الف
توکل
ﷲ پاک سے عشق کا تقاضا ہے کہ اپنا ہر کام بلکہ اپنا آپ ﷲ پاک کے سپرد کر دیا جائے۔ توکّل کو ’’فقر‘‘ کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ مرشد کا پہلا سبق بھی یہی ہوتا ہے اور ایک طالب ِ مولیٰ کی نشانی بھی یہی ہے کہ وہ متوکّل ہوتا ہے۔ قرآنِ مجید میں بار بار اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے:
سورۃ یونس میں ہے: ’’اسی پر توکّل کرو اگر تم مسلمان ہو۔‘‘
رزق کسی جگہ کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ رزق ہر جگہ عام ہے جو جہاں ہو اُسے وہیں پہنچ جاتا ہے۔ جو لوگ ایک مقام سے ہجرت کرکے دوسری جگہ چلے جاتے ہیں اور صبر کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے توکّل کے باعث انہیں وہیں روزی پہنچانے کے اسباب پیدا فرمادیتا ہے جس طرح پرندوں اور جانوروں کو اللہ تعالیٰ ہر جگہ روزی مہیا کر دیتا ہے ۔ رزق حاصل کرنے کے لئے انسان کو اللہ پر توکّل کر نا چاہیے۔ رزق پر متوکّل ہونے کے بارے میں ایک مقام پر ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
’’اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے گمان بھی نہ ہو۔ اور جو خدا پر بھروسہ (توکّل) رکھے گا تو وہ اس کی کفالت کرے گا۔ خدا جو چاہتا ہے وہ کر لیتا ہے۔ خدا نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔‘‘ (طلاق3)
متوکّل شخص کو اللہ تعالیٰ ایسی جگہ سے رزق مہیا کردیتا ہے جہاں سے اسے گمان تک نہیں ہوتا اس لئے جو رزق کے سلسلہ میں اللہ پر توکّل کرتے ہیں ان کے لئے اللہ کافی ہے۔
حضرت ابودرداء ؓسے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ’’ رزق بندے کو اس طرح تلاش کرتا ہے جیسے اس کی موت اسے تلاش کرتی ہے۔ ‘‘
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
خدا کے پاک بندوں کو حکومت میں، غلامی میں
زِرہ کوئی اگر محفوظ رکھتی ہے تو استغنا
توکل کی یہ صفت انسان میں جب پیدا ہوتی ہے جب وہ اللہ پاک کی معرفت حاصل کر لیتا ہے۔ جب تک انسان کی چشم ِ باطن روشن نہ ہو اور اسے اللہ کی معرفت حاصل نہ ہو نہ ہی اس کا اللہ کی ذات پر یقین کامل ہو سکتا ہے نہ توکل۔اور اللہ کی معرفت تب تک حاصل نہیں ہوتی جب تک کسی مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ کا وسیلہ اختیار کرتے ہوئے اس کے دست ِ مبارک پر بیعت نہ کی جائے۔ مرشد کامل اکمل ہی اسم ِ اللہ ذات کے ذکر و تصور اور اپنی نگاہِ کامل سے انسان کا تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کر کے اسے معرفت ِ حق تعالیٰ سے روشناس کرواتا ہے۔ حق الیقین سے معرفت ِ حق تعالیٰ حاصل ہو جانے پر ایک عام مسلمان مومن بن کر اوصافِ محمدی اختیار کر لیتا ہے۔
ہر خاص و عام کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے معرفت ِ الٰہی کا فیض عام فرما دیا ہے۔ جو آنا چاہے دروازہ کھلا ہے۔
برائے رابطہ:
0321-4507000
0321-8084100
0322-4722766
0423-5436600