Alif-mahnama-sultanulfaqr-magazine

alif | الف


Rate this post

alif |  الف

اتباعِ شریعت ضروری کیوں؟ 

الف(June 2022 Alif)- سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ ﷲ علیہ (Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo ra) ساری زندگی سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (Shariat-e-Mohammadi) پر اس طرح کاربند رہے کہ زندگی بھر آپؒ سے ایک مستحب بھی فوت نہیں ہوا۔ آپؒ فرماتے ہیں:

باھوؒ ایں مراتب از شریعت یافتہ
پیشوائے خود شریعت ساختہ

ترجمہ: باھوؒ نے تمام مراتب شریعت کی پیروی سے پائے اور اس نے شریعت کو ہی اپنا پیشوا بنایا ہے۔

الف(June 2022 Alif) – 

حضرت سخی سلطان باھوؒ  (Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo ra) باطنی تربیت کے دوران شریعتِ مطہرہ پر کاربند رہنے کے سختی سے پابند تھے۔ آپؒ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ کی پہچان صرف وہ طالبانِ مولیٰ حاصل کرتے ہیں جو راہِ حق پر ثابت قدم رہتے ہیں اور کبھی شریعتِ محمدیؐ  (Shariat-e-Mohammadi)کے خلاف عمل نہیں کرتے اور نہ ہی بدعت و استدراج کی گمراہ کن راہ اختیار کرتے ہیں۔(عین الفقر) (Alif)

حضرت سخی سلطان باھوؒ (Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo ra) نے اپنی تمام کتب میں بے شمار مقامات پر شریعتِ مطہر ہ کی پیروی پر زور دیا ہے اور بتا یا ہے کہ شریعتِ مطہرہ کی مکمل پیروی اوراتباع کے بغیر سلوک و معرفت کاکوئی مقام اورمنزل حاصل نہیں ہو سکتی اور فقر کے تمام مدارج شریعت کی برکت ہی سے طے ہوتے ہیں۔آپؒ فرماتے ہیں:
جس نے بھی فقر پایا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام (Hazrat Mohammad Sallallahu Alaihi Wa-Aalihi Wasallam) ہی سے پایا اور شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (Shariat-e-Mohammadi) کی برکت سے ہی پایا۔ (محک الفقر کلاں)
مراتبِ دیدار اور علمِ دیدار شریعت (کی پیروی) سے حاصل ہوتے ہیں کیونکہ شریعت ہر علم کی روح، جان اور زندگی ہے جبکہ شریعت کی پیروی کے بغیر زندگی محض بے حیائی اور شرمندگی ہے۔ (امیر الکونین)
تمام مراتب شریعتِ محمدیؐ (Shariat-e-Mohammadi) کی پیروی سے حاصل ہوتے ہیں۔ (امیر الکونین) 
طالبِ صادق پر فرضِ عین ہے کہ وہ صبح و شام شریعت کی پیروی کرے اور جو شریعت حکم دے اس پر عمل کرے۔ جو کچھ شریعت اور قرآن کے خلاف ہے وہ نفس، دنیا اور شیطان ہے۔  (دیداربخش)
جس راہ سے شریعت منع کرے وہ راہِ کفر ہے۔ (کلیدالتوحید کلاں)

فقر کی ابتدا بھی شریعت اور انتہا بھی شریعت ہے اور تارکِ شریعت فقر کی خوشبو تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔ 

(اقتباس از شمس الفقرا۔ تصنیف لطیف سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس)


اپنا تبصرہ بھیجیں