تحریک دعوتِ فقر نیوز |Tehreek Dawat e Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز۔ جنوری 2020

تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران برائے سال 2020 کے انتخابات کے نتائج کا اعلان
مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں تقریبِ حلف برداری

(لاہور۔ پریس ریلیز) تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران کے انتخابات برائے سال 2020 کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے دستورکی شق 9-A کے مطابق مرکزی انتظامیہ اور مجلس ِ شوریٰ کے ممبران کا انتخاب ہر سال بذریعہ الیکشن کیا جاتا ہے۔ انتخابات کا سلسلہ یکم دسمبر سے پندرہ دسمبر تک جاری رہتا ہے۔ ان انتخابات کے تحت درج ذیل ممبران مرکزی عہدیداران منتخب ہوئے۔
منتظم ِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری
صدر : سعید جعفر سروری قادری
نائب صدر: ناصر حمید سروری قادری
جنرل سیکریٹری: ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری
جوائنٹ سیکریٹری: شیر علی سروری قادری
ترجمان (برائے امورِ داخلہ): ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری
ترجمان (برائے امورِ خارجہ): حافظ حماد الرحمن سروری قادری
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے نو منتخب عہدیداران سے تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں حلف لیا۔ خلف برداری کی تقریب یکم جنوری بروز بدھ بعد از نمازِ عشا منعقد ہوئی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس رات 8 بجے مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں تشریف لائے جہاں آپ مدظلہ الاقدس کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔
تحریک دعوتِ فقر کے ممبران، عہدیداران اور تمام خانقاہ نشینوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا جس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا۔
تقریب میں نقابت کے فرائض احسن علی سروری قادری نے انجام دیئے جنہوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے باقاعدہ آغاز کے لیے مولانا محمد اسلم سروری قادری کو دعوت دی جنہوں نے تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران اور مجلس ِ شوریٰ کے ممبران کے ناموں کا اعلان فرمایا اور سب کو مبارکباد دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کے قیام اور اغراض و مقاصد پر مختصراً روشنی ڈالی اورعہدیداران کے فرائض کے متعلق بھی آگاہ فرمایا۔ اس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اہم امور پر گفتگو فرمائی اور خانقاہ سے رخصت ہوئے۔ 

نومنتخب ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں تقریبِ حلف برداری

(لاہور۔ پریس ریلیز) مجلسِ شوریٰ برائے سال 2020 کے ممبران کی حلف برداری کی تقریب 3 جنوری 2020 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں ہوئی جہاں منتظمِ  اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے منتخب ہونے والے ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پر تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی موجود تھے۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے مجلس ِ شوریٰ برائے سال 2020 کے لیے منتخب ہونے والے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا جو کہ درج ذیل ہیں:

ڈاکٹر حسنین محبوب،عبدالرحمن محبوب،محمد رمضان باھُو،محمد شعیب ارشاد،مغیث افضل،وقاص احمد ارشاد،احسن علی،راشد گلزار،فہد شہزاد،عمران طاہر، قدیر اقبال،محمد ظہیر،احسن رضا،حسن رضا،محمد مقبول،محمد وقار ارشاد،محمد فاروق ضیا،ارشد رمضان،محمد یوسف،ناصر مجید،آصف محمود،محمد شجاعت،محمد توقیر احمد،فہد مرزا،محمد احسان،فیضان یٰسین،عبدالقیوم،امیر حمزہ
منتظمِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے منتخب ہونے والے ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں مولانا محمد اسلم سروری قادری نے دعائے خیر کروائی کہ اللہ تعالیٰ انتظامیہ اور مجلسِ شوریٰ کے ممبران کو استقامت عطا فرمائے اور اپنی رضا کے مطابق جماعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے اہم اعلانات

(لاہور۔ پریس ریلیز) بانی و سرپرستِ  اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِ صدارت 5 جنوری 2020 بروز اتوار بعد از نمازِ ظہر خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب، منتظم ِاعلیٰ محمد نعیم عباس صاحب اور دیگر حاضرینِ اجلاس کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اہم اعلانات فرمائے جن میں سرِفہرست اعلانات درج ذیل ہیں۔
۱۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے خلفا پر مشتمل ’’مجلسِ  خلفاء‘‘ کا قیام ۔
۲۔ تحریک دعوتِ فقر کی مکمل ذمہ داریاں نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کے سپرد فرمانے کا اعلان۔
۳۔ منتظمِ اعلیٰ محمد نعیم عباس سروری قادری کو تحریکی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا حکم۔
ان اہم اعلانات کے بعد مولانا محمد اسلم سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔ جس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرمایا اور ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے مریدین اور عقیدتمندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور سے رخصت ہوئے۔

