Tehreek Dawat-e-Faqr News

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز

رپورٹ: وقار احمد سروری قادری۔ لاہور
 سینئر ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر – انچارج اطلاعات و نشریات

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا
 دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔22اکتوبر 2022

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا معمول ہے کہ ہر ہفتہ کے روز زیرِتعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے جاتے ہیں۔ امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام مسجدِ زہراؓ تعمیر کروا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع کرنا اور اسلام کی حقیقی روح یعنی فقرِ محمدیؐ کی ترویج و اشاعت ہے۔ یہ عظیم الشان پراجیکٹ گاؤں رنگیل پور شریف، سندر اڈہ براستہ ملتان روڈ لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس بنفسِ نفیس اس کی تعمیر میں غیرمعمولی دلچسپی لیتے ہوئے ہر کام کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ زمین کی خرید سے لے کر تعمیر کے مختلف مراحل تک، ہر لمحہ آپ مدظلہ الاقدس کنسٹرکشن کمیٹی سے رابطہ میں ہیں اوران کو اپنی آرا سے مسلسل آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ 22اکتوبر2022 بروز ہفتہ آپ مدظلہ الاقدس حسبِ معمول سلطان العاشقین ہاؤس لاہو ر سے مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین کے لیے روانہ ہوئے۔ مسجدِزہراؓ کی  کنسٹرکشن سائٹ پر آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھیوں نے گرم جوشی سے آپ کا استقبال کیا۔ کنسٹرکشن کمیٹی کے انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کو مسجد کے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام امور کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

محفل شرح ابیات ِباھوؒ ۔  منعقدہ23:اکتوبر 2022

23اکتوبر 2022 بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صدارت میں محفل شرح ابیاتِ باھو ؒ کی ساتویں نشست کا انعقاد ہوا۔ نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس فلک شگاف نعروں کی گونج میں مسندِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے اورملک کے طول و عرض سے تشریف لائے مرد و خواتین، خصوصاً بالخصوص آن لائن محفل میں شرکت کرنے والے مردو خواتین کو خوش آمدید کہا ۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ’’ابیاتِ باھوُ کامل‘‘ سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے ابیات کی شرح کا سلسلہ شروع فرمایا۔ ابیات کی شرح سے قبل آپ مدظلہ الاقدس نے تمام مریدین و عقیدتمندوں کے لیے ایک خصوصی اعلان بھی فرمایا جس میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیرِاہتمام شائع ہونے والی نئی کتب (شمس الفقرا کا بارِ سوم، سلطان العاشقین کا بارِ دوم، مجتبیٰ آخر زمانی کا بارِ دوم اور ابیاتِ باھوؒ کامل کا بارِ سوم )کے مطالعہ کی ترغیب دی گئی۔ اس اہم اعلان کے بعد ابیات کی شرح کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس نشست میں آپ مدظلہ الاقدس نے بیت نمبر 28 تا 32، جو کہ حرف’’ب‘‘ کے آخری پانچ ابیات ہیں، کی انتہائی آسان الفاظ میں بہترین شرح فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے انتہائی دلکش اور منفرد اندازِ بیان سے ان ابیات میں مخفی فقر و تصوف کے اسرار و رموز سے پردے اٹھائے اور حاضرینِ محفل کے قلوب کو منور فرما دیا۔اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور دیگر خلفا بھی موجود تھے۔ شرح کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

محفل میں مرد مریدین کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔شعبہ لنگر تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

محفل شرح ابیات ِباھوؒ  ۔  منعقدہ: 30 اکتوبر2022

بزمِ باھوؒ کی آٹھویں نشست30اکتوبر 2022 بروز اتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں منعقد ہوئی جس کی صدارت بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس پنڈال میں تشریف فرما ہوئے تو حاضرین نے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا ۔ نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہوئے ۔محفل شرح ابیاتِ باھوؒؒ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو رہی ہے۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بدولت ملک کے طول و عرض سے سینکڑوں مریدین و عقیدتمند اس محفل میں شرکت کے لیے تشریف لائے جن میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے محفل شرح ابیاتِ باھوؒ میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

آپ مدظلہ الاقدس نے اپنی تحقیق ، ترتیب و شرح’’ابیاتِ باھوؒ کامل‘‘ سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے پنجابی ابیات کی شرح کا سلسلہ شروع فرمایا۔ آٹھویں نشست میں حرف ’’پ‘‘ کے ابیات کا آغاز ہوا۔آپ مدظلہ الاقدس نے بیت نمبر 33تا37کی شرح فرمائی۔ حرف ’’پ‘‘ سے شروع ہونے والے ان ابیات کی خاصیت یہ ہے کہ تمام ابیات علم کی اہمیت اورعالموں کی اپنے علم پر تکبر کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے انتہائی دلکش اور منفرد اندازِ بیان سے ان ابیات میں مخفی فقر و تصوف کے اسرار و رموز سے پردے اٹھائے۔آپ مدظلہ الاقدس نے خوبصورت مثالوں کی مدد سے پیچیدہ نکات کو انتہائی آسان انداز میںبیان فرمایا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور دیگر خلفا بھی محفل میںموجود تھے۔محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر اسمِ اعظم عطا فرمایا۔شعبہ لنگر تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے شاندار لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

 سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے خصوصی آفر

30اکتوبر 2022کو منعقد ہونے والی محفل شرح ابیاتِ باھوؒ کے موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنزنے کتب کی خریداری پر ایک خصوصی آفر کا اعلان کر دیا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنزکی خصوصی آفر حال ہی میں نئی شائع ہونے والی کتب پر دی گئی جو کہ درج ذیل ہیں:
۱۔شمس الفقرا کا بارِ سوم
۲۔ مجتبیٰ آخر زمانی کا بارِ دوم
۳۔ ابیات ِ باھوؒ کامل کا بارسوم
۴۔ سلطان العاشقین کا بارِ دوم

خصوصی آفر کے مطابق ان کتب کی خریداری پرپچاس فیصدکا ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ بانی و سرپرست ِ اعلیٰ اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ان کتب پر اپنے دستخط بھی کیے۔ قارئین کے لیے اپنے خوبصورت فرامین بھی کتب پر درج کیے۔اس شاندار آفر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے محفل شرح ابیاتِ باھوؒؒ کے اختتام پر کثیر تعداد میں حاضرین نے بک سٹال کا رُخ کیااور پچاس فیصد کی رعائتی قیمت کے ساتھ ساتھ اپنے مرشد کامل اکمل کے خوبصورت فرامین کے ساتھ دستخط بھی حاصل کیے۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا
دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔5نومبر 2022

تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والی عظیم الشان مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کاہفتہ وار جائزہ لینے کے لیے بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 5نومبر2022 بروزہفتہ سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین ہائوس لاہورسے مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورکے لیے روانہ ہوئے۔ 

مسجدِزہراؓ میں آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھی آپ مدظلہ الاقدس کی تشریف آوری کے منتظر تھے۔ مسجدِ زہراؓ آمد پر آپ مدظلہ الاقدس کا خوب گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ 

زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ میں رنگ و روغن اور تزین و آرائش کا کام تیزی سے رواں دواں ہے۔ اس لحاظ سے آپ مدظلہ الاقدس نے انتہائی باریک بینی سے تمام کاموں کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ آپ مدظلہ الاقدس مسجدِ زہراؓ کو رہتی دنیا تک تمام مسلمانوں کے لیے رشد و ہدایت کا مرکز بنانے کے خواہاں ہیں اس لیے ایک ایک کام پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِنگرانی مسجدِ زہراؓ کے چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی پیشہ ورانہ ماہرین کی خدمات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اور معیاری مواد کی مدد سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اپنے خلفا اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کافی وقت زیرِ تعمیر مسجد کے صحن میں گزارا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ 

عرس سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانیؓ  بڑی گیارہویں شریف ۔منعقدہ: 6نومبر2022

6نومبر2022بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں عرس پاک سیدّنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانیؓ کا انعقاد ہوا۔ اس عظیم الشان روحانی محفل کی صدارت بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔

شبیہِ غوث الاعظم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہر سال سلطان الفقر سوم محبوبِ سبحانی،غوثِ صمدانی سیدّنا شیخ عبدالقادر جیلانیؓکا عرس مبارک مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے مناتے ہیں ۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس ہی وہ عظیم ہستی ہیں جو سیدّنا غوث الاعظمؓ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام کی حیثیت سے دنیا بھر میں تعلیماتِ فقر کو عام کر رہے ہیں۔ اس پرفتن دور میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اپنی علمی ، ادبی و تخلیقی کاوشوں سے سیدّنا غوث الاعظم ؓ کی تعلیمات کو ان کی حقیقی روح کے ساتھ ہر خاص و عام پر کھول دیا ہے۔ مسندِتلقین و ارشاد سنبھالنے سے پہلے ہی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سیدّنا غوث الاعظم ؓ سے بے پناہ محبت و عقیدت کے باعث اُن کے منظورِ نظر بن چکے تھے۔ سیدّنا غوث الاعظم ؓ نے راہِ حق کے سفر میں نہ صرف آپ مدظلہ الاقدس کی راہنمائی فرمائی بلکہ آقائے دوجہان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دستِ اقدس پر باطنی بیعت کے بعد ابتدائی تربیت بھی فرمائی۔ سیدّنا غوث الاعظم ؓ سے آپ مدظلہ الاقدس کا عشق بے مثال ہے ۔ آپ مدظلہ الاقدس ہر سال انتہائی محبت و عقیدت سے سیدّنا غوث الاعظم ؓ کے عرس پاک کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے مریدین و عقیدتمندوں کو بھی اس روحانی محفل میں بھرپور شرکت کی تائید فرماتے ہیں۔

رواں سال یہ محفل 6نومبر2022بروز اتوار منعقد ہوئی۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس پنڈال میں تشریف فرما ہوئے تو حاضرین نے تحریک کے جھنڈے لہر اتے ہوئے فلک شگاف نعروں اور گل پاشی سے استقبال کیا ۔

 ظہر کی نمازباجماعت اداکی گئی۔ نمازِ ظہر کے بعد آپ مدظلہ الاقدس مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہوئے ۔منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی اجازت سے محفل کاآغاز کیا۔تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز ہواجس کی سعادت حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی۔ عطا الوہاب سروری قادری نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔ سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے سیدّنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی شانِ اقدس اورسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آپؓ سے محبت و عقیدت پر جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا۔ سلطان احسن علی سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز تصنیف ’’حیات و تعلیمات سیدّنا غوث الاعظمؓ ‘‘ کا بھی مختصر تعارف کروایا جو کہ آپ مدظلہ الاقدس کی سیدّنا غوث الاعظمؓ سے محبت و عشق کا منہ بولتاثبوت ہے۔ اس کے بعد محمد رمضان باھو نے سیدّنا غوث الاعظمؓکی شان میں خوبصورت منقبت پیش کی۔ منقبت کے بعدسلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کاپنجابی بیت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے ختم شریف پڑھا اور دعائے خیر کرائی۔ ختم شریف کے بعد درود وسلام پڑھا گیا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے اختتامی دعا کرائی۔ محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمدنجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل سے فرداًفرداً ملاقات فرمائی۔ دورانِ ملاقات جن حضرات نے مسائل کے حل کے لیے دعا کی درخواست کی تو ان ساتھیوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرمایا اوربیعت کے پہلے ہی روز تصور اسمِ اللہ ذات اور سلطان الاذکار ھوُ عطا فرمایا۔

عرس پاک میں مرد مریدین کے علاو خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔شعبہ لنگر کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کے لیے شاندار لنگر تیار کیا گیا تھا۔سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے بک سٹال بھی لگایا گیا تھا جس پر عرس پاک سیدّنا غوث الاعظمؓ کی مناسبت سے تمام کتب پچاس فیصد کی خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب تھیں۔ محفل عرس پاک کو سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن نے فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر براہِ راست نشر کیا۔

 سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایک اور کامیابی ۔ایجوکیشن ایکسپو اور بک فئیر میں بھرپور شرکت

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے منعقد ہونے والے دوسرے ایجوکیشن ایکسپو اینڈ بک فئیر میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بک فئیر ایوانِ قائداعظم لاہور میں سجایا گیا تھا جو 11نومبر2022کی صبح شروع ہوا اور 13نومبر 2022کی شب بے پناہ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہو گیا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کابک سٹال اپنی منفرد اور تحقیق پر مبنی کتب کے باعث قارئین کی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنزدنیا بھر میں وہ واحد ادارہ ہے جو سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کی کتب کے بیک وقت اردو اور انگلش تراجم شائع کر نے کااعزاز رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی کتب اور ان کے انگلش تراجم بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو رہے ہیں۔ اسی انفرادیت کی بدولت سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر ملک کی نامور علمی و ادبی شخصیات نے دورہ کیا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کاوشوں کی خوب پذیرائی کی۔ بک فیئر کے دوران سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز تصنیف مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘ ہر ایک قاری کی توجہ کا مرکز رہی۔ کتاب دوستی اور تعلیماتِ فقر کے فروغ کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز نے تمام کتب پر پچاس فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا تھا جس کے باعث بہت سے متلاشیانِ حق نے کتب کی خریداری کی اور رعائتی آفر سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ملک کے نامورٹی وی چینلز اور اخبارات نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے بک سٹال کی خبر شائع کی۔چینل 24نیوز HDکے میزبان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے بک فئیر کے دوران سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کا دورہ کیا اور ’’شمس الفقرا‘‘ خرید فرمائی۔ اگلے روز جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے اپنے پروگرام ’’نورِ سحر‘ ‘میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی اس تصنیف مبارکہ کا خصوصی تعارف کروایا اور اپنے تمام ناظرین کو اس کتاب کے مطالعہ کا مشورہ بھی دیا۔جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے اپنے پروگرام کے توسط سے ناظرین کو بتایا کہ انہوں نے یہ کتاب ایوانِ قائداعظم میں جاری کتاب میلہ میں خریدی اور بذاتِ خود اس کا مطالعہ شروع کیا۔ انہوں نے تمام ناظرین کو مشورہ دیا کہ اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں کیونکہ یہ بہت ہی بہترین تصنیف ہے۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس  کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓ
کا دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔12نومبر 2022

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس زیرِتعمیرمسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کاہفتہ وار جائزہ لینے کے لیے 12نومبر2022 بروزہفتہ مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں تشریف فرما ہوئے۔ 

مسجدِزہراؓ میں آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھی آپ مدظلہ الاقدس کی تشریف آوری کے منتظر تھے۔ مسجدِ زہراؓ آمد پر آپ مدظلہ الاقدس کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ میں مرکزی سیڑھیوں پر سنگِ مرمر نصب کرنے اور تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مسجد اور قرآن گیلری کی چھتوں پر نقش ونگارکا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے انتہائی باریک بینی سے تمام کاموں کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ آپ مدظلہ الاقدس مسجدِ زہراؓ کو رہتی دنیا تک تمام مسلمانوں کے لیے رشد و ہدایت کا مرکز بنانے کے خواہاں ہیں اس لیے ایک ایک کام پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ 

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے مسجدِ زہراؓکے جنوبی صحن میں لگائے گئے پودوں کا بھی جائزہ لیا۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر عوام الناس میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اپنے دستِ اقدس سے تین پودے بھی لگائے۔اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس اپنے خلفا ، انتظامیہ کمیٹی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ خانقاہ انچارج سے خانقاہی معاملات پر بریفنگ لی اور خا نقاہ نشینوں کوپیار محبت، باہمی اتفاق اور سلوک سے رہتے ہوئے اپنی تربیت مکمل کرنے کی تاکید فرمائی۔

عالمی یومِ مہربانی( 13نومبر )کے موقع پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمدنجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا خصوصی پیغام

13نومبر دنیا بھر میں مہربانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مرشدکامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے عالمی یومِ مہربانی کی مناسبت سے 13نومبر2022بروزاتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں مریدین و عقیدتمندوں سے دورانِ گفتگو فرمایا:
  محبت کو پھیلاؤ نفرتوں کوختم کرو۔
  لوگوں کوجوڑو لوگوں کو توڑو نہیں۔
  لوگوں کی عزتوں کا پاس کرواورلوگوں کی عزتوں کو اُچھالو نہیں۔

  غیبت پر سزا ہے اور بہتان بہت بڑی (برُی) بات ہے۔غیبت یہ ہے کہ کسی شخص میں کوئی برائی ہو اور آپ اس شخص کی غیر موجودگی میں وہ برائی بیان کردیں۔بہتان یہ ہے کہ کسی شخص میں وہ برائی موجود ہی نہیں اور آپ اس برائی کو لوگوں میں اچھالتے پھریں۔اس لیے محبت کو پھیلاؤ، نفرتوں کو ختم کرو۔

نگران خانقاہ سلطان العاشقین کا خانقاہ نشینوں کے ساتھ اجلاس

24اکتوبر2022سوموار کو مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں خانقاہ سلطان العاشقین کے نگران سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے خانقاہ نشینوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔ سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے خانقاہ کے نظام میں بہتری اور مسائل کے بہتر حل کے لیے خانقاہ نشینوں سے تفصیلی گفتگو کی ۔خانقاہ نشینوںکی تجاویز اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور خانقاہ نشینوں کو احسن طریقے سے اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ خانقاہ کے آداب کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔  

 شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ فقرِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ داعی حضرات گلی گلی، گھر گھر جا کر معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خانقاہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں باقاعدگی سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت خانقاہ نشینوں کی ظاہری و باطنی تربیت کی جاتی ہے۔ درس و تدریس کے ذریعے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصانیف میں بیان کردہ فقر وتصوف کے پیچیدہ نکات کو بیان کیا جاتا ہے اور حاضرین کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کو اجتماعی طور پر زیرِ بحث لایا جاتا ہے ۔

تقرریاں

تحریک دعوتِ فقر کے مختلف شعبہ جات میں بہتری کی خاطر نئی تقرریاں عمل میں آتی ہیں جس کا مقصد تحریک کے مشن کو مزید بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوتا ہے۔ حال ہی میں درج ذیل شعبہ جات میں اہم تقرریاں ہوئیں:

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل 10(11)کے تحت شعبہ بین الاقوامی امور سے ان خوش نصیب ممبران کو ’’سب ٹائٹلزٹیم‘‘ (Subtitles Team)میں شامل کیا گیا:

۱۔ محمد ممتیث سروری قادری
۲۔محمد سمیع الرحمن سروری قادری 

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل 10(11)کے تحت شیر علی سروری قادری کو خانقاہ سروری قادری کا انچارج اور محمد راشد گلزار سروری قادری کو نائب انچارج مقرر کیا گیا۔

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل 10(11)کے تحت حمزہ ادریس سروری قادری کو شعبہ آرٹ اینڈ گرافک ڈیزائن میں بطور ممبر شامل کیا گیا۔

 
 

Spread the love

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں