Sultan ul Ashiqeen kay Door Main Tarweej e Faqr Urooj Par سلطان العاشقین کے دور میں ترویج فقر عروج پر


Rate this post

سلطان العاشقین کے دور میں  ترویج فقر عروج پر 

تحریر:فائزہ سعید سروری قادری۔ سوئٹزر لینڈ

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں مرشد کا مل اکمل ہیں ۔
کامل اکمل سے مراد ایسی شخصیت ہے جو ہر لحاظ سے مکمل ہو اور جس کی ذات، صفات اور اعمال میں کسی قسم کے عیب کا شائبہ موجود نہ ہو اور نہ ہی کوئی کمی ہو۔
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی نورانی اور باوقار شخصیت کا بغور جائزہ لیں تو ہمیں ان کی زندگی میں کہیں کوئی جھول نظر نہیں آتا۔ آپ کے کامل اکمل ہو نے کی سب سے پہلی نشانی یہ ہے کہ آپ کے مرشد پاک سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ نے آپ مدظلہ الاقدس کے سوا کسی اور طالب ِ مولیٰ کو اسم ِ محمدؐ عطا نہ فرمایا اور مرشد سے عشق، آپ کی پُرخلوص اور لازوال خدمات اور شخصیت کی کاملیت کی وجہ سے ہی آپ کو امانت ِ فقر منتقل ہوئی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطا ن محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنے مرشد کی وفات کے بعد 26 دسمبر 2003ء کو مسند ِ تلقین و ارشاد سنبھالی۔ اس دن سے آج تک آپ نے فقر کی ترویج اور فیض کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے انتھک جدوجہد کی جو مسلسل جاری و ساری ہے۔
سلطان العاشقین کے دور سے پہلے ادوار کے فقرا کے حالاتِ زندگی کا مطالعہ کریں تو یہ بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ فقر صرف اور صرف خواص تک محدود تھا۔ عام لوگ تعلیماتِ فقر اور حقیقی مقصد ِ حیات سے یکسر غافل تھے۔ اگر لوگ اولیا کے در سے وابستہ ہو بھی جاتے تو بھی ان کا رجحان قرب و معرفت اور دیدارِ الٰہی کی طرف نہ تھا۔ بس جو لوگ خود خانقاہ تک پہنچ جاتے ان کی راہنمائی فرمائی جاتی۔ لیکن ان میں سے بھی چند لوگ ہی اسم ِ اللہ ذات کا ذکر و تصور اور سلطان الاذکار ھُو کا فیض حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے۔
آپ مدظلہ الاقدس نے پرانے مروجہ طریقوں کے برعکس دعوت ِ فقر اور اسم ِ اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کے لیے جدوجہد شروع کی اور ترویج ِ فقر کو ایک نئے انداز میں شروع فرمایا۔ سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی ؒ نے اسم ِ اللہ ذات کے فیض کو خاص طالبانِ مولیٰ تک محدود رکھنے کی بجائے عوام الناس پر کھول دیا تھا اور  اسم ِ اعظم کو چھپانا حرام قرار دیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس بھی اپنے مرشد کی پیروی کرتے ہوئے بیعت کے پہلے ہی روز مریدین کو اسم ِ اللہ ذات کا تصور اور سلطان الاذکار ھُو کا ذکر عطا فرماتے ہیں۔
آپ مدظلہ الاقدس کے مرشد پاک سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ سے قبل جتنے بھی سروری قادری مشائخ گزرے ہیں‘ آپ مدظلہ الاقدس نے سب کے اعلیٰ درجات اور تعلیمات سے دنیا کو آگاہ کیا اور ان کی تعلیمات اور عارفانہ کلام کو عام کرنے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کا سہارا لیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام مشائخ سروری قادری کے حالاتِ زندگی پر مکمل تحقیق کی اور پھر تمام مشائخ کے حالا تِ زند گی پر مبنی ایک جامع کتاب ’’مجتبیٰ آخرزمانی‘‘ کے نام سے شائع کروائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام مشائخ کے عارفانہ کلام کے مسودے اکٹھے کیے جو کبھی منظر ِعام پر نہ آئے تھے۔ ا ن پر مکمل تحقیق کرنے کے بعد ’’کلام مشائخ سروری قادری‘‘ کے نام سے ایک کتاب شائع کروائی اس کے علاوہ آپ مدظلہ الا قدس نے حضرت سخی سلطان باھُو ؒکے ابیات پر بھی تحقیق کی اور جو غلط ابیات حضرت سخی سلطان باھُوؒ سے منسوب کیے جا چکے تھے ان کی نشاندہی کی اور تمام ابیات کے متن کی تصحیح کی اور مشکل الفاظ کے معانی اور آسان فہم شرح کے ساتھ اسے ’’ابیاتِ باھُو کامل‘‘ کے نام شائع کروایا۔ اس کے علاوہ تعلیماتِ فقر پر مبنی بہت سی کتب تصنیف فرمائیں جوکہ طالبانِ مولیٰ کی راہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
آپ مدظلہ الاقدس ایک نہایت باوقار اور منظم شخصیت کے مالک ہیں اسی لیے جب آپ مدظلہ الاقدس نے فیض ِفقر کے فروغ اور تعلیماتِ فقر کی ترویج کا آغاز فرمایا تو سب سے پہلے ’’تحریک دعوتِ فقر‘‘ کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جس کا اپنا ایک منشور، دستور اور قواعدو ضوابط ہیں۔ اس تنظیم کا ایک ہی مقصد ہے کہ فقر کی تعلیمات کو منظم اور باوقار طریقے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے او ر اس پُر فتن اور ظاہر پرستی کے دور میں لو گو ں کی توجہ حقیقی دین یعنی فقر ِ محمدیؐ کی طرف دلائی جائے۔ آپ نے بہترین اور مخلص طالبانِ مولیٰ کی ایک ٹیم تیار کی۔ (یہا ںیہ بات واضح کر دیں کہ سلطان العاشقین نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی اسم ِ اللہ ذات اور اسم ِ محمدؐ کے فیض سے مستفید فرما یا ہے) اس ٹیم میں خواتین بھی مرد حضرات کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے مختلف شعبہ جات قائم کیے اور تما م ممبران آپ مدظلہ الاقدس کی نگرانی اور زیر ِ سایہ اپنے اپنے شعبوں کو بہترین انداز سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس تحریک میں آپ مدظلہ الاقدس کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہر اُس مرید کے لیے دعوتِ عام ہے جو  عشق ِ الٰہی سے سرشار ہو اور خلوصِ نیت اور لگن سے اللہ کے حقیقی دین یعنی پیغامِ فقر کو پھیلانا چاہتا ہو، مرشد کا فرمانبردار اور مرشد کے لیے اخلاص رکھتا ہو۔
دورِ حاضرکے علمائے دین کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ عام روزمرہ کی زندگی میں تو جدید سہولیات اور نئی نئی ایجادات کو پسند کرتے ہیں اور استعمال میں لا کر پُرآسائش زندگی بھی گزارنا چاہتے ہیں کہ یہ نعمت ِ الٰہی ہے لیکن جہاں بات دین کی ترویج کی آتی ہے تو 1400 سال پرانے طریقوں کو سنت ِ نبوی ؐ کا نام دے کر اُسی پر بضد رہتے ہیں۔ جبکہ اگر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور صحابہ کرام ؓکی زندگیوں پر غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ وہ لوگ بھی اپنے موجودہ وقت کے مطابق ہتھیار، آلات اور سفری جانور استعمال کرتے تھے۔ یہ وہی نام نہاد علمائے دین ہیں جنہوں نے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو بھی گناہ قرار دیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سہولت کے لیے انہوں نے ہی اس کا استعمال سب سے زیادہ کیا ہے۔
زمانہ بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ بھی۔ آج کا انسان جدید آلات اور ایجادات کا عادی ہو چکا ہے اور اس کی زندگی کا محور اب یہی ایجادات بن چکی ہیں جیسے کمپیوٹر، موبائل اور دیگر سہولیاتِ زندگی۔ آپ مدظلہ الاقدس بہت پہلے ہی یہ بات جان چکے تھے کہ آج کے انسان کے لیے تبلیغ ِ دین بھی جدید دور کے ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کی۔ پرانے مروجہ انداز آج کے لوگوں پر اثر انداز نہیں ہو ں گے۔ آپ مدظلہ الاقدس کا فرمانِ عالی شان ہے ’’تبدیلی کائنات کا اصول ہے۔ تبدیلی کے ساتھ جو تبدیل نہیں ہوتا وہ فنا ہو جاتا ہے۔‘‘
لہٰذا آپ مدظلہ الاقدس نے فقر کے فروغ اور ترویج کے لیے نئے اور اچھوتے طریقوں کو استعمال کر کے فقر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور آپ مدظلہ الاقدس کے ان تمام اقدامات کی بدولت فیض ِفقر ایک مخصوص علاقے یا لوگوں تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا بھر میں لوگ نہ صرف فقر سے آشنا ہو رہے ہیں بلکہ ان کے اندر فیض ِ فقر کے حصول کے لیے تڑپ بھی پیدا ہو رہی ہے۔
دورِ حاضر کے نام نہاد علمائے دین نے جدید ذرائع ابلاغ مثلاً انٹرنیٹ، ویب سائٹس، سوشل میڈیا فورمز جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ کو کبھی بھی پسند نہیں کیا اور نہ ہی ان کا استعمال پسند کیا ہے اور بعض نے تو اسے حرام قرار دیا ہے۔ ان علما کے نزدیک انسان ان چیزوں میں گم ہو کر اللہ کی عبادت سے غافل ہو جاتا ہے لیکن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس فرماتے ہیں ’’ایجادات کو بُرا نہ کہو بلکہ ایجادات کو بھی مومن بنا لو‘‘ اور اس کے لیے خود یہ طریقہ استعمال فرمایا کہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر دین ِحقیقی یعنی فقر ِ محمدیؐ کو پھیلا نے کا بندو بست فرما دیا۔ اب ہم مختصراً ذکر کریں گے کہ کیسے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے بقول نام نہاد علما کافروں کی ایجادات کو مومن بنایا اور انہی ایجادات کی بدولت کس طرح فقر ِ محمدیؐ سے پوری دنیا کو روشناس کروایا۔
سب سے پہلے آپ مدظلہ الاقدس نے بڑھتے ہوئے انٹرنیٹ کے رجحان کے باعث ویب سائٹس تیار کروائیں جن پر فقر کے مختلف موضوعات پر مبنی تعلیمات مہیا کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مشائخ سروری قادری کی کامل سوانح حیات اور ان کے عارفانہ کلام کو بھی عوام الناس کے لیے فراہم کیا۔ اس کے علاوہ سلطان الفقر پبلیکشنز کے تحت شائع ہونے والی تمام کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے جو کہ تعلیماتِ فقر کا خزانہ اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں، کو ویب سائٹس پر الیکٹرانک کتب (e-Books) اور الیکٹرانک میگزین (e-magazine) کی صورت میں دستیاب کیا اور نہ صرف ویب سائٹس بلکہ تمام سوشل میڈیا فورمز یعنی فیس بک، انسٹاگرام، پن ٹرسٹ، ریڈاٹ، لنکڈان اور ٹمبلر وغیرہ پر مضامین اور بلاگز کی صورت میں لوگوں تک پہنچایا۔ یہاں یہ بات واضح کر دیں کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے وقت ان تمام فورمز کی پالیسی کو ضرور مدنظر رکھا جاتا ہے اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خود اس پر تحقیق کرتے رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی فورم اپنی پالیسی بدلتا ہے آپ مدظلہ الاقدس اس کے مطابق تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا فورمز پر تبدیلیاں کروا دیتے ہیں۔
موجودہ دور میں جب کوئی بھی شخص کسی موضوع یا چیز کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ مختلف سرچ انجن جیسے گوگل (Google)، یاہو (Yahoo) وغیرہ کا سہارا لیتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی سرچ سے متعلق بے شمار ویب سائٹس سامنے آجاتی ہیں اور وہ ان ویب سائٹس سے اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کر لیتا ہے۔ اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سلطان العاشقین کی زیر ِ نگرانی فقر کی تعلیمات پرمبنی متعدد ویب سائٹس بنائی گئیں تاکہ کسی بھی ایک ویب سائٹ کے توسط سے طالبانِ مولیٰ کی راہنمائی کی جا سکے۔تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ ونگ کے تحت درج ذیل ویب سائٹس تیار کی گئی ہیں:

https://www.tehreekdawatefaqr.com
https://www.sultanulfaqr.com
http://mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.com
https://www.sultan-ul-faqr-publications.com
https://www.sultan-ul-ashiqeen.com
https://www.sultan-bahoo.com
https://www.sultanbahoo.com
https://www.sultan-ul-arifeen.com
https://www.sarwari-qadri-saints.com

ان ویب سائٹس پر کتب اور میگزین کی فری ڈاؤن لوڈ کی سہولت بھی موجود ہے اور تمام ویب سائٹس کو استعمال کرنا بھی نہایت آسان ہے۔ اسکے علاوہ آپ مدظلہ الاقدس نے ٹی وی ویب سائٹس بھی بنائی ہیں۔

https://tehreekdawatefaqr.tv
https://sultanulfaqr.tv
https://sultan-bahoo.tv
https://sultan-ul-ashiqeen.tv
https://www.sultanulfaqrdigitalproductions.com

ان تما م ویب سائٹس پر حمد و نعت، ابیاتِ باھُوؒ، کلام مشائخ سروری قادری، کلامِ اقبالؒ، منقبتیں، عارفانہ کلام، سالانہ عرس مبارک اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے تبلیغی دوروں کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان تمام ویڈیوز پر مشتمل یوٹیوب، ڈیلی موشن، ٹوئٹر، فیس بک اورانسٹاگرام پر بھی ٹی وی چینلز موجود ہیں۔

ان تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا فورمز کی بدولت فقر کی تعلیمات دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہیں اور عوام الناس جو فقر کے نام سے بھی ناآشنا تھے انہیں فقر کی تعلیمات سے آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔ فقر کے تیزی سے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے سلطان العاشقین نے دو انتہائی اہم اقدامات کیے ۔

1۔ آپ مدظلہ الاقدس نے حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی کتب کے اُردو اور انگریزی تراجم کروائے اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی کتب کے بھی انگریزی تراجم سلطان الفقر پبلیکیشنز نے شائع کیے۔ ان انگریزی تراجم کا مقصد یہ ہے کہ دوسری اقوام کے لوگ بھی تعلیماتِ فقر کا انگریزی میں مطالعہ کر سکیں۔ اس سے ایک فائد ہ یہ بھی ہوا کہ بہت سے غیر مسلم ان کتب میں موجوہ تعلیمات سے متاثر ہو کر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت ہو گئے اور اسلام کے نور سے سرفراز ہوئے۔

2۔ ان ویب سائٹس اور کتابوں نے لوگوں کے دلو ں پر کچھ ایسا اثر کیا کہ وہ لو گ جو بیرون ممالک مقیم ہیں وہ فوراً سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور ان کے دست مبارک پر بیعت کرنے کے لیے بے چین رہنے لگے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ مالی مسائل اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث پاکستان نہیں آسکتے تھے۔ ایسے عقیدتمندوں کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے آن لائن بیعت کا سلسلہ شروع فرمایا اور اسم ِ اللہ ذات کا فیض دنیا بھر میں عام فرما دیا اور اس طرح بے شمار غیر ملکی طالبانِ مولیٰ آپ کے حلقہ ٔمریدین میں شامل ہو گئے۔ اس سے آپ مدظلہ الاقدس کے کامل تصرف کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے آن لائن بیعت کے اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر بھی نہایت پسند کیا گیا۔ انگلینڈکی یونیورسٹی آف شیفیلڈ (University of Sheffield, South Yorkshire, England) کے ایک طالبعلم نے آن لائن بیعت پر ایک ریسرچ آرٹیکل شائع کیا جس کے مطابق تحریک دعوتِ فقر کی ویب سائٹhttps://www.sultan-bahoo.com کے لنک کو سب سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور اسی آرٹیکل میں اس امر کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ آپ مدظلہ الاقدس کا آن لا ئن بیعت کا اقدام ایک انقلابی عمل ہے۔

فیس بک آج کل سماجی رابطے اور معلومات کے لیے بہت مقبول اور سب سے بڑا سوشل میڈیا فورم ہے۔ کم تعلیم یافتہ افراد بھی فیس بک کا استعمال آسانی سے کر سکتے ہیں۔ آپ مدظلہ الا قدس نے فیس بک کو بھی فقر کی ترویج کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی زیر ِ نگرانی فیس بک پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی شائع کردہ کتب، فقر کی تعلیمات، سروری قادری مشائخ کی حیات و تعلیمات اور فقر سے متعلق دیگر موضوعات پر اَسّی (80) سے زائد pages  کام کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر فقر کی تعلیمات اور اس کے نام کو مقبولِ عام کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹوئٹر، پن ٹرسٹ، لنکڈان، ریڈاٹ اور ٹمبلر پر بھی فقر کی تعلیمات کو عام کیا جا رہا ہے۔ لائکی (Likee) اور ٹک ٹاک (TikTok) کے بارے میں لوگوں کا یہ گمان ہے کہ ان کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ۔یہ تمام ویب سوشل فورمز دنیاوی کھیل تماشے اور غیر مہذب ویڈیو ز پر مشتمل ہیں جوکہ دین سے دور کر کے خود میں مگن کر دینے کا باعث بنتی ہیں۔سلطان العاشقین ایسی ایجادات کے لیے فرماتے ہیں ’’جس طرح انسان کے اندر خیر و شر موجود ہے اسی طرح اس کی ہر ایجاد میں بھی خیرو شر موجود ہے اس ایجاد کے شر کو چھوڑ دینا چاہیے اور خیر کو اپنا لینا چاہیے۔‘‘

آپ مدظلہ الا قدس کی سرپرستی میں سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز نے آیاتِ قرآنی، نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور اولیا کی تعلیماتِ فقر پر مبنی ویڈیوز کوفیس بک، لائکی اور ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر کے ان سوشل فورمز کو خیر سے بھر دیا۔ یوٹیوب پر میلادِ مصطفیؐ، عرس کی تقریبات و محافل، فقر سے متعلق تقاریر اور کلام مشائخ سروری قادری کی ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں۔ حضرت سخی سلطا ن باھُو ؒ کے حالاتِ زندگی پر بہت سے لوگوں نے کئی دفعہ ڈاکیومینٹری بنائی لیکن وہ تمام حضرت سخی سلطان باھُوؒ کے مکمل حالاتِ زندگی اور اسکے تمام پہلوؤں کا احاطہ نہیں کرتیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے مکمل تحقیق کے بعد ایک مکمل او ر جامع ڈاکیو مینٹری بنوائی ہے جس میں آپ ؒ کی زندگی اور تعلیمات کے ان تمام پہلوؤں کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے جس سے دنیا ناآشنا تھی۔ایسی بے مثال کاوش قابل ِ تحسین ہے۔

تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی حیاتِ مبارکہ اور آپ کی بے مثال جدوجہد پر مبنی ڈاکیو مینٹری بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ جو جلد منظر ِ عام پر آجائے گی جو کہ طالبانِ مولیٰ کے لیے بہترین تحفہ ہو گی اور انہیں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی عظیم شخصیت کے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے گا۔ 

سلطا ن العاشقین حضر ت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس اس با ت سے بخوبی واقف ہیں کہ آج کل کا دور تیزی کا دور ہے۔ بہت سے لوگ کتب کا مطالعہ نہیں کر پاتے۔ اس بات کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے آپ نے مضامین اور کتب میں سے خاص خاص موضوعات جیسا کہ مرشد کامل اکمل، اسم ِاللہ ذات، بیعت کی حقیقت اور ضرورت، مجلس ِ محمدیؐ، لقائے الٰہی وغیرہ کو بلاگز کی صورت میں اپ لوڈ کروایا۔ یہ موضوعات اور تعلیمات سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔ آپ مدظلہ الا قدس نے عوام کو باطنی بیماریوں سے آگاہی اور ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک نہایت اچھوتا انداز اپنایا ہے۔ ان نفسانی بیماریوں سے آگاہی کے لیے مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جو بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی شخصیت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا اور آپ کی بے مثال کاوشوں کو چند صفحات پر تحریر کرنا ممکن نہیں۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی حیاتِ مبارکہ کے تفصیلی مطالعہ کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتاب ’’سلطان العاشقین‘‘ کا مطالعہ کریں۔

٭٭٭٭٭

 
 

44 تبصرے “Sultan ul Ashiqeen kay Door Main Tarweej e Faqr Urooj Par سلطان العاشقین کے دور میں ترویج فقر عروج پر

  1. فقر کو جدید دور کے ذرائع ابلاغ کو استعمال میں لاتے ہوئے پوری دنیا میں فروغ دیا ہے ۔

      1. بےشک میرے مرشد پاک سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ اقدس (سلسلہ سروری قادری کے موجودہ زمانے کے امام) کے عطا کردہ اسم اللہ ذات مشق مرقوم وجودیہ اور خفی ذکر یاھو سے اللہ پاک اور حضرت محمد ﷺ کا دیدار (ملاقات) اور پہچان ہوتی ہے
        اس طرح انسان کا مقصد حیات حاصل ہوتا ہے
        تحریک دعوت فقر پاکستان لاہور ذندہ باد

  2. ماشاءاللہ۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فقر کی تعلیمات پھیلانے کے لئے وہ انقلابی اقدامات اٹھاۓ ہیں جو آپ مدظلہ الاقدس سے پہلے کسی نے نہیں اٹھاۓ ۔

    1. اللہ سلطان محمد نجیب الرحمان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے! (آمین)

    1. Efforts of Sultan-ul-Ashiqeen, his hard work and passion to spread Faqr in every corner of the world is matchless and
      undeniable MASHALLAH

  3. سبحان اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #fakirekamil

  4. ماشائ اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #fakirekamil

  5. سبحان اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #fakirekamil

        1. دنیا تک پیغام حق پہنچانے کا بہترین ذریعہ تحریک دعوت فقر۔۔۔ سلطان العاشقین زندہ باد

        2. بے شک سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی شخصیت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا اور آپ کی بے مثال کاوشوں کو چند صفحات پر تحریر کرنا ممکن نہیں۔

  6. ماشائ اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam #faqr #fakirekamil

    1. اللہ سلطان محمد نجیب الرحمان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے! (آمین)

  7. ماشااللّہ فقر کو عام کر کے طالبان مولیٰ پر مہربانی فرما دی۔

  8. بے شک.. سلطان العاشقین مرشد کامل اکمل نور الہدی امام وقت

  9. سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس حضرت سخی سلطان باھوؒ کے حقیقی وروحانی وارث ہیں اورموجودہ دورکے مرشد کامل اکمل اور سلسلہ سروری قادری کے امام ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس بیعت کے فوراً بعد اسمِ اعظم کا آخری ذکرعطا فرماتےہیں

  10. بہترین ارٹیکل ہے سلطان العاشقین کی فقر کے لیے خدمات پر

  11. ماشاءاللہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے فروغ فقر کےلیے ہر ممکن بے مثال کوشش کی ہے اور ایک دین کو جدید دور کے عین مطابق ایک نئی روح پھونکی جو کہ تا قیامت نور الہی بن کر انسانیت کے لیے مشعل راہ ہو گی۔

    1. Masha’Allah
      #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam#faqr #fakirekamil

  12. #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #spirituality #sufism #islam#faqr #fakirekamil

اپنا تبصرہ بھیجیں