بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ! Ba Naam Allah Suno Faryad Ya Mehboob-e-Subhani

4.5/5 - (25 votes)

بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ!  
  کلام در شان سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ
Ba Naam Allah Suno Faryad Ya Mehboob-e-Subhani

شرح: فاطمہ برہان سروری قادری

سلسلہ سروری قادری کے شیخِ کامل شہباز ِعارفاںحضرت سخی سلطان پیر سید محمدبہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ نے سروری قادری مشائخ کی شان میں بہت سی منقبتیں تحریر کی ہیں۔ کلام ’’بنام اللہ سنو فریادیا محبوبِ سبحانیؓ‘‘ آپؒ نے سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی شان میں لکھی ہے۔ قارئین کرام کے لیے کلام اور مفہوم پیش کیا جا رہا ہے:

بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ
کرو ہر دم مہربانی اے محی الدین جیلانیؓ
توں ہیں مشہور و معروفی
دیہو مقصود موقوفی
کھلن احوال مکشوفی
وکھایو رمز نورانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: اے محبوب ِسبحانی !اللہ کے نام پر ہماری فریاد سن لیجئے۔ اے محی الدین جیلانی ؓ! ہر دم مہربانی فرمائیے۔آپؓ بلند و اعلیٰ مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ ہمیں ہمارا مطلوبہ ازلی مقام اور حقیقی مقصدِ حیات عطا کر دیجئے تاکہ تمام حجابات ہٹ جائیں اور اسرارِغیب ظاہر ہو جائیں۔ اللہ کے پوشیدہ نور کا راز ظاہر کر دیجیے۔ بنام اللہ ہماری فریاد سن لیجئے یا محبوبِ سبحانیؓ۔

ہمیشہ تکیہ ہِم تیرا
تُساں بن کوئی نہیں میرا
پائیو احسان دا پھیرا
کرو وَل وَل نگہبانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوب سبحانیؓ

ترجمہ: میں (پیر بہادر علی شاہؒ) نے ہمیشہ آپؓ کو ہی مدد کے لیے پکارا ہے۔ آپؓ کے علاوہ میرا کوئی اور سہارا نہیں ہے۔آپؓ ہی مہربانی اور احسان فرمائیں،ہر دم نگہبانی فرمائیں۔ اے محبوبِ سبحانیؓ! خدارا میری فریاد سن لیجئے۔

تو ہے شاہ پیر پیراں دا
کلہّ دار ہیں امیراں دا
تو سرور ہیں فقیراں دا
دیہو کہ گنج ارزانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ پیرانِ پیر یعنی تمام پیروں کے بادشاہ ہیں۔ آپؓ تمام عارفانِ الٰہی کے تاجدار(رہنما) اور تمام فقیروں کے سرور یعنی سردار ہیں۔ خدارا! میری فریاد سن لیں اور اسرارِ الٰہی کا کثیر خزانہ عطا کریں۔

تکیہ ہیں تو ہرہر دا
ہر آزردہ سر آدھر دا
میں بردہ ہاں تیرے در دا
کرو چا غور مہربانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: ہر خاص و عام کا آپؓ سہارا ہیں۔ ہر پریشان حال اور محبوب کا واحد آسرا بھی آپؓ ہیں۔ میں (پیر بہادر علی شاہؒ )آپؓ کے در کا غلام ہوں۔ اللہ کے واسطے! مجھ پر مہربانی فرمائیں اور نظرِکرم کریں۔ 

تسیں ہر رنج دے دارو
کرو آزاد آزاروں
شفا ہووے تیرے دارو
میری مشکل کرو آسانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:پیرانِ پیر سیدّنا غوث الاعظمؓ آپ کی بارگاہ ہر غم،دکھ اور مصیبت کی دوا ہے۔ لہٰذا مجھے بھی تمام تکالیف اور دکھوں سے آزاد کر دیجئے۔ آپؓ کے وسیلہ سے (ہر نفسانی مرض سے) شفا ملتی ہے، پس میری مشکل کو آسان کر دیجئے۔ 

تینوں چنیا رسولؐ اللہ
تو سہرا ہیں ولی اللہ
کھلایو اسمِ ذات اللہ
کرو چا دور حیرانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ کو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے امتِ مسلمہ کی رہنمائی کے لیے منتخب فرمایا ہے اور آپؓ تمام اولیااللہ کے سر کاتاج ہیں۔ مہربانی فرما کر اسمِ اللہ ذات کا راز مجھ پر ظاہر کر دیں اور میری تمام حیرانی و پریشانی دور فرما دیں۔ 

خدا قدرت دِتی تینوں
نوازش چا کریں جینوں
دیو حق الیقین مینوں
ونجن خطرات گردانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ کو اللہ تعالیٰ نے قدرت عطا کی ہے کہ جس پر چاہیں نوازش فرما دیں۔ مجھے حق الیقین کا مرتبہ عطا فرمائیں تاکہ تمام وساوس اور خناس دور ہو جائیں۔ 

غوثِ اعظمؓ ہیں توں بغدادی
کرو ویران کوں آبادی
لین سب داد فریادی
کرو جئیں ول قدم رانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: اے محبوبِ سبحانیؓ! آپؓ کا مزار پاک تو بغداد میں ہے لیکن آپ اگر کسی ویرانہ کی طرف بھی توجہ فرما دیں تو اسے آباد کر دیتے ہیں۔ میرے ویران باطن کو بھی قربِ حق سے آباد کر دیں کیونکہ آپؓ جس فریادی کی طرف توجہ فرما دیں اس کی تمام مرادیں پوری ہو جاتی ہیں۔ 

تیرا سایہ ولیاں پر
میرے سر تے قدم خوش دھر
نہ ہووم کوئی ضرورت ڈر
کرو چا فیض بارانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ کا سایہ تمام ولیوں پر محیط ہے، میرے سر پر بھی دستِ شفقت رکھ دیجئے۔ اگر آپؓ کی نظرِعنایت نصیب ہو جائے تو مجھے کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ آپؓ اپنے فیض و کرم کی بارش مجھ پر فرما دیجئے۔

حسن تیرے دی وا گھلی
تیری خوبی دو جگ ہُلی
چھپائیو عیب چا کلی
کرو بخشائش عصیانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ کی صورت و سیرت کے تذکرے چار سوُ پھیلے ہوئے ہیں آپؓ کے اوصاف اور صفات دونوں جہاں میں مشہور ہیں۔ میرے تمام عیبوں کی عیب پوشی کر دیجئے ،میرے گناہوں کو بخشوا دیجیے۔ 

توں واقف ہیں جباری دا
لقب ہیں مددگاری دا
رہو ہمراہ ہاری دا
تو با توفیق مردانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ تمام صفاتِ الٰہیہ سے متصف ہیں۔آپؓ کا لقب مددگار ہے یعنی آپ ہر کسی کی دستگیری کرتے ہیں۔ آپؓ باتوفیق مردِ کامل ہیں اس لیے میری آپ سے فریاد ہے کہ ہمیشہ اس عاجز کے ہمراہ رہیں۔

میرا سد سن شتابی آ
کرم دی جھات میں وَل پا
مہر سیتی پہنچیں ہر جا
ونجے نسَ فوج شیطانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: اے محبوبِ سبحانیؓ! میری پکار جلدی سے سن لیجئے اور مجھ پر کرم کی نگاہ بھی فرمائیں۔ طالب جس جگہ بھی موجود ہو، آپ اس کی مدد کے لیے ا س جگہ پہنچ جاتے ہیں اور آپؓ کی مہربانی سے شیطانی فوج بھاگ جاتی ہے۔ 

ویکھایو اپنا چہرہ
کرو چا صاف دل میرا
میں پکڑیا دامن ہے تیرا
کھلایو سیر طبقانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:خدارا! اپنے دیدار سے میرا دل پاک و صاف کر دیں۔ میں نے آپؓ کا دامن تھاما ہے، مجھے تمام روحانی مقامات کامشاہدہ عطا کر دیں۔ 

تسیں کل راز دے محرم
رہو ہر دم ونجاؤ غم
واقف کر عدم سب تَم
اَتے وہماتِ نفسانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ تمام اسرارِ رالٰہی کے محرم ہیں۔ ہمیشہ میرے ہمراہ رہیں اور مجھے غموں سے نجات دلائیں۔ اس کے علاوہ معرفتِ الٰہی عطا کریں تاکہ وجود کی تمام تاریکی و ظلمات اور وہماتِ نفسانی ختم ہو جائیں۔ 

توں ہیں مخدوم یا میراںؓ
دیویں خوشیاں توں دلگیراں
کرو سب صاف تقصیراں
دیو خاتم سلیمانیؑ
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: اے میراں! آپؓ سردار ہیں۔ میری تمام خطائیں اور قصور معاف فرما کر اس دل گرفتہ اور پریشان حال کو خوشیاں دیں۔ حضرت سلیمانؑ کی انگوٹھی پر اسمِ اعظم کندہ تھا جس کی بدولت تمام مخلوق ان کی فرمانبردار تھی، خدارا وہ خاتمِ سلیمانی ؑمجھے عطا کر دیں۔ 

تیری شان ہے عالی
در آیاں دی لج پالیں
تیرا سائل نہیں خالی
دے اسمِ اعظم توں قرآنی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوب سبحانیؓ 

ترجمہ: آپؓ عالی شان مقام و رتبے کے مالک ہیں۔ آپؓ اپنی بارگاہ میں حاضر ہونے والوں کی لاج رکھتے ہیں اور آپؓ کی بارگاہ میں آنے والا کوئی سائل خالی نہیں جاتا۔ آپؓ قرآنی اسمِ اعظم عطا کریں یہاں مراد اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات ہے جو مرشد کامل طالب کو ذکر اورتصور کے لیے عطا کرتا ہے۔ 

آئیم سائل در تیرے
دیو مطلوب سب میرے
تیرا کیتا تا کوئی پھیرے
توئیں معشوقِ ربانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: میں (حضرت پیر بہادر علی شاہؒ) آپؓ کے در پر سوالی بن کر آیا ہوں، میری تمام مرادیں پوری فرما دیجئے۔ آپؓ محبوبِ ربانی ہیں، آپؓ کا کوئی حکم یا فرمان کبھی رَد نہیں ہوتا اور اسے ضرور شرفِ قبولیت حاصل ہوتاہے۔ 

آیا میں چھوڑ ہر گھر نوں
گدا کیتم تیرے در نوں
کریں توں شاہ گداگر نوں
دیو سر تاجِ سلطانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: میں ہر دَر کو چھوڑ کر آپؓ کے در کا فقیر بن گیا ہوں۔ آپؓ اپنے فضل و مہربانی سے فقیر کو بادشاہ بنا سکتے ہیں، اس فقیر کے سر کو بھی تاجِ سلطانی سے مشرف کر دیجئے۔ 

توں خاص الخاص ربّ دا ایں
توں نائب شاہِؐ عرب دا ایں
توں صاحب اس نسب دا ایں
دیو شبِ قدر روحانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ اللہ تعالیٰ کے خاص الخاص بندے اور شاہِ عرب حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نائب ہیں۔ آپ کا نسب بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ہے۔ مجھے روح کا خاص الخاص اور اعلیٰ ترین مرتبہ یعنی دیدارِ الٰہی جو شبِ قدر کی طرح سب سے پوشیدہ ہے، عطا کریں۔ 

میرا دعویٰ مریدی ہے
تیرا دعویٰ فریدی ہے
تینوں قسم اس نبیؐ دی ہے
کنہہ کن بخش اے جانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: میں آپؓ کا مرید ہونے کا دعویٰ کرتا ہوں جبکہ آپؓ کا دعویٰ بے مثل ہونے کا ہے۔ آپؓ کو نبیؐ پاک کی قسم!مجھے کن کی حقیقت سے بہرہ ور فرما دیجیے۔ 

تمامی لوک ناسوتی
جو ملکوتی تے جبروتی
ہوئے در تیرے لاہوتی
کریں وچ ذات ھوُ فانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:عوام کی اکثریت عالمِ ناسوت میں ہی الجھی ہوئی ہے اور جو طالب عالمِ ملکوت اور جبروت تک پہنچے ہوئے ہیں وہ آپؓ کے در سے وابستہ ہو جانے کی بدولت عالمِ لاھوت تک پہنچ جاتے ہیں۔ آپؓ ہی طالبوں کو ذاتِ ھو میں فنا کرتے ہیں۔ 

ہوئیم سن تینوں مشتاقی
پلا ساغر توں مئے ساقی
فنا فی اللہ رہے باقی
جنائیو راز عرفانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ کی شان کے متعلق سن کر میں دیدارِ الٰہی کا مشتاق ہو گیا ہوں۔ معرفتِ حق تعالیٰ کی مئے پلانے والے مرشد کامل! مجھے عشقِ حقیقی کا جام پلا کر فنا فی اللہ کا مرتبہ عطا کر دیجئے اور اس عاجز کی فریاد یہی ہے کہ معرفتِ حق کے رازتک کامیابی کے ساتھ پہنچا دیں۔ 

تیری مجلس تے مئے باقی
نہ شالا بھل ونجے ساقی
رہاں نت مست مشتاقی
وکھایو چال مستانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ کی مجلس میں بقا باللہ کا جام نصیب ہوتا ہے ۔اللہ نہ کرے کہ آپؓ مجھے بھول جائیں۔ میں ہمیشہ آپ کی توجہ اور دلبرانہ انداز کا طالب ہوں تاکہ دائمی طور پر عشقِ الٰہی میں مست اور مشتاق رہوں۔ 

توں ہیں چشمہ ہدایت دا
توں ہیں منبع ولایت دا
تیرا رتبہ نہایت دا
کر ایہہ مقبول نادانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ ہدایت کا چشمہ اور ولایت کا منبع ہیں۔ آپؓ فقر کے انتہائی مقام و مرتبہ پر فائز ہیں۔ میری نادانیوں سے درگزر کر کے اس عاجز کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرما دیجئے۔

تسلّٰی ہیں غریباں دا
توں دل خواہ ہیں حبیباں دا
نصیب ہیں بے نصیباں دا
دیو دیدار جانانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ کی ذات فقیروں کے لیے راحت و سکون کا باعث ہے اور محبوبانِ الٰہی کے آپؓ دل پسند ہیں ۔بے نصیبوں کا نصیب ہیں۔ میری آپس سے بس یہی التجا ہے کہ مجھے دیدارِ الٰہی سے نوازدیں۔ 

کرو ہر وقت دِلداری
دیو امداد تے یاری
رہاں منظور عمر ساری
نہ ہووے کجھ پریشانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ ہمیشہ میری دلداری، یاری اور مدد فرمائیں تاکہ میں عمر بھر کے لیے بارگاہِ الٰہی میں منظورو مقبول ہو جائوں اور کبھی کسی مشکل وپریشانی سے سامنا نہ ہو۔ 

توں ساکن ملک عجم دا ہیں
توں راہبر سرِّ قلم دا ہیں
شہنشاہ ہر علم دا ہیں
عجب نے گر مرا خوانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ ملک عجم (یعنی عرب کے علاوہ دوسرے ممالک یہاں مراد ایران ہے) کے رہنے والے ہیں لیکن جملہ علوم و رموزِ الٰہی سے واقف ہونے کی بنا پر جہان بھر کے طالبوں کے راہبر ہیں۔ آپؓ تمام علومِ ظاہر و باطن کے شہنشاہ ہیں اس لیے اگر میں آپؓ کے وسیلے سے علم سے سیراب ہو جاؤں تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں۔ 

توں عبدالقادرؓ ہیں نوری
اٹھا پردہ نہ کر دوری
نہ ہووم پھیر مہجوری
وکھایو گنج پنہانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:آپؓ کا مبارک ا سم سیدّنا شیخ عبدالقادر جیلانیؓ ہے اور ذات انوار و تجلیات کا مرکز ہے۔ مجھ سے دوری نہ رکھیے بلکہ تمام حجابات کو اٹھا دیں تاکہ تمام ہجر و فراق ختم ہو جائے اور گنجِ پنہانی (جلوۂ حق تعالیٰ) دکھائی دے۔ 

اَلایا غوثِ صمدانیؓ
سگم درگاہِ جیلانیؓ
بخواہم قربِ ربانی
عطا کر لطف احسانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: میں درگاہِ جیلانیؓ کا خادم ہوں اسی لیے ہمیشہ غوثِ صمدانیؓ کو پکارتا ہوں۔ میں قربِ ربانی کا طلبگار ہوں، مجھ پر لطف و کرم فرماتے ہوئے قربِ ربانی عطا کریں۔

کرو عاجز دی غم خواری
ملو ہر وقت ہر واری
کرو ہر دم مہر باری
کھلن پھل گل گلستانی
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: آپؓ اس عاجز کی غمخواری کریں تاکہ آپؓ کی بارگاہ میں دائمی حضوری نصیب ہو جائے جہاں آپؓ ہر دَم مجھ پر لطف و مہربانی فرمائیں۔ جس طرح باغ میں بہار آ جانے سے گل و لالہ کھل جاتے ہیں اسی طرح مجھے بھی لطف و کرم کی بہار فرما دیجئے۔

آؤ فی الفور عنداللہ
کہ لاموجود اِلااللہ
محمدؐ الرسول اللہ
بدل عبدالغفورانیؒ
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ: خدارا جلدی تشریف لے آئیں۔ بیشک اللہ کے سوا کچھ موجود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ میری ذات کو میرے مرشد پیر محمد عبدالغفور شاہؒ کی ذات میں بدل دیں۔ 

یا غوث صمدانیؓ قطبِ ربانی
یا شیخ سیدّ عبدالقادر جیلانیؓ
شَیْئًا لِلّٰہِ اُمدُدْنِیْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ
بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

ترجمہ:یا غوثِ صمدانی قطبِ ربانی! یا شیخ سیدّ عبدالقادر جیلانیؓ! راہِ حق پر اللہ کی خاطر میری مدد فرمائیں۔ 

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سلسلہ سروری قادری کے مشائخِ عظام اور میرے مرشد کریم سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کے صدقہ اور وسیلہ سے سیدّنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے سچی محبت اور عقیدت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

استفادہ کتب:
کلام مشائخ سروری قادری: تحقیق و ترتیب از سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن

 

16 تبصرے “بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ! Ba Naam Allah Suno Faryad Ya Mehboob-e-Subhani

  1. یا غوث صمدانیؓ قطبِ ربانی
    یا شیخ سیدّ عبدالقادر جیلانیؓ
    شَیْئًا لِلّٰہِ اُمدُدْنِیْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ
    بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ
    ترجمہ:یا غوثِ صمدانی قطبِ ربانی! یا شیخ سیدّ عبدالقادر جیلانیؓ! راہِ حق پر اللہ کی خاطر میری مدد فرمائیں۔

  2. اے محبوب ِسبحانی !اللہ کے نام پر ہماری فریاد سن لیجئے۔ اے محی الدین جیلانی ؓ! ہر دم مہربانی فرمائیے۔آپؓ بلند و اعلیٰ مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ ہمیں ہمارا مطلوبہ ازلی مقام اور حقیقی مقصدِ حیات عطا کر دیجئے تاکہ تمام حجابات ہٹ جائیں اور اسرارِغیب ظاہر ہو جائیں۔ اللہ کے پوشیدہ نور کا راز ظاہر کر دیجیے۔ بنام اللہ ہماری فریاد سن لیجئے یا محبوبِ سبحانیؓ۔

  3. اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سلسلہ سروری قادری کے مشائخِ عظام اور میرے مرشد کریم سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کے صدقہ اور وسیلہ سے سیدّنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے سچی محبت اور عقیدت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

  4. آپؓ پیرانِ پیر یعنی تمام پیروں کے بادشاہ ہیں۔ آپؓ تمام عارفانِ الٰہی کے تاجدار(رہنما) اور تمام فقیروں کے سرور یعنی سردار ہیں۔ خدارا! میری فریاد سن لیں اور اسرارِ الٰہی کا کثیر خزانہ عطا کریں

  5. تینوں چنیا رسولؐ اللہ
    تو سہرا ہیں ولی اللہ
    کھلایو اسمِ ذات اللہ
    کرو چا دور حیرانی
    بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

  6. تینوں چنیا رسولؐ اللہ
    تو سہرا ہیں ولی اللہ
    کھلایو اسمِ ذات اللہ
    کرو چا دور حیرانی
    بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

  7. :یا غوثِ صمدانی قطبِ ربانی! یا شیخ سیدّ عبدالقادر جیلانیؓ! راہِ حق پر اللہ کی خاطر میری مدد فرمائیں

  8. اے محبوب ِسبحانی !اللہ کے نام پر ہماری فریاد سن لیجئے۔ اے محی الدین جیلانی ؓ! ہر دم مہربانی فرمائیے۔آپؓ بلند و اعلیٰ مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ ہمیں ہمارا مطلوبہ ازلی مقام اور حقیقی مقصدِ حیات عطا کر دیجئے تاکہ تمام حجابات ہٹ جائیں اور اسرارِغیب ظاہر ہو جائیں۔ اللہ کے پوشیدہ نور کا راز ظاہر کر دیجیے۔ بنام اللہ ہماری فریاد سن لیجئے یا محبوبِ سبحانیؓ۔

  9. بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ
    کرو ہر دم مہربانی اے محی الدین جیلانیؓ
    توں ہیں مشہور و معروفی
    دیہو مقصود موقوفی
    کھلن احوال مکشوفی
    وکھایو رمز نورانی
    بنام اللہ سنو فریاد یا محبوبِ سبحانیؓ

اپنا تبصرہ بھیجیں