نے محفل کے مزید آگے بڑھاتے ہوئے محمد رمضان سروری قادری کو سٹیج پر دعوت دی اور انہوں نے حضور مرشد پاک کی شان میں کلام اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے فقیر کامل کی شان پر بیان کیا اور اسم اللہ ذات کی اہمیت بیان کی۔ بیان کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور محمد ساجد سروری قادری نے درود و سلام پیش کیا۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر کرائی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔ بیعت کے خواہش مند مرد و خواتین کو آپ مدظلہ الاقدس نے بیعت فرمانے کے بعد اسم اللہ ذات عطا فرمایا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی طرف سے ادارہ کی کتب، رسائل اور پوسٹرز کا سٹال بھی لگایا گیا۔ آخر میں اہل خانہ سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس دعائے خیر کے لیے مخدوم حسین سروری قادری کے گھرچک 225/9R تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر تشریف لے گئے۔ دعائے خیر کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے اہلِ خانہ سے ملاقات فرمائی اور لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔
لاہور واپسی پر حضور مرشد کریم اور ہمراہی ساتھیوں کے طعام کا انتظام ڈاکٹر عبدالحسیب سروری قادری نے ساہیوال شہر میں کیا تھا۔ رات کے کھانے کے بعد قافلہ دوبارہ لاہور کے لیے روانہ ہوا۔

تبلیغی دورہ گوجرانوالہ اور جنڈو ساہی تحصیل ڈسکہ
4-5 فروری 2018بروز ہفتہ و اتوار

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اسم اللہ ذات کی دعوت و تبلیغ کے سلسلہ میں ڈاکٹر حامد جمیل سروری قادری کی دعوت پر 4 فروری 2018 بروز اتوار صبح 9 بجے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوئے۔ قافلہ صبح 11 بجے ان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں ان کے احباب اور عقیدتمندوں نے تکبیر و رسالت کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے حضور مرشد کریم کا شاندار استقبال کیا۔ ڈاکٹر حامد جمیل سروری قادری نے محفل کا باقاعدہ اہتمام کیا ہوا تھا جس کا آغاز سلطان العاشقین کی آمد کے بعد کیا گیا۔ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جس کی سعادت ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کی۔ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے محمد رمضان سروری قادری کو منقبت اور کلام درشان مرشد پڑھنے کے لیے سٹیج پردعوت دی ۔ حاضرین محفل نے کلام اور منقبت بہت ہی خوشدلی سے سماعت فرمائی ۔ محمد رمضان سروری قادری کے بعد محفل کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے محمد ساجد سروری قادری کو سٹیج پر دعوت دی جنہوں نے کلام درشان مرشد اور ابیاتِ باھوؒ کا خوبصورت انداز میں نذرانہ پیش کیا جسے اہل مجلس نے بہت سراہا۔
مولانا محمد اسلم سروری قادری نے اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت پر جامع بیان کیا۔ تقریر کے بعد مولانا محمد اسلم سروری قادری نے دعائے خیر کروائی ۔ جس کے ساتھ ہی محمد ساجد سروری قادری نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر باجماعت نمازِ ظہر ادا کی گئی۔ نماز کے بعد حاضرین محفل میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا اور بیعت کے خواہش مند طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس وہاں سے فرخ امین سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد دعائے خیر فرمائی اور یہ قافلہ جنڈو ساہی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں چوہدری محمد عامر ساہی سروری قادری کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوا۔
حضور مرشد کریم کی ہمراہی میں قافلہ جب جنڈو ساہی میں چوہدری محمد عامر سروری قادری کی رہائش پر پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نمازِ مغرب باجماعت ادا کرنے کے بعد محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اہتمام تھا جس کی صدارت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے نقیب کے فرائض انجام دیتے ہوئے تلاوت کے لیے ناصر مجید سروری قادری کو سٹیج پر دعوت دی ۔ تلاوت کے بعد محمد ساجد سروری قادری نے نعت اور منقبت درشانِ مرشدکا نذرانہ پیش کیا اور ابیات باھو بھی پیش کیے۔ آخر میں محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر فرمائی۔ محفل کے اہتمام پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے تمام اہلِ علاقہ نے فرداً فرداً ملاقات کی اور سب کے لیے دعائے خیر کی۔ آخر میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا اور نمازِ عشاء ادا کی گئی۔
اگلی صبح 5 فروری 2018 بروز سوموار نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد تمام ساتھیوں نے حضور مرشدکریم سے ملاقات کی اور آپ مدظلہ الاقدس نے عاجزی اور انکساری کے متعلق مریدین کو نہایت ہی خوبصورت انداز میں سمجھایا۔ صبح ناشتہ کے بعد مرشد کریم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس محمد سرفراز سروری قادری اور محمد ریاض ساہی کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔اور قافلہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوا۔
ان تبلیغی دوروں میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہوئے اور اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کیا جبکہ بہت سے عقیدتمندوں نے بیعت کے بغیر اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کیا۔

تبلیغی دورہ جنوبی پنجاب(بہاولپور، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف ، رحیم یار خان، صادق آباد)

اسم اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 13 تا 17 فروری جنوبی پنجاب کا تبلیغی دورہ فرمایا ۔ جنوبی پنجاب کے تبلیغی دورہ کے لیے سلطان العاشقین ہاؤس سے قافلہ 13فروری کی صبح نمازِ فجر کے بعد لاہور سے احمد پور شرقیہ کے لیے روانہ ہوا۔ قافلہ دوپہر 12 بجے احمد پور شرقیہ مدثر حسین سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں آپ مدظلہ الاقدس کا گلاب کے پھولوں کی پتیوں اور تکبیر و رسالت کے نعروں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات کے بعد محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے ادا کیے۔
تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کی۔
ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے محفل کو آگے بڑھاتے ہوئے محمد ساجد سروری قادری کو منقبت اور ابیاتِ باھوؒ پیش کرنے کے لیے دعوت دی۔ محمد ساجد سروری قادری نے انتہائی خوبصورت انداز میں منقبت اور ابیاتِ باھو حاضرین کے سامنے پیش کیے۔
درود و سلام کے بعد محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر کرائی۔
محفل کے اختتام پر لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔
بہت سے طالبانِ مولیٰ نے بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر وتصور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔
اہلِ خانہ اور دیگر خواتین سے ملاقات فرمانے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس محمد رضوان سروری قادری اور محمد باسط سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں حاضرین سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے سب کے لیے دعائے خیر فرمائی۔ عقیدتمندوں سے ملاقات کے بعد قافلہ حاجی سردار محمد سروری قادری کے گھر چک 22P تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوا۔
قافلہ رات 08:00 بجے حاجی سردار محمد سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا تو اہلِ علاقہ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا بھرپور استقبال کیا۔ مقامی مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات کے بعد لنگر شریف تقسیم کیا گیا جس کے بعد نمازِ عشاء ادا کی گئی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے ساتھیوں سے ملاقات فرمائی اور فقر کے متعلق سوالات کے جوابات دیئے اور گفتگو فرمائی۔ رات قیام کا انتظام حاجی سردار محمد سروری قادری رہائش گاہ پر تھا۔
14 فروری دوپہر نمازِظہر کے ادائیگی کے بعد محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔نقابت کے فرائض ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے سرانجام دیئے۔
ناصر مجید سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی۔
محمد رمضان سروری قادری نے نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔
محمد ساجد سرور ی قادری نے منقبت اور ابیاتِ باھو پیش کیے۔
ناصر مجید سروری قادری نے دعائے خیر کے فرائض سرانجام دیئے۔
ساتھیوں سے فرداً فرداً ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر ذکر وتصور اسم اللہ ذات عطا فرمایا۔
حاضرینِ محفل میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا اور نمازِ عصر باجماعت ادا کی گئی۔
نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء کی ادائیگی تک عقیدتمند حضور مرشد کریم سے ملاقات کی خاطر حاضر ہوتے رہے۔ جس کے بعد اہلِ قافلہ نے لنگر پاک تناول فرمایا۔
اگلی صبح 15 فروری نمازِ فجر کی ادائیگی اور ناشتہ کے بعد اہلِ قافلہ حضور مرشد کریم کے ہمراہ فوجی محمد نواز سروری قادری کی رہائش گاہ چک 121/1-P تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوئے۔ فوجی محمد نواز سروری قادری اور اہل علاقہ نے قافلہ کی آمد پر شاندار استقبال کیا۔ اہل علاقہ سے ملاقات کے بعد بیعت کے خواہش مند طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرمانے کے بعد ذکر وتصور اسم اللہ ذات عطا کیا گیا۔ بہت سے طالبانِ مولیٰ نے بغیر بیعت کے بھی اسم اللہ ذات حاصل کیا۔ اہل خانہ سے ملاقات کے بعد حضور مرشد کریم محمد آصف سروری قادری کے گھر چک 121/1-P دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں دعائے خیر کے بعد ان کی دکان پر دعائے خیر کی گئی۔ اس کے بعد قافلہ صادق آباد میں ڈاکٹر محمد شکیل سروری قادری کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔
آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر ڈاکٹر محمد شکیل سروری قادری اور ان کے اہلِ خانہ نے قافلہ کا شاندار استقبال کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے ملاقات فرمائی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد بیعت کے خواہش مند طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ رات عشاء کی نماز کی ادائیگی تک عقیدتمند ملاقات اور دعا کے لیے حاضر ہوتے رہے۔
16 فروری کی صبح نمازِ فجر کی باجماعت ادا کی گئی۔ ظہر کی نماز کے بعد محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے ادا کئے۔
محمد ساجد سروری قادری نے نعت اور منقبت پیش کی اور محمد رمضان سروری قادری نے بھی نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔
محمد ساجد سروری قادری نے ابیاتِ باھو کا نذرانہ پیش کیا۔
درود و سلام کے بعد دعا کے فرائض مولانا محمد اسلم سروری قادری نے انجام دیئے۔ آخر میں حاضرین محفل میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔
بہت سے طالبان مولیٰ نے بیعت اور بغیر بیعت کے اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کیا۔
17 فروری کی صبح نمازِ فجر کے فوراً بعد قافلہ اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔
اوچ شریف پہنچنے پر محمد طارق سروری قادری اور ان کے اہل خانہ نے قافلہ کا شاندار استقبال کیا۔ اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ سے فرداً فرداً ملاقات کے بعد مختصراً محفلِ حمد و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں نقابت ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے سرانجام دی۔ نعتِ رسول مقبول اور ابیاتِ باھُو کا نذرانہ محمد ساجد سروری قادری نے پیش کیا۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے دعا کروائی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد حاضرین محفل میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔ بیعت کے خواہش مند طالبانِ مولیٰ نے حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔
اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد قافلہ حضور مرشد کریم کی سربراہی میں محمد عارف سروری قادری کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا جہاں آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال تکبیر و رسالت کے نعروں اور پھول کی پتیوں سے کیا گیا۔ حضور مرشد کریم نے محمد عارف سروری قادری کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد اہل علاقہ سے ملاقات فرمائی اور سب کے لیے دعائے خیر فرمائی۔
محمد عارف سروری قادری کی رہائش گاہ کے پاس تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا گیااور دعائے خیر کے بعد سب مریدین کو دفتر کی مبارک باد پیش کی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اہل علاقہ سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کی سربراہی میں قافلہ ضیاء الغنی سروری قادری کی رہائش گاہ بہاولپور شہر کی طرف روانہ ہوا۔ مغرب سے کچھ دیر قبل قافلہ ضیاء الغنی سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا جہاں اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ نے پھولوں کی پتیوں اور تکبیر و رسالت کے نعروں سے بھرپور استقبال کیا گیا۔ تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات کے بیعت کے خواہش مند طالبانِ مولیٰ کو آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ نمازِ مغرب ادا ئیگی کے بعد اہلِ قافلہ اور حاضرین میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔
اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس محمدسلمان ریاض سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے تشریف لے گئے۔ دعائے خیر کے بعد قافلہ لاہور واپسی کے لئے روانہ ہوا۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں