تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز
(Tehreek Dawat e Faqr News)

خانقاہ سلطان العاشقین میں صحبت ِمرشد کا سلسلہ جاری، سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے طالبانِ مولیٰ کو اپنی نورانی صحبت سے مستفید فرمایا

بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) ہر ہفتہ اور اتوار مریدین اور عقیدتمندوں سے مسجد ِزہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف لاہور میں ملاقات فرماتے ہیں۔ ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہو کر روحانی تسکین پاتے ہیں۔ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ کی صحبت سے تزکیۂ نفس، تصفیۂ قلب اور تجلّیہ روح حاصل ہوتا ہے۔ طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت میں جتنا خلوص اور عشق سے آتے ہیں اتنی ہی جلدی معرفت الٰہی کی منازل طے کرتے ہیں۔ 

آپ مدظلہ الاقدس مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرماتے ہیں۔ ان مواقع پر خواتین کے لئے پردے کا خصوصی انتظام اور مہمانوں کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ ہفتہ کے روز خانقاہ سلطان العاشقین اور مسجدِ زہراؓ میں آمد پر آپ مدظلہ الاقدس سب سے پہلے مسجدِ زہراؓ  کی کنسٹرکشن کمیٹی کے ہمراہ مسجدِزہراؓ کادورہ فرماتے ہیں۔ تعمیراتی کاموں کے جائزے کے ساتھ آپ مدظلہ الاقدس کنسٹرکشن کمیٹی کی راہنمائی فرماتے اور انہیں مفید مشوروں سے نوازتے ہیں۔ اتوار کے روز منعقد ہونے والی محفل میں طالبانِ مولیٰ کثیر تعداد میں صحبت اور دیدارِ مرشد کے فیوض و برکات حاصل کرنے کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ متلاشیانِ حق آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر تصور اسمِ اعظم ، ذکرِ ھو اور مشق مرقومِ وجودیہ حاصل کرتے ہیں۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) خلق ِخدا کو معرفت ِالٰہی کی عظیم نعمت سے مالا مال فرما رہے ہیں۔ یہ آپ مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی انتھک کوشش اور جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں فقر کی واحد ترجمان جماعت تحریک دعوتِ فقر آپ مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی زیرِ سرپرستی تمام روایتی اور جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے فقر ِمحمدیؐ کا پیغام عام کر رہی ہے۔ مسجدِ زہراؓ کی تعمیر بھی آپ مدظلہ الاقدس کی انہی کوششوں کے سلسلہ کی ایک عظیم کڑی ہے جو نہ صرف آج کے دور کی بلکہ تاقیامت آنے والی تمام نسلوں کے لئے نورِ ہدایت کا ذریعہ اور آپ مدظلہ الاقدس کا خلق ِخدا پر عظیم احسان ہے۔

(Tehreek Dawat e Faqr News)

ملک بھر میں تبلیغی دوروں کا سلسلہ جاری، قریہ قریہ شہر شہر میں اسم ِاعظم کا فیض عام 

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒکا فرمان ہے کہ فقیر فیض بخش ہوتا ہے اور چل پھر کر فیض تقسیم کرتا ہے۔ اس فرمانِ عالیشان کے عین مطابق بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) ملک بھر کے تبلیغی دورے فرماتے رہے اور آپ مدظلہ الاقدس کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) بھی گلی گلی شہر شہر جا کر ہر خاص و عام کو اسم ِ اعظم اور اللہ پاک کی معرفت کی دعوت دے رہے ہیں۔

ماہِ فروری میں تبلیغی دوروں کا آغاز بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد سے ہوا۔ اسم ِ اعظم اور معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلاتے ہوئے بچیانہ منڈی کے بعد پنڈی گھیب ضلع اٹک، ٹیکسلا، اسلام آبادا ور راولپنڈی اور پھر کالا گجراں جہلم اور سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں بھی اللہ پاک کی معرفت کی اہمیت و فضیلت اجاگر کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا۔ ان تبلیغی دوروں کے دوران سینکڑوں طالبانِ مولیٰ نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت کے ذریعے سلسلہ سروری قادری میں شامل ہوکر راہِ فقر اختیار کرنے کا شرف حاصل کیا۔ تبلیغی دوروں کے دوران مزید کس طرح عوام الناس کو دعوتِ معرفت ِ الٰہی دی گئی،اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

پنڈی گھیب ضلع اٹک، ٹیکسلا، راولپنڈی اور اسلام آباد کا تین روزہ تبلیغی دورہ

11فروری 2022ء بروز جمعہ معرفت ِالٰہی کا پیغام لئے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) اپنے قافلہ کے ہمراہ احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک پہنچے۔ مقامی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کے بعد صاحبزادہ صاحب مبشر الحسن، محمد عاصم بیگ، فیصل شراف اور محمد کامران مقصود کی خصوصی درخواست پر ان کے گھر تشریف لے گئے اور دعائے خیر فرمائی۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر احمدال جناب محمد سعید سروری قادری بھی صاحبزادہ صاحب کے ہمراہ تھے۔ 12 فروری ہفتہ کے روز بھی احمدال میں مقامی افراد سے ملاقات، بیعت، اسمِ اعظم کے تصور اور سلطان الاذکار ھوُ کی لا زوال نعمت عطا کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ احمدال کے دو روزہ کامیاب تبلیغی دورہ کے بعد 12 فروری کی شب  صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کا قافلہ سینکڑوں طالبانِ مولیٰ کے سینوں میں اللہ پاک کی معرفت اور عشق کا دیا جلانے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب روانہ ہوا۔ صاحبزادہ صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے سب سے پہلے ٹیکسلا میں محمد نوید سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لئے قیام فرمایا۔ اس مختصر پڑاؤ کے بعد قافلہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب  (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib)کی قیادت میں غوری ٹاؤن اسلام آباد میں واقع سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے خلیفہ اور تحریک دعوتِ فقر راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرپرست سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کی رہائش گاہ پہنچا۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کے گھر محفل ِمیلاد کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے فرمائی۔ اس موقع پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے خلیفہ سلطان محمد عبد اللہ اقبال صاحب کی موجودگی نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ رات کا قیام سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کی رہائش گاہ پر ہی تھا۔

اگلے روز 13 فروری بروز اتوار صاحبزادہ صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) اپنے قافلہ کے ہمراہ رفاقت حسین سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لئے تشریف لے گئے۔ گرجا روڈ راولپنڈی میں محمد عظیم سروری قادری کی رہائش گاہ پر بھی صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کی آمد کی خوشی میں محفل ِمیلاد کا اہتمام کیا گیا تھا۔ صاحبزادہ صاحب نے محفل ِ میلادکی صدارت فرمائی اور محفل کے اختتام پر خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر اسم ِاعظم، مشق مرقومِ وجودیہ اور سلطان الاذکار ھوُ عطا فرمایا اور یوں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کا ایک اور تبلیغی دورہ بے پناہ کامیابیا ں سمیٹتا ہوا واپس لاہو ر کی جانب روانگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سرائے عالمگیر ضلع گجرات اور کالا گجراں جہلم کا ایک روزہ تبلیغی دورہ

بچیانہ منڈی، احمدال، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تبلیغی دوروں کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) اسمِ اعظم کا فیض عام کرنے کے لئے 27فروری کو کالا گجراں جہلم، کستیلہ و بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی جانب روانہ ہوئے۔ قافلہ صبح پانچ بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے روانہ ہوا اور صبح تقریباً دس بجے کستیلہ میں یاسر عمران سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں مریدین اور عقیدتمندوں نے صاحبزادہ صاحب کا والہانہ استقبال کیا۔ یاسر عمران سروری قادری کے گھر اسمِ اعظم کے فیض اور معرفتِ الٰہی کے سفر کے خواہش مند مقامی افراد سے ملاقات اور بیعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) محمد الفت، محمد عاطف اور محمد ذوالفقار علی کی درخواست پر ان کے گھر خصوصی طور پر دعائے خیر کے لئے تشریف لے گئے۔ بھروٹ میں کثیر تعداد میں طالبانِ حق میں معرفتِ الٰہی کے لیے اسم ِ اعظم کی نعمت عطاکرنے کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اپنے قافلہ کے ہمراہ جہلم کی جانب روانہ ہوئے۔ جہلم میں ظفر اقبال سروری قادری کے گھر پر ایک محفلِ میلاد کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ محفل کے اختتام پر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے کثیر تعداد میں مرد و خواتین کو بیعت اور بغیر بیعت کے اسمِ اعظم عطا فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً ہر عقیدتمند سے ملاقات فرمائی۔ بہت سے سائلین نے آپ مدظلہ الاقدس سے اولاد، کاروبار اور دیگر مسائل کے حل کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے ان تمام افرا د کے لئے دعا فرمائی۔ دوپہر کے کھانے کا اہتمام ظفر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر تھا۔ آخر میں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے ظفر اقبال سروری قادری کی تحریک دعوتِ فقر کے لیے انجام دی گئی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے اور ان کے اہل ِخانہ کے لیے خصوصی طور پر دعا فرمائی۔ ظفر اقبال سروری قادری کے بعد آپ مدظلہ لاقدس جہلم میں محمد نوید سروری قادری کی درخواست پر ان کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔ 

کستیلہ، بھروٹ اور کالا گجراں جہلم کے ایک روزہ تبلیغی دورہ پر سینکڑوں طالبانِ مولیٰ کو فیض ِ اسم ِ اعظم اور ذکرِیاھوُ کے فیوض و برکات سے نوازتے ہوئے قافلہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کی قیادت میں 6 بجے لاہور واپسی کے لئے روانہ ہوا اور تقریباً رات 12 بجے اللہ کی مہربانی سے بخیر و عافیت لاہور پہنچا۔

جنوبی پنجاب کا چار روزہ تبلیغی دورہ 

نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) 10 مارچ 2022ء بروز جمعرات جنوبی پنجاب کے چار روزہ تبلیغی دورہ پر روانہ ہوئے جو 13 مارچ 2022 بروز اتوار تک جاری رہا۔ قافلہ 10 مارچ بروز جمعرات صبح 5بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے روانہ ہوا اور تقریباً 11 بجے چک نمبر/TDA 432 دھوری اڈا تحصیل و ضلع لیہ میں محمد امین سروری قادری اور محمد منیر سروری قادری کے گھر پہنچا۔ عقیدتمندوں کی کثیر تعداد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے شاندار استقبال کے لیے پہلے سے موجود تھی۔ 

محمد امین سروری قادری اور محمد منیر سروری قادری کے گھر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے فرمائی۔ محفل کے اختتام پر تمام حاضرین نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے بیعت ہو کر اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کی نعمت بھی حاصل کی۔ آپ مدظلہ الاقدس چک نمبر 430/TDA دھوری اڈا میں محمد حسنین سروری قادری کے گھر بھی دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔

 لیہ سے قافلہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کی قیادت میں خانپور ضلع رحیم یار خان اور اس کے نواحی علاقوں میں معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلانے کے لئے روانہ ہوا اور تقریباً رات 9 بجے چک نمبر 14 پی، تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان تحریک دعوتِ فقر کے اہم کارکنان اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے دیرینہ ساتھیوں محمد ارشاد سروری قادری اور محمد شعیب ارشاد سروری قادری کے گھر پہنچا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر آپ کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے محمد ارشاد سروری قادری اور محمد شعیب ارشاد سروری قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی محفلِ میلاد کی صدارت فرمائی۔ محفل کے اختتام پر سب عقیدتمندوں نے آپ مدظلہ الاقدس سے فرداً فرداً ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ قافلہ نے رات کا قیام صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ محمد ارشاد سروری قادری اور محمد شعیب ارشاد سروری قادری کی رہائش گاہ پر کیا۔ اگلے روز 11 مارچ کو صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس چک نمبر 22 پی تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان میں حاجی محمد سردار سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لئے تشریف لے گئے۔ حاجی محمد سردار کے گھر پر عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے والہانہ طور پر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔آپ مدظلہ الاقدس نے سب عقیدتمندوں کو شرفِ ملاقات بخشا۔ بیعت کے خواہشمند افراد کو بیعت بھی فرمایا اور اسمِ اعظم بھی عطا فرمایا۔ دوپہر کے کھانے کا اہتمام حاجی محمد سردار سروری قادری نے بہت ہی محبت سے کیا تھا۔ طعام کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے چک نمبر 24 پی تحصیل خانپور میں محمد عامر سروری قادری کے گھر پر محفل ِمیلاد کی صدارت فرمائی اور عقیدتمندوں کے لیے دعا بھی فرمائی۔

اس کے بعد قافلہ چک نمبر 121/1L میں فوجی محمد نواز سروری قادری کے گھر کی جانب روانہ ہوا۔ محمد نواز سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے اوّلین ساتھیوں میں سے ہیں اور بہت محبت اور عقیدت رکھنے والے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ پر مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے آپ مدظلہ الاقدس کا انتہائی محبت سے پر تپاک استقبال کیا۔آپ مدظلہ الاقدس نے فوجی محمد نواز سروری قادری اور تمام دیگر عقیدتمندوں کو 21 مارچ کے بابرکت روز خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہونے والی محفل ِمیلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔شام چھ بجے قافلہ چک نمبر 23/NP بستی نور محمد ا حمد پور لمہ تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں ڈاکٹر شکیل سروری قادری کے گھر کی جانب روانہ ہوا اور تقریباً رات 9 بجے ڈاکٹر شکیل سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا جہاں رات کے قیام کا انتظام کیا گیا تھا۔ قافلہ کی آمد پر بہت ہی پُرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔ استقبال کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے سب حاضرین سے ملاقات فرمائی اور طعام کے بعد آرام فرمایا۔

اگلے روز 12 مارچ  2022ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر صادق آباد کے دفتر میں محفلِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے فرمائی۔ محفلِ میلاد میں عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین کو فرداً فرداً شرفِ ملاقات بخشا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔ اس کے بعد احمد پور لمہ میں تعمیر کردہ جامع مسجد ’’سلطان العاشقین‘‘ میں باجماعت نمازِ ظہر ادا فرمائی۔

نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس قافلہ کے تمام شرکا کے ہمراہ چک نمبر 23/NP بستی نور محمد احمد پور لمہ میں مشیر احمد سروری قادری اور اس کے بعد محمد قاسم سروری قادری اور آخر میں محمد شوکت کے گھر تشریف لے گئے اور ان سب کی جان، مال، رزق اور کاروبار میں برکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ بستی نور محمد کے قریب واقع بستی لاڑجی چک نمبر 25NP احمد پور لمہ میں محمد شہزاد شبیر سروری قادری کے گھر بھی قدم رنجہ فرمایا۔ رات کا قیام ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کے گھر پر تھا۔

اگلے روز 13 مارچ بروز اتوار صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib)  23NP بستی نور محمد، احمد پور لمہ میں محمد عمران سروری قادری کے گھر تشریف لے گئے اور دعائے خیر کے بعد قافلہ احمد پور شرقیہ کی جانب روانہ ہوا۔

قافلہ دوپہر کے وقت احمد پور شرقیہ میں مدثر حسین سروری قادری اور مستنصر حسین سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں عقیدتمندوں کی کثیر تعداد آپ مدظلہ الاقدس کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ مدثر حسین سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے اوّلین ساتھیوں میں سے ہیں اور نہ صرف سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman)  سے بلکہ آپ کے اہلِ خانہ سے بھی بہت محبت و عقیدت  رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا تھا جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے فرمائی۔ محفل کے اختتام پر آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل کو فرداً فرداً ملاقات کا شرف بخشا۔ بہت سے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دست ِمبارک پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے ان طالبانِ مولیٰ کو اسمِ اللہ ذات کا تصور، سلطان الاذکار ھوُ کا ذکر اور مشق مرقومِ وجودیہ عطا کی۔ احمد پور شرقیہ میں اسمِ اللہ ذات کا فیض عام فرمانے کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور آپ کا قافلہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوا اور 4 روزہ کامیاب تبلیغی دورہ کے بعد رات تقریباً 1 بجے بخیر و عافیت سلطان العاشقین ہاؤس لاہور پہنچا۔

اس چارہ روزہ کامیاب تبلیغی دورہ کے دوران ہزاروں لوگوں نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کی زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل کیا اور طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد نے بیعت ہو کر راہِ فقر اختیار کی۔

(Tehreek Dawat e Faqr News)

 

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت کی تبلیغی سرگرمیاں عروج پر، مختلف ٹیمیں پیغامِ فقر کو عام کرنے کے لیے ملک بھر میں مصروف

نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے تبلیغی دوروں کے دوران تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ شعبہ دعوت وتبلیغ کی ایک ٹیم نے احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک اور دوسری ٹیم نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔ احمدال میں حیدر علی اور ظہیر احمدجبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں محمد ارشد رمضان، بشیر احمد اور محمد حیدر سروری قادری نے دعوت وتبلیغ کا کام بخوبی سر انجام دیا۔ احمدال کی ٹیم نے مبشر الحسن سروری قادری کے گھر ساتھیوں سے ملاقات کی اور نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے تبلیغی دورے کا مکمل شیڈول تیار کیا۔ اس ٹیم نے کھوڑ کمپنی روڈ اور ڈھرنال روڈ پر عوام الناس میں دعوت نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہورکے شمارہ جات بھی تقسیم کئے۔

دوسری ٹیم نے راولپنڈی میں گرجا روڈ پر محمد عظیم سروری قادری کے گھر اور اسلام آباد میں رفاقت حسین سروری قادری کے گھر مقامی افراد سے ملاقات کی اور انہیں راہِ فقر اختیار کرنے کی دعوت دی۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کی ٹیم نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی آمد اور ان سے اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات حاصل کر کے اپنا مقصد ِحیات پورا کرنے کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اسکے علاوہ کلمہ چوک غوری ٹاؤن اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں بھی عوام الناس کو معرفتِ الٰہی کی دعوت دی۔

اٹک، اسلام آباد اور روالپنڈی میں تبلیغی دورہ کے بعد شعبہ دعوت و تبلیغ کی ٹیمیں کالا گجراں جہلم اور سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی جانب روانہ ہوئیں۔ ٹیم نمبر 1 کے انچارج ارشد رمضان سروری قادری تھے اور ان کے معاونین میں مولانا یاسر یاسین اور علی حیدر شامل تھے۔ ٹیم نمبر 2 کے انچارج ظہیر احمد سروری قادری تھے اور ان کے معاونین میں علی حیدر اور ذوالفقار شامل تھے۔ پہلی ٹیم نے جہلم میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ دوسری ٹیم نے سرائے عالمگیر میں پیغامِ فقر دیا۔27 فروری کو صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے کستیلہ و بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات اور کالا گجراں جہلم کا دورہ فرمایا اور اسم ِ اعظم کا فیض عام کیا۔

27 فروری کے دورہ کے بعد شعبہ دعوت و تبلیغ کی مختلف ٹیمیں جنوبی پنجاب کی جانب روانہ کی گئیں۔ ٹیم نمبر 1 میں ظہیر احمد سروری قادری انچارج اور ذوالفقار شاہ اور محمد فرحان ان کے معاونین تھے۔ ٹیم نمبر 2 کے انچارج علی حیدر سروری قادری تھے جبکہ ان کے معاون بشیر احمد سروری قادری تھے۔ ٹیم نمبر 3 کے انچارج ارشد رمضان سروری قادری اور ان کے معاون علی حیدر سروری قادری تھے۔ یکم مارچ سے 15 مارچ تک ان تینوں ٹیموں نے لیّہ، احمد پور شرقیہ، خانپور، صادق آباد اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

(Tehreek Dawat e Faqr News)

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کے عظیم الشان انعقاد کے سلسلہ میں
 جنرل کونسل کا اجلاس ملک بھر سے ممبران کی خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کی تیاریوں کے سلسلہ میں19 فروری 2022ء بروز ہفتہ جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کا اجلاس خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوا۔ جنرل کونسل کے جنرل سیکرٹری عطاء الوہاب سروری قادری نے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ بعد ازاں صدر جنرل کونسل عثمان صادق سروری قادری نے اجلاس میں شریک ممبران کے خلوص کو سراہا اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں 21 مارچ کی سالانہ محفل کی اہمیت، اس کا پسِ منظر اور اس کی روحانی برکات سے آگاہ کیااور مجلس ِشوریٰ کی محفل میلادِ مصطفیؐ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کے لئے کی گئی منصوبہ بندی سے ممبران جنرل کونسل کو آگاہ کیا۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ محفل دراصل اُس دن کے شکرانے اور یاددہانی کے طور پر منائی جاتی ہے جب 21 مارچ 2001ء کو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے منظوری کے بعد امانت ِالٰہیہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کو عطا کی اور وہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویںروحانی وارث اور امام کے طور پر منتخب ہوئے۔ تمام حاضرین ِاجلاس نے کاروائی کو غور سے سنا اور محفل کے انتظامی معاملات کے حوالے سے اپنی قیمتی آراتحریری شکل میں صدر جنرل کونسل کو جمع کرواتے ہوئے بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر کے ساتھ ہوا جس کی سعادت مولانا یاسریاسین سروری قادری نے حاصل کی۔

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِالٰہیہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں مجلس ِشوریٰ کا اہم اجلاس

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِالٰہیہ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کے عظیم الشان اور کامیاب انعقاد کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ نے 20 فروری بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں اس جگہ کا دورہ کیا جس جگہ محفل ِمیلاد کے لیے پنڈال سجایا جانا تھا۔ تمام ممبران نے تیاریوں اور انتظامات کے نکتہ نظر سے جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور اپنی اپنی آرا پیش کیں۔

(Tehreek Dawat e Faqr News)

 

نئے امین مجلسِ خلفا کا تقرر

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل (2)31 کے تحت سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری صاحب مجلسِ خلفا کے نئے امین مقرر ہوئے ہیں۔ دستور کے تحت مجلسِ خلفا ہر چھ ماہ بعد نیا امین مقرر کرتی ہے۔

تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات کے انچارجز اور نائب انچارجز کا تقرر

تحریک دعوتِ فقر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور دنیا بھر میں پیغامِ فقر کو عام کرنے کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں۔ تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل 7 کے تحت ہر سال شعبہ جات میں نگرانوں کا تقرر کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات میں خلیفہ انچارج، انتظامیہ انچارج، شعبہ انچارج اور نائب انچارجز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

جامع مسجد ہارون آباد میں پیغامِ فقر کو عام کرنے کے سلسلہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے 4 فروری 2022ء بروز جمعہ جامعہ مسجد غلہ منڈی ہارون آباد کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا اور مقامی افراد میں ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے فی سبیل اللہ تقسیم کئے گئے۔ لوگوں نے فقر و تصوف کی نایاب اور انمول کتب میں خوب دلچسپی کا اظہار کیا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس بک سٹال کے ذریعے عوام الناس کو مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔

(Tehreek Dawat e Faqr News)


تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news” ایک تبصرہ

  1. اللہ پاک تحریک دعوت فقر کو مزید طاقت اور قوت عطا فرمائے آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں