Tehreek Dawat-e-Faqr News

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News

 عید ملن تقریب اوراظہارِ تشکربسلسلہ تکمیل مرحلہ سوم مسجدِ زہراؓ

Tehreek Dawat-e-Faqr News-عید الاضحی 1443ھ کے پر مسرت موقع پر تحریک دعوتِ فقر(رجسٹرڈ) پاکستان نے حسبِ روایت شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔عید ملن تقریب کے ساتھ ساتھ مسجدِ زہراؓ کی تعمیر کے تیسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل کی خوشی میں اللہ ربّ العزت کے حضور شکر بجا لانے کی غرض سے اظہارِ تشکر بھی کیا گیا۔’ عید ملن تقریب اور اظہارِ تشکر بسلسلہ تکمیل مرحلہ سوم مسجدِ زہراؓ‘ عید الاضحی کے دوسرے روز11ذوالحج1443ھ بمطابق11جولائی 2022ء بروز سوموار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈا ملتان روڈ لاہورمیں منعقد ہوئی جس کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوت اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ہر سال کی طرح رواں سال بھی تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے سنتِ ابراہیمیؑ  کی ادائیگی کے لئے عید کے پہلے اور دوسرے روزبڑی تعداد میں جانور اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کئے گئے۔سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس بھی عید کے پہلے روز 10جولائی 2022ء بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے گئے تھے۔ حسبِ معمول آپ مدظلہ الاقدس نے مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، سلطان العاشقین ہارسز کے اصطبل کا دورہ فرمایااور قربان گاہ کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ آپ مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں عید ملن تقریب کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

عید کے دوسرے روز علی الصبح پنڈال کی سجاوٹ ، لنگراور دیگر انتظامات کازور وشور سے آغاز ہو گیا۔خواتین کے لئے خصوصی طور پر باپردہ انتظامات کئے گئے۔ ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمندخواتین و حضرات کی آمد کا سلسلہ بھی صبح صادق سے شروع ہو گیا۔دوپہر ایک بجے امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس پنڈال میں جلوہ افروز ہوئے۔ پنڈال میں معزز مجلسِ خلفا، ممبران مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل اور بے شمار مریدین وعقیدتمند موجود تھے جنہوں نے زوردار نعروں سے اپنے مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ کا والہانہ استقبال کیا۔

Tehreek Dawat-e-Faqr News-سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام شرکائے محفل سے معانقہ فرما کر عید ملی اور عاشقوں کی عید کو چار چاند لگا دیے۔ تمام حضرات سے عید ملنے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے مسند ِ صدارت سنبھالی ۔منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کرتے ہوئے تقریب کے باقاعدہ آغاز کے لئے حافظ یوسف سروری قادری کو تلاوتِ کلام پاک کے لئے سٹیج پر مدعو کیا۔ تلاوت کے بعد رمضان باھوُ نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔محمد جہانگیر سروری قادری کا لکھا ہوا عارفانہ کلام عطا الوہاب سروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سماں باندھ دیا۔سلطان محمد عبد اللہ اقبال سروری قادری نے ’قربانی‘ کے موضوع پر جامع اور مدلل بیان حاضرین کے گوش گزار کیااور قربانی کے حقیقی معنوں پر روشنی ڈالی۔

سلطان محمد عبد اللہ اقبال کے لہو گرما دینے والے بیان کے بعدتکمیل مرحلہ سوم مسجدِ زہراؓ  کی مناسبت سے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی تیار کردہ خصوصی ڈاکیومینٹری دکھائی گئی جس میں مسجد کی تزئین و آرائش کی تمام تکنیکی و فنی مہارتوں اور ان کے پسِ پردہ کنسٹرکشن کمیٹی کی شبانہ روز محنت کو بحوبی عکس بند کیا گیا تھا۔یہ ڈاکیومینٹری تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل ویب ٹی ویز ، یو ٹیوب چینلز اور تمام سوشل میڈیا فورمز پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے شرکائے محفل کو آئندہ مرحلے میں شروع ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خصوصی خطاب فرمایا جس میں کنسٹرکشن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مسجدِ زہراؓ کے عظیم الشان اور فقید المثال پراجیکٹ میں ابتدا سے لیکر تا حال درپیش مشکلات کا تذکرہ بھی کیا۔آپ مدظلہ الاقدس نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایک ایک کرکے تمام سنگ ِ میل حاصل ہوتے چلے گئے اور تمام ساتھیوں کے تعاون سے مشکلات پر بھی قابو پا لیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے مزید فرمایا کہ آئندہ شروع ہونے والے کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے بھی آپ سب کا تعاون درکار ہے۔

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی
جانب سے ایک اور مرید ِ خاص عبد الرحمن محبوب سروری قادری کو خلافت عطا کرنے کا اعلان

11ذوالحج1443ھ بمطابق11جولائی 2022ء بروز سوموارعید الاضحی کے دوسرے روزمنعقد ہونے والی ’عید ملن تقریب اور اظہارِ تشکر بسلسلہ تکمیل مرحلہ سوم مسجدِ زہراؓ‘کے پرُمسرت موقع پربانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اہم اعلان فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے ایک اورمریدِخاص عبدالرحمن محبوب سروری قادری کو اپنی خلافت عطا فرمائی اور اپنی دستار مبارک ان کے سر پر رکھی۔آپ مدظلہ الاقدس نے عبد الرحمن سروری قادری کو ’’سلطان محمد‘‘ کا لقب عطا فرمایا۔ سلطان محمد عبد الرحمن سروری قادری، ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان محمد عبد الرحمن سروری قادری کی اپنے مرشد سے وفا کا ذکر کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے بتایا کہ سلطان محمد عبد الرحمن محبوب سروری قادری کو جس وقت بھی اللہ پاک کی ڈیوٹی دی گئی تو انہوں نے ہمیشہ لبیک کہا اور انتہائی احسن انداز میں تمام ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اس موقع پر مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عبدالرحمن محبوب سروری قادری کو بطور خلیفہ ثابت قدمی سے اپنی تربیت مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Tehreek Dawat-e-Faqr News-خلافت کے اعلان کے بعد سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے دعائے خیر فرمائی۔ دعاکے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے ایک مرتبہ پھر عاشقوں کو راحت بخشنے کے لئے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور پھر خواتین مریدین کے پنڈال کی جانب تشریف لے گئے۔

شعبہ لنگر تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے بہترین لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام حاضرینِ محفل اس شاندار لنگر سے خوب محظوظ ہوئے۔سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے بھی اس پرُ مسرت موقع پر بک سٹال لگایا گیا تھا جہاں تمام کتب پچاس فیصد کی رعائتی قیمت پر دستیاب تھیں۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے تقریب کے خوبصورت مناظر فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر براہِ راست نشر کیے گئے۔ Tehreek Dawat-e-Faqr News

 

نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کا
 زاہد ٹاؤن کوٹ عبدالمالک تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ کا تبلیغی دورہ

Tehreek Dawat-e-Faqr News-بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے صاحبزادہ اور خلیفہ اوّل سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اسمِ اعظم کا فیض عام فرمانے کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے 22 جون 2022 بروز بدھ شام 7 بج کر 30 منٹ پر سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے قافلہ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی سربراہی میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا یہ قافلہ بذریعہ موٹروے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد زاہد ٹاؤن کوٹ عبدالمالک تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ پہنچا جہاں پیر بھائی محمد جہانگیر سروری قادری و اہلِ خانہ کی طرف سے آپ مدظلہ الاقدس اور آپ کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین کا جم ِغفیر آپ مدظلہ الاقدس کی زیارت کے لیے اُمڈ آیا۔

معمول کے مطابق سب سے پہلے محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عزت مآب صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ محفل پاک کا آغاز عطا الوہاب سروری قادری کی پرُ سوز آواز میں مدحت ِسرورِ کونین، آقائے نامدار خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے ادا کیے۔ حاضرینِ محفل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سب سے پہلے اُن کی محفل میں شرکت اور میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔ 

Tehreek Dawat-e-Faqr News-ڈاکٹر عبد الحسیب سروری قادری نے شرکائے محفل کو صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کی آمد کے مقصد سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے مزید بتایا کہ اِس دنیا میں رہ کر اگلی دنیا یعنی آخرت کی تیاری کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔ کسی مرشد کامل کے دامن سے وابستہ ہو کر اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کا ذکر وتصور حاصل کرنا اور اِس کے ذریعے اپنے ربّ کی معرفت اور قرب کا حصول ہی دائمی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

محفل کے اختتام پر صاحبزادہ صاحب نے تمام شرکائے محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اُنہیں اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت بھی عطا فرمائی۔ میزبان انتظامیہ کی جانب سے محفل پاک میں شریک مہمانانِ گرامی کے لیے لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کا شعبہ بھی پیش پیش رہا۔ عوام الناس کو تعلیماتِ فقر سے روشناس کروانے کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی شائع کردہ فقر محمدیؐ پر مبنی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا جہاں تمام کتب خصوصی رعائت پر دستیاب تھیں۔ اِس کامیاب تبلیغی دورہ کے بعد صاحبزادہ صاحب سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے ساتھیوں کے ہمراہ واپسی کی راہ لی۔ یہ قافلہ بخیر و عافیت رات 12 بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور واپس پہنچا۔

تبلیغی دورہ کے خوبصورت مناظر کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے ہمارے آفیشل یوٹیوب چینل کو وزٹ کریں:  Sultan Bahoo Official TV

محفل نورِ مصطفیؐ ۔بتاریخ 19جون 2022ء

19جون 2022ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا  انعقاد ہوا جس میں ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ محفل کی صدارت سلسلہ سروری قادری کے امام و مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ پرُجوش نعروں کی گونج میں آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی تشریف آوری پر نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس مسندِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے اور پرُنور روحانی محفل کا آغازہوا۔ 

Tehreek Dawat-e-Faqr News-نقابت کے فرائض سلطان محمداحسن علی صاحب نے سرانجام دئیے۔ اس بابرکت محفل میں تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی۔ عطاالوہاب نے بیدم وارثی کا عارفانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے ’اسلام میں وسیلہ کی اہمیت ‘ کے موضوع پر جامع بیان کیا۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں وسیلہ یعنی مرشد کامل اکمل کے متعلق بیان میں وسیلہ کے حوالے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی کیا گیا۔ (سلطان محمدنعیم عباس کاخوبصورت انداز میں بیان تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل ویب ٹی وی https://sultan-ul-ashiqeen.tv پر ملاحظہ فرمائیں۔)

 سلطان محمد نعیم عباس صاحب کے بیان کے بعد سلطان حافظ محمدناصر مجید سروری قادری نے جامع دعائے خیر کروائی۔ جس میں حضور مرشد کریم کی عمر اور صحبت میں برکت کے ساتھ ساتھ مسجدِزہرؓا کی تعمیر و ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے علاوہ محفل میں شریک مرد وخواتین کے جان مال، رزق، اولاد اور کاروبار میں برکت کے لیے بھی دعا کی گئی۔ 

Tehreek Dawat-e-Faqr News-محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پربراہِ راست نشر کیا گیا جس کی بدولت دنیا بھر میں موجود سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے مریدین و عقیدتمندوں نے آن لائن آپ مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

محفل نورِ مصطفیؐ۔ بتاریخ 26جون2022ء

مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں ہر اتوار کو نمازِ ظہر کی با جماعت ادائیگی کے بعد محفل نورِ مصطفیؐ منعقد کی جاتی ہے جس کی صدارت امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس فرماتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس 25جون بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کے اصطبل کا دورہ فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سنت ِنبویؐ اور سنت ِمرشد کی اتباع میں گھوڑے رکھے ہوئے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام گھوڑوں کو پیار کیا اور ان کی صحت اور خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری فرمائیں۔

26جون 2022ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ 

Tehreek Dawat-e-Faqr News-نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کے مسند پر جلوہ افروز ہوتے ہی محفل کا آغاز ہوا۔ محفل میں نقابت کے فرائض ڈاکٹرسلطان محمدحسنین محبوب صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حمزہ ادریس نے حاصل کی۔رمضان باھوسروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں عارفانہ کلام پیش کرکے سماں باندھ دیااور حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔ 

عارفانہ کلام کے بعد سلطان محمدناصر حمید صاحب نے’’عجز و انکساری‘‘ کے متعلق جامع بیان کیا۔ سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے اپنی ولولہ انگیز تقریر میں قرآن وحدیث اور فقرا کاملین کی تعلیمات کی روشنی میں عاجزی و انکساری کی اہمیت بیان کی۔ دورِ حاضر میں عاجزی کی زندہ و جاوید مثال سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا ذکرِخیر بھی فرمایا۔سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے حاضرینِ محفل کو بتایا کہ دینِ اسلام کی حقیقی روح یعنی فقرِمحمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے احیا کے لئے بے لوث خدمات کے باوجود سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس ہمیشہ اپنے لئے ’عاجز‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ سلطان محمد ناصر حمید صاحب کی شعلہ بیانی نے شرکائے محفل کا لہو گرما دیااور فضا’سلطان العاشقین زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ 

آخر میں سلطان حافظ محمدناصر مجید صاحب نے دعائے خیر کروائی ۔دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔ 

 

  شعبہ دعوت و تبلیغ کے خلیفہ نگران کی زیر صدارت علاقائی سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس

 18 جون بروز ہفتہ مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں نگران شعبہ دعوت و تبلیغ سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی زیرِصدارت تحریک دعوتِ فقر کے تمام علاقائی سرپرست حضرات کااہم نوعیت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری اور سرپرست تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد و راولپنڈی سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری بھی شامل تھے۔ اجلاس میں سلطان محمد احسن علی نے تمام علاقائی سرپرست حضرات کو ہدایت کی کہ دعوت و تبلیغ کاکام تیز تر کرنے کے لیے ہمیں نئے داعی  چاہئیں۔ تحریک دعوتِ فقر کے آئین منشور اور دستور کے مطابق ہر علاقہ میں دو داعی حضرات کا ہونا لازمی ہے۔ اس لیے سلطان محمد احسن علی نے اپیل کی کہ ہر علاقائی تحریک کی طرف سے کم از کم دو ممبران خانقاہ سلطان العاشقین بھجیں تاکہ ان کی تربیت اس طرح کی جائے کہ وہ ممبران واپس اپنے علاقوں میں جاکر پیغامِ فقر عام کر سکیں۔

Tehreek Dawat-e-Faqr News- معزز ممبران نے سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر علاقائی دفتر کو روزانہ کی بنیاد پر کھولاجائے اور وہاں روزانہ شام کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا میں سے درس کا اہتمام کیا جائے۔ اس کے علاوہ سب اس بات پر متفق ہوئے کہ ہر ماہ قافلہ کی شکل میں محفل نورِ مصطفیؐ میں ضرور شریک ہوں اور جب خانقاہ تشریف نہیں لا سکتے اُس اتوار محفل نورِ مصطفیؐ براہِ راست دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

تحریک دعوتِ فقر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

18 جون 2022 بروز ہفتہ مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں نگران مرکزی رابطہ کمیٹی سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی صدارت میں مرکزی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت مریدین سے مستقل بنیادوں پر رابطہ کیا جائے اور انہیں صحبتِ مرشد کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد کی دعوت دی جائے۔

 

 تحریک دعوتِ فقرکے شعبہ دعوت و تبلیغ کی سرگرمیاں

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ دن رات فقر محمدیؐ کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ داعی حضرات سال بھر ملک کے طول و عرض میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

Tehreek Dawat-e-Faqr News-نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے 22 جون 2022ء بروز منگل کوٹ عبدالمالک تحصیل فیروزوالا ضلع شیخوپورہ کے تبلیغی دورہ سے قبل شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران نے کوٹ عبدالمالک اور اسکے گردو نواح میں تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ شعبہ دعوت وتبلیغ کے داعی حضرات نے فقرِ محمدیؐ کے پیغام کو پھیلانے کے لیے زاہد ٹاون کوٹ عبدالمالک کی جامع مسجدوں میں نمازِ جمعہ کے بعدعوام الناس کو مقصدِ حیات یعنی معرفتِ الٰہی سے آگاہ کیا اور صاحبزادہ صاحب کے تبلیغی دورہ میں شرکت کے دعوت نامے تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر گھر، گلی گلی، دکانوں اور بازاروں میں جاکربھی اسمِ اعظم کے حصول کی دعوت دی اور صاحبزادہ سلطان محمدمرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے تبلیغی دورہ کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔

 ان سرگرمیوں کا مقصد عوام الناس میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغامِ حق پھیلانا اور لوگوں کو صحبتِ مرشد سے فیض یاب ہونے کی دعوت دینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے مسجدِزہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں ہفتہ وار دوروں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ہر اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر صدارت منعقد ہونے والی محفل نورِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی بھی دعوت دی گئی۔

 شعبہ دعوت و تبلیغ کی جانب سے خانقاہ سلطان العاشقین اور خانقاہ سروری قادری میں روزانہ کی بنیاد پر درس و تدریس کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔ خانقاہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں بہت سے طالبانِ مولیٰ باطنی و روحانی تربیت کے لئے تشریف لاتے ہیں۔ 18جون 2022ء کو شعبہ دعوت تبلیغ کے نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی زیر صدارت منعقد ہونے والی میٹنگ کے نتیجے میں علاقائی سرپرستوں نے بھی اپنے اپنے علاقے سے داعی حضرات خانقاہ سلطان العاشقین کی جانب روانہ کئے جو دعوت و تبلیغ کی تربیت لے رہے ہیں۔ یہ داعی حضرات اپنے اپنے علاقوں میں واپس جا کر عوام الناس کو فقرِ محمدیؐ اور معرفتِ الٰہی کی دعوت دیں گے۔ ان تمام متلاشیانِ حق کے لئے درس و تدریس کا سلسلہ ظاہری و باطنی ترقی کے لئے انتہائی مددگار ہے۔

 

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سوشل میڈیا کا اجلاس

یکم جولائی 2022ء بروز جمعہ خانقاہ سروری قادری وحدت روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سوشل میڈیا کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ کی موجودہ کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ یہ اجلاس شعبہ سوشل میڈیا کے انتظامی نگران ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ 

 

تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس

2جولائی 2022ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈا ملتان روڈ لاہورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب نے فرمائی۔ سیکرٹری جنرل تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری نے شرکائے اجلاس کو ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھایا۔ اجلاس میں عید ملن تقریب اور اظہارِ تشکر بسلسلہ تکمیل مرحلہ سوم مسجدِ زہراؓ کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ملک بھر سے شریک ممبران مجلسِ شوریٰ نے اپنی اپنی قیمتی آرا قلمبند کیں اور سیکرٹری جنرل کے حوالے کیں۔

تحریک دعوتِ فقر ۔۔۔  گلی گلی ، شہر شہر

Tehreek Dawat-e-Faqr News-تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے 10 جون 2022 بروز جمعہ جامع مسجد ریاض کالونی کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب کا سٹال لگایا۔ عوام الناس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے گئے۔ سٹال پر تشریف لانے والے عقیدتمندوں کو مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے فیض یاب ہونے اور آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کی نعمت حاصل کرنے کی دعوت دی بھی دی گئی۔ ہر عمر کے افراد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی منفرد اور معیاری کتب میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس سرگرمی میں حصہ لینے والے ممبران میں محمد انیب یونس، علی اعجاز اورعبدالرزاق شامل ہیں۔

21 جون 2022 بروز منگل سرپرست تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد محمد مظہر حسین سروری قادری کی صدارت میںدفتر تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی انتظامیہ اور پیر بھائیوں نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں محمد مظہر حسین سروری قادری، نبی احمد سروری قادری، عبدالرزاق سروری قادری، محمد انیب یونس سروری قادری، حارث رشید سروری قادری، ذیشان نذیر سروری قادری، محمد نعمان ثاقب سروری قادری اور عبدالرحمان سروری قادری شامل تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا ہارون آباد اور گردو نواح میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغامِ حق اور دعوتِ اسمِ اعظم کو بازاروں اور ہر گھرتک پھیلانا تھا۔

اسی دن شام کو دفتر تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا کے درس کا اہتمام کیا گیا۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد محمد مظہر حسین سروری قادری نے درس کا اہتمام کیا۔ شرکت کرنے والوں میں محمد انیب یونس سروری قادری، یٰسین سروری قادری، ذیشان نذیر سروری قادری اور حارث رشید سروری قادری شامل تھے۔

23 جون 2022 بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر احمدال کے دفتر میں سرپرست تحریک دعوتِ فقر احمدال محمد سعید سروری قادری کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کے نکات درج ذیل ہیں:
1) علاقائی پیر بھائیوں سے رابطوں کو مضبوط کرنا۔
2) دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال میں روزانہ حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ ’شمس الفقراـ‘ سے درس کا اہتمام کرنا اور دفتر میں حاضری کو یقینی بنانا۔
3) احمدال اور گردو نواح میں زیادہ سے زیادہ پیر بھائیوں اور مقامی افراد کو ہر اتوار مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے اور محفل نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی دعوت دینا۔
4) دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال میں محفل نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی براہِ راست نشریات کا اہتمام کر کے مقامی افراد کو زیادہ سے زیادہ دعوتِ حق دینا۔ 

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مبشر الحسن سروری قادری، کامران مقصود سروری قادری اور محمد عاصم سروری قادری شامل تھے۔ 

Tehreek Dawat-e-Faqr News-  تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفاتر میں بھی روزانہ کی بنیاد پرماہنامہ سلطان الفقر کے شمارہ جات میں شائع ہونے والے فقر و تصوف کے منفرد موضوعات اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ لطیف شمس الفقراسے درس و تدریس کاسلسلہ جاری ہے۔ان میں بھروٹ، احمدال، جہلم او رہارون آباد کے علاقائی دفاتر میں جاری درس و تدریس کی سرگرمیاں سرِ فہرست ہیں۔

25 جون 2022ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد و راولپنڈی کی جانب سے تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ محمد رفاقت حسین سروری قادری نے سیکٹر I-8 اسلام آباد اور فیض آباد راولپنڈی میں شہریوں میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے اور مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے کی دعوت دی۔Tehreek Dawat-e-Faqr News


اپنا تبصرہ بھیجیں