حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہٗ کی سخاوت کا دل چھو لینے والا واقعہ
مراسلہ: شیر علی سروری قادری۔پشاور
مسلمانوں کے خلیفہ سوم اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے جلیل القدر صحابی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہٗ کے نام پر آج بھی مدینہ منورہ میں ایک کرنٹ اکاؤنٹ ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ آپ رضی اللہ عنہٗ کے نام پر مدینہ منورہ کی میونسپلٹی میں باقاعدہ جائیداد رجسٹرڈ ہے۔ آج بھی حضرت عثمان ؓ کے نام پر بجلی اور پانی کا بل آتا ہے۔ اس سارے معاملے کا پس ِمنظر کچھ یوں ہے کہ جب مسلمان ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں پینے کے صاف پانی کی بڑی قلت تھی۔ وہاں میٹھے پانی کا ایک ہی کنواں تھا جس کا نام بیررومہ تھا۔ یہ کنواں ایک یہودی کی ملکیت تھا جو مسلمانوں کو پانی انتہائی مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔ مسلمانوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’کون ہے جو یہ کنواں خریدے اور مسلمانوں کیلئے وقف کر دے۔ ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں چشمہ عطا کرے گا‘‘۔ حضرت عثمانؓ نے اس پر لبیک کہا اوریہودی کے پاس گئے۔ یہودی چونکہ اس کنویں کا پانی بیچ کر اچھی خاصی آمدن کما رہا تھا اس لیے اس نے اپنا کنواں فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ حضرت عثمانؓ نے یہ تدبیر کی کہ یہودی سے کہا پورا کنواں نہ سہی آدھا کنواں مجھے فروخت کر دو، آدھا کنواں فروخت کرنے پر ایک دن کنویں کا پانی تمہارا ہو گا اور دوسرے دن میرا ہو گا۔ یہودی لالچ میں آ گیا۔ اس نے سوچا کہ حضرت عثمانؓ اپنے حصے کے دن میں پانی زیادہ پیسوں میں فروخت کریں گے اس طرح اسے زیادہ منافع کمانے کا موقع مل جائے گا۔ اس نے آدھا کنواں حضرت عثمانؓ کو فروخت کر دیا۔ حضرت عثمانؓ نے اپنے حصے کے دن مسلمانوں کو کنویں سے مفت پانی حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ لوگ حضرت عثمان ؓ کے دن مفت پانی حاصل کرتے اور اگلے دن کیلئے بھی ذخیرہ کر لیتے۔ پھر نوبت یہ آگئی کہ جس دن کنویں پر یہودی کا حق ہوتا کوئی بھی شخص پانی خریدنے نہیں جاتا تھا۔ یہودی نے جب دیکھا کہ اسکا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیاہے تو اس نے حضرت عثمانؓ سے باقی آدھا کنواں بھی خریدنے کی گزارش کی۔ اس پر حضرت عثمانؓ راضی ہو گئے اور پورا کنواں خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کر دیا۔
جب ایک اور مالدار شخص کو اس بات کی خبر ہوئی کہ حضرت عثمان غنیؓ نے یہودی سے کنواں خرید لیا ہے تو وہ آپؓ کے پاس کنواں خریدنے پہنچ گیا اور کنویں کی دوگنی قیمت کی پیشکش کر دی۔ حضرت عثمانؓ نے فرمایا کہ مجھے تمہاری دوگنی قیمت سے بھی کہیں زیادہ کی پیش کش ہے۔ اس شخص نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر میں آپ کو اس کنوئیں کی تین گنا، چار گنا اور اس سے بھی زیادہ قیمت کی پیشکش کرتا ہوں۔ آپؓ نے اسے جواب دیا کہ مجھے تو اس کنوئیں کی دس گنا قیمت کی پیشکش ہے۔ اس پر وہ شخص حیران رہ گیا اور اس نے پوچھا کہ حضرت آخر وہ کون ہے جو آپ کو دس گنا دینے کی پیش کش کر رہا ہے؟ حضرت عثمانؓ نے فرمایا کہ میرا ربّ مجھے ایک نیکی پر دس گنا اجر دینے کی پیشکش کرتا ہے۔
حضرت عثمان غنیؓ کی خلافت کے دور میں کنویں کے اردگرد کھجوروں کا باغ بن گیا اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ آل سعود کے دور میں اس باغ میں کھجور کے درختوں کی تعداد پندرہ سو پچاس ہو گئی۔ یہ باغ مدینہ میونسپلٹی میں حضرت عثمانؓ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ سعودی وزارتِ زراعت کھجوروں کی آمدنی حضرت عثمانؓ کے نام پر بینک میں جمع کراتی رہی۔ اکاونٹ میں اتنی رقم جمع ہو گئی کہ مرکزی علاقہ میں ایک وسیع و عریض پلاٹ لیا گیا جہاں ’’فندق عثمانؓ‘‘ کے نام پر ایک ہوٹل تعمیر کیا جانے لگا۔ اس ہوٹل سے سالانہ پچاس ملین ریال آمدنی متوقع ہے جس کا آدھا حصہ غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم ہو گا اور باقی آدھا حضرت عثمانؓ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو گا۔ حضرت عثمانؓ کے انفاق کو اللہ تعالیٰ نے کیسے قبول فرمایا اور اس میں کیسی برکت عطا کی کہ قیامت تک آپؓ کیلئے صدقہ جاریہ بن گیا جس کی دستاویزات آج ڈیڑھ ہزار سال بعد بھی موجود ہیں اور یقینا رہتی دنیا تک رہیں گی۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کے ساتھ تجارت کی، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کو قرض دیا، اچھا قرض، پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں کئی گنا بڑھا کر لوٹا دیااور یوں اللہ کی ان برگزیدہ ہستیوں نے دنیا و آخرت میں اپنا بے مثال مقام پیدا کیا۔
ماشاء اللہ
Nice
ماشااللہ
حضرت عثمان غنی کی سخاوت کے چرچے رہتی دنیا تک باقی رہیں گے
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سخاوت کا بے مثال واقعہ ہے یہ اور ایک کرامت بھی۔
ماشااللہ
سبحان اللہ
Masha allah
MashaAllah
ماشااللّہ
ماشاءاللہ!
Masha allah
بہت ہی عمدہ
#sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #hazratusmanghani
MashaAllah
ماشا اللہ ۔ بے شک !!
Tehreek Dawat e Faqr is the only moment spreading the heritage of Islam i.e. Faqr of Mohammad PBUH in this world.
سبحان اللہ کیا شان ہے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی
MashaAllah
Masha Allah
سبحان اللہ
masahallah
MashAllah
Subhan ALLAH ♥️
سبحان اللہ
#sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #hazratusmanghani
ماشائ اللہ
#sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #hazratusmanghani
Subhan Allah ❤
سبحان اللہ
#sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #hazratusmanghani
Masha Allah
ماشاﷲ حضرت عثمان ؒ پر بہترین بلاگ ہے
سبحان اللہ
SubhanAllah
Masha Allah
MashaAllah
#sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #hazratusmanghani
Great
MashAllah