News

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز (News)

محفل ذکرِ حسین رضی اللہ عنہ – 10محرم الحرام 1444ھ

News.لاہور(مرکزی نیوز رپورٹر۔محمد عثمان صادق) : فقرائے کاملین کی اہلِ بیتؓ سے محبت کوئی دو چار برس کا قصہ نہیں بلکہ اِس کی عمر اُتنی ہی ہے جتنی کہ دینِ اسلام کی۔ ہر دور میں فقرائے کاملین نے اہلِ بیت سے نہ صرف خود رشتہء محبت اُستوار کیا بلکہ اپنے مریدین و معتقدین کو بھی اِس کی تلقین فرمائی۔ کوئی فقیر، درویش یا ولی کاملیت کے درجے کو پہنچنا تو درکنار اس کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکتا مگر یہ کہ وہ اہلِ بیتؓ سے عشق و ادب کی نسبت رکھتا ہو۔ فقر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا ورثہ اور اہلِ بیت کا خاصہ ہے۔ یہ وہ مرتبہ ہے جہاں پہنچ کر بندہ ہر قسم کی حاجات سے بے نیاز اور خواہشاتِ نفسانی سے مبرّا ہو جاتا ہے۔اُس کی بشریت کاملیت میں بدل جاتی ہے اور وہ سر تا پا ’’ھو‘‘کا نشان بن جاتا ہے۔

News.دورِ حاضر میں اِس کی عین بہ عین مثال سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل اور موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ذاتِ با برکات ہے۔ آپ فقیر مالک الملکی اور مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ کے مرتبہ پر فائز ہیں۔ دیگر فقرائے کاملین کی طرح آپ مدظلہ الاقدس بھی اہلِ بیتؓ سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔خصوصاً بالخصوص سیدالنساء خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا سے آپ کی عقیدت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے زیرِ نگرانی تعمیر ہونے والی مسجد کا نام بھی آقا پاک کی شہزادی، مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ کی شریکِ حیات اور حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کی والدہ ماجدہ سیدّہ فاطمتہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام پر ’’مسجدِ زہرا‘‘ رکھا۔ دیگر فقرائے کاملین کی سنت پر چلتے ہوئے آپ مدظلہ الاقدس بھی محرم الحرام کے مہینے اور اس کے تقدس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ شہدائے کربلا کی عظیم، بے مثال اور لازوال قربانیوں کی یادگار کے طور پر تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام ہر سال عظیم الشان محفل ذکرِحسینؓ کا کامیاب انعقاد کرواتے ہیں جس میں اندرون و بیرون ملک سے کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ شرکت کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی تحریک دعوتِ فقر کے زیر انتظام 9 اگست بروز منگل بمطابق 10 محرم الحرام 1444ھ خانقاہ سلطان العاشقین و مسجدِزہرا رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں سالانہ محفل ذکرِحسینؓ منعقد کی گئی۔ محفل سے قبل باجماعت نمازِ ظہر کی ادائیگی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ بعدازاں محفل کا آغاز ہوا جس میں نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے ادا فرمائے۔ سب سے پہلے مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ کریم سے طالبانِ مولیٰ کے قلوب کو گرمایا بعد ازاں محمد رمضان باھو نے بارگاہِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ شہدائے کربلا کی شان میں خوبصورت اور دل گداز منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت عطا الوہاب سروری قادری کے حصے آئی۔

آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
ترسے حسینؓ آب کو میں جو کہوں تو بے ادب
لمسِ لبِ حسینؓ کو ترسا ہے آب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

’’تسلیم و رضا‘‘ کے عنوان پر سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے جامع خطاب فرمایا جس میں انہوں نے تسلیم و رضا کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ تسلیم و رضا کی جیسی اعلی ترین مثال امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور آپ کے جانثاروں نے میدانِ کربلا میں پیش کی ویسی کوئی اور نہ کر سکا ہے اور نہ ہی قیامت تک کر سکے گا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہٗ مجبور نہیں مختار ہیں اگر آپ محض ایک بار ہلکا سا اشارہ بھی فرما دیتے تو دریائے فرات آپ کے مبارک قدموں میں آ جاتا۔ اگر آپ چاہتے تو دشمنانِ خاندانِ نبوت کو مع لشکر زمین میں دھنسا دیا جاتا لیکن یہ بات تسلیم و رضا کے منافی تھی لہٰذا آپ انتہائی ثابت قدمی سے ڈٹے رہے کہ ـ’’سرِتسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے۔‘‘

یہی وجہ ہے کہ آپ رضی اللہ عنہٗ کو (نعوذباللہ) مٹانے کا سوچنے والے خود اپنے عہدوں اور حکومتوں سمیت نیست و نابود ہو گئے لیکن آپؓ کا اور آپؓ کے جانثاروں کا سر کٹ کر بھی سرفراز ہو گیا۔ آپؓ نے اپنے نانا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نواسہ ہونے کا حق ادا فرما دیا۔

سلطان محمد احسن علی سروری قادری کے خطاب کے بعد ابیاتِ باھو پیش کرنے کے لیے محمد رمضان باھو تشریف لائے جنہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں ابیاتِ باھو پڑھ کر اہلِ بیتِ اطہار کی اس بے مثل و بے مثال اور لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خود بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے بھی شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے طالبانِ مولیٰ کو امامِ عالی مقام سیدّنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی سنت پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی کے ہاں وہی کامیاب ہے جس کے پاس قلبِ سلیم کی دولت ہو اور یہ صرف مقامِ تسلیم و رضا پر پہنچ کر ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ واقعہ کربلا اِس کی عملی تفسیر ہے۔آپ مدظلہ الاقدس کے مختصر مگر جامع خطاب کے بعد سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری صاحب نے ختم شریف پڑھا اور دعائے خیر فرمائی۔ اس کے بعد درود و سلام کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت عطا الوہاب سروری قادری اور محمد رمضان باھو کے حصہ میں آئی۔ جہاں تمام حاضرینِ محفل نے کھڑے ہوکر دست بستہ نبی پاک اور اہل بیت کی شان میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیاجبکہ اختتامی دعا پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری صاحب نے کروائی۔ محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً تمام حاضرینِ محفل سے ملاقات فرمائی اور ان کے لیے دعا بھی فرمائی۔

News.محفل میں شریک مہمانانِ گرامی کی خصوصی لنگر پاک سے تواضع کی گئی۔ اس موقع پر خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کا ادارہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنی خدمات میں پیش پیش رہا۔پبلیکیشنز کے اسٹال پر فقر کے موضوع پر لکھی گئی گراں قدر تصانیف خصوصی ڈسکاؤنٹ پر دستیاب تھیں۔

علاوہ ازیں سنیک ویڈیو، فیس بک اور انسٹاگرام پر محفل کے مناظر براہِ راست نشر کیے گئے جہاں اندرون و بیرون ملک ہزارہا عقیدت مندوں اور مریدین نے انہیں دیکھا اور اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کیا۔ یوں یہ پاک محفل تمام تر رحمتیں اور برکتیں بانٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔

محفل نورِ مصطفیؐ ۔بتاریخ 24جولائی 2022ء

News.لاہور(مرکزی نیوز رپورٹر) :  بانی و سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہر ہفتہ کے روز مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے جاتے ہیں ۔ ہفتہ کے روز زیرِتعمیر مسجدِ زہرؓا کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہیں اور سلطان العاشقین ہارسز کے اصطبل کا دورہ بھی فرماتے ہیں۔ اتوار کے روز منعقد ہونے والی روحانی وجدانی محفل نورِ مصطفیؐ کی صدارت فرماتے ہیں اور طالبانِ مولیٰ کو اپنے دیدار اور باطنی صحبت کی نعمت سے نوازتے ہیں۔ تاہم ماہِ جولائی میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس غیر معمولی طور پرہفتہ کی بجائے جمعرات کے روز مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے گئے تاکہ طالبانِ مولیٰ کو ملاقات اور صحبتِ مرشد کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔ 21جولائی 2022ء بروز جمعرات آپ مدظلہ الاقدس سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔ مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد پر سب سے پہلے آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان العاشقین ہارسز کے اصطبل اور ڈیری فارم کا دورہ فرمایا۔ تمام گھوڑوں اور دیگر جانوروں کی صحت اور خوارک کے متعلق دریافت فرمایا اور اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ اس کے بعد مسجدِ زہرؓا کی کنسٹرکشن کمیٹی کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ میں موجود تمام خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ جمعرات سے ہفتہ کی رات تک طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمند مرد و خواتین ملاقات کے لئے حاضر ہوتے رہے اور مرشد کامل اکمل کی نورانی صحبت سے خوب مستفید ہوئے۔ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے ہفتہ کی شام سے محفل نورِ مصطفیؐ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئیں۔ 

24جولائی 2022ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں شاندارمحفل نورِ مصطفیؐ کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ محفل کی صدارت سلسلہ سروری قادری کے امام و مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ پرُجوش نعروں کی گونج میں آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی تشریف آوری پر نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس مسندِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے اور پرُنور روحانی محفل کا آغازہوا۔ 

نقابت کے فرائض سلطان محمدناصر حمید صاحب نے سرانجام دئیے۔ اس بابرکت محفل میں تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی۔تلاوت کے بعد رمضان باھونے عارفانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ’صحبت ِ مرشد ‘ کے موضوع پر جامع بیان کیا۔ قرآن و حدیث اور فقرا کاملین کی تعلیمات کی روشنی میں صحبت اور انسانی شخصیت پر اس کے اثرات پر جامع اور مفصل بیان نے حاضرین محفل اور آن لائن شریک ہونے والے مرد و خواتین کی رہنمائی کی۔ (سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کامکمل بیان تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل ویب ٹی وی https://sultan-ul-ashiqeen.tv پر ملاحظہ فرمائیں۔)

 سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کے بیان کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے شرکائے محفل سے خصوصی خطاب فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے ایک سچے طالب کی نشانیاں بتاتے ہوئے فرمایا کہ ایک سچا طالب مرشد کا چہرہ دیکھ کر جان جاتا ہے کہ مرشد کی رضا کس امر میں ہے۔ ایسے طالب کو زبان سے ارشاد فرمانے کی نوبت نہیں آتی بلکہ وہ تو مرشد کے چہرۂ انور کو دیکھ کر ہر کام اس کی رضا کے مطابق کرتا ہے۔آپ مدظلہ الاقدس نے مزید فرمایا کہ میرے مرشد و ہادی سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ نے بھی کبھی کسی مجاہدے یا ڈیوٹی کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ آپ مدظلہ الاقدس اپنے مرشد کے چہرے کو پڑھ کر جان جاتے تھے کہ مرشد کی رضا کس امر میں ہے اور اس کام کو کر گزرتے اور مرشد کی خوشی و راحت کا باعث بنتے۔آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے فرمان مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا سلطان باھوؒ فرماتے ہیں ’’ مرشد کامل اکمل کتب الاکتاب ہوتا ہے جو مرشد کا چہرہ پڑھنا جانتا ہے وہی حقیقی اور اصل طالب ہے۔‘‘

News.سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے یہ محفل دنیا بھر میں براہِ راست نشر کی جاتی ہے۔ نشریات کے دوران بے شمار مرد و خواتین سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں اولاد، کاروبار، رزق اور دیگر معاملات میں آسانی کے لیے دعاؤں کی عرض کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سے عقیدتمند دین و دنیا کے مسائل کے حل کے لیے سوالات بھی پوچھتے ہیں۔ یوکے(UK)سے محفل نورِ مصطفیؐ میں شریک ایک عقیدتمند نے ’ توکل‘ کے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے انتہائی بہترین انداز میں مختصر مگر جامع بیان فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس کا اندازِ بیاں اتنا سحر انگیز ہے کہ لبِ نازنیں سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ سامعین کے دلوں میں گھر کر جاتا ہے۔ بڑے بڑے مقررحضرات بھی اپنی دھواں دھار تقاریر میں اتنے اچھے انداز میں بیان کرنے سے قاصر ہیں جس طرح سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سادہ الفاظ میں انتہائی پیچیدہ نکات بیان فرماتے ہیں۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے بیان کے بعد سلطان حافظ محمدناصر مجید سروری قادری نے جامع دعائے خیر کروائی جس میں حضور مرشد کریم کی عمر اور صحت میں برکت کے ساتھ ساتھ مسجدِزہرؓا کی تعمیر و ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے علاوہ محفل میں شریک مرد وخواتین کے جان مال، رزق، اولاد اور کاروبار میں برکت کے لیے بھی دعا کی گئی۔ 

محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی اپنی روحانی صحبت سے فیضیاب فرمایا۔ 

محفل نورِ مصطفیؐ۔ بتاریخ 31جولائی2022ء

News.لاہور(مرکزی نیوز رپورٹر) :  سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس 28جولائی2022ء بروز جمعرات خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے۔ حسبِ معمول آپ مدظلہ الاقدس نے سب سے پہلے سلطان العاشقین گھوڑوں کے اصطبل کا دورہ فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سنتِ نبویؐ اور سنتِ مرشد کی اتباع میں گھوڑے رکھے ہوئے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام گھوڑوں کو پیار کیا اور ان کی صحت اور خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری فرمائیں۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے زیرِتعمیر مسجدِ زہرؓا کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

30جولائی 2022ء ہفتہ کی شام کو خانقاہ سلطان العاشقین میں محفل نورِ مصطفی کا پنڈال سجنا شروع ہو گیا۔31جولائی بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا۔ ملک کے طول و عرض سے مرد و خواتین اس بابرکت محفل میں شریک ہوئے۔ محفل نورِ مصطفیؐ کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے بے پناہ باطنی تصرف کی بدولت نہ صرف ظاہری طور پر شریک عقیدتمند بلکہ سمند ر پار لاکھوں مرد و خواتین بھی اپنے دل کی مرادیں پا چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ محفل نورِ مصطفی عوام الناس میں اس خصوصیت کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہے کہ اس نورانی محفل میں دعائیں قبول ہوتی ہیں اور مَن کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ لوگ جھولیاں بھر بھر کر لوٹتے ہیں اور دین و دنیا کی کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

31جولائی 2022ء کو منعقد ہونے والی محفل نورِ مصطفی کو ایک اور لحاظ سے بھی فضیلت حاصل ہے کہ یہ یکم محرم الحرام 1444ھ کا بابرکت دن تھا۔ یکم محرم الحرام امیر المومنین ، خلیفہ راشد دوم ، مرادِ رسول ، عدل و وفا کے پیکر سیدّنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت بھی ہے۔ 

محفل کے آغاز سے قبل نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مسند ِ صدارت پر جلوہ افروز ہوتے ہی محفل کا آغاز ہوا۔ محفل میں نقابت کے فرائض سلطان محمدناصر حمیدسروری قادری صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی۔عطا الوہاب سروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پیش کرکے سماں باندھ دیااور حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔ 

News.نعت شریف کے بعد سلطان محمدناصر حمید صاحب نے’’سلسلہ سروری قادری میں مجاہدے کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے متعلق حاضرینِ محفل کو آگاہ کرنے کے لیے سلطان محمد احسن علی صاحب کو سٹیج پر مدعو کیا۔ سلطان محمداحسن علی صاحب نے اپنی ولولہ انگیز تقریر میں قرآن وحدیث اور فقرا کاملین کی تعلیمات کی روشنی میں مجاہدہ کی اہمیت بیان کی۔ یکم محرم الحرام کی مناسبت سے سلطان محمد احسن علی صاحب نے حضرت عمرِ فاروقؓ کا اپنے مرشد و ہادی خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے عشق، وفا اور ثابت قدمی کی مثالوں کے ذریعے راہِ فقر میں مجاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سلطان محمداحسن علی صاحب نے بتایا کہ مجاہدہ یعنی مرشد کی رضا کے لیے ڈیوٹی کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں۔ جو لوگ اپنا وقت اللہ کی راہ میں لگا سکتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اللہ کے کاموں میں اپنا حصہ شامل کریں۔ ایسے افراد جو اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث وقت کی قربانی نہیں دے سکتے تو انہیں چاہیے کہ وہ مالی طور پر اللہ کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں معاونت کریں۔ تاہم ایسے افراد جو وقت اور مال دونوں لحاظ سے تعاون نہیں کر سکتے تو وہ اپنی مثبت سوچ اور تفکر کے ذریعے فقرِمحمدی ؐ کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسکی بہترین مثال حضرت عمر ِ فاروقؓ کی زندگی سے ملتی ہے۔ ایک مرتبہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے دیکھا کہ حضرت عمر ِ فاروقؓ کسی گہری سوچ میں گم تھے۔ نبی پاکؐ نے پوچھا کہ اے عمر کیا سوچ رہے ہو؟ آپؓ نے فرمایا ’’یا رسول اللہ ! میں سوچ رہا ہوں کہ اسلام کو کس طرح پوری دنیا میں پھیلایا جائے۔‘‘ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آپؓ کی اس سوچ کو ذکر اللہ پر ترجیح دی۔ لہٰذا جانی، مالی، بدنی یا دماغی کسی بھی طرح سے اپنی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں لگانااوراس پر ثابت قدم رہنا مجاہدہ ہے۔

سلطان محمد احسن علی سروری قادری کے جامع بیان کے بعد بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خصوصی خطاب فرمایا اور مسجدِ زہرا کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی اپیل کی۔آپ مدظلہ الاقدس کا فرمانا تھا کہ جو شخص جس نیت سے مسجد کی تعمیر میں اپنا حصہ شامل کرے گا اللہ پاک اسی کے مطابق اجر عطا فرمائے گا۔ اگر کوئی شخص دنیاوی مسائل، بیماری، تنگی ، پریشانی اور تکلیف سے نجات کی غرض سے اپنا حصہ شامل کرے گا تو اللہ پاک اسے نجات عطا فرمائے گا اور اگر کوئی معرفتِ الٰہی کی غرض سے مسجد کی تعمیر میں حصہ شامل کرے گاتو اللہ پاک اس کے لیے راہِ فقر میں آسانیاں پیدا فرمائے گا اور اپنی معرفت و دیدار عطا کرے گا۔

آخر میں سلطان محمداحسن علی سروری قادری نے دعائے خیر کروائی ۔دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خواتین طالبانِ مولیٰ کے پنڈال کی جانب تشریف لے گئے اور اپنی روحانی صحبت سے سرفراز فرمایا۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعدنائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔ہفتہ وار منعقد ہونے والی اس محفل کے روحانی مناظر براہِ راست دیکھنے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل یوٹیوب چینلز اور ویب ٹی ویز کو لائک اور سبسکرائب کریں۔

تحریک دعوتِ فقر میں اہم تقرریاں

News.لاہور(نمائندہ خصوصی) : تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل (2)31 کے تحت سلطان محمد احسن علی سروری قادری مجلسِ خلفا کے نئے امین مقرر ہوئے ہیں۔ دستور کے تحت چھ ماہ بعد نیا امین مقرر ہوگا۔ سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے چارج سنبھالتے ہی انتظامیہ کمیٹی اور شعبہ جات سے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

News.تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل (11)10کے تحت محمد شاہد شفیق  کی بطور انچارج خانقاہ سروری قادری جبکہ شیر علی کی بطور نائب انچارج تعیناتی کی گئی۔

جنرل کونسل کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر نئے ممبران کی تعیناتی

News.لاہور(نمائندہ خصوصی) : کسی بھی ادارے میں جنرل کونسل ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جنرل کونسل کا کام تحریکی سرگرمیوں کو ہر خاص و عام تک پہنچانا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل کے ممبران کو ہمہ وقت متحرک اور یکجا رکھنے کے لئے تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل  (11)10کے تحت جنرل کونسل کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر نئے ممبران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ محمد سجاول ملک بطورصدر جبکہ عبد الرافع ملک جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ دونوں ممبران تحریک کے دستور، منشور اور قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ 

تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل کی تشکیلِ نو کے سلسلہ میں مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس

News.لاہور(مرکزی نیوز رپورٹر) :  26جولائی 2022بروز منگل تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل کی تشکیلِ نو کے سلسلہ میں مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس خانقاہ سروری قادری لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک دعوت ِ فقر کے صدر حسن رضا کھوکھرنے کی۔ وقار احمد سروری قادری نے تلاوتِ قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔ تلاوت کے بعد سیکرٹری جنرل تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری نے شرکائے اجلاس کو ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھایا۔ اس موقع پر جنرل کونسل کے سابقہ صدر جناب عثمان صادق سروری قادری کو بھی اعزازی طور پر اجلاس میں شامل کیا گیا۔ جنرل کونسل کی تشکیلِ نو کے حوالے سے ہر ممبر کو ایک لسٹ مہیا کی گئی جس میں موجودہ ممبران اور نئے امیدواروں کے نام درج تھے۔ ممبران مجلسِ شوریٰ نے ایک ایک ممبر پر تفصیلی اور معنی خیز بحث کی تاکہ بہترین ممبران کو جنرل کونسل کا حصہ بنایا جائے جو تحریک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اختلافِ رائے کی صورت میں امیدواروں کے لئے ووٹنگ کا طریقہ کار استعمال کیا گیا اور اکثریت رائے حاصل کرنے والے خوش نصیب امیدوار نئی جنرل کونسل کے لئے منتخب ہوئے۔منتخب ہونے والے امیدواروں کی حتمی منظوری مجلسِ خلفا دیتی ہے۔

اجلاس کے دوسرے مرحلے میں یومِ عاشورہ پر منعقد ہونے والی محفل ذکرِحسین رضی اللہ عنہٗ کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ محفل کا پنڈال، سجاوٹ، لنگر، ساتھیوں کی مرشد کریم سے ملاقات اور بیعت سمیت ہر پہلو کو مفصل انداز میں زیر بحث لایا گیا۔ ملک بھر سے شریک ممبران مجلسِ شوریٰ نے اپنی اپنی قیمتی آرا قلمبند کیں اور سیکرٹری جنرل کے حوالے کیں۔

تحریک دعوتِ فقر کی نو منتخب جنرل کونسل کی تقریب حلف برداری

News.لاہور(نمائندہ خصوصی) :  تحریک دعوتِ فقر کے انتظامات کو منظم انداز میں چلانے کے لیے ہر سال انتظامیہ کمیٹی اور مجلسِ شوریٰ کے ساتھ ساتھ جنرل کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جاتا ہے۔ تحریک کے دستور اور منشور کی رو سے جنرل کونسل کے ارکان کا تعین کرنے کی تمام تر ذمہ داری مجلسِ شوریٰ پر عائد ہوتی ہے۔ ارکان کا تعین کرتے وقت یہ بات مد نظر رکھی جاتی ہے کہ منتخب ہونے والا ہر رکن نہ صرف تحریک دعوتِ فقر سے مخلص ہو بلکہ پیغامِ فقر عام کرنے کے مشن کو آگے بڑھانے کی لگن اور جذبہ بھی رکھتا ہو۔ 

انہی معاملات اور حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر برائے سال 2022 کی تشکیلِ نو کا حکم صادر فرمایا تاکہ اِسے مزید فعال بنایا جا سکے۔اسی حکم کی بجا آوری کرتے ہوئی مجلسِ شوریٰ نے جنرل کونسل ممبران کی فہرست پر نظر ثانی کر کے ضروری ترمیم کے بعد نئی فہرست جاری کی۔ 26جولائی 2022 کو مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں منتخب ہو کر مجلس ِ خلفا سے حتمی منظوری حاصل کرنے والے خوش نصیب ارکان سے منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے 30 جولائی 2022بروز ہفتہ مسجد ِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈا ملتان روڈ لاہورمیں حلف لیا۔ صدر جنرل کونسل محمد سجاول ملک نے تقریب کی کاروائی کو آگے بڑھایا۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے ساتھی حمزہ ادریس سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ مجید کا شرف حاصل کیا۔ تلاوت کے بعد صدر جنرل کونسل محمد سجاول ملک نے نو منتخب ارکان سے مختصر خطاب کیا اور انہیں اس اہم فریضہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا۔ تقریب کے اختتام پر ساتھیوں کے لیے راہِ فقر میں استقامت اور تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کے لیے دعائے خیر کی گئی۔ جنرل کونسل کی تقریب حلف برداری کی اہم خبر ملک کے نامور اخبارات میں بھی شائع ہوئی۔

سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایک اور کتاب میلہ میں بھرپور شرکت

News.لاہور(مرکزی نیوز رپورٹر) :  تحریک دعوتِ فقر کے سب سے اہم شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز نے ــ’’مجلس ترقی ادب لاہور‘‘ کی جانب سے سجائے جانے والے چار روزہ کتاب میلہ میں بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا۔ کتاب میلہ لاہور کی مشہور و معروف شاہراہ مال روڈ پر پی سی ہوٹل کے قریب 11 سے 14 اگست 2022 تک منعقد ہوا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے مارکیٹنگ مینیجر شیر علی سروری قادری نے ادارہ کی نمائندگی کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فقر و تصوف پر تحقیق شدہ کتب کی بدولت اپنی انفرادیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ کتاب میلہ پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تمام کتب پر پچاس فیصد کی خصوصی رعائت دی گئی تھی۔ ملک کی نامور علمی و ادبی شخصیات نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے بک سٹال کو وزٹ کیا۔ اس کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کے بک سٹال سے خوب استفادہ کیا۔ معرفت ِ الٰہی کا پیغام ہر خاص عام تک پہنچانے کی ایک اور کاوش بے پناہ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے 14 اگست 2022 کی شب اختتام پذیر ہوئی۔ 

یومِ ولادت باسعادت سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی تیاریوں کے پیشِ نظر تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس

News.لاہور(مرکزی نیوز رپورٹر) :  14 اگست 2022 بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں تحریک دعوتِ فقر کی مجلس ِشوریٰ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے فرمائی۔ اجلاس کا ایجنڈا 19 اگست 2022 کو منعقد ہونے والی تقریب سعید بسلسلہ یومِ ولادت باسعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تیاریوں کی منصوبہ بندی کرنا اور انہیں حتمی شکل دینا تھا۔ جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری نے شرکائے اجلاس کے سامنے ایجنڈا پیش کیا اور اجلاس کے باقاعدہ آغاز کیلئے وقار احمد سروری قادری کو تلاوتِ قرآن مجید کے لئے سٹیج پر مدعو کیا۔ تلاوتِ قرآنِ مجید کے بعد ایجنڈا کے مطابق اجلاس کی کاروائی شروع کی گئی۔ محفل میں سجاوٹ، پنڈال کی تیاری، لنگر کی تیاری، مریدین اور عقیدتمندوں کی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات سمیت تمام امور زیر ِ بحث لائے گئے۔ حسبِ روایت خواتین کے لئے خصوصی طور پر باپردہ انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر زیرِ غور لایا گیا۔ تمام شرکائے اجلاس نے بھرپور اندا ز میں شرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی آرا جنرل سیکرٹری کے حوالے کیں۔ اجلاس کے اختتام پر قدیر اقبال سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔ 

19اگست تقریب ِ سعیدبسلسلہ یومِ ولادت باسعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس

 19 اگست وہ خوبصورت دن ہے جس دن عاشقوں کے سلطان اور فقرا کی شان سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس عالمِ ناسوت میں جلوہ افروز ہوئے۔ طالبانِ مولیٰ اور عشاق اس خوبصورت دن کی یاد میں اظہارِ تشکر کے طور پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کر کے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے چہرہ مبارک کے دیدار سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

19اگست 2022ء بروز جمعتہ المبارک یومِ ولادت با سعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے پرُنور موقع پرمسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں بعد از نمازِجمعہ ایک پرُ مسرت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

News.سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 18اگست 2022ء بروز جمعرات سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے مسجد ِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔ خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد پر آپ مدظلہ الاقدس نے سب سے پہلے مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس کے بعد سلطان العاشقین ہارسز کی صحت اور خوراک کے متعلق دریافت فرمایا اور پھر خانقاہ سلطان العاشقین تشریف فرما ہو گئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ خانقاہ سلطان العاشقین میں 19اگست کی پر نور تقریب کی تیاریاں عروج پر تھیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 18اگست کی شب بعد از نمازِ مغرب تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے مرشد کریم کے لئے خصوصی ہارس ڈانس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سلطان العاشقین کے گھوڑوں نے خوبصورت رقص پیش کیا۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب سمیت تمام خلفا بھی موجود تھے۔ گھوڑوں کے رقص کے دوران سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے سنتِ نبویؐ کے عین مطابق گھوڑوں کو خو ب داد دی، سَر پر پیار کیا اور اُن پر پیسے نچھاور کیے۔ آپ مدظلہ الاقدس تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ اور ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اس اقدام سے بے حد محظوظ ہوئے۔

19اگست کا سہانا روز آگیا اور خانقاہ سلطان العاشقین میں گہما گہمی شروع ہو گئی۔ خوبصورت لائیٹنگ اور دیدہ زیب پھولوں کے ساتھ سٹیج اور پنڈال کو سجایا گیا تھا۔ مریدین اور حاضرینِ محفل کے لیے خصوصی لنگر کی تیاریاں صبح سے جاری تھیں۔ تحریک دعوتِ فقر کی علاقائی جماعتوں کے سرپرست اور منتظمین بھی اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ قبل از محفل خانقاہ سلطان العاشقین میں پہنچ چکے تھے۔ خانقاہ سلطان العاشقین کے داخلی راستوں کے دونوں جانب مریدین و عقیدتمند پھولوں کی پتیاں تھامے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے استقبال کے منتظر تھے۔ ہر نگاہ اپنے مرشد کریم کے ایک دیدار کو بے قرار و بے چین تھی کہ کب سلسلہ سروری قادری کے امام، آفتابِ فقر، شانِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس تشریف فرماہوںاور بے چین ارواح کو دیداراور صحبت ِ مرشد سے تسکین میسر آئے۔

News.جونہی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس پنڈال کے قریب پہنچے ’’جشن ِولادت سلطان العاشقین زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ننھے منے بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔مریدین ہاتھوں میں تحریک دعوتِ فقر کے جھنڈے لیے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی سواری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر ایک مرتبہ پھر سلطان العاشقین گھوڑوں میں سے چَن کا خوبصورت رقص پیش کیاگیا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے آپ مدظلہ الاقدس کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہااور یومِ ولادت کی مبارک باد پیش کی۔

سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے خطبہ دیا اور نمازِ جمعہ کی امامت کروائی۔ نمازِ جمعہ کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خصوصی طور پر تیارکردہ انتہائی دلکش ا سٹیج پر اپنی مسند مبارک پر جلوہ افروز ہوئے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی اجازت سے منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقرنے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ منتظمِ اعلیٰ نے تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے تمام حاضرینِ محفل کو خوش آمدید کہا اور یومِ ولادت سلطان العاشقین کی مبارکباد دی۔ آپ نے مزید فرمایا کہ شانِ فقر، آفتابِ فقر، سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی حیاتِ طیبہ ایک ایسا روشن چراغ ہے جس کا اجالا بندگانِ الٰہی کو راہِ خدا میں آگے بڑھنے میں رہنمائی عطا کررہا ہے۔

News. تقریب کے باقاعدہ آغاز کے لئے سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے مولانا یاسر یٰسین سروری قادری کوا سٹیج پر تلاوتِ کلام پاک کی دعوت دی۔ تلاوت کے بعد محمد رمضان باھو نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ ہدیہ نعت کے بعدسلطان محمدناصر حمید صاحب نے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شانِ اقدس کو اجاگر کرنے کے لیے جامع بیان حاضرین کے سامنے پیش کیا جس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بطور مرشد کامل اکمل مسند تلقین و ارشاد پر فائز ہونے اور فقر کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور جدوجہد کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا۔

 اس کے علاوہ انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ چاہے سوشل میڈیا ہو یا ڈیجیٹل میڈیا، ویب سائٹس ڈویلپمنٹ ہو یا ویب سائٹ پروموشن، سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا فقر کو عام کرنے کے لیے جدید وسائل کا استعمال اپنی مثال آپ ہے۔مزید یہ کہ طالبانِ مولیٰ کی ظاہری و باطنی رہنمائی کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے شعبہ کے تحت شائع کردہ کتب و رسائل کا کوئی ثانی نہیں۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے فیض ِ فقر کی کوئی حد نہیں، بیرونِ ممالک سے بھی طالبانِ مولیٰ آن لائن بیعت کے ذریعے ذکرو تصور اسم اللہ ذات، مشق مرقومِ وجودیہ اور سلطان الاذکار ھو حاصل کر سکتے ہیں۔

News.اس پرُجوش اور جامع یبان کے بعدمنتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے عطا الوہاب کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں منقبت کے پھول پیش کرنے کی دعوت دی۔ دورانِ منقبت مریدین کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا۔ پنڈال جشنِ ولات سلطان العاشقین زندہ باد ۔۔۔ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا تھا۔

انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے یومِ ولادت کی خوشی میں ایک خوبصورت کیک کا اہتمام بھی کیا تھا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے دعا کے بعد اپنے دستِ مبارک سے کیک کاٹا اورتمام خلفا نے باری باری آپ مدظلہ الاقدس کو کھلایااور مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تمام مریدین سے فرداً فرداًملاقات فرمائی۔ مریدین نے آپ مدظلہ الاقدس کو یومِ ولادت کی مبارکباد اورتحائف پیش کیے۔ مرد حضرات کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے خواتین کے لیے خصوصی طور پر باپردہ انتظامات کئے گئے تھے تاکہ وہ بھی اس خوبصورت تقریب کے دلکش مناظر سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو سکیں۔ مرد مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خواتین کے پنڈال تشریف لے گئے۔ آخر میں ملک کے طول و عرض سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔

جشنِ ولادت سلطان العاشقین کی خوشی میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام کتب پر 60فیصد تک مختلف رعائتی پیکج دیے گئے تھے۔ لنگر تناول کرنے کے بعد مریدین و عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی اس شاندار آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی من پسند کتب رعائتی قیمت پر خرید فرمائیں۔

News.جشنِ ولادت با سعادت سلطان العاشقین کی پر نورتقریب کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے پس ِ پردہ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی، ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی، شعبہ جات اور ممبران کی کاوشیں قابلِ ذکر ہیں۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی ،ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی اورتمام شعبہ جات نے قریباً ایک ماہ قبل ’’جشن ِ ولادت سلطان العاشقین‘‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا۔ اسی سلسلے میں تیاریوں کی منصوبہ بندی کو مکمل کرنے کے لیے مجلسِ خلفا، انتظامیہ کمیٹی، مجلسِ شوریٰ ، جنرل کونسل اور شعبہ جات کے بیشتر اجلاسوں کا بھی انعقاد ہوا۔ شعبہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمندوں کو اس پرُنور محفل میں شرکت کی دعوت دی گئی۔شعبہ سوشل میڈیااور شارٹ ویڈیو ونگ نے10محرم الحرام کے بعد سے تمام سوشل میڈیا ذرائع پر شانِ سلطان العاشقین، ان کی پرُ نور اور بارعب روحانی شخصیت اور فقر کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانے کے لیے انکی عملی، مالی اور بدنی جدوجہد ،لقائے الٰہی، فیضِ اسم اللہ ذات و اسم محمد، شریعت اور دیگر موضوعات پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے فرامین کو دیدہ زیب پوسٹس اور شارٹ ویڈیوزکے ذریعے عام کیا۔ تحریک دعوتِ فقرکے شعبہ سیکورٹی کی جانب سے تقریبِ سعید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ۔ان کے علاوہ خانقاہ نشین حضرات اور دیگر معاونین کی کاوشیں بھی اس تقریب کو چارچاند لگانے اور کامیاب بنانے میں قابل ِ ذکر ہیں۔ بلاشبہ فقر کی تاریخ میں 19اگست کو رہتی دنیا تک’’ سلطان العاشقین ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتارہے گا۔انشاء اللہ

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں

News.لاہور(نمائندہ خصوصی) :  تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ دن رات فقر محمدیؐ کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ داعی حضرات ملک کے طول و عرض میں تبلیغی سرگرمیوں میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔شعبہ دعوت و تبلیغ کی چیدہ چیدہ کاوشیں ذیل میں درج کی جارہی ہیں:
19جولائی 2022کو لاہور کے علاقہ کیولری گراونڈ اور گرد و نواح کے علاقوں میں دعوت و تبلیغ کا کام جاری رکھا۔ داعی حضرات نے شفا ہسپتال اور گجر چوک میں عوام الناس کو اسمِ اعظم کی دعوت دی۔ 

محفل ذکرِ حسینؓ سے قبل شعبہ دعوت و تبلیغ کے داعی حضرات نے مانگا منڈی اور گردو نواح میں تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ عوام الناس کو مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے کی دعوت دی گئی۔ خصوصاً بالخصوص 10 محرم الحرام 1444 ھ بمطابق 9 اگست 2022 بروز منگل منعقد ہونے والی محفل ذکرِ حسین رضی اللہ عنہٗ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔مانگا منڈی کے نواحی علاقوں میں دعوت وتبلیغ کے بعد داعی حضرات نے رائیونڈ روڈ کا رخ کیا اور اسمِ اعظم کے حصول اور معرفتِ الٰہی کا پیغام عام کیا۔

شعبہ دعوت و تبلیغ کی جانب سے محرم الحرام کی مناسبت سے خانقاہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں بھی باقاعدگی سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا۔ باطنی و روحانی تربیت کے لئے تشریف لانے والے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کی تربیت کے لیے روزانہ کی بنیاد پرامام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصانیف مبارکہ ’’سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اور یزیدیت ‘‘ اور ’’فضائل اہلِ بیت اور صحابہ کرام ‘‘ سے واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں اور فقرِحسین رضی اللہ عنہٗ پر روشنی ڈالی گئی۔ متلاشیانِ حق کے لئے درس و تدریس کا سلسلہ ظاہری و باطنی ترقی میں انتہائی مددگار ہے۔ 

محرم الحرام کی محفل کے بعد خانقاہ سلطان العاشقین اور خانقاہ سروری قادری میں باقاعدگی سے یومِ ولادت با سعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا۔ داعی حضرات نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی حیاتِ مبارکہ پر شائع کی گئی شہرہ آفاق کتاب ’’سلطان العاشقین‘‘ میں سے آپ مدظلہ الاقدس کی حیاتِ مبارکہ کے تمام پہلووں پر روشنی ڈالی۔

خانقاہ سروری قادری و خانقاہ سلطان العاشقین میں تحریک دعوتِ فقر کے  مختلف شعبہ جات کے اجلاسوں کا انعقاد

News.لاہور(نمائندہ خصوصی) :  14 جولائی 2022 بروز جمعرات خانقاہ سروری قادری وحدت روڈ لاہور میں شعبہ اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز عثمان صادق سروری قادری نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔اجلاس کی صدارت خلیفہ نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے کی جبکہ انتظامیہ انچارج ڈاکٹر وسیم سروری قادری اور دیگر معاونین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ماہانہ نیوز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے آراء زیرِ بحث لائی گئیں۔ اس کے علاوہ شعبہ میں جدت لانے اور تحریک کے کام کو عوامی سطح پر پھیلانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

21 جولائی 2022 بروز جمعرات مسجد ِزہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں انتظامیہ کمیٹی تحریک دعوتِ فقر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا 10 محرم الحرام 1444 ھ کو منعقد ہونے والی محفل ذکر ِحسین رضی اللہ عنہٗ اور 19 اگست 2022 بروز جمعہ منعقد ہونے والی تقریب سعید بسلسلہ یومِ ولادت سلطان العاشقین کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔اجلا س میں محافل کے تمام انتظامی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

26 جولائی 2022 بروز منگل خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ ویب سائٹس ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شعبہ کے انتظامی انچارج علی رضا سروری قادری نے کی۔ اجلاس میں شعبہ کی موجودہ کارکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ نئے ممبران کی ٹریننگ پر بھی منصوبہ بندی کی گئی۔

27 جولائی 2022 بروز بدھ خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ لنگر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت شعبہ کے انتظامی انچارج ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے کی۔ اجلاس میں شعبہ کے انچارجز سعید جعفر سروری قادری اور مغیث افضل سروری قادری کے ساتھ ساتھ دیگر معاونین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ لنگر کو وسعت دینے اور افرادی قوت کو بڑھانے پربھی زور دیا گیا۔ حاضرین ِاجلاس کے مابین عصری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبہ میں جدت لانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

27 جولائی 2022 بروز بدھ خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہورمیں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سوشل میڈیا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت شعبہ کے انتظامی نگران ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے کی جس کا مقصدموجودہ کارکردگی میں بہتری اور محرم الحرام میں سوشل میڈیا فارمز پر واقعہ کربلا کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ اس کے علاوہ 19 اگست 2022 بروز جمعہ منعقد ہونے والی تقریب سعید بسلسلہ یومِ ولادت باسعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے متعلق بھی جامع منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی دعوتِ فقر کے لیے کی گئی کاوشوں سے عوام الناس کو روشناس کروانا انتہائی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر سوشل فورم پر دیدہ زیب پوسٹ کے ذریعے آگہی مہم چلائی جائے گی۔

5 اگست 2022 بروز جمعہ خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی صدارت میں محفل ذکر ِحسینؓ کے حوالے سے مجلس خلفا اور انتظامیہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر محفل انتظامیہ کمیٹی بھی موجود تھی۔ اجلاس میں 10 محرم الحرام 1444 ھ بمطابق 9 اگست 2022 بروز منگل منعقد ہونے والی محفل ذکرِ حسین رضی اللہ عنہ کی حتمی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

8 اگست 2022 بروز سوموار خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ ویب سائٹس ڈویلپمنٹ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خلیفہ انچارج سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے فرمائی۔ اجلاس میں شعبہ کی بہتری کے لئے جدید دور کے مطابق ایس او پیس اور لائحہ عمل کو ترتیب دیا گیا۔

10 اگست 2022 بروز بدھ خانقاہ سلطان العاشقین میں تقریبِ سعید بسلسلہ یومِ ولادت باسعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی منصوبہ بندی کے لئے محفل انتظامیہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔محفل انتظامیہ نے مصمم ارادہ کیا کہ اپنے مرشد کریم سلطان العاشقین حضر ت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے یومِ ولادت کو ہر لحاظ سے کامیاب اور یادگار طریقے سے منانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

10 اگست 2022 بروز بدھ خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں انچارج محمد شاہد شفیق سروری قادری کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں خانقاہ نشینوں کے ساتھ خانقاہ کے روزمرہ امور کے متعلق گفتگو ہوئی۔ہر ممبر کوانفرادی طور پر اظہارِ رائے کا موقع دیا گیا۔

12 اگست 2022 بروز جمعہ خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں ترجمان تحریک دعوتِ فقر برائے امور ِداخلہ ڈاکٹر محمد وسیم اکرم سروری قادری کی صدارت میں شعبہ اطلاعات و نشریات کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں شعبہ کے انچارجز محمد وقار احمد سروری قادری اور محمد عثمان صادق سروری قادری نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا اگست 2022 کی خبروں کی حتمی منصوبہ بندی کرناتھا۔ اس کے علاوہ شعبہ کے جاری کاموں کی کارکردگی اور نئے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

14 اگست 2022 بروز اتوارمسجد ِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں امین مجلس ِخلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی صدارت میں انتظامیہ کمیٹی تحریک دعوتِ فقر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری بھی موجود تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا انتظامیہ کمیٹی تحریک دعوتِ فقر سے ان کے شعبہ جات کے متعلق بریفنگ لینا تھاتاکہ شعبہ جات مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں۔

15 اگست 2022 بروز سوموار خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں امین مجلسِ خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی صدارت میں مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 19 اگست 2022 بروز جمعہ منعقد ہونے والی تقریب سعید بسلسلہ یومِ ولادت باسعادت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیااور منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔

15 اگست 2022بروز سوموار امین مجلس ِخلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی شعبہ آرٹس اینڈ گرافکس ڈیزائننگ کے انچارج محمد راشد گلزار سروری قادری کے ساتھ میٹنگ منعقدہوئی۔ میٹنگ میں شعبہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید ممبران کو شامل کرنے کے متعلق بھی غور ہوا۔شعبہ کی کارکرگی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں