Tehreek Dawat-e-Faqr News

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news

Spread the love

5/5 - (1 vote)

تحریک دعوتِ فقر نیوز

رپورٹ: وقار احمد سروری قادری۔ لاہور
 سینئر ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر – انچارج اطلاعات و نشریات

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔26نومبر2022

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا معمول ہے کہ ہر ہفتہ کے روز زیرِتعمیر مسجد ِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے جاتے ہیں۔ امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام مسجدِ زہراؓ تعمیر کروا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع کرنا اور اسلام کی حقیقی روح یعنی فقر محمدیؐ کی ترویج و اشاعت ہے۔ یہ عظیم الشان پراجیکٹ گاؤں رنگیل پور شریف، سندر اڈہ براستہ ملتان روڈ لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔26نومبر2022 بروز ہفتہ آپ مدظلہ الاقدس حسبِ معمول سلطان العاشقین ہاؤس لاہو ر سے مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین کے لیے روانہ ہوئے۔ مسجدِزہراؓ کی کنسٹرکشن سائٹ پر آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھیوں نے گرم جوشی سے آپ کا استقبال کیا۔ کنسٹرکشن کمیٹی کے انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کو مسجد کے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام امور کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

 شرح ابیات ِباھوؒ کا سلسلہ کامیابی سے جاری

27 اگست 2022 بروز ہفتہ سے مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور اکتیسویں شیخ کامل، سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے پنجابی ابیات کی مرحلہ وار شرح کا آغاز فرمایا۔ اِس سلسلے کی پہلی نشست کی عوام الناس میں بیحد مقبولیت اور پذیرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے ہفتہ وار بنیادوں پر جاری رکھنے کا ارادہ کیا گیا۔ اب تک اِن نشستوں کی تعداد 14 تک جا پہنچی ہے۔ 

فقر کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ایک فقیرِکامل دوسرے فقیرِکامل کے کلام کو اِس قدر سادہ، آسان اور عام فہم انداز میں بیان فرما رہے ہیں جس کے باعث ایک عام شخص بھی معرفتِ الٰہی کے اسرار و رموز، وسعت اور گہرائی کو با آسانی سمجھ سکتا ہے۔ سامعین کی سہولت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آپ مدظلہ الاقدس بہت آسان الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے روزمرہ زندگی سے مثالیں دے کر بات کی وضاحت فرماتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس نشست کی شہرت اور مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابیاتِ باھوؒ کی شرح کی مکمل ویڈیوز تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز سلطان باھو tv یوٹیوب، سلطان باھو tv فیس بک، سلطان باھو tv انسٹاگرام، سلطان باھو ویب tv کے علاوہ سلطان العاشقین tv ڈیلی موشن پر اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سے سلطان باھُوؒ کے عقیدتمند ابیاتِ باھُو کی منفرد شرح دیکھ چکے ہیں۔ 

بزمِ سلطان العاشقین ۔27نومبر2022

27نومبر 2022ء بروزاتواربانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صدارت میں ’’بزمِ سلطان العاشقین‘‘ کا شاندار انعقاد ہوا۔ یہ خوبصورت محفل مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔ محفل میں نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی شریک تھے۔ مریدین و عقیدتمندوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ صاحب کا پنڈال میں پرُتپاک استقبال کیا۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب نے نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے درخواست کی کہ الیکشن 2023ء کا اعلان فرمائیں۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل کے سامنے الیکشن برائے سال 2023ء کے شیڈول کا باضابطہ اعلان فرمایا۔آپ مدظلہ الاقدس نے ممبران کی اہلیت پر جامع گفتگو فرمائی۔ مجلسِ خلفا، مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے لیے علیحدہ علیحدہ بیلٹ پیپرز کی نشاندہی کی اورتمام ممبران کو خلوصِ نیت سے ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایات جاری فرمائیں۔

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل 37کے تحت ہر سال کی طرح رواں سال بھی الیکشن کا دورانیہ یکم دسمبر تا پندرہ دسمبر تک جاری رہا۔اس دوران تمام ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تحریک دعوتِ فقر کے انتظامی ڈھانچے کے لیے عہدیداران کو ووٹ دیے ۔ ووٹنگ کے دوران درج ذیل عہدیداروں اورمجلسِ شوریٰ کے 18ممبران کا چناؤ کیا جاتا ہے:

۱۔ منتظمِ اعلیٰ
۲۔ صدر
۳۔ نائب صدر
۴۔ جنرل سیکرٹری
۵۔ جائنٹ سیکرٹری
۶۔ ترجمان تحریک دعوتِ فقر (امورِ داخلہ)
۷۔      ترجمان تحریک دعوتِ فقر (امورِ خارجہ)پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن ہوں گے۔
پروفیسر سلطان حافظ حمادالرحمن ریٹرننگ آفیسر اورمحمد فیضان یٰسین سروری قادری اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات ہوئے۔ 

محفل کے اختتام پر پروفیسر سلطان حافظ حمادالرحمن سروری قادری نے دعائے خیر کرائی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرما کر تصور اسمِ اعظم ، سلطان الاذکار ھوُ کا ذکر اور مشق مرقومِ وجودیہ کی نعمت سے نوازا۔

17ویں کراچی بین الاقوامی کتاب میلہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی بھرپور شرکت

سلطان الفقر پبلیکیشنز نے پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلہ میں کامیاب شرکت کی۔ پانچ روزہ کراچی بین الاقوامی کتاب میلہ 8 دسمبر 2022 بروز جمعرات تا 12 دسمبر 2022 بروز سوموار ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوا۔ کتاب دوستی اور تعلیماتِ فقر کے فروغ کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز نے تمام کتب پر پچاس فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا تھا ۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ہر کتاب کا اس کتاب میلہ میں چرچا رہا۔ سید ّالشہدا سیدّنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی تصنیفِ لطیف، سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؓ اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیفِ مبارکہ قارئین کی خصوصی دلچسپی کا مرکز رہیں۔

 بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی فقر و تصوف پر مبنی مایہ ناز کتب میں علمی، ادبی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوام الناس کی بھی خصوصی دلچسپی رہی۔ سلطان العاشقین کی شہرۂ آفاق تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا اور اس کے انگریزی ترجمہ  The Soul of Islam -Sufismکے علاوہ مجتبیٰ آخر زمانی اور ابیاتِ باھوُ کامل کو خاص پذیرائی حاصل ہوئی۔ ادارہ کی جانب سے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پر مبنی کتاب ”سلطان العاشقین” کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا۔سلطان الفقر پبلیکیشنز کے خلیفہ انچارج سلطان محمد احسن علی سروری قادری، جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری کے علاوہ محمد مشتاق سروری قادری اور محمد انعام سروری قادری نے سٹال پر فرائض ادا کئے۔ بک فئیر میں آنے والے معزز قارئین کی جانب سے ”سلطان الفقر پبلیکیشنز” کی خدمات کو بے حد سراہا گیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہوشربا مہنگائی کے باوجود نہ صرف کتب کی قیمتیں انتہائی مناسب ہیں بلکہ اِن کے موضوعات نایاب، منفرد اور تحقیق پر مبنی ہیں۔مزیدیہ کہ موجودہ صدی سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒکی تعلیمات پر کام کی صدی ہے اور جس طرح سلطان باھوؒ کے حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلطان باھوؒ کی تعلیمات پر کام کر رہے ہیں ، اس سے قبل کسی نے نہیں کیا۔ بے شک سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے زیر نگرانی شائع ہونے والی کتب بے نظیر ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کتب کے انگریزی تراجم بھی شائع کیے جارہے ہیں۔ قارئین کا کہنا تھا کہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ان کتب کے ذریعے جو پیغام عام کرنے میں مصروف ہیں اسی میں انسانیت کی بقا ہے ۔ آج کے دور میں دنیا کو اس محبت، روحانیت اور معرفت کے پیغام کی اشد ضرورت ہے۔قارئین نے دیگر بک سٹالز پر رکھی گئی کتب کا موازنہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب سے کیا اور ہر لحاظ سے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کو بہتر پایا۔ کتب کی قیمت، کاغذ اور چھپائی کا معیار، کتب کے سر ورق اورمنفرد موادقارئین کو بے حد پسند آیا۔

 اسی انفرادیت کی بدولت سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر ملک کی نامور علمی و ادبی شخصیات نے دورہ کیا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کاوشوں کی خوب پذیرائی کی۔ کتاب دوستی اور تعلیماتِ فقر کے فروغ کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز نے تمام کتب پر پچاس فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا تھا جس کے باعث بہت سے متلاشیانِ حق نے کتب کی خریداری کی اور رعائتی آفر سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔اس کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور جو کہ آرٹ پیپر پر 4کلر میں شائع کیا جاتا ہے،اپنے معیار اور کم قیمت کی بنا پر بے حد مقبول ہوا۔ 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔3دسمبر2022

تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والی عظیم الشان مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کاہفتہ وار جائزہ لینے کے لیے بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 3دسمبر2022 بروزہفتہ  مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورتشریف فرما ہوئے۔اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی موجود تھے۔ مسجدِ زہراؓ آمد پر آپ مدظلہ الاقدس کا خوب گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ 

زیر تعمیر مسجدِ زہراؓ کی مرکزی داخلی سیڑھیوں پر سنگِ مرمرنصب کرنے کا کام تیزی سے رواں دواں ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ 

بزمِ سلطان العاشقین ۔4دسمبر2022

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں4دسمبر 2022ء بروزاتوار ’’بزمِ سلطان العاشقین‘‘ کا شاندار انعقاد ہوا۔نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی اس روحانی محفل میں شریک تھے۔

نمازِ ظہر با جماعت ادا کی گئی۔نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی۔ مریدین و عقیدتمندوں نے فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنی مشہورِ زمانہ تصنیفِ لطیف ’’شمس الفقرا‘‘ سے طالبِ مولیٰ کی اپنے مرشد سے وفااوراستقامت پر روشنی ڈالی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے منفرد انداز میں انتہائی خوبصورت انداز میں آسان فہم الفاظ میں پیچیدہ نکات لمحہ بھر میں سمجھا دیے۔ حاضرینِ محفل نے اپنے مرشد کامل اکمل کی روحانی صحبت سے اپنے قلوب کوخوب روشن کیا۔اس خوبصورت خطاب کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ اختتامی دعا کے بعد حاضرین کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کی اہم سرگرمیاں

26 نومبر 2022 ء بروز ہفتہ مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انتظامی انچارج علی رضا سروری قادری اور شعبہ انچارج فہد شہزاد سروری قادری نے کی۔ اجلاس کا ایجنڈا شعبہ کے ریسرچ امور کا جائزہ لینا اور ٹیم ورک سے مستقبل کے لئے شعبہ کی مزید بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرنا تھا۔
26 نومبر 2022 ء بروز ہفتہ کے روز ہی خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ سائبر سیکورٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خلیفہ انچارج سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری نے فرمائی۔ اجلاس میں انتظامی انچارج علی رضا سروری قادری اور شعبہ انچارج فہد شہزاد سروری قادری بھی موجود تھے۔ شعبہ کی بہتری کے لئے مختلف امور پرغور کیا گیا۔
26 نومبر 2022 ء بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ ویب سائٹ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انتظامیہ انچارج شعبہ علی رضا سروری قادری نے کی۔ اجلاس میں شعبہ کی موجودہ کارکردگی پر ممبران کو بریفنگ دی گئی اور یہ عہد کیا گیاکہ ویب سائٹس کی کارگردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے میں دن رات محنت سے اپنی اپنی ذمے داریوں کو نبھایا جائے گا۔

بزمِ سلطان العاشقین ۔11دسمبر2022

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں11دسمبر 2022ء بروزاتوار ’’بزمِ سلطان العاشقین‘‘ کا شاندار انعقاد ہوا۔نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی اس روحانی محفل میں شریک تھے۔

نمازِ ظہر با جماعت ادا کی گئی۔نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔گزشتہ اتوار منعقد ہونے والی بزمِ سلطان العاشقین میں ہونے والی گفتگو کے نتیجے میں دنیا بھر سے مریدین و عقیدتمندوں کی جانب سے کچھ سوالات موصول ہوئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے ان سوالات کے جوابات میں ’’مرید اور مراد‘‘ میں فرق واضح فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سیدّنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانیؓ کی تصنیف مبارکہ فتوح الغیب اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کی مشہورِ زمانہ تصنیفِ لطیف رسالہ روحی شریف سے اس اہم موضوع کے متعلق شرح فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے منفرد انداز میں انتہائی خوبصورت انداز میں آسان فہم الفاظ میں پیچیدہ نکات لمحہ بھر میں سمجھا دیے۔ اس روحانی خطاب کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خواتین مریدین کی جانب تشریف لے گئے۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

 شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ فقرِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ داعی حضرات گلی گلی، گھر گھر جا کر معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خانقاہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں باقاعدگی سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت خانقاہ نشینوں کی ظاہری و باطنی تربیت کی جاتی ہے۔ درس و تدریس کے ذریعے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصانیف میں بیان کردہ فقر وتصوف کے پیچیدہ نکات کو بیان کیا جاتا ہے اور حاضرین کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کو اجتماعی طور پر زیر بحث لایا جاتا ہے ۔

 نائب سرپرست تحریک دعوت ِ فقر اورہفتہ تجدیدِعشق کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس

18دسمبر 2022ء بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا خانقاہ سلطان العاشقین میں شروع ہونے والے ہفتہ تجدیدِ عشق کی انتظامی کمیٹی سے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کرنااور ان کو حتمی شکل دینا تھا۔ہفتہ تجدیدِ عشق 20 دسمبر 2022 تا 25 دسمبر2022جاری رہے گا۔ ملک بھر سے مریدین و عقیدتمندوں کو اپنے مرشدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے ساتھ عشق کو از سر نواجاگر کرنے اور آتشِ عشق کو ایک نئے انداز میں بھڑکانے کے لیے دعوتِ عام دی گئی ہے۔ اس دوران خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہورمیں مہمانوں کی تربیت اور عشقِ سلطان العاشقین پر گفتگو جاری رہے گی۔ معزز مہمانوں کی سہولت کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال، کینٹین، سیلفی بوتھ، میڈیکل کیمپ، حجام اور جوتوں کا سٹال خانقاہ کے اندر نصب کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مہمانوں کے لنگر ، قیام اور سیکورٹی کا بھی بہترین انتظام کیا جائے گا اور ان تمام امور کو بہتر انداز سے عملی جامہ پہنانے کے لیے الگ الگ ٹیمیں اور ان کے انتظامی انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ اجلاس کا مقصد تمام انتظامی انچارجز سے مشترکہ طورپر حتمی پلاننگ پر گفتگو کرنا اور اسکو حتمی شکل دینا تھا۔ 

تحریک دعوتِ فقر کے انتخابات برائے سال 2023ء کے نتائج کا اعلان

تحریک دعوتِ فقر کے دستور 2020ء کے آرٹیکل 37 کے تحت تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلس ِ شوریٰ کے انتخابات یکم دسمبر تا 15 دسمبر تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر و خانقاہ سلسلہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوئے جس میں تمام مجلسِ خلفا، مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران نے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ برائے سال 2023ء کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔

28دسمبر 2022ء بروز بدھ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق درج ذیل ممبران تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیدار منتخب ہوئے ہیں:

منتظمِ اعلیٰ:  سلطان محمد نعیم عباس ملک صاحب
صدر  : ملک حسن رضا کھوکھر
نائب صدر :سعید جعفر
جنرل سیکرٹری: ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز
جائنٹ سیکرٹری: علی رضا مسعود
ترجمان تحریک دعوتِ فقر (برائے امور داخلہ): فہد شہزاد خاں

نوٹ1: پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن عرصہ دراز سے ترجمان تحریک دعوتِ فقر (امورِ خارجہ) کے فرائض ادا کر رہے ہیں اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن کے خلیفہ مجاز بھی ہیں اس لیے وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس لیے حکمنامہ بحوالہTDF/SA/2021/025 مورخہ16-11-2021 کے ذریعے انہیں ترجمان امورِ خارجہ برائے سال 2023 مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹ2: فہد شہزاد خان ترجمان امورِ داخلہ تحریک دعوتِ فقر کے داخلہ امور کے سربراہ ہوں گے مرکزی رابطہ کمیٹی ان کی سربراہی میں کام کرے گی اور وہ تمام علاقائی تنظیموں سے رابطے میں رہیں گے اور ان کو تحریک کی سرگرمیوں ، امور سے آگاہ کریں گے اور تحریک دعوتِ فقر کو متحرک رکھیں گے۔ ڈاکٹر وسیم اکرم بدستور شعبہ اطلاعات و نشریات کے نگران رہیں گے اور اس شعبہ کے امور ڈاکٹر وسیم اکرم ہی سرانجام دیں گے۔

2023ء کے لیے درج ذیل ارکان مجلسِ شوریٰ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں:

محمد راشد گلزار
عبدالرافع
مغیث افضل
قدیر اقبال
وقار ارشاد
محمد سجاول کھوکھر
فیضان یٰسین
محمد احسان
محمد مقبول
شیرعلی
 رمضان باھو
محمد آصف محمود
عمران طاہر
ڈاکٹر وسیم اکرم
محمد عظیم
محمود احمد
محمد کاوش
عثمان صادق

 31 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جس کے بعد نو منتخب منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا۔

 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں