تحریکی خبریں | Official News


Rate this post

تحریکی خبریں

رپورٹ: وقار احمد سروری قادری

عرس مبارک
سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ

سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے نائب، سلطان الفقر سوئم اور محی الدین ہیں۔  سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی تعلیمات اور سلسلہ قادری کو سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ نے سلسلہ سروری قادری کے نام سے حیاتِ جاوداں بخشی۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کو سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ سے خصوصی عقیدت تھی اسی وجہ سے آپ رحمتہ اللہ علیہ سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کو شیخ ِ ما فرماتے ہیں۔ حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس بھی سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں اور ہر سال عرس مبارک سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ انتہائی محبت و عقیدت سے مناتے ہیں۔ 

رواں سال بھی 11 ربیع الثانی 1442 ہجری کو تحریک دعوتِ فقرکے زیر اہتمام سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِصدارت سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا عرس مبارک جسے بڑی گیارھویں شریف بھی کہا جاتا ہے‘ کا انعقادکیا گیا۔ عرس کی محفل مسجد زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مریدین و عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دیگر خلفانے بھی محفل مبارک میں شرکت فرمائی۔ 

سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔
قاری محمد عابد سروری قادری نے تلاوتِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔
عطا الوھاب سروری قادری نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔
پروفیسر حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کے لقب ’’محی ّ الدین‘‘ پر جامع بیان گوش گزار کیا اور سیّدنا غوث الاعظمؓ کی احیائے دین کے لیے کی گئی جدوجہد پر مفصّل بیان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ سے محبت و عقیدت اور آپ ؓ کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کے لئے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؓ کی حیات و تعلیمات پر مبنی سلطان العاشقین کی مایہ ناز تصنیف ’’حیات و تعلیمات سیّدنا غوث الاعظم‘‘ اور سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؓ کی کتب سرالاسرار اور الرسالۃ الغوثیہ کے اردو تراجم آپ مدظلہ الاقدس کی سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ سے محبت و عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
محمد رمضان باھُو نے سیّدنا غوث الاعظم ؓ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
قار ی محمد عابد سروری قادری نے ختم شریف پڑھا اور حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے دعا کروائی جس کے بعد بارگاہِ رسالت میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
ربیع الثانی کے باببرکت مہینے میں سیّدنا غوث الاعظم کے عرس پاک کی نسبت سے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور میں مضامین، تحریک دعوت ِ فقر کی ویب سائٹس پر بلاگز اور سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹس کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 

خانقاہ سلطان العاشقین میں مجلس ِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس
تحریک دعوتِ فقر کے دستور 2020ء کے مطابق انتخابات برائے سال 2021 ء کا اعلان

21نومبر 2020ء بروز ہفتہ مسجد زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر صدارت مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل کاایک نکاتی مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصدیکم نومبر 2020ء سے تحریک دعوتِ فقر کے دستور2020 کے اطلاق کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانب سے انتخابات برائے سال 2021ء کا اعلان کرنا تھا۔ 

یکم نومبر 2020ء سے دستور تحریک دعوتِ فقر2009ء منسوخ ہو گیا اوردستور تحریک دعوتِ فقر 2020ء کا اطلاق ہو چکا ہے۔ دستور 2020ء کے آرٹیکل 37کے تحت انتخابات برائے سال 2021ء کا طریقہ کار اور شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ طریقہ کار اور شیڈول بانی و سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ممبران مجلس ِ شوریٰ اور جنرل کونسل کو ان ہدایات سے آگاہ کرنے کے لئے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے انتخابات برائے سال 2021ء کے متعلق ہدایات پڑھ کر سنائیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:

انتخابات میں مجلس ِشوریٰ کے ممبران اور تحریک دعوتِ فقر کے عہدیداران جن میں منتظم ِاعلیٰ، صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جائنٹ سیکرٹری، ترجمان برائے امور داخلہ و خارجہ شامل ہیں‘ کا انتخاب کیا جائے گا۔
انتخابات میں مجلس شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران ووٹ کاسٹ کر سکیں گے اور دونوں کے لئے علیحدہ علیحدہ بیلٹ پیپر جاری کئے جائیں گے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کا دورانیہ یکم دسمبر 2020ء  تا 15دسمبر 2020ء ہو گا۔
خانقاہ سلسلہ سروری قادری اورخانقاہ سلطان العاشقین میں علیحدہ علیحدہ ریٹرنگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر تعینات کئے جائیں گے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے خانقاہ سلسلہ سروری قادری کے ساتھ ساتھ خانقاہ سلطان العاشقین میں بھی بیلٹ بکس رکھا جائے گا۔
بیلٹ بکس یکم دسمبر 2020ء کو سہ پہر ایک بجے رکھ دیے جائیں گے اور 15دسمبر 2020ء تین بجے سہ پہر اٹھا لئے جائیں گے۔
بانی و سرپرست ِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خود ووٹوں کی گنتی فرمائیں گے اور یکم جنوری 2021ء  سہ پہر ایک بجے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں