تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News

Spread the love

5/5 - (1 vote)

تحریک دعوتِ فقر نیوز  (Tehreek Dawat-e-Faqr  News)

بزمِ سلطان العاشقین 

خا نقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں اتوار کے روز بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوتا ہے جس کی صدارت امام سلسلہ سروری قادری،بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس فرماتے ہیں۔ اس پر نور محفل میں مرد و خواتین ملک کے طول و عرض سے شرکت کرتے ہیں تاکہ مرشد کامل اکمل کی صحبت سے اپنے نفوس کاتزکیہ کر سکیں۔ 

بزمِ سلطان العاشقین کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ طالبانِ مولیٰ بیعت اور بغیر بیعت کے اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کی لازوال دولت حاصل کرتے ہیں۔مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس طالبانِ مولیٰ کو سنہری حروف سے لکھا اسمِ اعظم بلامعاوضہ عطا فرماتے ہیں۔ تزکیہ نفس یا باطنی پاکیزگی کے لیے اسمِ اعظم کا ذکر و تصور اورظاہری جسمانی پاکیزگی کے لیے مشق مرقوم وجودیہ کی نعمت عطا کی جاتی ہے۔ راہِ فقر میں ترقی و کامیابی کے لیے دونوں ہی لازم و ملزوم ہیں بشرطیکہ یہ نعمت کسی مرشد کامل اکمل سے عطا ہوئی ہو۔ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے کہ ہر قسم کی فرقہ واریت، تعصب اور تفریق سے بالاتر ہو کر اسمِ اعظم کی نعمت حاصل کریں اورمرشد کامل اکمل کی رہنمائی میں اپنے خالقِ حقیقی کے قرب و وصال کی راہ پرگامزن ہو جائیں۔ (لاہور۔نیوز رپورٹر  وقار احمد)

 سلطان الفقر پبلیکیشنز کی سینتیسویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر 2024ء میں بھرپور شرکت

ایکسپو سینٹرلاہور، جوہر ٹاؤن میں سینتیسویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر LIBF 2024کا انعقاد ہوا جس میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے بھرپور شرکت کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز تحریک دعوتِ فقر کا سب سے اہم شعبہ ہے جو تا حال تعلیماتِ باھوؒ اور فقرِ محمدیؐ پر ایک سو (100)سے زائد کتب شائع کر چکا ہے۔ یہ کتب سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے زیرِنگرانی شائع کی گئی ہیں جن میں سے بیشتر کتب کے انگریزی تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں۔

سلطان الفقر پبلیکیشنزنے لاہور انٹرنیشنل بک فیئر 2024ء میں شاندار سٹال لگایا جہاں تمام کتب 50%کی خصوصی رعائیت پر دستیاب تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی عوام الناس میں فی سبیل اللہ تقسیم کئے گئے تاکہ فقرِ محمدیؐ کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ اس کتاب میلہ میں ملک بھر سے مایہ ناز پبلیشرز شریک ہوتے ہیں اورہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقینِ کتب اس میلہ میں تشریف لاتے ہیں۔ تمام کتب پر50فیصد کے خصوصی ڈسکاؤنٹ اور دلچسپ آفرز نے شائقین کو سلطان الفقر پبلیکیشنز کے بک سٹال کی جانب متوجہ کیا ۔زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیااور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی خدمات کو سراہا۔ یہ کتاب میلہ یکم فرروی 2024ء کوایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں شروع ہوا اور بے پناہ کامیابیا ں سمیٹتے ہوئے5فروری 2024ء کو اختتام پذیر ہوا۔ (لاہور۔ نیوز رپورٹر  وقار احمد)

 تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات میں اہم سرگرمیاں

 شعبہ سوشل میڈیا :

17 جنوری 2024 ء بروز بدھ اور 10فروری 2024ء بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ سوشل میڈیا کے خلیفہ نگران ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری کی زیرِنگرانی شعبہ کے اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاس میں انتظامیہ نگران فیضان یاسین سروری قادری کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2024 ء کے لیے پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت موجودہ ممبران کی ٹریننگ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور:

21 جنوری 2024 ء بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خلیفہ نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے فرمائی۔ انتظامیہ نگران ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری کے علاوہ دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی سال 2024ء کی منصوبہ بندی کی گئی۔ عوام الناس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے سیگمنٹس بھی زیرِگفتگو رہے۔

شعبہ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن:

21 جنوری 2024ء بروز اتوار انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ میں شعبہ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خلیفہ نگران سلطان محمد عبد الرحمٰن سروری قادری نے فرمائی۔ انتظامیہ نگران کے علاوہ دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں سال 2024ء کے لیے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ شعبہ کے مختلف امور کی تکمیل کے لئے نئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ (لاہور۔ نیوز رپورٹر ڈاکٹر وسیم اکرم)

 تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے تبلیغی دورہ جات

انتظامیہ نگران شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور شعبہ نگران مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ کے فرائض انجام دئیے اور مقامی مریدین اور عقیدت مندوں کو فقیر مالک الملکی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی، محمد قدیر اقبال سروری قادری نے ان کی معاونت کی۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کی جانب سے چک نمبر 561 مرضی پورہ، چک نمبر 8، انور کے محل اور بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں ساتھیوں کو ہر اتوار بزمِ سلطان العاشقین میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

انتظامیہ نگران شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور شعبہ نگران مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے گاؤں مپالکہ، تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ مقامی ساتھیوں کو موجودہ دور کے انسانِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے کی دعوت دی اورساتھیوں سے ملاقات و گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر مپالکہ و گبہ فاضل، محمد آصف سروری قادری نے دعوتی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

انتظامیہ نگران شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور شعبہ نگران مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے چک نمبر 38 تحصیل و ضلع اوکاڑہ میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ مقامی ساتھیوں کو موجودہ دور کے انسانِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے کی دعوت دی۔ ساتھیوں سے ملاقات اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ پروفیسر شکیل سروری قادری اور محمد مشتاق سروری قادری نے دعوتی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

شعبہ دعوت و تبلیغ کی ٹیم نے ساہیوال میں محمد جاوید شاہین سروری قادری سے بھی ملاقات کی اور خانقاہ سلطان العاشقین آنے کی دعوت دی۔ (لاہور۔نیوز رپورٹر عثمان صادق)


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں