تحریکی خبریں | Tehreek Dawat e Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریکی خبریں

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور تحریک دعوتِ فقر کے بانی و سر پر ست ِ اعلیٰ ہیں ۔ آپ مدظلہ االاقدس اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کے فیوض و برکات کو عام کرنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ملک بھر میں آپ مدظلہ الاقدس کے سینکڑوں مریدین اور عقیدتمند اپنے اپنے علاقہ میں تعلیماتِ فقر کو عام کرنے کے اس مشن میں بھرپور حصہ لیتے ہیں جن کی کچھ سرگرمیاں آپ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔ حسب ِ معمول ماہِ اپریل میں بھی آپ مدظلہ الاقدس کے مریدین اور تحریک دعوتِ فقرکے مرکزی دفتراور علاقائی جماعتوں کی چند ایک کاوشیں ذیل میںدرج کی جارہی ہیں۔

سلطان العاشقین کا دورہ ۔  دربار شہبازِ عارفاں ،شورکوٹ جھنگ

20   اپریل 2019ء بروز ہفتہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب، اپنے خلفا اور قافلہ کے ہمراہ شہبازِعارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیّد محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدیؒ کے محل پاک پر حاضری دینے کے لئے ’’پیر دی بھنیڑی موضع فرید محمود کاٹھیا اڈہ قاسم آباد تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ‘‘ تشریف لے گئے۔ قافلہ سلطان العاشقین ہاؤس، مصطفی ٹاؤن لاہور سے صبح 00: 07 بجے روانہ ہوا۔دربار پر حاضری سے قبل آپ مدظلہ الاقدس اپنے قافلہ کے ہمراہ اپنے مرید نور تبسم سروری قادری کے گھر بستی کوٹ ارائیاں شاہ صادق نہنگ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ تشریف لے گئے جہاں آپ مدظلہ الاقدس کی زیر ِ صدارت محفل ِ نعت منعقد کی گئی۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد ساجد علی سروی قادری نے نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ پیش کیا، جسے حاضرین ِ محفل نے خوب سراہا۔ ختم شریف کے بعد ساتھیوں نے دوپہر کا کھانا تناول کیا۔ بہت سے مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی نعمت سے مستفید ہوئے۔ باجماعت نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد قافلہ شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیّد محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدیؒ کے محل پاک پر حاضری کے لیے روانہ ہو گیا۔ دربار مبارک پر سینکڑوں طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا اور بھر پور روحانی فیض سے مستفیض ہوئے۔اس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اپنے قافلہ کے ہمراہ لا ہور کے لیے واپس روا نہ ہو ئے اور رات 8:15 بجے سلطان العاشقین ہاؤس پہنچ گئے۔

تحریک دعوتِ فقر اوکاڑہ کی تنظیمِ نو

تحریک دعوتِ فقر اوکاڑہ فقر کی تعلیمات کو عام کرنے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ساتھیوں کی مخلصانہ اور انتھک محنت کے نتیجے میں مریدین کا دائرہ کار روز بروز بلکہ لمحہ بہ لمحہ وسیع تر ہو رہا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی نعمت سے بہرہ ور ہو رہے ہیں۔ دعوت و تبلیغ کے اس سلسلے کو مزید بہتر بنانے کے لئے علاقائی جماعت کے ذمہ داران اور عہدیداران کی تشکیلِ نو نہایت ضروری تھی لہٰذا اس اہم کام کو سر انجام دینے کے لئے بانی ٔ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی کی اجازت سے تین رکنی وفد تیار کیا گیا جس میں تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد الحسیب سرفرازسروری قادری، شعبہ دعوت و تبلیغ کے مرکزی انچارج محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ممبر شعبہ دعوت محمد ارشد رمضان سروری قادری شامل تھے۔ وفدتحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر سے29 مارچ 2019ء جمعہ کے روز اوکاڑہ شہر کی علاقائی جماعت کی کارکردگی کے اعداد و شمار جمع کرنے، ممبران یا عہدیداران کو درپیش مسائل کی سنوائی اور ان مسائل کی روشنی میں جماعت کی تشکیل ِ نو کے لئے ایک روزہ دورہ پرروانہ ہوا۔تمام تنظیمی معاملات پروفیسر شکیل احمد سروری قادری کے گھر پر طے پانا تھے جو اوکاڑہ کی جماعت کے بہت سر گرم ممبر ہیں۔ پروفیسر شکیل کی رہائش گاہ پر بہت سے مقامی ساتھی قبل از وقت موجود تھے جنہوں نے مرکز سے آنے والے وفد کا پر جوش استقبال کیا۔ ایک مختصر سی محفل ِ حمدو نعت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔حمدو ثنا اور نعت خوانی کے بعد محمد فاروق ضیا سروری قادری نے مرشد کی اہمیت اور اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کے فضائل پر ایک مختصر مگر جامع بیان کیا۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری کے بیان کے بعد علاقائی جماعت کی کارکردگی پر باقاعدہ آغاز سے قبل مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے حاضرین ِ محفل کے سامنے تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات اور انکی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں تحریک دعوتِ فقر کی تنظیم سازی کی گئی۔ نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں:

سرپرست:  چوہدری شکیل احمد سروری قادری

صدر: نعیم محبت سروری قادری

نائب صدر: رضوان لطیف سروری قادری

جنرل سیکریٹری: محمد آصف سروری قادری

دعوت و تبلیغ: محمد جہانگیر سروری قادری

خزانچی: محمد سرور سروری قادری

سیکریٹری اطلاعات و نشریات:  محمد ہماس سروری قادری

 

تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کی تنظیم سازی

 05 اپریل 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کی مرکزی انتظامیہ کمیٹی نے علاقائی دفتر منڈی بچیانہ کا دورہ کیا اور تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی کے اجلاس میں شرکت کی۔ مرکزی انتظامیہ کی آمد سے قبل منڈی بچیانہ کے تمام عہدیداران اور پیر بھائیوں کی کثیر تعداد دفتر میں موجود تھی۔ اجلاس کی صدارت تحریک دعوتِ فقرکے منتظمِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے کی اجلاس میں علاقائی جماعت کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مؤ ثر بنانے کے کچھ ضروری اقدامات کئے گئے جس میں علاقائی عہدیداران کی تنظیمِ نو بھی شامل تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔ شرکا اجلاس نے تحریک دعوت ِفقرکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی اپنی آرا کابھی اظہار کیا۔ منتظمِ ِاعلیٰ نے تمام معزز مہمانوں کی آرا کو نہایت توجہ سے سنا اور جن آرا پر اتفاق ہوا ان پر جلد از جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔ منتظمِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے شرکائِ اجلاس کو ضروری ہدایات دیںاور علاقہ بھر میں متحد ہو کر کام کرنے اور دعوت و تبلیغ پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی ۔اجلاس کے اختتام پر مرکزی انتظامیہ نے سب شرکا سے الوداعی ملاقات کی اور نومنتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد پیش کی۔  

 

جنرل کونسل کا ماہانہ اجلاس

 07 اپریل 2019 ء بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل کا اجلاس مرکزی دفترمیں منعقد ہو ا۔اجلاس میں ملک بھر سے جنر ل کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیاگیا ۔ تلاوت کے بعد جنرل کونسل کے صدر وسیم اکرم سروری قادری نے شرکاء اجلاس کو ایجنڈا سے آگاہ کیا جس میں تحریک دعوتِ فقر کے مختلف شعبہ جات کی موجودہ کار کردگی اور مستقبل کی پلاننگ اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایجنڈے کے ہر ایک نکتہ پر تفصیلی بحث کی گئی اورہر ایک ممبر کو اپنی تجویز پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ جن آراء پر ممبران کا اتفاق ہوا‘ اُ ن کوتحریک کے آئین کے تحت منظوری کے لیے مجلس ِ شوریٰ میں پیش کرنے کے لیے تیا ر کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل کونسل کے صدروسیم اکرم سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر کے منتظم ِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری سے درخواست کی وہ معزز ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے لب کشائی فرمائیں۔لہٰذا منتظمِ اعلیٰ صاحب نے مختصر مگر جامع گفتگو فرمائی۔ اجلاس کے اختتام پر محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر فرمائی۔

کتاب میلہ ۔  فیصل مسجد اسلام آباد

سلطان الفقر پبلیکیشنز نے شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر ِ اہتمام منعقد ہونے والے دسویں دعوۃ کتاب میلہ میں حصہ لیا۔ کتاب میلہ 12 اپریل سے 16 اپریل 2019 تک جاری رہا ۔ ہزاروں شائقین نے اس کتاب میلہ میں شرکت کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز اپنی کتب کے معیا ر اور تحقیقی مواد کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہے۔ شائقین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعات کو سراہا ۔ حضرت سخی سلطان باھُوؒ اور سلطان العا شقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصانیف سینکڑوں کی تعداد میں فروخت ہوئیں۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض شیر علی سروری قادری (لاہور)، کامران مقصود سروری قادری (پنڈی گھیب) اور محمد شجاعت سروری قادری (اسلام آباد) نے سرانجام دیئے۔ 

 

تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم

5 اپریل 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر جہلم نے دارالعلوم جامع مسجد عید گاہ کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کاسٹال لگایا۔ بعد از نمازِ جمعہ اہل علاقہ اور عقیدتمند حضرات نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال میں خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔ ماہنامہ سلطان الفقر خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا اور شائقین نے ماہنامہ کی سالانہ ممبر شب کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ 

12 اپریل 2019ء بروز جمعتہ المبارک جہلم کی علاقائی جماعت نے دار العلوم جامعہ محمدیہ ضیا الاسلام کالا گجراں کے قریب سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کاسٹال لگایا۔مقامی حضرات بالخصوص نوجوان طلبا نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر موجود حضرت سخی سلطان باھوؒ کی کتب میں خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔ مقامی افراد نے علاقائی جماعت کے اس اقدام کو خوب سراہا اور معرفتِ الٰہی کے اسرارورموز سے لبریز کتب کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جماعت بہت تیزی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ حال ہی میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت ہو کر اسمِ اللہ ذات کے ذکر و تصور کی نعمتِ عظمیٰ حاصل کی۔ نئے ممبران بھی بہت جوش و خروش سے تحریکی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے اور فقرِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو عام کرنے کے مشن میں بھرپور تعاون فرما رہے ہیں۔

 5 اپریل 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کاسٹال لگایا۔ شائقین اور عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال میں دلچسپی کا اظہار کیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز کتب’ ’حقیقتِ اسمِ اللہ ذات‘‘  اور ’حقیقت ِ محمدیہ‘  خاص طور پرشائقین کی توجہ کا ـ مرکز بنی رہیں۔ اس کے علاوہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی نئی شائع کردہ کتب  ’’بیعت کی اہمیت و ضرورت‘‘  اور  ’’خانقاہ سلسلہ سروری قادری‘‘  بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئیں۔

 

تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد

تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد نے 19 اپریل بروز جمعتہ المبارک راولپنڈی میں باغ سرداراں مسجد میں سٹال لگایا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کو شائقین نے بہت سراہا۔ 


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں