تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr New
نیوز رپورٹر: محمد عثمان صادق سروری قادری
سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس کا خانقاہ میں قیام
ماہِ مئی 2026 ء کے دوران مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ، فقیر مالک الملکی، سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈہ، ملتان روڈ لاہور میں خصوصی قیام فرمایا۔ دورانِ قیام آپ مد ظلہ الاقدس نے بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں انعقاد پذیر ہونے والی تمام ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت بھی فرمائی۔ اس عام ملاقات کے علاوہ ہفتے کے بقیہ ایام میں بھی مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد آپ مد ظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہو کر آپ کی روحانی صحبت سے فیضیاب ہوتی رہی۔
بطور فقیر کامل اور امام سلسلہ سروری قادری آپ مد ظلہ الاقدس اسمِ اللہ ذات (جسے اسمِ اعظم بھی کہتے ہیں) کی ترویج اور خلقِ خدا تک اس کا فیض پہنچانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ آپ اپنی پاک صحبت، بلند نگاہ ِکامل اور اسمِ اللہ ذات کی تاثیر سے طالبانِ مولیٰ کا تزکیۂ نفس اور تصفیۂ قلب فرما کر اُنہیں معرفتِ الٰہی کے خزانوں سے مالا مال فرماتے ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد آپ مد ظلہ الاقدس کی صحبت سے فیضیاب ہونے کے لیے روزانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر خانقاہ سلطان العاشقین کا رُخ کرتی ہے۔
تبلیغی دورہ جات۔ تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر
شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام مئی 2026ء کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں دعوتی سرگرمیاں جاری رہیں۔
2 مئی 2026ء بروز ہفتہ بفیضانِ نظر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کے جنرل سیکرٹری غلام حیدر سروری قادری کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے بسلسلہ دعوت و تبلیغ اور بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ وفد میں خلفا کے ہمراہ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری، رمضان باھو سروری قادری اور حسیب حسن سروری قادری نے بھی شرکت کی۔
محفلِ میلاد کے انعقاد کا مقصد عوام الناس تک سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا پیغامِ فقر پہنچانا تھا۔جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بطور امام سلسلہ سروری قادری عوام الناس میں تعلیماتِ فقر کے فروغ کے لیے کاوشوں کا مختصر مگر جامع خلاصہ بیان کیا۔ تلاوتِ قرآن مجید کے بعد رمضان باھو نے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا ہدیہ پیش کیا اور ابیاتِ باھو پڑھ کر سنائے۔انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کی فضیلت کے متعلق بیان فرمایا اور اپنے مرشد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی اجازت سے طالبوں کو اسمِ اعظم کی پہلی منزل کا ذکر بھی عطا فرمایا۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے دعائے خیر فرمائی۔ حاضرین نے محفل میں کیے جانے والے بیانات میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس کاوش کو سراہا گیا ۔
9 مئی 2026ء بروز ہفتہ بفیضانِ نظر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، باغبانپورہ لاہور میں محمد ندیم سروری قادری کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا۔اس محفل میں آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے بسلسلہ دعوت و تبلیغ اور بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ وفد میں خلفا کے ہمراہ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری، رمضان باھو سروری قادری، عطاء الوہاب سروری قادری اور حسیب حسن سروری قادری نے بھی شرکت کی۔تلاوتِ قرآن مجید کے بعد رمضان باھو نے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت اور عطاء الوہاب سروری قادری نے عارفانہ کلام کا ہدیہ پیش کیا۔
حاضرینِ محفل کومرشد کامل اکمل کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کے حصول کے ذریعے معرفتِ الٰہی کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا اور خوش نصیب طالبوں کو اسمِ اللہ کی پہلی منزل کا ذکر اور تصور بھی عطا کیا گیا۔
10 مئی 2026ء بروز اتوار بفیضانِ نظر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، احباب کالونی ہنجروال ملتان روڈ لاہور میں ممبر جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر علی شان فیاض سروری قادری کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے بسلسلہ دعوت و تبلیغ اور بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ وفد میں خلفا کے ہمراہ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری، رمضان باھو سروری قادری، حسیب حسن سروری قادری، محمد امجد سروری قادری، محمد صادق سروری قادری، عثمان صادق سروری قادری اور اوصاف علی سروری قادری نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔ رمضان باھو نے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا ہدیہ پیش کیا۔ خلیفہ نگران شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے اہلِ علاقہ کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغامِ فقر پہنچایا۔ دوران محفل مقصدِحیات، تزکیۂ نفس، مرشد کامل اکمل اور اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کے موضوعات پر بیان فرمایا اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہوکر تصور اسمِ اعظم، مشق مرقوم ِوجودیہ اور سلطان الاذکار ’’ھو‘‘ حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی فی سبیل اللہ تقسیم کئے گئے۔
بحکم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس، خلفا نے خواہشمندوں کو بغیر بیعت اسمِ اعظم کے پہلے ذکر کی اجازت عطا فرمائی۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے اختتامی دعا کی۔ حاضرین کے لئے لنگر پاک کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔
شعبہ جاتی تقرری
شعبہ لنگر کے خلیفہ نگران سلطان محمد ناصر حمید صاحب کی معاونت کے لئے سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کو شعبہ ہذا کا معاون خلیفہ نگران مقرر کیا گیاہے۔
دستور تحریک دعوتِ فقر کے آرٹیکل (11) 10 کے تحت 3 مئی 2026ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری شعبہ لنگر کے انتظامیہ انچارج جبکہ علی رضا مسعود سروری قادری معاون انچارج اور رمضان باھو سروری قادری بطور شعبہ انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