تحریک دعوتِ فقر کو منظم طور پر چلانے کے لیے انتظامیہ کا اہم اجلاس،  تمام شعبہ جات کے نگرانوں اور نائب نگرانوں کی تقرریاں

(لاہور۔ پریس ریلیز) 5 جنوری بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی موجود تھے۔
اجلاس کا ایجنڈا تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات کے نگران، نائب نگران اور ممبران کا انتخاب تھا۔ اجلاس میں شعبہ جات کے نگران حضرات اور ممبران کی گزشتہ سال کی کارکردگی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے سال 2020 کے لیے نگران، نائب نگران اور ممبران کا انتخاب کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

سوشل میڈیا
ہیڈ انچارج
ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری

نائب انچارجز
حافظ محمد وقار احمد سروری قادری
ڈاکٹر محمد وسیم اکرم سروری قادری
توقیر احمد سروری قادری

سلطان الفقر پبلیکیشنز
ہیڈ انچارج
احسن علی سروری قادری

نائب انچارجز
حافظ محمد وقار احمد سروری قادری
ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری

سرکولیشن مینیجر
محمد راشد گلزار سروری قادری

مارکیٹنگ مینیجر
شیر علی سروری قادری

ممبر
محمد شجاعت سروری قادری

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن
ہیڈ انچارج
سعید جعفر سروری قادری

Tik Tok & Like انچارج
حسن رضا سروری قادری

نائب انچارج
فہد مرزا سروری قادری

شعبہ دعوت و تبلیغ
ہیڈ انچارج
ارشد رمضان سروری قادری

انچارج برائے تربیت
محمد فاروق ضیا سروری قادری

انچارج شرعی امور
مولانا محمد اسلم سروری قادری

نائب انچارج
ذوالفقار علی سروری قادری
علی حیدر سروری قادری

ویب سائٹ ونگ
ہیڈ انچارج
وقاص احمد سروری قادری
نائب انچارج
محمد عبداللہ اقبال سروری قادری
اردو ویب سائٹ
انچارج
ناصر حمید سروری قادری

امورِ خانقاہی یا مرکزی دفتر
نگرانِ اعلیٰ
ناصر حمید سروری قادری
خانقاہ انچارج
محمد رمضان باھو سروری قادری

نائب انچارج
ظہیر احمد سروری قادری
مینٹیننس انچارج
عبدالحسیب سرفراز سروری قادری
I.T انچارج

سعید جعفر سروری قادری
وقاص احمد سروری قادری

دفتری امور/ ریکارڈ کیپر

شیر علی سروری قادری

شعبہ لنگر
ہیڈ انچارج
عبدالحسیب سرفراز سروری قادری

نائب انچارج
امیر حمزہ سروری قادری
کچن انچارج
صدیق احمد سروری قادری

شعبہ سیکورٹی
ہیڈ انچارج
مقبول احمد سروری قادری
سلطان العاشقین ہاؤس انچارج
شعیب ارشاد سروری قادری

نائب انچارج
حامد حمید سروری قادری

ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ
ہیڈ انچارج
صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب

ممبران
انتظامیہ
تمام شعبہ جات کے انچارجز

ایپ ڈویلپمنٹ
ہیڈ انچارج
وقاص احمد سروری قادری
ممبران
زین العابدین سروری قادری
وسیم اکرم سروری قادری

رابطہ کمیٹی
ہیڈ انچارج
محمد فاروق ضیا سروری قادری

انٹرنیشنل مریدین
انچارجز
مغیث افضل سروری قادری
محمد عبداللہ اقبال سروری قادری
محمد فاروق ضیا سروری قادری

شہباز شاہین سروری قادری
عبدالقیوم سروری قادری

شعبہ بیت المال
ہیڈ انچارج
ناصرحمید سروری قادری
نائب انچارج
ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری

معاونین
محمد رمضان باھو سروری قادری
شعیب ارشاد سروری قادری

ویپ پروموشن
ہیڈ انچارج
محمد عبداللہ اقبال سروری قادری
نائب انچارج
فیضان یٰسین سروری قادری

اطلاعات و نشریات
ہیڈ انچارج
ڈاکٹر محمد وسیم اکرم سروری قادری
نوٹ: تحریک دعوتِ فقر کے دستور منشور قواعد و ضوابط کے تحت تمام ممبران کا اپنے فرائض سرانجام دینا لازم ہو گا ۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والے کتاب میلہ کی تیاریوں کی پلاننگ  سلطان الفقر پبلیکیشنز کا انتظامیہ کے ساتھ اہم اجلاس

(لاہور۔ نمائندہ خصوصی) 7جنوری 2020 بروز منگل تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کے نگران احسن علی سروری قادری کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تحریک دعوتِ فقر کے منتظم ِ اعلیٰ محمد نعیم عباس سروری قادری اور انتظامیہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والے کتاب میلہ کی تیاریوں کے حوالے سے تھا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد احسن علی سروری قادری نے بتایا کہ سلطان الفقر پبلیکیشنز حسب ِ روایت سال 2020 میں بھی ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والے کتاب میلہ میں سٹال لگائے گاجہاں تمام کتب 50% کی رعایتی قیمت پر دی جائیں گی جن کے علاوہ مختلف کتب پر مشتمل پُرکشش پیکج بھی ہوں گے تاکہ فقر و تصوف کے مختلف موضوعات پر بہترین کتب شائقین کو ایک ہی چھت تلے مہیا کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ احسن علی نے سال 2019 میں ایکسپو سینٹر لاہور میں
ہونے والے کتاب میلہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کی تیاریوں ، ضروریات اور نمائش کے دوران بک سٹال پر تشریف لانے والے معززشرکا اور مہمانان کی قیمتی آرا کا ایک جائزہ پیش کیا اور سال 2020 کی تیاریوں کے حوالے سے تجاویز انتظامیہ کے سامنے پیش کیں۔ منتظم ِ اعلیٰ محمد نعیم عباس سروری قادری نے تیاریوں کے حوالے سے جبکہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے کتب پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے اہم نکات پر رائے دی جس پر تمام ممبران نے تفصیلاً تبادلہ خیال کیا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے مارکیٹنگ منیجر اور سرکولیشن منیجر بھی اس اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے سٹال پر درکار اہم اور ضروری چیزوں کی تیاریوں کے حوالے سے ایک لسٹ مرتب کی تاکہ بروقت سب چیزیں تیار اور مہیا کی جا سکیں۔

لاہور میں تبلیغی سرگرمیاں تیز کرنے پر مشاورت شعبہ دعوت و تبلیغ کا اہم اجلاس

(لاہور۔ نمائندہ خصوصی) 7جنوری 2020 بروز منگل تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں محمد ارشد رمضان سروری قادری کی صدارت میں شعبہ دعوت تبلیغ کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تحریک دعوتِ فقر کے نائب صدر ناصر حمید صاحب بھی شامل تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران کی ڈیوٹیوں پر نظر ثانی اور تبلیغی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے تھا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد ذوالفقار علی سروری قادری نے کی۔ تلاوت کے بعد ارشد رمضان نے ایک مرتبہ ایجنڈے کے نکات کو بیان کیا جس پر تمام داعی حضرات نے اپنی اپنی آراء پیش کیں۔ لاہور میں کام کرنے کے حوالے سے نائب صدر تحریک دعوتِ فقر محمد ناصر حمید صاحب نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں زیادہ کام کیا جائے۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے شعبہ دعوت وتبلیغ کے ہر داعی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ دعوت وتبلیغ کی ہر سرگرمی اور پلاننگ کی رپورٹ ہر ماہ کی یکم تاریخ کو انتظامیہ کے حوالے کی جائے تاکہ اس پر نہ صرف تبادلہ خیال ہو سکے بلکہ شعبہ دعوت و تبلیغ میں مزید اصلاحات بھی نافذ کی جا سکیں۔
آخر میں تحریک دعوتِ فقر کی ترقی اور شعبہ دعوت و تبلیغ کی مدد کے لیے مولانا محمد اسلم سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔

جنرل کونسل برائے سال 2020 کے ممبران کا انتخاب مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں مجلسِ  شوریٰ کا اجلاس طلب

(لاہور۔ پریس ریلیز) 12 جنوری 2020 بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے کی۔ اجلاس کے باقاعدہ آغاز کے لیے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے حافظ حماد الرحمن سروری قادری کو دعوت دی کہ وہ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں۔
تلاوت کے بعد عبدالحسیب سرفراز نے اجلاس کے ایجنڈا سے سب حاضرین کو آگاہ کیا۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل کونسل برائے سال 2020 کے ممبران اور جنرل کونسل کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے حوالے سے تھا۔ تمام ممبران مجلسِ شوریٰ نے ہر ممبر پر تفصیلاً بحث کی اور بالآخر اتفاقِ رائے سے تحریک دعوتِ فقر سے منسلک اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مخلص مریدین میں سے جنرل کونسل کے ممبران کا انتخاب کیاجن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
محمود احمد ، محمد زکریا ، عبدالرافع ، محمد یٰسین ، یٰسین عنائت، علی شہزاد ، محمد یعقوب، علی رضا مقبول ، ذوالفقار جامی ، زاہد اقبال ، نور تبسم، ڈاکٹرحامد جمیل، فلک شیر، محمد ندیم۔ سنگھ پورہ ، لاہور، محمد امجد، عبدالرافع ناصر، محمد صادق، علی رضا ، زین العابدین ، وسیم آصف۔ ہربنس پورہ، شرافت علی، عطا الوہاب، محمد رشید، محسن رضاسلطانی ، محمد صدیق، عامر شہزاد ، نزاکت علی ، محمد عظیم یونس، مستنصر حسین عابد، محمد شاہد شفیق، اللہ دتہ۔ (ڈرائیور)، محمد محبوب، محمد رفیق، محمد وسیم یونس، محمد رضوان، محمد فرحان، سلمان ، حیدر علی،محمد بلال، ذیشان علی،وقار الحسن،ذوالفقار علی شاہ،منیر احمد،محمد فیصل ولد عنائت علی، تنویر احمد۔ بچیانہ منڈی ،محمد یعقوب ولد محمد علی، محمد فیاض، محمد یٰسین منظور، عرفان منظور۔ سیکورٹی، محمد رضوان۔ بچیانہ منڈی، مبشر الحسن ۔ پنڈی گھیب، محمد سعید ۔ کھوڑ، یاسر عمران ۔بھروٹ، محمد بلال۔ جہلم ، وقاص مغل ۔ ڈسکہ، محمد افضل ۔ گبہ فاضل، زمان ثانی، تنویر احمد ۔ پتوکی، وقار احمد ۔ چونیاں، یاسر شاہ۔ اسلام آباد، ارسلان نذیر ، انیب یونس ، سلیمان ثاقب۔ ہارون آباد، محمد احمد، نذر فرید ، حسیب حسن ، علی حسن۔ رائیونڈ، محمد بن مغیث، عثمان صادق، خرم شہزاد، حق نواز۔ ڈرائیور، حافظ محمد یوسف، محمد نواز، مولانا محمد اسلم ، محمد عرفی (عاشق علی)، ساجد اللہ دتہ، حامد حمید، محمد اشفاق ، محمد طارق سعید ، محمد آصف ولد عبدالحمید، جاوید اقبال ولد محمد نواز، محمد اعجاز ۔ سیکورٹی، محمد سفیان ستار۔ رینالہ خورد، ڈاکٹر شکیل ۔ صادق آباد ، محمد آصف۔ 8چک، محسن علی ولد عارف علی، مشتاق علی عرف بابر، اوکاڑہ۔

اجلاس کا دوسرا ایجنڈا جنرل کونسل کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب کا تھا۔ کثرتِ رائے سے وقاص احمد ارشاد جنرل کونسل کے صدر اور محمد شجاعت جنرل کونسل کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ آخر میں حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے دعائے خیر کرائی کہ اللہ پاک ہمیں اپنی رضا کے مطابق تحریک دعوتِ فقر کو چلانے اور اس کے فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

لاہور کے مختلف علاقوں میں فیضِ  اسمِ اللہ ذات کی دعوت کے لیے شعبہ دعوت و تبلیغ سرگرم
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور حصولِ فیض کے لیے دعوتِ عام

(لاہور۔ نیوز رپورٹر) شعبہ دعوت تبلیغ کے نگرانِ اعلیٰ محمدارشد رمضان سروری قادری کی نگرانی میں لاہور کے مختلف علاقوں میں دعوت وتبلیغ کا کام زوروشورسے جاری ہے۔ دعوت و تبلیغ کے اس وفد میں محمد رضوان، محمد ذوالفقار علی، محمد اسلم خان اور حیدر علی شامل تھے۔18 اور 19 دسمبر کو مسلم ٹاؤن میں، 24 دسمبر کو نصیر آباد فیروز پور روڈ پر، 26 اور 27 دسمبر کو برکت مارکیٹ میں، 30 دسمبر تا 02 جنوری گلبرک مین بلیوارڈ، لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سینٹر میں، 3 جنوری کو نصیر آباد میں اور 10 جنوری کو قینچی اور چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ پر دعوت وتبلیغ کی سرگرمیاں جاری رہیں۔ تحریک دعوتِ فقر اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے پیغامِ فقر کو عوام الناس میں بھرپور طریقے سے عام کیا گیا۔ بازاروں، مارکیٹو ں اور دکانوں پر فرداً فرداً پیغامِ حق پہنچایا گیا۔ مقصد ِ حیات اور ذکر و تصور اسمِ اللہ  ذات کے حصول کے لیے اتوار کے روز خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی دعوت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ عقیدتمندوں میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے اور دعوت نامے بھی تقسیم کیے گئے۔

دنیا بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

(جہلم۔ نیوز رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر جہلم کے زیرِ اہتمام 27 دسمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک بعد از نمازِ جمعہ محفل گیارہویں شریف اور درس و تدریس کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کا شرف حافظ حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کیا۔ محمد بلال ظفر سروری قادری نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔ محمد ولید سروری قادری اور حمزہ ادریس سروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں پیش کیا۔ اس کے بعد محمد علی سروری قادری نے میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کا کلام پیش کیا۔
تحریک دعوتِ فقر جہلم کے سرپرست محمد ظفر اقبال سروری قادری نے عرفانِ نفس اور حقیقت ِ اسم اللہ ذات کے موضوع پر درس دیا۔ محفل کے اختتام پر دعا اور محفل میں شرکت کرنے والوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
گیارہویں شریف کی محفل کے بابرکت موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے کتب کا سٹال بھی خصوصی طور پر لگایا گیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔
(ہارون آباد۔نیوز رپورٹر)27 دسمبر 2019ء برو ز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے مرکزی جامع مسجد ہارون آباد کے سامنے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کرنے والے ممبران نے گرد و نواح میں سینکڑوں لوگوں کو اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی دعوت بھی دی اور پیغامِ حق کے دعوت نامے بھی تقسیم کیے۔ عوام الناس میں تحریک دعوتِ فقر کے سرپرست ِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تعارف کروایا گیا اور ان سے اتوار کے روز خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں ملاقات کی دعوت بھی دی گئی۔  سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض مظہر حسین، انیب یونس اور حارث جاویدنے سرانجام دیئے۔
(ہارون آباد۔نیوز رپورٹر) 10 جنوری 2020 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے ممبران نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے پیغامِ فقر کو عام کرنے کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سٹال کے لیے پٹھان کالونی کی جامع مسجد کا انتخاب کیا گیا۔ نمازِ جمعہ کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد نے سٹال پر حاضر ہو کر کتب ملاحظہ کیں۔ کثیر تعداد میں کتب فروخت ہوئیں۔ اس دوران نمازیوں کو نہ صرف اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دی گئی بلکہ تحریک دعوتِ فقر میں شمولیت اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی دعوت بھی دی گئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس طالبانِ مولیٰ کی رہنمائی اور فیضِ فقر سے نوازنے کے لیے ہر اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں جلوہ افروز ہوتے ہیں۔
تحریک دعوتِ فقر کے ارکان نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی عوام الناس میں تقسیم کیے تاکہ عوام الناس بھی معرفت ِ الٰہی کی طلب کریں اور اس کے لیے ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کریں۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے ممبران عبدالرزاق، عبدالرحمن، عرفان نذیر، انیب یونس، حارث رشید اور محمد اظہارنے سرانجام دیئے۔
(ابوظہبی۔ نیوز رپورٹر) 9جنوری 2020 بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر کا ماہانہ اجلاس تحریک کے مقامی دفتر میں منعقد ہواجس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم مریدین نے محبت اور جوش و جذبے سے شرکت کی۔ مریدین نے اپنے حلقۂ احباب میں بھی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے فیض ِ فقر کے حوالے سے دعوت دی جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں عقیدتمند بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت وحید حسن سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد وحید حسن سروری قادری نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ لطیف ’ـ’شمس الفقرا‘‘ کے باب ’’توفیقِ  الٰہی‘‘ سے درس دیا جسے حاضرین نے نہایت دلچسپی اور انہماک سے سنا۔ درس میں وحید حسن نے بتایا کہ انسان کو ہمیشہ عاجزی اور انکساری کے ساتھ راہِ فقر میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے اور ہر کامیابی کو اللہ پاک کی رحمت اور فضل سمجھ کر اس پر شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔
اس کے بعد مختلف امور پر تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔ اس دوران شہباز شاہین سروری قادری نے حاضرین کو سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بلند شان سے آگاہ کیا اور انہیں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت کی دعوت دی تاکہ وہ  مقصد ِ حیات میں کامیاب ہو سکیں۔
حاضرین کے لیے خصوصی طور پر لنگر بھی تیار کروایا گیا تھا جس سے سب محظوظ ہوئے۔ آخر میں دعائے خیر کے بعد محفل اختتام پذیر ہوئی۔


Spread the love

تحریک دعوتِ فقر نیوز |Tehreek Dawat e Faqr News” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں