تحریکی سرگرمیاں برائے سال 2024ء | Organizations Annual report 2024

Spread the love

Rate this post

تحریکی سرگرمیاں برائے سال 2024ء 
 Organizations Annual report 

رپورٹ: سلطان محمد احسن علی سروری قادری

سلطان الفقر پبلیکیشنز

کتب کی اشاعت:

سلطان الفقر پبلیکیشنز تحریک دعوتِ فقر کا اہم شعبہ ہے جس نے فقر و تصوف کے بیشمار موضوعات پر کتب تحریر کی ہیں اور دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ان کتب کی بدولت دنیا بھر سے ہزاروں مسلم و غیر مسلم فیض یاب ہو رہے ہیں۔سال 2024ء میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِنگرانی درج ذیل کتب شائع کیں:
۱۔حقیقتِ محمدیہ (بارِ سوم)
۲۔حقیقت عید میلاد النبیؐ (بارِ سوم)
۳۔ نفس کے ناسور (بارِ سوم)
۴۔ حضرت امام حسین اور یزیدیت (بارِ سوم)
۵۔محکم الفقرا (بارِ دوم)
۶۔تیغِ برہنہ (بارِ دوم)
۷۔گنج الاسرار (بارِ سوم)
۸۔نور الہدیٰ کلاں (بار دوم)
۹۔کشف الاسرار (بارِ سوم)
۱۰۔رسالہ روحی شریف (بارِ چہارم)
۱۱۔امیر الکونین (بار دوم)
۱۲۔شمس العارفین (بارِ سوم)
۱۳۔اسرارِ قادری (بارِ اوّل)
۱۴۔مرآۃ العارفین (بارِ چہارم)
۱۵۔حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دورِ خلافت میں اُٹھنے والے فتنے
۱۶۔تعلیمات و فرمودات سلطان العاشقین

17-Asrar-e-Qadri (1st Edition)
18-Sultan Bahoo – Punjabi Poetry
19-Teachings and Quotes of Sultan ul Ashiqeen
20-My Experience with Sultan ul Ashiqeen
21-Challenges Faced during the Caliphate of Abu Bakr

 

کتاب میلوں میں شرکت

سلطان الفقر پبلیکیشنز ملک بھر میں منعقد ہونے والے کتاب میلوں میں شرکت کرتاہے۔ سال 2024ء میں بھی جن کتاب میلوں میں شرکت کی گئی ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
۱۔ 5 تا 7 جنوری 2024ء نظریہ پاکستان کے تحت 4thایجوکیشن ایکسپو اور کتاب میلہ
۲۔ یکم تا پانچ فروری 2024 ئ37thلاہور انٹرنیشنل بک فئیر
۳۔ 19تا21 فروری 2024ء لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت منعقد ہونے والا کتاب میلہ
۴۔7 تا 9 مارچ 2024ء پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا کتاب میلہ
۵۔ 12تا 16 دسمبر 2024ء  19th کراچی انٹرنیشنل بک فیئر

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی اشاعت

جنوری 2024ء تا دسمبر 2024ء ماہنامہ سلطان الفقر کامیابی سے شائع ہوتا رہا جن میں مختلف اسلامی و اصلاحی موضوعات پر مضامین شائع کیے گئے۔ اس کے علاوہ فقر و تصوف کے اسرار اور تعلیمات پر مبنی مضامین بھی ماہنامہ سلطان الفقر کی زینت رہے۔

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن تحریک دعوتِ فقر کا اہم ترین شعبہ ہے جو تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی تمام روحانی محافل اور تقریبات کی ویڈیو کوریج، ایڈیٹنگ اور اَپلوڈنگ کے فرائض انجام دیتا ہے۔ ان محافل میں محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبیؐ، محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ، محفل ذکرِحسینؓ، یومِ ولادت سلطان العاشقین، عرس سیدّنا غوث الاعظمؓ، عرس سلطان باھوؒ، عید ملن تقریب (عید الفطر) اور عید ملن تقریب (عید الاضحی) قابلِ ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت ہر اتوار منعقد ہونے والی بزمِ سلطان العاشقین کی ویڈیو کوریج اور فوٹوگرافی بھی اسی شعبہ کے تحت کی جاتی ہے۔

سال 2024ء میں سلطان العاشقین ٹی وی یوٹیوب چینل کے 100K سبسکرائبرز مکمل ہونے پر یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن موصول ہوا جس کی تقریب رونمائی 18 فروری 2024ء کو خانقاہ سلطان العاشقین میں ہوئی۔

مسجدِزہراؓ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے مرحلہ چہارم کی ڈاکیومینڑی میں بھی اس شعبہ نے خصوصی خدمات انجام دیں۔

تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام علامہ اقبالؒ ڈے کے موقع پر ’’اقبالؒ اور مولوی و فقیر کا فلسفہ‘‘پر سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن نے ایک دلچسپ پوڈ کاسٹ اَپلوڈ کی۔ صوفی بیٹھک کے عنوان کے تحت اَپ لوڈ ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی پوڈ کاسٹ تھی۔

اطلاعات و نشریات

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ اطلاعات و نشریات، تحریک میں ہونے والی محافل، تقاریب اور تمام تر تحریکی سرگرمیوں خواہ وہ مرکزی دفتر سے متعلقہ ہوں یا علاقائی دفاتر کی ہوں، ان کی کوریج کے لیے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز کے تعاون سے بروقت اور مستند معلومات عوام الناس تک پہنچاتا ہے۔ سال 2024ء میں اس شعبہ نے تحریکی امور کی نشر و اشاعت کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل سوشل میڈیا فورمز کے علاوہ مقامی اخبارات اور خبر رساں ایجنسیوں کی خدمات بھی حاصل کیں۔ 

2021 ء سے تحریک دعوتِ فقر کے زیرِانتظام شروع ہونے والے ’’قرآن اور رمضان نشریات‘‘ کا سلسلہ سال 2024ء میں بھی پورے جوش و خروش سے جاری رہا۔ ہر سال ماہِ رمضان میں ’’قرآن اور رمضان‘‘ کے عنوان سے ہونے والی اِن براہِ راست نشریات کے ذریعے عوام الناس کو قرآن و حدیث، آئمہ دین و فقہا اور اولیا کاملین کے اقوال و فرمودات کی روشنی میں روزے کی باطنی حقیقت سے روشناس کروایا جاتا ہے۔ سال 2024ء میں سلطان حافظ محمدناصر مجید سروری قادری نے یہ نشریات سرانجام دیں۔ اِن نشریات میں ہر روز نمازِ تراویح میں پڑھی جانے والی سورتوں کا ترجمہ و تشریح آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا جاتا رہا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو کر اپنی زندگیاں حقیقی اسلامی روح کے مطابق اُستوار کر سکیں۔ 

دنیا بھر میں ہر سال 28 ستمبر کو ورلڈ نیوز ڈے یعنی خبروں کاعالمی دن منایا جاتا ہے۔ سال 2024ء میں وَرلڈ نیوز ڈے کے موقع پر خانقاہ سلطان العاشقین میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر افراد نے شرکت کی۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے ممبران کی موجودگی میں کیک کاٹا۔ اس شعبہ نے تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ انتظام ہونے والی ہفتہ وار اور سالانہ محافل کے حوالے سے بھی عوام الناس کو آگاہی دی۔

دعوت و تبلیغ

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ نے ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سے اسمِ اللہ ذات کا فیض حاصل کرنے کے لیے عوام الناس کو خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لانے کی دعوت دی۔ سال 2024ء میں ہونے والے ان تبلیغی دوروں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

22 جنوری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے چک نمبر 561 مرضی پورہ، چک نمبر 8، انور کے محل اور بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا۔

5 فروری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے گاؤں مپالکہ، تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔

7 فروری2024 ء ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے چک نمبر 38 تحصیل و ضلع اوکاڑہ اور ساہیوال میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

8 تا 11 فروری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے ہارون آباد ضلع بہاولنگر اور نواحی علاقوں میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

15 فروری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے ٹھینگ موڑ الہ آباد تحصیل چونیاں ضلع قصور میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔

16 تا 18 فروری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے چک نمبر 115/15Lتحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں تبلیغی دورہ کیا اور خلقِ خدا کو اسمِ اعظم کے حصول کی دعوت دی۔ 

20 فروری 2024ء ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے چک نمبر 23NP بستی حاجی نور محمد، احمد پور لمہ تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں تبلیغی سرگرمیاں سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے بوائز ہاسٹل میں مقصدِحیات اور طائرِلاھوتی کے موضوع پر گفتگو کی اور ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے تقسیم کیے۔

29 فروری 2024ء بھروٹ اور سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

اسی روز تحریک دعوتِ فقر جہلم کے سرپرست محمد ظفر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا یاسر یٰسین نے مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت کے موضوع پر بیان کیا۔

یکم مارچ 2024 ء ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محمد رفاقت حسین سروری قادری کی رہائش گاہ پر پیر بھائیوں اور ساتھیوں سے ملاقات کی۔

2 مارچ 2024ء احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور مولانا یاسر یٰسین نے تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

21 مئی 2024 ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور محمد عبدالرزاق نے چک نمبر 561 مرضی پورہ، چک نمبر 7، نارواں والا چک، انور کے محل اور چک نمبر 657/8، تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

23 مئی 2024 ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز اور محمد عبدالرزاق نے مپالکہ تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

اس کے علاوہ چک نمبر 38 تحصیل و ضلع اوکاڑہ میں محمد مشتاق سروری قادری کی رہائش گاہ پر بھی علاقائی مریدین کو خانقاہ سلطان العاشقین میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیضیاب ہونے کی دعوت دی۔

3 ستمبر 2024شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے مریدین اور عقیدتمندوں کو محفل میلادِمصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کی دعوت دینے کے لئے ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز، مولانا یاسر یٰسین اور فیضان یٰسین نے منڈی بچیانہ چک نمبر 8، چک نمبر 7، چک نمبر 6، مرضی پورہ اور انور کے محل، تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا۔

5 ستمبر 2024ء مولانا یاسر یٰسین اور فیضان یٰسین نے چک نمبر 23 NP بستی حاجی نور محمد احمد پور لمہ تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان کا دورہ کیا۔ علاقائی سرپرست تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

6 ستمبر 2024 مولانا یاسر یٰسین اور فیضان یٰسین نے میاں چنوں ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔ 

7 ستمبر 2024ء مولانا یاسر یٰسین اور فیضان یٰسین نے ہارون آباد ضلع بہاولنگر کا دورہ کیا۔ 

10 ستمبر 2024ء سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے خلفا سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کا دورہ فرمایا جہاں سید ظفر حسین سروری قادری اور محمد نوید سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

دوسری جانب ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز، مولانا یاسر یٰسین اور فیضان یٰسین نے پاکپتن کا دورہ کیا جہاں محمد حیدر سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مپالکہ و گبہ فاضل، تحصیل رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ کا دورہ بھی کیا جہاں پروفیسر شکیل احمد سروری قادری اور آصف محمود سروری قادری نے خصوصی تعاون کیا۔

11ستمبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کا دورہ کیا۔ تمام ساتھیوں کو محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ 

12 ستمبر 2024 سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری جہلم پہنچے جہاں ظفر اقبال سروری قادری اُن کی معاونت کے لیے موجود تھے۔ یہ دورہ مکمل کرنے کے بعد معزز خلفا نے بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں دعوتی سرگرمیاں سرانجام دیں۔ 

25 ستمبر 2024 ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں ترڑے، مانگا منڈی تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ مولانا یاسر یٰسین، سجاول ملک اور محمد ندیم سروری قادری نے اس دورہ میں حصہ لیا۔

26 ستمبر 2024ء شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں خودپور گاؤں تحصیل رائیونڈ پہنچے اور تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

27 ستمبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور فیضان یٰسین سروری قادری نے احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کا دورہ فرمایا اور عوام الناس کو فقرِمحمدیؐ کی دعوت دی۔

28 ستمبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور فیضان یٰسین سروری قادری نے احمدال، کھوڑ، نتھیاں اور سہوال ضلع اٹک کی گلیوں اور بازاروں میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے۔ یہ تبلیغی وفد اگلے روز 29 ستمبر بروز اتوار احمدال سے عقیدتمندوں کے قافلہ کے ساتھ لاہور پہنچا۔ 

28 ستمبر 2024ء ممبران مجلسِ خلفا ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری اور سلطان محمد احسن علی سروری قادری کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور محمد سعید جعفر سروری قادری نے ساہیوال کا تبلیغی دورہ کیا۔ مقصدِحیات اور دین و دنیا میں فلاح و کامیابی کے لیے تزکیۂ نفس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے مستفید ہونے پر بھی زور دیا۔ عوام الناس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارہ جات بھی فی سبیل اللہ تقسیم کیے گئے۔ یہ تبلیغی وفد اگلے روز 29 ستمبر بروز اتوار ساہیوال سے عقیدتمندوں کے قافلہ کے ساتھ لاہور پہنچا۔

30 ستمبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں مراکہ کوارٹرز تحصیل رائیونڈ میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

یکم اکتوبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری نے چکری روڈ اور گرجا چوک راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

یکم اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں میونسپلٹی چوک، مراکہ کوارٹرزملتان روڈ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

2 اکتوبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری نے گرجا روڈ اور بسم اللہ آباد راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

2 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں بحریہ ٹاؤن لاہور کے ملحقہ علاقہ ’’جلیانہ‘‘میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

3 اکتوبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے گرجا روڈ، ملک کالونی اور شاہ جیون کالونی راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ محمد عظیم سروری قادری اور محمد عرفان سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔

3 اکتوبر 2024 ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں شامکے بھٹیاں تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

7 اکتوبر 2024 ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں اسلام نگر ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

8 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں دْھپ سڑی تحصیل رائیونڈ نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

9 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں سندر تحصیل رائیونڈکے مضافات میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

10 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں نیو لاہور سٹی اور جھگیاں ذیلداراں سندر تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور کے مضافات میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

11 اکتوبر 2024 ء سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی قیادت میں کالا گجراں تحصیل و ضلع جہلم میں تبلیغی دورہ ہوا۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر جہلم محمد ظفر اقبال سروری قادری اور دیگر مقامی افراد نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

12 اکتوبر 2024ء سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی قیادت میں بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ یاسر عمران سروری قادری، محمد عاطف سروری قادری اور دیگر مقامی افراد نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔

13 اکتوبر 2024ء سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے کستیلہ اور کھمبی تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ یاسر عمران سروری قادری، محمد عاطف سروری قادری اور دیگر نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

14 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں باٹھ گاؤں اور لودھڑے اتاڑ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری اور دیگر ممبران نے بھی اس تبلیغی دورہ میں حصہ لیا۔ 

15 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں نانوں ڈوگر تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

16 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں سندر اڈا تحصیل رائیونڈ ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

18 اکتوبر 2024ء پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں رنگیل پور شریف تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ 

18 اکتوبر 2024ء چک نمبر 655/6 گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا جس میں سرپرست تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی محمد آصف حمید، صدر بشیر احمد سروری قادری، جائنٹ سیکرٹری طارق علی سروری قادری اور محمد یعقوب سروری قادری نے حصہ لیا۔

19 اکتوبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے رنگیل پور شریف تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری، مظہر حسین سروری قادری و دیگر ممبران نے بھی اس تبلیغی دورہ میں حصہ لیا۔ 

22 اکتوبر 2024ء رنگیل پور شریف ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، نعمان ثاقب سروری قادری اور محمد حسین سروری قادری اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

23 اکتوبر 2024ء خانیکی جھگیاں اور نانوں ڈوگر ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری، مولانا یاسر یٰسین سروری قادری اور دیگر نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

24 اکتوبر 2024ء سندررائیونڈروڈلاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔پروفیسرسلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری اور دیگر معاونین نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

25 اکتوبر 2024ء درویش کوٹ نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری و معاونین نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

25 اکتوبر 2024ء سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے ٹیکسلا ضلع راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

26 اکتوبر 2024ء سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے 38/2-RAتحصیل و ضلع اوکاڑہ میں مشتاق احمد سروری قادری کی رہائش گاہ اور غلام مصطفی سروری قادری کے کارخانہ میں مقامی ممبران کو وارثِ فقر ِمحمدیؐ  سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے کی دعوت دی۔ 

11 نومبر 2024ء ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری پر مشتمل قافلہ نے L 15/115 اور 114/15Lتحصیل میاں چنوں، سبزی منڈی میاں چنوں اور تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں ضلع خانیوال کا دورہ فرمایا اور عوام الناس کو اسمِ اعظم(اسمِ اللہ ذات) کے فیوض و برکات اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے فیض حاصل کرنے کی دعوت دی گئی ۔

12 نومبر 2024ء ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری پر مشتمل قافلہ نے خانپور ضلع رحیم یار خان کا دورہ فرمایا۔ خانپور شہر میں ڈاکٹر شاہد ظفر سروری قادری، ڈاکٹر محمد اسلم سروری قادری کے کلینک کے دورہ کے بعد گردونواح میں چک نمبر 14P میں ارشاد احمد سروری قادری، چک نمبر 22P میں حاجی محمد سردار سروری قادری اور چک نمبر 121/1Lمیں فوجی محمد نواز سروری قادری کے گھر میں عقیدتمندوں سے مرشد کامل اکمل کی صحبت کی اہمیت پر سیرحاصل گفتگو کی گئی ۔

13 نومبر 2024ء ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری پر مشتمل قافلہ نے بستی حاجی نور محمد احمد پور لمہ تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کے گھر سے ملحقہ مسجد سلطان العاشقین میں عوام الناس سے ملاقات کی گئی اور اسمِ اعظم (اسمِ اللہ ذات) کے فیوض و برکات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو ہوئی۔ 

سوشل میڈیا

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ سوشل میڈیا دنیا بھر میں فقرِمحمدیؐ کے پیغام کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق تمام ذرائع کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لہٰذا تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ سوشل میڈیا دینِ اسلام کی حقیقی روح یعنی ’’فقرِمحمدیؐ‘‘ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام، ایکس، لنکڈاِن ، پن ٹرسٹ، ریڈاِیٹ اور بلیو سکائے جیسے مشہور و معروف سوشل فورمز کو بہترین انداز میں بروئے کارلا رہا ہے۔ سال 2024 ء میں بھی شعبہ سوشل میڈیا کے زیر ِتحت ان تمام سوشل فورمز پر اردو اور انگلش میںدیدہ زیب پوسٹس بنا کر اپلوڈ کی گئیں۔

ویب ڈویلپمنٹ

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ ویب ڈویلپمنٹ نے سال 2024ء میں تحریک دعوتِ فقر کی تمام ویب سائٹس کو کامیابی سے چلایا اور باقاعدگی سے اس میں اَپ ڈیٹس بھی کیں۔اس کے علاوہ اس شعبہ کے تحت مختلف موبائل اپلیکیشنز بھی بنائی گئیں جن میں سرفہرست Sultan-ul-Ashiqeen Appہے۔ یہ موبائل اپلیکیشن سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی حیات و تعلیمات اور فروغِ فقر پر کی جانے والی کاوشوں اور تصانیف پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جو اپلیکیشنز کے نام یہ ہیں:

AI-Sufism
Sultan-ul-Ashiqeen Books
Tehreek Dawat-e-Faqr News

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام اور روحانی محافل کا انعقاد

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس عوام الناس کو اپنی پاکیزہ و نورانی صحبت سے مستفید فرمانے کے لیے خانقاہ سلطان العاشقین میں ہر ہفتہ و اتوار کو قیام فرماتے ہیں۔ اکثر و بیشتر یہ قیام طویل بھی ہو جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمند سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے مستفیض ہو سکیں۔ سال 2024ء میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے جن ایام میں خصوصی قیام فرمایا ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

29 دسمبر 2023ء تا 7 جنوری 2024ء

6 جنوری 2024 سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کے انتظامی دفاتر کا افتتاح فرمایا۔ اس سے قبل یہ دفاتر ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں تھے جنہیں خانقاہ سلطان العاشقین میں منتقل کر دیا گیا۔
7 جنوری بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔
19 جنوری بروز جمعہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 21 جنوری بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
2 فروری بروز جمعہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 4 فروری بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
10 فروری بروز ہفتہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 11 فروری بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
16 فروری بروز جمعہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 18 فروری بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
23 فروری بروز جمعہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 25 فروری بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
یکم مارچ بروز جمعہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 3 مارچ بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
8 مارچ بروز جمعہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 10 مارچ بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔
20 مارچ 2024ء بروز بدھ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 21 مارچ کو محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یوم منتقلی امانت الٰہیہ کی صدارت فرمائی۔

9 اپریل 2024ء سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین میں تشریف لائے اور 10 اپریل 2024 بمطابق یکم شوال المکرم 1445ھ عید الفطر کے پرُمسرت موقع پرا پنے دست ِاقدس سے مسجدِ زہراؓ کا شاندار افتتاح فرمایا جس کا سنگِ بنیاد یکم اگست 2020 ء بمطابق 10ذوالحجہ 1441ھ عید الاضحی کے پرُمسرت موقع پر آپ مدظلہ الاقدس نے رکھا تھا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِنگرانی مختلف تعمیراتی مراحل سے گزرتے ہوئے چار سال سے بھی کم کے مختصر دورانیے میں عظیم الشان مسجدِزہراؓ تکمیل کے آخری مرحلہ میں پہنچی۔ 

11 اپریل 2024ء بروز جمعرات عید الفطر کے دوسرے روز خانقاہ سلطان العاشقین میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے عید ملن تقریب کی صدارت فرمائی۔ اس تقریب میں ملک کے طول و عرض سے عاشقانِ صادق اور طالبانِ مولیٰ نے شرکت کی۔

12اپریل 2024ء بمطابق3 شوال المکرم 1445ھ مسجدِ زہراؓمیں پہلی نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقراور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اپنے خلفا، مریدین اوراہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی۔

9 اپریل 2024ء بروز منگل تا 28 اپریل 2024ء بروز اتوار قیام فرمایا۔ اس دوران آپ مدظلہ الاقدس نے 17 اپریل 2024ء بروز بدھ مریدین سے ملاقات فرمائی اور انہیں اپنی مبارک صحبت سے بہرہ وَر فرمایا۔

19 اپریل 2024 ء بروز جمعہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا، مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی۔

20 اپریل 2024ء بروز ہفتہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے توسیع برائے خانقاہ سلطان العاشقین کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور بعد ازاں مریدین و عقیدتمندوں کے ساتھ گفتگو فرمائی جس میں متلاشیانِ حق کو اپنی حکمت و دانائی سے بھرپور گفتگو سے مستفید فرمایا۔ 

21 اپریل 2024 ء بروز اتوارسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔

18 مئی تا 2 جون سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی قیام فرمایا جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
18 مئی 2024 ء بروز ہفتہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ اپنے والدین حضرت عبدالحمید رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت کنیز فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا اور اپنی صاحبزادی تابینہ نجیب رحمتہ اللہ علیہا کی قبور مبارک پر فاتحہ خوانی کی۔

19 مئی 2024ء بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔

20 مئی 2024 بروز سوموار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مسجدِزہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

26مئی 2024بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔

2جون 2024ء بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کاشاندار انعقاد ہوا۔

سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس نے 16 جون 2024ء بروز اتوار تا 25 جون 2024 ء بروز منگل 10 دنوں کے لیے خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام فرمایا۔ اس دوران 10ذوالحجہ 1445ھ بمطابق 17جون 2024ء بروز سوموار خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔

11ذوالحجہ 1445ھ بمطابق18جون 2024ء بروز منگل خانقاہ سلطان العاشقین میں شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

21 جون کو مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی اور 23 جون بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔

28 جون بروز جمعہ سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس دوبارہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 30 جون بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت بزمِ سلطان العاشقین منعقد ہوئی۔ 

5 جولائی 2024 بروز جمعہ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 7 جولائی 2024 ء بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی جس میں کثیر مرد و خواتین نے شرکت کی۔ 

ایک ہفتہ قیام کے بعد11 جولائی 2024ء بروز جمعرات آپ مدظلہ الاقدس واپس اپنی رہائش گاہ سلطان العاشقین ہاؤس تشریف لے گئے۔

17 جولائی 2024ء بروز منگل بمطابق 10 محرم الحرام 1446ھ حسبِ روایت سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں سالانہ محفل ذکرِحسینؓ کا انعقاد ہوا۔

 19 جولائی 2024 بروز جمعہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا، مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی۔

21 جولائی 2024 ء بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی۔خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر وصالِ الٰہی کے حصول کے لئے ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت حاصل کی۔ 

فقیر مالک الملکی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس 27 جولائی 2024ء بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور خانقاہ نشینوں اور دیگر حاضرین کو اپنی نورانی صحبت سے نوازا۔ آپ مدظلہ الاقدس کے معزز خلفا بھی اس نشست میں موجود تھے۔ 28 جولائی 2024ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر بزمِ سلطان العاشقین منعقد ہوئی۔

18 اگست 2024ء بروز اتوار حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور شام بعد از نمازِ مغرب انتظامیہ کمیٹی تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے شاندار گھوڑا ڈانس کا انتظام کیا گیا جسے آپ مد ظلہ الاقدس اور دیگر حاضرین نے خوب سراہا۔ سلطان العاشقین کے گھوڑوں نے خوب مہارت اور خوبصورتی سے ڈھول کی تھاپ پر دیدہ زیب رقص کا مظاہرہ کیا۔ یومِ ولادت سلطان العاشقین کی مناسبت سے تمام خانقاہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ رات 12 بجے جونہی 19اگست کی سہانی گھڑی آئی، خانقاہ سلطان العاشقین میں شاندار آتش بازی کااہتمام کیا گیا۔اِس رنگا رنگ تقریب کو سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس کی موجودگی نے رونق بخشی۔ اِنہی جگمگ کرتی روشنیوں اور تکبیر و رسالت کے نعروں کی گونج میں مسرت و شادمانی کے جذبات سے لبریز مریدین اور عقیدت مندوں کے ہمراہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے کیک کاٹ کر سب کو اپنی خوشی میں شریک فرمایا اور ان کے حق میں دعا بھی فرمائی۔

سال 2024ء میں بھی 19 اگست یومِ ولادت باسعادت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر، مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے موقع پر فقید المثال تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

29 اگست 2024ء بروز جمعرات تا 9 ستمبر 2024ء بروز سوموار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی قیام فرمایا۔ اپنے اس قیام کے دوران آپ مد ظلہ الاقدس نے 30 اگست اور 6 ستمبر کو ہونے والی نمازِ جمعہ مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں ادا فرمائی۔

یکم ستمبر 2024ء بروز اتوار اور 8 ستمبر 2024ء بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔ 

16 ستمبر 2024 ء بروز سوموار حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف تشریف لائے اور 12 ربیع الاوّل 1446ھ بمطابق 17 ستمبر 2024ء بروز منگل محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کی صدارت فرمائی۔ اس بابرکت موقع پر اندرون و بیرون ملک سے کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ اور عوام الناس نے شرکت کی۔

 20 ستمبر 2024ء سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا، مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی۔ 

22 ستمبر 2024 ء بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کے موقع پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں اور خصوصی طور پر تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے آئے مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ 

28 ستمبر 2024ء بروز ہفتہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے جہاں آپ نے مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اور 29 ستمبر بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور دور دراز سے تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرامی اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی جن میں خصوصاً ساہیوال اور ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے آئے مریدین شامل تھے۔ 

12 اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور 28 اکتوبر 2024ء تک خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی قیام فرمایا۔ 

20 اکتوبر 2024 ء بروز اتوار بعد از نمازِ ظہر خانقاہ سلطان العاشقین میں عرس پاک سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی صدارت فرمائی۔

23 اکتوبر 2024ء بروز بدھ خانقاہ سلطان العاشقین میں تحریک دعوتِ فقر کا پندرہواں یومِ تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اپنے دستِ مبارک سے کیک کاٹا اور دعا بھی فرمائی۔

آپ مدظلہ الاقدس نے 18 اور 25 اکتوبر مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ بھی ادا فرمائی۔ 

13 اور 27 اکتوبر بروز اتوار آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔

آپ مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اور خصوصی طور پر اوکاڑہ سے آئے مریدین کو خوش آمدید کہا اور سب حاضرین کے لیے دعائے خیر فرمائی۔ 

علاوہ ازیں سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس نے 2 نومبر 2024ء بروز ہفتہ سے17نومبر 2024ء بروزاتوارتک خانقاہ میں دوبارہ قیام فرمایا۔اپنے اس قیام کے دوران آپ مد ظلہ الاقدس نے 3 نومبر 2024ء بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی اور 10 نومبر 2024ء بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی جبکہ بیعت اور بغیر بیعت کے اسمِ اللہ ذات بھی عطا فرمایا۔ حسبِ روایت اِس موقع پر زائرین کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ 

ان ہفتہ وار اور سالانہ محافل میں متلاشیانِ حق آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار اور صحبت سے فیضیاب ہو کر اپنی ارواح کو سیراب کرتے ہیں۔ 

تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات

تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ برائے سال 2025ء کے چناؤ کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات یکم دسمبر تا 15 دسمبر جاری رہے۔

28 دسمبر بروزہفتہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور 31 دسمبر بروز منگل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جس کے بعد نو منتخب منتظمِ اعلیٰ نے نو منتخب ممبران مجلس شوریٰ سے حلف لیا۔  

 

 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں