تحریکی خبریں | Tehreek Dawat e Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریکی خبریں


تحریک دعوتِ فقر شعبہ دعوت و تبلیغ کی خبریں
٭ شعبہ دعوت و تبلیغ کے نگران محمد فاروق ضیا سروری قادری صاحب ،محمد ذوالفقار اور محمد عظیم کے ہمراہ دعوت و تبلیغ کے لیے 17 اپریل 2019 بروز بدھ ہارون آباد ضلع بہاولنگر روانہ ہوئے۔
٭ 18 اپریل بروز جمعرات مولانا محمد اسلم سروری قادری اور ان کے ہمراہ محمد ارشد رمضان سروری قادری نے کرامت کالونی وحدت روڈ لاہور میں دعوت و تبلیغ کا کام کیا اور دکانوں پر جا کر لوگوں کو اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دی۔
٭ 19 اپریل بروز جمعتہ المبارک محمد فاروق ضیا سروری قادری نے ہارون آباد میں پیر بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں اسم ِاللہ ذات اور مشق ِ مرقومِ وجودیہ کے طریقہ کار کے متعلق سمجھایا اور اس کے ساتھ ساتھ مرشد کامل اکمل کی اہمیت پر بھی بیان کیا۔
٭ اسی روز بعد نمازِ عصر چک 61/4R میں لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں اسم اللہ ذات کی دعوت دی۔
٭ 20 اپریل بروز ہفتہ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے صبح کے وقت چک 61/4R میں اپنے تمام پیر بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں مرکز سے وابستہ رہنے کی تلقین کی اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت پر بیان کیا۔ اس کے علاوہ اسم ِ اللہذات کے ذکر و تصور اور مشق مرقومِ وجودیہ کی ضرورت و اہمیت کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اس کا طریقہ کار بھی تفصیلاً سمجھایا۔
دوپہر کے وقت تحصیل چشتیاں سے چند عقیدتمند ملاقات کی غرض سے حاضر ہوئے، محمد فاروق ضیا سروری قادری نے ان کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تعارف کروایا۔
٭ شام کے وقت نبی احمد سروری قادری کے گھر کھانے کی دعوت پر بہت سے نئے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے انہیں معرفت ِ الٰہی کی دعوت دیتے ہوئے مقصد ِ حیات سمجھایا۔
٭ 21 اپریل بروز اتوار محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر تمام پیر بھائیوں سے ملاقات کی جس دوران اسم اللہذات کے فیوض و برکات پر گفتگو ہوئی۔ تمام پیر بھائیوں کو مرکز کے ساتھ وابستہ رہنے اور صاحب ِ مسمّٰی مرشد کے متعلق بیان کیا گیا۔
٭ دوپہر کے کھانے کا انتظام محمد مہتاب سروری قادری کی رہائش گاہ پر تھا جہاں محمد مہتاب سروری قادری نے پیر بھائیوں کے علاوہ بہت سے نئے ساتھیوں کو بھی مدعو کیا ہوا تھا۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کے ساتھ محمد ذوالفقار سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری نے تمام ساتھیوں سے ملاقات کی اور انہیں مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت کی دعوت دی گئی جس پر ان ساتھیوں نے رضا مندی کا اظہار کیا۔
٭ 22 اپریل بروز منگل محمد فاروق ضیا سروری قادری نے محمد مشتاق سروری قادری کے گھر عقیدتمندوں سے اسم ِ اعظم کے ذکر و تصور کی پابندی، مرشد پاک کی صحبت کی اہمیت اور مرکز سے تعلق قائم رکھنے کے موضوع پر جامع بیان کیا اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام ساتھیوں کو خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں تربیت کے لیے حاضری کی دعوت دی۔ اس دوران شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران محمد ذوالفقار سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری ان کے ہمراہ تھے۔
٭ دوپہر کو ملک محمد منور اعوان کی رہائش گاہ پر لوگوں کو دعوت دی گئی۔ لوگوں کی کثیر تعداد میں آمد پر ان سے گفتگو ہوئی۔ آخر میں محمد فاروق ضیا سروری قادری نے ملک محمد منور اعوان کے اہل ِ خانہ سے اسم ِ اعظم کے فیوض و برکت پر سیر حاصل گفتگو کی۔
٭ 23 اپریل بروز سوموار محمد فاروق ضیا سروری قادری چشتیاں شہر میں سیّد غلام عباس شاہ سروری قادری تشریف لے گئے ۔ وہاں ساتھیوں سے اسم اللہ ذات کے موضوع پر تفصیلاً گفتگو ہوئی اور بہت سے ساتھیوں سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت کی رضا مندی ظاہر کی۔
٭ شام کے وقت محمد فاروق ضیا سروری قادری اپنی ٹیم کے ہمراہ رحیم یار خان میں علی مراد سروری قادری کے گھر تشریف لے گئے۔ جہاں پہلے سے بہت سے ساتھی ان کے استقبال کے لیے منتظر تھے۔ ان تمام پیر بھائیوں اور عقیدتمندوں سے رات گئے تک معرفت ِ الٰہی کے اسرار پر گفتگو ہوتی رہی۔
٭ 24اپریل بروز بدھ نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کی ٹیم رحیم یار خان میں سیّد اظہر علی شاہ سروری قادری کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے جہاں ناشتہ کے بعد حاضرین سے سلطان الاذکار ھُو اور فقر کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد سارا دن وقتاً فوقتاً مختلف ساتھیوں سے ملاقات اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔
٭ شام کے وقت محمد فاروق ضیا سروری قادری اپنی ٹیم کے ہمراہ صادق آباد میں ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کے گھر تشریف لے گئے۔جہاں رات گئے تک تمام ساتھیوں سے اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور اور مرشد کامل اکمل کی محبت و رفاقت کی اہمیت پر گفتگو ہوتی رہی۔
٭ 25 اپریل بروز جمعرات ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کے ہمراہ صادق آباد کے گرد و نواح میں عوام الناس سے ملاقات کر کے انہیں اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دی گئی اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تعارف کروایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور حصولِ فیض کی دعوت دی گئی۔
٭ 26 اپریل بروز جمعتہ المبارک چند نئے ساتھی ملاقات کے لیے آئے جن سے محمد فاروق ضیا سروری قادری نے شانِ مرشد اور مرشد کی حقیقت اور صاحب ِ مسمّٰی مرشد کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں رات دیر تک گفتگو فرمائی اور تمام پیر بھائیوں کو مرکز سے رابطہ برقرار رکھنے اور مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ خانقاہ میں حاضری دینے کی اہمیت کی سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی اپنے علاقہ میں دعوت و تبلیغ کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
٭ رات کے وقت محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کی ٹیم گھوٹکی ضلع سندھ میں عابد حسین سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ قیام و طعام کے بعد ساتھیوں سے رات دیر تک عشق ِ مرشد کے موضوع پر گفتگو ہوتی رہی۔
٭ 27 اپریل بروز ہفتہ عابد حسین سروری قادری کے ڈیرہ پر محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کی ٹیم نے حاضر ہونے والے تمام عقیدتمندوں سے گفتگو کی۔ دوپہر کو گھوٹکی شہر میں چند مزید نئے ساتھیوں سے ملاقات اور گفتگو ہوئی اور انہیں اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی دعوت دی گئی۔ اس کے بعد رکفارم اڈہ پر محمد شفیق سروری قادری کی دکان پر تحریک دعوتِ فقر شعبہ دعوت و تبلیغ کی پیر بھائیوں سے ملاقات ہوئی اور ان کو اسم ِ اعظم کے ذکر و تصور اور مشق ِ مرقومِ وجودیہ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور اس کی مشق کی کثرت پر زور دیا گیا۔ رات کو بعد از نمازِ عشاء عابد حسین سروری قادری کے ڈیرہ پر ان کے برادران اور عزیز و اقارب اور دیگر پیر بھائی محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے لیے حاضر ہوئے۔ ان کے ساتھ شانِ مرشد اور مرکز سے وابستگی و رابطے کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
٭ 28 اپریل بروز اتوار عابد حسین سروری قادری کے والد اور برادران سے ملاقات ہوئی اور اس کے بعد محمد فاروق ضیا سروری قادری اپنی ٹیم کے ہمراہ خانپور مہر تشریف لے گئے جہاں مختلف لوگوں کو فقر و معرفت ِ الٰہی کی دعوت دینے کے بعد دوپہر کو گھوٹکی شہر تشریف لے آئے جہاں سکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ سے ملاقات ہوئی اور اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دی گئی۔ اس کے بعد رکفارم اڈہ پر محمد شفیق سروری قادری کی دکان پر مختلف ساتھیوں سے ملاقات کے بعد عابد حسین سروری قادری کے گھر تشریف لے آئے جہاں رات دیر تک فقر و تصوف کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو ہوتی رہی۔
٭ 29 اپریل بروز پیر محمد فاروق ضیا سروری قادری احمد پور شرقیہ میں مدثر حسین سروری قادری کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔جہاں مقامی ساتھیوں اور مریدین سے اسم ِ اعظم اسم اللہ ذات کے موضوع پر گفتگو ہوئی اور انہیں اسم ِ اعظم کے فیوض و برکات اور مشق ِ مرقومِ وجودیہ کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ مرکز سے مستقل رابطے اور خانقاہ میں تربیت کے لیے حاضری کی ترغیب دی گئی۔
٭ 30 اپریل بروز منگل محمد فاروق ضیا سروری قادری اپنی ٹیم کے دیگر ممبران کے ہمراہ اوچشریف تشریف لے گئے جہاں تحریک دعوتِ فقر کے دفتر میں محمد عارف، حاجی محمد قیوم اور حاجی محمد طارق سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران احمد پور شرقیہ سے محمد نعیم اور ڈیرہ نواب سے ایڈووکیٹ محمد جعفر بھی تشریف لے آئے۔ ان سب کے سامنے اسم ِ اعظم کی اہمیت پر مفصل بیان کیا گیا۔ بیان کے بعد محمد عارف، حاجی محمد طارق اور حاجی محمد قیوم کو تحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور اوچشریف میں عوام الناس کو اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دینے پر زور دیا گیا۔ رات تقریباً 8 بجے محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کی ٹیم احمد پور شرقیہ میں واپس تشریف لے آئے جہاں مقامی ساتھیوں سے رات دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔
٭ 2 مئی بروز جمعرات محمد فاروق ضیا سروری قادری ، محمد ذوالفقار سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں پہنچے۔ وہاں پیر بھائیوں اور ساتھیوں سے ملاقات ہوئی اور فقر و تصوف پرگفتگو ہوئی۔ بعد از نمازِ عشاء چوہدری بابر نذیر سروری قادری کے گھر تمام ساتھیوں کو حاضری کی دعوت دی گئی، عشق ِ مرشد اور صراطِ مستقیم پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور دعوت و تبلیغ کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے مریدین کو متحرک کیا گیا۔
٭ 3 مئی بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں کے دفتر میں ساتھیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو ہوئی۔ شام کو چوہدری محمد بابر نذیر سروری قادری کے گھر واپس تشریف لائے اورنمازِ عشا کے بعد پیر بھائیوں سے مرکز کی اہمیت اور جانی و مالی ڈیوٹی کے موضوع اور خانقاہ میں تربیت کے لیے حاضری پر بات ہوئی۔
(رپورٹ: محمد فاروق ضیا سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر سے تحریکی خبریں
5 مئی 2019ء بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر اور خانقاہ سلسلہ سروری قادری4-5/Aایکسٹینشن ایجوکیشن ٹائون، وحدت روڈ لاہور میں مجلس ِ شوریٰ و جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مجلس ِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت تحریک دعوتِ فقر کے منتظم ِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے کی۔ جنرل سیکریٹری عبدالحسیب سروری قادری نے تمام ممبران کو اجلاس کے ایجنڈے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔
اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینے میں تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات کی طرف سے پیش کیے جانے والے تربیتی کورسز کے متعلق پلاننگ زیر ِ بحث آئی۔
اس کے علاوہ اس مشترکہ اجلاس میں دیگر امور زیر ِ غور آئے جس میں تمام ممبران کو صدقات و عطیات اور زکوٰۃ و عشر تحریک دعوتِ فقر کو دینے کی ترغیب دی گئی اور اس سلسلے میں تحریکی امور اور سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا گیا جن کے لیے خطیر رقم درکار ہے۔ تمام ممبران نے تحریکی امور اور تمام شعبہ جات کی سرگرمیوں کو سراہا اور ان سرگرمیوں کو بلا تعطل بحال رکھنے کے لیے عطیات دینے کی حامی بھری۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں زور و شور سے رمضان المبارک کی تیاریاں کی گئیں جن میں بالخصوص نمازِ تراویح اور درس و تدریس کے اہتمام پر زور دیا گیا۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کے نگران محمد فاروق ضیا سروری قادری اور ان کے نائب مولانا محمد اسلم سروری قادری کے زیر ِ نگرانی تربیت کے لیے ملک بھر سے مریدین کو حاضر ہونے کے لیے رابطے کیے گئے جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں مریدین خانقاہ میں حاضر ہو کر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
رمضان المبارک میں خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں موجود سینکڑوں افراد کے سحرو افطار کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
مولانا محمد اسلم سروری قادری کی امامت میں پانچ وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانقاہ شریف میں نمازِ تراویح بھی باجماعت ادا کی جاتی ہے۔
محمد فاروق ضیا سروری قادری اور مولانا محمد اسلم سروری قادری اور دیگر ممبران شعبہ دعوت و تبلیغ کی طرف سے بلاناغہ بعد از نمازِ مغرب فقر کے مختلف موضوعات پر جامع بیان ہوتا ہے جنہیں سن کر سامعین ایمان کو ترو تازہ محسوس کرتے ہیں اور ان کے اندر اللہ کے قرب و وصال کے لیے ایک ولولہ پیدا ہوتا ہے۔خانقاہ نشینوں کے علاوہ بھی قرب و جوار سے لوگ بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے ہر خاص و عام کودرس میں شامل ہونے کی دعوت ہے۔

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں
تحریک دعوتِ فقر بھروٹ سرائے عالمگیر ضلع گجرات
21 اپریل 2019 بروز اتوار کھڑی شریف آزاد کشمیر میں تحریک دعوتِ فقر بھروٹ سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی جانب سے لوگوں کو فقر کی دعوت دی گئی اور اللہ کی معرفت و پہچان کے موضوع پر جامع گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور فی سبیل اللہ تقسیم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کھڑی شریف میں مختلف دکانوں پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب بھی رکھی گئیں۔
3 مئی بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد کی جانب سے باغ سرداراں مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا گیا۔ (رپورٹ: یاسر عمران سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد ضلع بہاولنگر
3 مئی بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے سلطان الفقر پبلکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا جسے شائقین نے بہت سراہا۔
10 مئی بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے جامع مسجد گلزارِ مدینہ مسلم کالونی ہارون آباد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا گیا۔
(رپورٹ: مظہر حسین سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ
8 مئی بروز بدھ تحریک دعوتِ فقر گبہ فاضل کے جنرل سیکریٹری محمد افضل سروری قادری نے ابیاتِ باھُو کامل کا درس دیا جس میں گرد و پیش سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد افضل سروری قادری کی اس کاوش کو حاضرین نے بہت سراہا اور ابیاتِ باھُو کامل کتاب کی خوب پذیرائی کی۔ محمد افضل سروری قادری نے ابیاتِ باھُو کامل میں سے ابیات پڑھ کر سنائے اور ان ابیات کی شرح بھی حاضرین کی سماعتوں کی نذر کی۔ ابیاتِ باھُو ؒ سن کے حاضرین نے اپنے ایمان کو تازہ محسوس کیا۔
(رپورٹ: محمد افضل سروری قادری)
تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم
10مئی 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم نے جامع مسجد کالا گجراں میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تصنیفات کو سراہا اور کتب خریدیں۔
(رپورٹ: ظفر اقبال سروری قادری)


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں