ماہنامہ سلطان الفقر لاہور اٹھارہ سال مکمل

Spread the love

5/5 - (1 vote)

 الحمدللہ! سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیرِ اہتمام ماہنامہ سلطان الفقر لاہور اور کتب کی اشاعت کے اٹھارہ سال مکمل

Monthly Sultan-ul-Faqr Magazine Alhamdulliah 18th Years Completed

رپورٹ: ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری

انسانی تاریخ کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ انبیا کرام نے اپنے ادوار میں مخلوقِ خدا کی اللہ تعالیٰ تک رسائی کی خاطر دعوت و تبلیغ اور درس و تدریس کے لئے نہ صرف رائج روایتی ذرائع استعمال کیے بلکہ موجودہ اور آئندہ دور کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت کو اختیار کیا۔ امتِ محمدیہ میں فقرائے کاملین اور بزرگانِ دین نے بھی مرسلین اور انبیا کرام علیہم السلام کی طرح عوام الناس کی معرفتِ حق تعالیٰ تک رہنمائی کے لئے اور اتمامِ حجت کے لیے ہر ذریعہ ابلاغ استعمال کیا۔ 

فقرائے کاملین کی اسی جماعت میں سے یکتائے روزگار فقیر مالک الملکی اور آفتابِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے بھی عوام الناس کو دعوتِ حق دینے کی خاطر ہر روایتی اور جدید طریقہ استعمال کیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل اور موجودہ امام ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس دنیا بھر میں فقر کی واحد ترجمان تحریک دعوتِ فقر کے بانی اور سرپرستِ اعلیٰ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس فقر و تصوف کی تاریخ میں وہ واحد مبارک ہستی ہیں جنہوں نے انتہائی قلیل عرصہ میں کرۂ ارض کے کونے کونے میں ہر خاص و عام کو اللہ تعالیٰ کی معرفت و وصال کی دعوت دی اور اس بابرکت مقصد کے لئے رائج اور جدید ذرائع کا ایسا استعمال فرمایا جس کی مثال تاریخِ انسانی دینے سے قاصر ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے بھرپور استعمال کے ساتھ ساتھ قلمی دعوت و تبلیغ کی اہمیت سے انکار ناممکن ہے۔ 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اگست 2006ء میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی اشاعت کا آغاز فرمایا۔ اللہ پاک کے بے انتہا فضل و کرم اور آپ مدظلہ الاقدس کی شب و روز کی مسلسل اور انتھک جدوجہد کے باعث ’’ماہنامہ سلطان الفقر‘‘ لاتعداد طالبانِ مولیٰ کی راہنمائی اور ہدایت کا باعث بنا ہے۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے آپ مدظلہ الاقدس کے دست اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کر کے ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی بے مثال نعمتِ عظمیٰ حاصل کی ہے اور یوں معرفت و وصالِ الٰہی کی جانب باطنی سفر کا عملی آغاز کیا۔ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور نہ صرف روحانی و باطنی اسرار و علوم سے آگاہ کرتا ہے بلکہ ایک انسان کی شخصیت اور کردار سازی میں بھی بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایک انسان کی روحانی اور اخلاقی اقدار کو بلند کرنے میں بھی مددگار ہے۔ 

ماہنامہ سلطان الفقر دینی علوم، فقر و تصوف، ادبیات اور روحانی فلسفہ کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس میگزین کے مضامین سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِنگرانی آپ ہی کے تربیت یافتہ مرد و خواتین مریدین تحریر کرتے ہیں جو کہ تحقیق اور اشاعت کے اعلیٰ بین الاقوامی معیار اور موجودہ نوجوان نسل کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے آسان فہم انداز میں تحریر کئے جاتے ہیں۔ ہر شمارہ متعلقہ ماہ کے اہم واقعات و تواریخ کے ظاہری و باطنی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے حقائق آشکار کرتا ہے۔ میگزین میں طالبانِ مولیٰ کے تجربات اور مشاہدات بھی شائع کئے جاتے ہیں تاکہ نئے آنے والوں کی راہنمائی ہو سکے۔ اس کے علاوہ شعبہ اطلاعات و نشریات کے تعاون سے تحریک دعوتِ فقر کی تمام سرگرمیوں کو بھی تحریک دعوتِ فقر نیوز کے طور پر شائع کیا جاتا ہے۔ 

ماہنامہ سلطان الفقر بہترین ڈیزائننگ کے ساتھ آرٹ پیپر پر چار رنگوں میں شائع ہونے کے باوجود اپنے ہم عصر شمارہ جات (Magazines) کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت ہے۔ 

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی آفیشل ویب سائٹ پر میگزین آن لائن بھی پڑھا جا سکتا ہے اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ادارہ سے رابطہ کر کے اپنے لئے اور اپنے عزیز و اقارب کے لئے سالانہ ممبرشپ بھی لی جا سکتی ہے۔ 

الحمد للہ یہ میگزین اپنی اشاعت کے 18 سال کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور ادارہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی بے حد مہربانیوں اور قدم قدم پر آپ مدظلہ الاقدس کی راہنمائی پر بے حد ممنون و مشکور ہے۔ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور اپنے قارئین کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اسے بے حد پسند کیا اور اپنی ترجیحات سے نوازا۔

کتب کی اشاعت

اگست 2023ء سے جولائی 2024ء تک سلطان الفقر پبلیکیشنز نے جو کتب شائع کیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

اُردو کتب

۱۔حقیقتِ محمدیہ (بارِ سوم)
۲۔نفس کے ناسور (بارِ سوم)
۳۔مرآۃ العارفین ۔اُردو ترجمہ و شرح مع عربی متن (بارِ چہارم)
۴۔عقلِ بیدار ۔اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ اوّل)
۵۔کلید التوحید خورد۔اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ اوّل)
۶۔تیغِ برہنہ۔اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ اوّل)
۷۔عین الفقر۔اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ سوم)
۸۔گنجِ دین۔اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ دوم)
۹۔قربِ دیدار۔اردو ترجمہ مع فارسی متن(بارِ دوم)
۱۰۔محبت الاسرار(طرفتہ العین)۔اردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ اوّل)
۱۱۔شمس العارفین۔ اُردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ دوم)
۱۲۔امیر الکونین۔ اُردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ دوم)
۱۳۔اسرارِ قادری۔ اُردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ اوّل)
۱۴۔کشف الاسرار۔ اُردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ سوم)
۱۵۔نور الہدیٰ کلاں۔ اُردو ترجمہ مع فارسی متن (بارِ دوم)
۱۶۔شان سلطان العاشقین
۱۷۔حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دورِ خلافت میں اُٹھنے والے فتنے

English Books

1-Aqal-e-Baydar – English Translation with Persian Text
2-Taigh-e-Barhana – English Translation with Persian Text
3-Kaleed-ul-Tauheed Khurd – English Translation with Persian Text
4-Risala Roohi Sharif – English Translation and Exegesis with Original Persian Text (2nd Edition)
5-Mohabbat-ul-Asrar (Tarfa-tul-Ain) – English Translation with Persian Text
6-Asrar-e-Qadri English Translation with Persian Text
7-My Experience with Sultan-ul-Ashiqeen
8-Challenges Faced During the Caliphate of Abu Bakar

 
 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں