تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News
نیوز رپورٹر: محمد عثمان صادق سروری قادری
معاون: ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری
محفل عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ 2024ء
ہر سال کی طرح رواں سال بھی تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے موقع پر شاندار محفل پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں اندرون و بیرون ملک سے طالبانِ مولیٰ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس عرس پاک سے دو روز قبل 6 دسمبر 2024 ء جمعتہ المبارک کی شام کو خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے جہاں مریدین اور عقیدت مندوں کی جانب سے آپ مدظلہ الاقدس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
8 دسمبر 2024ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے بعد از نمازِ ظہر خانقاہ سلطان العاشقین میں عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پر نور محفل پاک کی صدارت فقیر مالک الملکی مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی جبکہ آپ کے ہمراہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس، معزز مجلسِ خلفا اور دور دراز سے تشریف لانے والے دیگر مہمانانِ گرامی بھی موجود تھے۔
محفل کا آغاز مولانا یاسر یاسین سروری قادری کی پُرسوز آواز میں تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت رمضان باھو سروری قادری کے حصے آئی جبکہ منصبِ نقابت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے سنبھالا۔ بارگاہِ باھوؒ میں منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے عطا الوہاب سروری قادری تشریف لائے۔
محفل میں خطابت کا فریضہ سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے ادا فرمایا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کی عظمت اور بلند مرتبہ فقر کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ کس طرح آپؒ نے مخلوقِ خدا پر فقرمحمدی ؐکے فیض کے خزانے کھول دیے۔ دورِ حاضر میں اسمِ اللہ ذات کا فیض پہلی بار مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے عام فرمایا اور دنیا بھر کو تعلیماتِ فقر سے روشناس فرمایا۔ اس سلسلہ میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی کاوشیں اور خدمات گرانقدر ہیں۔
آپ مد ظلہ الاقدس نے دینِ اسلام کو حیاتِ نو بخشی، فقر محمدیؐ کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور اسمِ اللہ ذات یعنی اسمِ اعظم اور اسمِ محمدؐ کے فیض کے چشمے جاری فرمائے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ نے نہ صرف سلطان باھوؒ کی کتب کا آسان اردو زبان میں ترجمہ کروایا بلکہ ابیاتِ باھو کی شرح بھی فرمائی جو 40 اقساط پر مشتمل ہے اور تحریک دعوتِ فقر کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
محفل کے اختتام پر سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور دعا کروائی ۔اس کے بعد سب حاضرین محفل نے کھڑے ہو کر دست بستہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہ میں ہدیۂ درود و سلام پیش کیا۔ بعد ازاںپروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔ محفل کے اختتام پر حسبِ معمول آپ مدظلہ الاقدس نے تمام مہمانانِ گرامی سے ملاقات فرمائی اور محفل میں آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو آپ مدظلہ الاقدس نے بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت سے بھی بہرہ مند فرمایا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد محفل میں موجود تھی جن کے لیے باپردہ انتظامات کیے گئے تھے۔ محفل کے بعد حسبِ روایت تمام مہمانوں کی بہترین لنگر پاک سے تواضع کی گئی۔
خصوصی نوٹ:
محفل پاک کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے آپ ہمارے درج ذیل چینلز وزٹ کر سکتے ہیں:
سلطان العاشقین TV یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ریڈٹ، ڈیلی موشن، لنکڈ اِن اور ایکس (سابقہ ٹویٹر)۔
خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا قیام
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے 6 دسمبر 2024ء بروز جمعہ سے 16 دسمبر 2024ء بروز سوموار تک خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں خصوصی قیام فرمایا۔
اس دوران طالبانِ حق آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت اور دیدار سے فیض یاب ہونے کے لئے پروانہ وار خانقاہ سلطان العاشقین حاضر ہوئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اپنے قیام کے دوران 7دسمبر 2024ء بروز ہفتہ طالبانِ مولیٰ کو اپنی صحبت سے مستفید فرمایا اور سیرحاصل گفتگو فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے 8 دسمبر 2024ء بروز اتوار عرس سلطان باھوؒکی صدارت فرمائی۔
15 دسمبر 2024 ء بروز اتوار آپ مد ظلہ الاقدس کے زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں’’ بزمِ سلطان العاشقین‘‘ بھی منعقد ہوئی۔ جہاں متلاشیانِ حق اور عاشقانِ صادق آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار اور صحبت سے فیضیاب ہو کر اپنی ارواح کو سیراب کرتے رہے۔
تحریک دعوتِ فقر کی شوریٰ و جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس
24 نومبر2024 ء بروز اتوار منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈا ملتان روڈ لاہورمیں تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے ممبران کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا سے آگاہ کیا جو کہ تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 ء کا اعلان تھا۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد ممبر انتخابی کمیٹی سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے حکمنامہ سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس پڑھ کر سنایااور اس کے نکات پر حاضرینِ اجلاس سے تفصیلاً گفتگو بھی کی۔ یہ حکمنامہ تحریک دعوتِ فقر کے عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ کے انتخابات برائے سال 2025 ء کے حوالے سے تھا۔ اختتامی دعا مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے کروائی۔
سالانہ انتخابات ۔تحریک دعوتِ فقر
یکم دسمبر 2024 ء بروز اتوار بحکم بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس اور دستور تحریک دعوتِ فقر کے آرٹیکل 37 کے تحت خانقاہ سلطان العاشقین میں تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کے لئے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوا جو کہ 15 دسمبر 2024 ء بروز اتوار 15 روز تک جاری رہا۔
حکمنامہ سرپرستِ اعلیٰ کے تحت پروفیسر سلطان حافظ حمادالرحمن سروری قادری نے ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد فیضان یٰسین سروری قادری نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیے۔
اِن انتخابات میں انتظامیہ کمیٹی دعوتِ فقر اور ممبران مجلسِ شوریٰ کے چناؤ کے لئے پولنگ کی گئی۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 28 دسمبر 2024 ء بروز ہفتہ کیا جائے گا اور 31 دسمبر 2024 بروز منگل سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نومنتخب عہدیداران سے حلف لیں گے۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایک اور کامیابی 19th کراچی انٹرنیشنل بک فئیر2024 ء (عالمی کتاب میلہ کراچی) میں بھرپور شرکت
اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھے ہوئے اس سال بھی سلطان الفقر پبلیکشنز نے انیسویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر2024ء (عالمی کتاب میلہ) میں شرکت کر کے تحریک دعوتِ فقر کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
12 دسمبر 2024ء بروز جمعرات سے 16 دسمبر 2024 ء بروز سوموار تک جاری رہنے والے 5 روزہ عالمی کتاب میلہ میں سلطان الفقر پبلیکشنز نے بھی سٹال لگایا جہاں کتب بینی کا شوق رکھنے والوں اور متلاشیانِ حق کے لیے فقر و تصوف کے موضوع پر مشتمل کتب خصوصی ڈسکاؤنٹ پر دستیاب تھیں۔ جن میں سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؓ، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ اور بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر وامام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی تصانیف مبارکہ شامل تھیں۔
عوام الناس کی کثیر تعداد نے سٹال کا وزٹ کیا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کے عمدہ کام اور خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ بڑی تعداد میں کتب بھی خرید فرمائیں۔
تحریک دعوتِ فقر کے زیر ِاہتمام اینڈرائڈایپلیکیشنز(Android Applications) کا اجرا
تحریک دعوتِ فقر نے دینِ حق یعنی فقرِمحمدیؐ کے فروغ کے لیے ہمیشہ جدّت پسندی اختیار کی اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر تمام معروف میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بروئے کار لا کر تبلیغِ دین کا فریضہ سر انجام دیا۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک دعوتِ فقر نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے زیر ِسرپرستی ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر کے درج ذیل ایپلیکیشنز تیار کی ہیں:
Sultan-ul-Ashiqeen App
Sultan ul Ashiqeen Books App
AI-Sufism App
TDF News App
اِن ایپلیکیشنز کی بدولت فقر و تصوف کی تمام تر معلومات محض ایک بٹن دبانے پر حاصل کی جاسکیں گی۔ تحریک دعوتِ فقر کے اشاعتی ادارہ شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے تحت شائع ہونے والی تمام اردو اور انگلش کتب کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارہ جات بھی ان ایپلیکیشنز کے ذریعے بآسانی مطالعہ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ Sultan-ul-Ashiqeen Appسلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی حیاتِ مبارکہ، فروغِ فقر کے لیے جدوجہد، تعلیمات و فرمودات اور تصانیف پر مبنی ایک جامع ایپلیکیشن ہے۔ صارفین ان ایپلیکیشنز کو گوگل پلے سٹور سے بآسانی انسٹال کر کے فقر و تصوف کی دنیا سے با خبر رہ سکتے ہیں۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کے تحت نئی مطبوعات
عرس سلطان باھوؒ کے بابرکت موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز نے چند نئی کتب شائع کیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
Sultan Bahoo Punjabi Poetry (ابیاتِ باھوؒ کامل کا انگریزی ترجمہ)
سیدّ الشہداء امام حسینؓ اور یزیدیت (بار ِسوم)۔ تصنیف مبارکہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس
محکم الفقرا( بارِ دوم)۔ تصنیف ِمبارکہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ
درج بالا نئی کتب میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ابیاتِ باھوؒ کامل کا انگریزی ترجمہ ہے ۔
کلامِ باھوؒ یا ابیاتِ باھوؒ ایک ایسا نادر مجموعہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں یکساں معروف و مقبول ہے ۔بھارتی پنچاب کے سکھ بھی حضرت سخی سلطان باھوؒ کے ابیات کو نہایت ادب اور محبت سے سنتے اور پڑھتے ہیں۔ اسی بنا پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی اس کتاب میں ابیاتِ باھوؒ کے لیے پنجانی کے دو رسم الخط استعمال کیے گئے ہیں ، گر مکھی اور شاہ مکھی۔شاہ مکھی رسم الخط پاکستان میں رائج ہے جبکہ گر مکھی سکھوں کا رسم الخط ہے جس کی بدولت سکھ عقیدتمند بھی اپنی زبان میں مستند ابیاتِ باھوؒسے مستفید ہو سکیں گے۔
زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین کی تصویری جھلکیاں
حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے روحانی وارث اور اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی رنگیل پور شریف سندر براستہ سندراڈا ملتان روڈ لاہور میں عظیم الشان مسجدِ زہراؓ اور اس سے ملحق خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے اور خانقاہ اللہ کے ولیوں کا۔ مریدین و عقیدتمنددل کھول کر مسجدِزہراؓ و خانقاہ کے تعمیراتی کاموں میں تعاون کریں تاکہ اس کارِخیر کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
تحریک دعوتِ فقر کے انتخابات برائے سال 2025ء کے نتائج کا اعلان
تحریک دعوتِ فقر کے دستور 2020ء کے آرٹیکل 37 کے تحت تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ کے انتخابات یکم دسمبر تا 15 دسمبر تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر و خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوئے جس میں تمام مجلسِ خلفا، مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران نے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ برائے سال 2025ء کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔
28 دسمبر 2024ء بروز جمعہ المبارک انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق درج ذیل ممبران تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیدار منتخب ہوئے ہیں:
منتظمِ اعلیٰ : سلطان محمد نعیم عباس ملک صاحب
صدر: ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز
نائب صدر: علی رضا مسعود
جنرل سیکرٹری: فیضان یاسین
جائنٹ سیکرٹری: سجاول ملک
ترجمان (برائے امور داخلہ) :ڈاکٹر محمد وسیم اکرم
نوٹ: پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن عرصہ دراز سے ترجمان امورِ خارجہ کے فرائض ادا کر رہے ہیں اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کے خلیفہ مجاز بھی ہیں اس لیے وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس لیے حکمنامہ بحوالہTDF/SA/2021/025 مورخہ16-11-2021 کے ذریعے انہیں ترجمان امورِ خارجہ برائے سال 2025 مقرر کیا گیا ہے۔
2025ء کے لیے درج ذیل ارکان مجلسِ شوریٰ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں:
مغیث افضل
محمد رمضان باھو
محمد مقبول
عمران طاہر
قدیر اقبال
حسن رضا کھوکھر
وقار احمد
محمد احسان
راشد گلزار
فہد شہزاد
احسن رضا کھوکھر
عثمان صادق
رانا محمد کاوش
زین سعید
عبدالرافع
سعید جعفر
شیر علی
محمود احمد
31 دسمبر 2024ء بروز منگل دو پہر 2 بجے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جس کے بعد نو منتخب منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا۔