Chgal Khori

چغل خوری | Chughal Khor


Rate this post

چغل خوری

تحریر: سارا ملک سروری قادری۔ جوہرآباد

قرآن و حدیث کی تعلیمات میں باہمی محبت کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور ہر اس چیز سے روکا گیا ہے جو باہمی تعلقات کو بگاڑ دے اور آپس میں نفرت پیدا کرے۔ ان نفرت پیدا کرنے والی چیزوں میں سے ایک چغل خوری کی عادت بھی ہے یعنی کسی شخص کی ایسی بات دوسرے کو بتانا جس کو سن کر دوسرا شخص بدگمان ہو جائے اور دونوں میں رنجش اور ناراضی ہو جائے اور باہمی تعلقات میں خرابی آئے اسی چیز کا نام چغل خوری ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا۔
چغلی کرنے والے کو چغل خور کہتے ہیں۔ چغل خوری نفس کی بیماریوں میں سے ایک خطرناک بیماری ہے جو انسان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کر دیتی ہے۔چغل خوری سے نہ صرف انسان خود تباہ ہوتا ہے بلکہ خود سے جڑے لوگوں کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔

نفس کی یہ بیماری معاشرے میں عام ہوتی جا رہی ہے۔ یہ بیماری انسان کو اللہ کا قرب پانے سے روکتی ہے اور راہِ فقر میں رکاوٹ بنتی ہے۔چغل خوری جو کہ خود نفس کی بیماریوں سے جنم لیتی ہے، مزید نفسانی بیماریوں کو بھی راہ دیتی ہے۔ 

دفتر میں افسران کو خوش کرنے کے لیے دوسرے کی شکایتیں کر دینا یا معاشرتی زندگی میں کسی پر محبت جتانے کے لیے دوسرے سے نفرت کرنا بھی چغل خوری کے قریب ہے اس لیے اس سے بچنا بہت ضروری ہے ورنہ آخرت کا عذاب اور اللہ کی رضا سے محرومی تو ہے ہی لیکن دنیا میں بھی ایسا شخص خوش نہیں دیکھا گیا اور دوسروں کو برا ثابت کرنے والا چند دنوں میں خود برا بن جاتا ہے گویا جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودتا ہے اس میں خود ہی گر جاتا ہے۔

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے اللہ کو پسند وہ ہے جو زیادہ اچھے اخلاق والا، نرم مزاج، تعاون کرنے والا، الفت اور محبت سے پیش آنے والا ہے اور تم میں سے اللہ کے نزدیک بد ترین وہ ہے جو چغلی کرے مسلمان بھائیوں میں تفریق پیدا کرے اور پاک باز لوگوں کی برائیاں تلاش کرے۔ 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس جو سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور مرشد کامل اکمل ہیں‘ فرماتے ہیں:
 بد گمانی کے شکار آدمی کی چونکہ ساری فکر دوسرے کو برا سمجھنے کے گرد گھومتی ہے اس لیے اسے ہر وہ بات بھلی معلوم ہوتی ہے اور وہ شخص اچھا لگتا ہے جو اس کی سوچ کی تقویت کا باعث ہو اور اس کی ہاں میں ہاں ملائے یہیں سے چغل خوری کو راہ ملتی ہے۔ چنانچہ چغل خور اپنی کسی رنجش، مفاد یا حماقت کے تحت اَلاؤ تیز کرنے کے لیے لکڑیاں اور تیل مہیا کرتا ہے۔چغلی بہت ہی مذموم عادت ہے۔
فرمان باری تعالیٰ ہے: 
ھَمَّازٍ مَّشَّآئٍ م بِنَمِیْمٍ(القلم۔11)
ترجمہ: بہت طعنے دینے والا، بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے:
عُتُلٍّ م بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیْمٍ (القلم۔ 13)
ترجمہ:درشت خو، اس سب پر طرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا۔ 
حضرت عبداللہ بن مبارکؓ فرماتے ہیں اس آیت مبارک میں ’زنیم‘  سے مراد وہ شخص ہے جو ولد الزنا(وہ بچہ جو زنا کے نتیجے میں پیدا ہوا ہو) ہو اور بات چھپاتا نہ ہو۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ جو شخص بات مخفی نہیں رکھتا اور چغل خوری کرتا ہے اس کا یہ فعل اس امر پر دلا لت کرتا ہے کہ وہ ولد الزنا ہے کیونکہ فرمان الٰہی میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے ’’گردن اکڑا کر چلنے والا‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَیْلٌ لِّکُلِّ ھُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِ (الھمزہ۔1)
ترجمہ: خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے۔
ایک تشریح کے مطابق ’’ہمزۃ‘‘ سے مراد چغل خور ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’کیا تمہیں بد ترین انسان کے بارے میں آگاہ نہ کروں؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا! ’’وہ چغل خور لوگ ہیں جو پیارے دوستوں کے درمیان تفرقہ ڈال دیتے ہیں‘‘۔
 چغل خوری، بد زبانی، متکبرانہ ہٹ دھرمی اور ناجائز طرف داری دوزخ میں لے جانے والے کام ہیں۔ (نفس کے ناسور)
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے ایک حدیث مروی ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی عزت اور جلال کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ آٹھ لوگ جنت میں داخل نہ ہوں گے جن میں سے ایک چغل خور ہے۔
اسی طرح چغلی کرنے والے کے لئے دنیا و آخرت میں کوئی انعام نہیں۔چغل خور ہر وقت اس بات کے تعاقب میں رہتا ہے کہ کیسے لوگوں کو گمراہ کیا جائے اور کیسے ان کے درمیان پھوٹ ڈالی جائے۔
چغل خور انسان سچ تو بولتا ہے مگر اس سچ میں جھوٹ کی آمیزش کر کے بات کا رخ بدل دیتا ہے۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس اپنی کتاب ’’نفس کے ناسور‘‘ میں چغل خور کے طریقہ کار کے متعلق بیان فرماتے ہیں:
کسی کی ٹوہ اور عیب کرید کرید کر اور اس میں خود اضافہ کرکے لوگوں کو بتاتا اور ان کے دلوں میں نفرت پیدا کرکے بد ظن کرتا ہے ۔
یاد رکھیں سب سے خطرناک سچ وہ ہوتا ہے جس میں جھوٹ شامل کر دیا جاتا ہے یا واقعہ اور بات کا رخ بدل دیا جائے۔ چغل خور کا یہ طریقہ واردات ہے:
دورُخا چغل خور وہ ہوتا ہے جو دو اشخاص یا دو گروہوں کے درمیان عداوت اس طرح ڈالتا ہے کہ دونوں طرف اُسے اپنا دوست سمجھا جاتا ہے اور اس پر اعتبار کیا جاتا ہے لیکن یہ دورُخا اصل میں مخلص دونوں سے نہیں ہوتا اور اس کا مقصد دونوں کی تباہی ہوتا ہے۔
قسمیں کھا کھا کر یقین دلاتا ہے۔
ہمارے معاشرے میں یہ مرض اس قدر بڑھ چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر اور خاندان اس کی ہلاکت آفرینی سے محفوظ ہو، ساس بہو کے اختلافات اور خاندانوں کے دیگر جھگڑے اور فساد اسی مرض سے پیدا ہوتے ہیں۔ مرد حضرات بالعموم اور خواتین بالخصوص اس باطنی مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ گھروں، دفتروں، خاندانوں اور راہِ فقر میں بدگمانی، عیب جوئی اور چغل خوری زیادہ خرابیاں پیدا کرتی ہے۔ (نفس کے ناسور)

چغل خور انسان کو نہ تو دنیا کے لوگ پسند کرتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی بارگاہ میں ایسے شخص کی کوئی قدر و قیمت ہوتی ہے چغل خور دنیا و آخرت میں رسوا ہوتا ہے۔
چغل خوری کی ایک وجہ حسد بھی ہو سکتی ہے۔ حسد کی بیماری بدگمانیاں پیدا کرتی ہے اور ایک بد گمان انسان اپنے آپ کو اندر ہی اندر تباہ کر رہا ہوتا ہے اور اللہ کی راہ سے ہٹتا چلا جاتا ہے۔ حاسد انسان کو دوسروں کی خوشیاں آنکھ میں بال کی طرح محسوس ہوتی ہیں چنانچہ وہ لوگوں سے ایسی بات کرتا ہے جس میں جھوٹ کی آمیزش ہو اور اس آمیزش کی وجہ سے انسان کے اندر غلط سوچ پیدا ہو۔ شیطان چغل خور کو اپنا ہتھیار بنا کر مسلمانوں پر حملہ کرتا ہے۔
چغل خور انسان منہ پر کچھ ہوتا ہے اور پیٹھ پیچھے کچھ۔ ایسے لوگوں کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن دورُخا چغل خور سب سے بدتر ہوگا جو ایک کے پاس اور چہرہ لے کر آتا ہے تو دوسرے کے پاس دوسرا چہرہ لے کر جاتا ہے اس کی قیامت کے دن دو آگ کی زبانیں ہوں گی۔
 حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ہمیں مل جل کر ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے۔ مگر چغل خور لوگوں میں پھوٹ پیدا کرتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے احکامات کی پیروی نہیں کرتا ہے۔ یوں چغل خور اپنے نفس سے مغلوب ہو کر آہستہ آہستہ اسلام سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔
چغل خوری ایک ایسی بیماری ہے جو برسوں کی دوستی منٹوں میں توڑ سکتی ہے یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ماں کو بیٹے سے ،بیٹے کو باپ سے بدگمان کر دے ایسی بیماری جو ہنستے کھیلتے گھر کو تباہ کر دے۔ چغل خور انسان خود تو خوش رہتا نہیں بلکہ دوسروں کو بھی اپنی اَنا، ضد اور حسد کی آگ میں  جھلسا دیتا ہے۔
نفس کی بیماریاں اس قدر خطرناک ہیں جو ایک دفعہ لگ جائیں تو ان کا علاج تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ نفس کی بیماریوں کے شکار لوگ اپنی بیماری کا زہر آہستہ آہستہ دوسروں میں منتقل کر دیتے ہیں۔نفس کی بیماریوں مثلاً غیبت، جھوٹ ،چغل خوری، حسد، طمع وغیرہ کا علاج کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں بلکہ ان تمام نفسانی بیماریوں کا علاج صرف مرشد کامل اکمل ہی کر سکتا ہے۔

حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:
مرشد طبیب کی مثل ہوتا ہے اور طالب مریض کی مثل۔طبیب جب کسی مریض کا علاج کرتا ہے تو اسے تلخ و شیریں دوائیں دیتا ہے اور مریض پر لازم ہوتا ہے کہ دوائیں کھائے تاکہ صحت یاب ہو سکے۔ (عین الفقر)

آپؒ اپنے پنجابی ابیات میں فرماتے ہیں

کامل مرشد ایسا ہووے، جیہڑا دھوبی وانگوں چھٹے ھُو
نال نگاہ دے پاک کریندا، وچ سجی صبون نہ گھتے ھُو
میلیاں نوں کر دیندا چٹا، وچ ذرا میل نہ رکھے ھُو
ایسا مرشد ہووے باھُوؒ، جیہڑا لوں لوں دے وچ وسے ھُو

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کے امام اور مرشد کامل اکمل ہیں۔آپ مدظلہ الاقدس اپنی نگاہِ کامل سے طالبانِ دنیا کو طالبانِ مولیٰ بنا دیتے ہیں اور ان کی نفسانی بیماریوں کو ختم کر کے ان کے نفس کا تزکیہ کر دیتے ہیں جس کے بعد طالب ِ مولیٰ عشق ِ حقیقی سے سرشار ہو کر حقیقی مسلمان اور مومن بن جاتا ہے اور دنیا و آخرت میں فلاح و کامیابی حاصل کرتا ہے۔ 

آئیں آج ہی راہِ فقر اختیار کریں اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے دست ِ مبارک پر بیعت ہو کر تمام نفسانی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔

استفادہ کتب:
شمس الفقرا تصنیف لطیف سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس
نفس کے ناسور  ایضاً

 

44 تبصرے “چغل خوری | Chughal Khor

  1. MashaAllah
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #faqr #chugalkhor

  2. حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
    چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا۔

  3. اللہ کرے کے ہمیں تمام نفسیاتی بیماریوں سے چھٹکارا مل جائے!(آمین)

  4. غیبت کی موضوع پر بہت بہترین انداز میں تحریر کیا گیا ۔۔ غیبت جو کہ خطر ناک روحانی بیماری ہے

  5. بے شک چغل خوری ایک باطنی بیماری جس کا علاج ایک مرشد کامل اکمل کی صحبت میں ہی ممکن ہے۔

  6. اللہ پاک ہمیں چغل خوری جیسے نفسانی مرض سے نجات عطا فرمائے۔آمین

  7. ترجمہ: خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے۔

  8. سبحان اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #faqr #chugalkhor

  9. ماشائ اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #faqr #chugalkhor

  10. سبحان اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #faqr #chugalkhor

  11. MashAllah behtereen blog keep it up👌👏👍
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #faqr #chugalkhor

  12. اللہ پاک چغل خوری اور دیگر روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھے۔

  13. اللہ پاک ہم سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں