Alif-mahnama-sultanulfaqr-magazine

alif | الف

Spread the love

Rate this post

alif |  الف

احادیث مبارکہ میں درود پاک پڑھنے کی فضیلت

Alif.خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ہر مسلمان ومومن پر فرض ہے کیونکہ اسی عمل کی بدولت اللہ عزّوجل نہ صرف  درجات بلند فرماتا ہے بلکہ گناہ بخش کر نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے اور پریشانیوں (خواہ دنیاوی ہو یادینی) سے نجات دیتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود و سلام بھیجنے کے بے شمار فضائل ہیں۔ایسی بے شمار احادیث موجود ہیں جن میں ان انعامات کا ذکر کیا گیا ہے جو درود و سلام پڑھنے والے مومنین پر نازل ہوتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
جو مجھ پر درودِ پاک پڑھے گا قیامت کے روز میں اسکی شفاعت کروں گا۔ (ترمذی)Alif

 حضور علیہ الصلوٰۃ السلام پر درود پاک پڑھنا دعاؤں کی قبولیت کا باعث ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’جب تک مجھ پر درود نہ بھیجا جائے دعا قبولیت سے روک دی جاتی ہے۔‘‘ (طبرانی)

 تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا قیامت کے دن پل صراط کے اندھیرے میں تمہارے لیے نور ہوگا اور جو شخص یہ چاہے کہ قیامت کے دن اس کے اجر کا پیمانہ بھر بھر کر دیا جائے اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود کی کثرت کرے۔ (سعادت الدارین)

 قیامت کے روز میرے حوضِ کو ثر پر کچھ گروہ آئیں گے جنہیں میں کثرتِ درود پاک کی وجہ سے پہچانتا ہوں گا۔ (کشف الغمہ فی المعرفۃ الائمہ)

 قیامت کے روز اللہ جب محدثین کرام اور علمائے دین (کثرت سے درود پاک پڑھنے والوں) کو اٹھائے گا تو ان کی پیشانی خوشبو سے مہکتی ہوگی اور وہ دربارِ خداوندی میں حاضر ہوں گے تو اللہ ان سے فرمائے گا ’’تم عرصہ دراز تک میرے حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) پر درود پاک بھیجتے رہے تھے فرشتو! ان کو جنت میں لے جاؤ۔‘‘ (سعادت الدارین)

 جس نے مجھ پر دس (10) مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ اس پر سو (100) رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو (100) مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے اللہ اس پر ہزار (1000) رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو محبت و شوق سے اس سے بھی زیادہ پڑھے میں قیامت کے روز اس کا شفیع اور گواہ بنوں گا۔ (القول البدیع)

 جو مجھ پر دن بھر میں پچاس بار درود پاک پڑھے تو قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ کروں گا۔(القول البدیع)

 تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہاری دعاؤں کا محافظ ہے اور تمہارے لیے پروردگار کی رضا کا باعث ہے۔(سعادت الدارین)

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان ہے کہ جس شخص نے اپنی زندگی میں مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھا اسکی موت کے وقت اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوقات سے فرمائے گا کہ اس بندے کے لیے بخشش کی دعا مانگو۔ (نزہتہ المجالس)

 جو میری محبت اور میری طرف شوق کی وجہ سے مجھ پر ہر دن اور ہر رات کو تین تین بار درود شریف پڑھے تو اللہ پر حق ہے کہ وہ اس کے اس دن اور اس رات کے گناہ بخش دے۔ (الترغیب الترہیب)

 جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اس میں رہے گا فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے۔ (سعادت الدارین)

 ہر چیز کے لیے طہارت اور غسل ہے اور ایمان والوں کے دلوں کے زنگ کی طہارت مجھ پر درود پڑھنا ہے۔ (القول البدیع)

 تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہارے اعمال کی طہارت ہے۔ (سعادت الدارین)

Alif


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں