تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr New

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز  Tehreek Dawat-e-Faqr New

نیوز رپورٹر: عثمان صادق سروری قادری

سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس کا 

خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام 

 ماہ ِجولائی اور اگست 2026ء کے دوران مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ، فقیر مالک الملکی، سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں خصوصی قیام فرمایا۔ 

٭ دورانِ قیام آپ مد ظلہ الاقدس نے بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں انعقاد پذیر ہونے والی تمام ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت بھی فرمائی جبکہ آپ کے ہمراہ نائب سرپرست تحریک دعوت ِفقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مد ظلہ الاقدس، صاحبزادہ حسن مرتضیٰ اور صاحبزادہ حسین مرتضیٰ بھی موجود تھے۔ 

٭ اس عام ملاقات کے علاوہ جمعہ کے روز آپ مد ظلہ الاقدس مریدین و اہل ِعلاقہ سمیت مسجد ِزہراؓ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سب سے فرداً فرداً ملاقات فرما کر اُن کے مسائل سنتے اور ان کے حق میں دعا فرماتے ہیں۔ بطور فقیر کامل اور امام سلسلہ سروری قادری آپ مد ظلہ الاقدس سلطان الاذکار ھو یعنی اسم ِاللہ ذات کی ترویج و اشاعت اور خلق ِخدا تک اس کا فیض پہنچانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ آپ اپنی پاک صحبت، بلند نگاہ ِکامل اور اسم ِاللہ ذات کی تاثیر سے طالبانِ مولیٰ کا تزکیہ نفس فرما کر اُنہیں معرفت ِالٰہی کے خزانوں سے مالا مال فرماتے ہیں۔ عوام الناس کے لیے دعوتِ عام ہے کہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لا کر آپ مد ظلہ الاقدس کی مبارک و بابرکت صحبت سے فیضیاب ہوں یقینا اللہ والوں کی صحبت صراطِ مستقیم اور عشق ِحقیقی کے حصول کا سب سے بڑا اور واحد ذریعہ ہے۔ صرف زبان سے ظاہری ورد یا رسمی ذکر کافی نہیں۔ جب تک کسی کامل رہبر اور مرشد کامل اکمل کی صحبت اور نظر ِکرم میسر نہ ہو، بات نہیں بنتی۔بقول شاعر

اللہ اللہ کرنے سے اللہ نہیں ملتا

یہ اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

سلطان الفقر پبلیکیشنز

کامیاب اشاعت کے 

بیس برس 

اگست 2026ء بمطابق 1448 ھ، فقر و تصوف کی خوشبو بکھیرتے ہوئے سلطان الفقر پبلیکیشنز نے اپنی مسلسل اور کامیاب اشاعت کے شاندار بیس برس مکمل کر لیے ہیں۔ اگست 2006ء سے شروع ہونے والا یہ عظیم سلسلہ الحمد للہ 2026ء میں بھی بلا تعطل جاری و ساری ہے۔ 

شعبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوت فقر امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری فرمایاجس میںآپ مد ظلہ الاقدس نے ادارہ کے آغاز سے اب تک کے سفر اور کامیابیوں کا مختصر خاکہ پیش کرتے ہوئے ٹیم ممبران کو مبارکباد پیش کی ۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے اور آپ مدظلہ الاقدس کے زیر سرپرستی تحریک دعوت ِفقر اور اس کے ذیلی شعبہ جات فقر محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو عام کرنے کے لیے شب و روز ثابت قدمی اور استقامت سے سرگرمِ عمل رہیں۔ آمین

تقرری امین مجلس ِخلفا

27 جولائی 2026ء بروز سوموار جاری ہونے والے حکمنامہ سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوت ِفقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے تحت ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری صاحب کو امین مجلس ِخلفا مقرر کیا گیا۔

تعمیراتی امور

خانقاہ سلطان العاشقین میں دورانِ محفل دھوپ، بارش اور آندھی سے بچاؤ کے سلسلے میں تعمیراتی امور جاری ہیں۔ اس منصوبے کے تحت مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے کمرہ مبارک کے احاطہ اور اطراف کے برآمدوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔ کنسٹرکشن کمیٹی کے زیر ِانتظام تعمیراتی امور تیزی سے جاری ہیں جنہیں ان شا اللہ العزیز جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ علاوہ ازیں مسجد ِزہراؓ میں تزئین و آرائش کا کام بھی ماہر انجینئرز کے زیر نگرانی زور و شور سے جاری ہے ۔

مجلس ِ خلفا و انتظامیہ کا خصوصی اجلاس

12 جولائی 2026ء بروز اتوار، منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور خلیفہ نگران سلطان العاشقین ہارسز، لائیو سٹاک اور پولٹری سلطان محمد نعیم عباس صاحب کی زیر ِصدارت شعبہ کا اہم اجلاس خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوا جس میں مجلس ِخلفا، انتظامیہ کمیٹی اور شعبہ کے ممبران نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں شعبہ کے جاری امور کا جائزہ لیا گیا اور شعبہ کی بہتری اور بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے لئے نئی منصوبہ بندی پر بھی گفتگو ہوئی جس میں درج ذیل نکات اہم تھے:

۱)  پرندوں کو خوراک ڈالنے کے لئے نئی مشین پر ریسرچ اور خریداری 

۲)  لائیو سٹاک کی خوراک بہتر اور منظم کرنے کے لئے منصوبہ بندی 

۳) بکریوں کی افزائش ِنسل کے متعلق گفتگو اور مشاورت 

۴) جانوروں کی خوراک کے لئے کی جانے والی کاشتکاری کو بڑھانے کے لیے جدید مشینری کی خریداری

تبلیغی دورہ جات 

تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر 

تحریک دعوت فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے زیر انتظام میلاد ِمصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (12 ربیع الاول 1448 ھ) کے سلسلہ میں ملک گیر تبلیغی دورہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔

٭ مورخہ 24 جولائی 2026ء بروز جمعہ، شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیر ِاہتمام میاں چنوں اور پاکپتن میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ خلیفہ نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور معاون خلیفہ نگران سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے تبلیغی ذمہ داریاں ادا کیں جبکہ معین افضل سروری قادری نے معاونت کی۔ وفد نے میاں چنوں میں دفتر تحریک دعوتِ فقر، نجی اکیڈمی اور پاکپتن میں غلام احمد سروری قادری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

٭ مورخہ 25 جولائی 2026ء بروز ہفتہ، شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیر ِاہتمام چک نمبر 38/2RAاور مپالکہ تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ اور پتوکی ضلع قصور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ خلیفہ نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور معاون خلیفہ نگران سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے تبلیغی ذمہ داریاں ادا کیں۔ نائب صدر تحریک دعوتِ فقر ملک عبدالرافع سروری قادری بھی ہمراہ تھے۔ وفد نے چک نمبر 38/2RAمیں پروفیسر شکیل احمد سروری قادری، مپالکہ میں آصف محمود سروری قادری اور پتوکی میں تنویر احمد سروری قادری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ 

٭ 31 جولائی 2026ء بروز جمعہ اور یکم اگست 2026ء بروز ہفتہ ضلع ننکانہ اور تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے مختلف دیہاتوں اور علاقوں میں بھرپور تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ وفد نے چک نمبر 19 محمد پورہ، تحصیل و ضلع ننکانہ میں محمد طارق کی رہائش گاہ پر دعوت و تبلیغ کا اہتمام کیا جس کے بعد تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں تبلیغی سرگرمیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

٭ چک نمبر  586/2گ ب مرضی پورہ محمد صدیق سروری قادری اور محمد رفیق سروری قادری کی رہائش گاہ، 625 گ ب انور کے محل طارق سعید سروری قادری، چک 656/7علی رضا سروری قادری اور توقیر رضا سروری قادری، بچیانہ منڈی میں محمد نوید سروری قادری، چک نمبر 535/2 گ ب ککڑ والی، اڈا حمادکے میں غلام دستگیر سروری قادری اور خوشی محمد سروری قادری اور جڑانوالہ میں رانا عبدالرزاق سروری قادری کی رہائش گاہوں پر کثیر تعداد میں اہلیانِ علاقہ کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِصدارت میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی جس کے لیے تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی اور تحریک دعوتِ فقر جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے عہدیداران اور علاقائی مریدین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

٭ یکم اگست 2026 ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر صادق آباد کی جانب سے تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر صادق آباد ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کی قیادت میں ٹیم نے چک نمبر 23NP بستی نور محمد، احمد پور لمہ، تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں اہلیانِ علاقہ کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِصدارت میلاد ِمصطفیؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی دعوت دی۔ جہاں مشیر احمد سروری قادری، لطیف احمد سروری قادری اور محمد رفیق سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیاں سر انجام دیں۔ 

٭ 9 اگست 2026ء بروز اتوار کھوڑ اور احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ اس وفد میں معاون خلیفہ نگران شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری، رفاقت حسین سروری قادری، نوید محمد سروری قادری اور احمد نور سروری قادری شامل تھے۔ وفد نے احمدال میں کامران مقصود سروری قادری اور کھوڑ میں محمد محسن کی رہائش گاہوں پر علاقائی ممبران اور اہلیانِ علاقہ کو محفل میں شرکت کی دعوت دی۔ ان تبلیغی سرگرمیوں میں علاقائی عہدیداران قمر عباس سروری قادری، محمد سعید سروری قادری اور مبشر الحسن سروری قادری نے بھی معاونت کی۔ 

٭ 15 اگست 2026ء بروز ہفتہ ہارون آباد دورہ ہوا۔ اس وفد میں تحریک دعوتِ فقر کے جوائنٹ سیکریٹری نعمان ثاقب سروری قادری اور معین افضل سروری قادری شامل تھے۔ وفد نے سرپرست تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے تعاون سے علاقہ میں موجود سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے تمام مریدین سے ملاقات کی اور انہیں محفل میلادِ مصطفیؐ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔

٭ 16 اگست 2026ء بروز اتوار وفد چک نمبر 23NP بستی نور محمد، احمد پور لمہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان پہنچا جہاں تمام مریدین کو صحبت ِمرشد سے مستفید ہونے کی دعوت دی گئی اور 12 ربیع الاوّل کو منعقد ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی۔ تمام مریدین نے جوش اور ولولے کا اظہار کرتے ہوئے محفل میں شرکت کا ارادہ کیا۔

ان تمام تر تبلیغی دورہ جات میں اہلیانِ علاقہ کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے زیر ِصدارت میلادِ مصطفی ؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ ہر خاص و عام کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِاقدس پر بیعت ہوکر تصور اسم ِاعظم، مشق مرقوم ِوجودیہ اور سلطان الاذکار ’’ھُو‘‘ حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔ خلفا سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے مقصد ِحیات، تزکیۂ نفس، مرشد کامل اکمل اور اسم ِاعظم اسم ِاللہ ذات کے موضوعات پر بیان دیا اورمعاونین و شرکاکے لیے دعائے خیر فرمائی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں