تحریکی خبریں | Tehreek Dawat e Faqr News


Rate this post

تحریکی خبریں۔ جنوری 2019

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کاتبلیغی دورہ شاہ پور صدر ضلع سرگودھا

25 دسمبر 2018ء 

(رپورٹ: احسن علی سروری قادری سروری قادری۔ مینیجنگ ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 25 دسمبر 2018 بروز منگل اسم اللہ ذات کے فیض کو عام فرمانے کے لیے شاہ پور صدر ضلع سرگودھا کا تبلیغی دورہ کیا۔ اس تبلیغی دورہ میں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ اور اسکے علاوہ بہت سے مریدین آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ قافلہ صبح 7:45 لاہور سے روانہ ہوا اور تقریبا 11:45 شاہ پور صدر میں ملک محمد امیر اعوان سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا۔ 

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی آمد کے مناظر

شاہ پور صدر میں مقامی مریدین عقیدتمندوں کے علاوہ گردو نواح کے شہروں سے بھی مریدین اور عقیدت مند سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے استقبال کے لیے موجود تھے اور آپ مدظلہ الاقدس کی آمد سے قبل بیتابی سے سلطان العاشقین کے چہرۂ انور کے دیدار کے منتظر تھے۔ جیسے ہی قافلہ ملک محمد امیر اعوان سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا حاضرین نے نہایت جوش و خروش سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔ فضا سلطان العاشقین، مجددِ دین، امامِ مبین اور تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونج اٹھی۔ حاضرین نے سلطان العاشقین کی گاڑی پر پھولوں کی بارش کر دی۔ اس نورانی ماحول میں سینکڑوں لوگوں کے جھرمٹ میں سلطان العاشقین نے ملک محمد امیر اعوان سروری قادری کے گھر میں قدم رنجہ فرمایا۔
تمام عقیدت مندوں اور مریدین کے تشریف فرما ہونے کے بعد محمد فاروق ضیا سروری قادری نے ایک جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا اپنے بیان میں انہوں نے حاضرین کو اسم اللہ ذات کی حقیقت سے آگاہ کیا اوراللہ کی پہچان و معرفت الٰہی جو کہ ہر انسان کی حیات کا مقصد ہے‘ کے حصول کے لیے ترغیب دی۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور اور سلطان الاذکار ’’ھو‘‘ کے متعلق نہایت خوبصورت انداز میں حاضرین کو سمجھایا۔ آخر میں انہوں نے انسانِ کامل مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ صاحبِ مسمّٰی کی صحبت اور ضرورت سے آگاہ کرتے ہوئے حضور مرشد کریم سلطان العاشقین کا تعارف کروایا اور ان کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر مقصدِ حیات میں کامیابی کی ترغیب دی۔ اس کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس محفل میں جلوہ افروز ہوئے جس کے ساتھ فضا ایک مرتبہ پھر سلطان العاشقین اور تحریک دعوتِ فقر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
* ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
* احسن علی سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ 
* ساجد علی سروری قادری نے آقا پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے کلام بیدم وارثی ’’بے خود کئے دیتے ہیں انداز حجابانہ‘‘ پیش کیا جسے حاضرینِ محفل نے خوب سراہا۔
* اس کے بعد محمد رمضان باھو سروری قادری نے محسن سعید سروری قادری کا کلام ’’آساں تے امیداں والا چن چڑھ آیا اے، مرشد نجیب ساڈے ویہڑے وڑھ آیا اے‘‘ پیش کیا۔ حاضرینِ محفل نے سبحان اللہ، ماشااللہ کی آوازوں سے محمد رمضان باھو کو خوب داد دی۔
* آخر میں محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر کرائی جس کے بعد خوش نصیب مردوں کی ایک کثیر تعداد نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور آپ مدظلہ الاقدس نے ان خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو ذکر و تصور اسم اللہ ذات عطا فرمائے اور ان کے قلوب کو نورِ اسم اللہ ذات سے منور فرمایا۔
حاضرینِ محفل میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا اور اسکے بعد سلطان العاشقین نے تمام مریدین اور حاضرین کے ہمراہ ظہر کی نماز ادا فرمائی۔

اس کے بعد طالبانِ مولیٰ خواتین بھی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیارت اور ملاقات کے لیے منتظر تھیں۔ مرشد کامل اکمل نے سب خواتین طالبانِ مولیٰ سے ملاقات فرمائی اور خوش نصیب خواتین جو اپنے مقصدِ حیات میں کامیابی چاہتی تھیں ان کو بیعت کی سعادت سے سرفراز فرمایا اور اسم اللہ ذات کے ذکر وتصور عطا فرمایا۔ 

حاجی محمد گلزار کے گھر آمد

پروفیسر ملک محمد امیر اعوان سروری قادری کے گھر سے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس حاجی محمد گلزار کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔ حاجی محمد گلزار کے گھر بہت سے عقیدت مند اور ان کے عزیز و اقارب حضور مرشدکریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے پُرتپاک استقبال کے لیے موجود تھے۔ جیسے ہی سلطان العاشقین کی گاڑی حاجی محمد گلزار کی رہائش گاہ کے قریب پہنچی فضا سلطان العاشقین مجدد دین کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اہل علاقہ اس عظیم الشان ہستی کے شاندار استقبال کے لیے پُر جوش تھے۔ ان کے دلوں میں جوش کھاتے اس ولولے کا اظہار ان کے پُرجوش نعروں سے ہو رہا تھا۔ حاجی محمد گلزار نے سلطان العاشقین کو ہار پہنایا اور دست بوسی کا شرف حاصل کیا۔ 
حاجی محمد گلزار کی رہائش گاہ پر محفل حمد و نعت کا اہتمام تھا۔ جیسے ہی سلطان العاشقین مسند پر جلوہ افروز ہوئے طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس کے دیدارِ پُر انوار میں محو ہو گئے اور بہت سے عقیدت مندوں نے آپ مدظلہ الاقدس کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا۔
* منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ 
* قاری اللہ بخش نے تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی۔
* ساجد علی سروری قادری نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا اور ساتھ ہی ابیاتِ باھو حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیے جنہیں حاضرین نے خواب سراہا۔
* اختتامی دعا محمد فاروق ضیا سروری قادری نے کرائی۔ 
* جس کے بعد حاضرین محفل میں چائے اور مٹھائی پیش کی گئی۔ حاجی محمد گلزار نہ صرف خود مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ اقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہوئے بلکہ ان کی تمام فیملی نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔
اس کے علاوہ گرد و نواح سے آنے والے عقیدتمندوں نے سلطان العاشقین کی شخصیت سے مرعوب اور متاثر ہو کر بھی بیعت کا شرف حاصل کیا او ر ذکر وتصور اسم اللہ ذات کی ازلی نعمت حاصل کی۔ 
آخر میں سلطان العاشقین نے سب کے لیے دعائے خیر فرمائی اور وہاں سے قافلہ چار بجے سلطان العاشقین کی سربراہی میں لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوا۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تبلیغی دورہ بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد. مورخہ 5-6 جنوری 2019 بروز ہفتہ و اتوار

(رپورٹ: ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری۔ ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ‘ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کے روحانی وارث اور سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور مرشدِ کامل اکمل جامع نور الہدیٰ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس عرصہ دراز سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حقیقی ورثہ یعنی فقر کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے اور اللہ تعالیٰ کی معرفت اور پہچان کے لئے ذکر و تصور اسم اللہ ذات کے فیض کو ہر خاص و عام میں تقسیم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس مقصد کے لئے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہر سال ملک کے طول و عرض میں تبلیغی دورہ پر تشریف لے جاتے ہیں ۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آپ مدظلہ الاقدس ، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تبلیغی قافلہ کے ہمراہ مورخہ 5 اور 6 جنوری 2019 بروز ہفتہ اور اتوار دوروزہ تبلیغی دورہ پر بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آبادتشریف لے گئے۔
عوام الناس میں ذکرو تصور اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت کی بابت دعوت دینے کے لئے تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت کے تمام ممبران محمد فاروق ضیاء سروری قادری، مولانا محمد اسلم سروری قادری، ارشد رمضان سروری قادری، ظہیر احمد سروری قادری اور محمد ذوالفقارسروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد سے دو ہفتے قبل بچیانہ منڈی پہنچ گئے۔

5 جنوری 2019 بروز ہفتہ کو قافلہ کی روانگی کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب تبلیغی قافلہ کے ہمراہ 5 جنوری2019 بروز ہفتہ صبح 10 بجے سلطان العاشقین ہاؤس سے بچیانہ منڈی کے لئے روانہ ہوئے اس روحانی سفر کے آغاز سے ہی تمام ساتھیوں نے سکون اور اطمینان محسوس کیا۔ تبلیغی دورہ سے قبل موسم انتہائی سرد اور خشک تھا۔ ہر طرف دھند چھائی رہتی تھی اور لوگوں کا سفر کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ لیکن دورہ سے ایک رات قبل بارانِ رحمت نے موسم انتہائی خوشگوار اورحسین کر دیا اور دھند کے بادل بھی چھٹ گئے۔ بے شک یہ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد کی برکات ہیں۔

چک نمبر 560 گ ب اعواناں والا میں محمد اشفاق سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال کے مناظر

دوپہر 12 بجے جونہی قافلہ آپ مدظلہ الاقدس کی قیادت میں چک نمبر 560 گ ب اعواناں والا بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں داخل ہوا تو لوگ مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین کی زیارت و دیدار کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے بعد قافلہ ملک محمد اشفاق سروری قادری کے گھر پہنچا سینکڑوں اہلِ عقیدت مند حضرات، محبین اور طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا استقبال کرنے کے لئے قطار در قطار نہایت ادب سے منتظر تھے۔ پھولوں کی پتیوں اور فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا گیا۔ فضا نعرۂ تکبیر، نعرۂ رسالت، امامِ مبین سلطان العاشقین، نورِ یقین سلطان العاشقین جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ 

محفل کے مناظر

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی آمد کی خوشی میں محمد اشفاق سروری قادری نے محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا انعقاد کیا۔ محفل کے باقاعدہ آغاز سے قبل محمد فاروق ضیاء سروری قادری نے اسم اللہ ذات کی اہمیت و فضیلت، مقصدِ حیات اور مرشد کامل اکمل کے موضوعات پر بیان کیا۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی محفل میں آمد کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
* منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ 
* ناصر مجید سروری قادری نے انتہائی خوبصورت انداز میں قرأت پیش کی۔ 
* محسن رضا سلطانی نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان میں ساجد علی سروری قادری کی لکھی ہوئی منقبت ’’اللہ کا ہے مظہر اور نبیؐ کا نور، سلطان العاشقین میرا مرشد ہے مشہور‘‘ انتہائی خوبصورت انداز میں حاضرین کی سماعتوں کی نذر کی جسے تمام اہلِ علاقہ اور حاضرینِ محفل نے خوب سراہا۔ 
* محفل کے اختتام پر محمد فاروق ضیاء سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔ 

بیعت اور ملاقات کے مناظر

محفل کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ (مرد وخواتین) کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرما کر ذکرو تصور اسم اللہ ذات اور مشقِ مرقومِ وجودیہ کی لازوال دولت سے فیضیاب فرمایا۔ سینکڑوں عقیدتمند مرد و خواتین نے بغیر بیعت اسم اللہ ذات کی پہلی منزل کا ذکر حاصل کیا۔ تمام ساتھیوں کے لئے لنگر کا پُر تکلف اہتمام کیا گیا۔ اہلِ محبت اور عقیدت مند حضرات نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور زیارت کا شر ف حاصل کیا۔

طالبانِ مولیٰ اسم اعظم کا ذکر و تصور سمجھتے ہوئے

نمازِ ظہر کی ادائیگی
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے باجماعت نمازِ ظہر ادا کی۔ امامت کے فرائض مولانا محمد اسلم سروری قادری نے سر انجام دئیے۔

چک 7 / 656 گ ب کے لیے روانگی
محمد اشفاق سروری قادری کے اہلِ خانہ سے الوداعی ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس قافلہ کے ہمراہ چک 7 / 656 گ ب بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد محمد سلامت سروری قادری کے گھر روانہ ہوئے۔

محمد سلامت سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس،صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور قافلے کے ہمراہ دعائے خیر کے لئے محمد سلامت سروری قادری کی رہائش گاہ چک نمبر 656/7 گ ب بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد تشریف لائے۔ سینکڑوں طالبانِ مولیٰ، عقیدت مند اور اہلِ محبت لوگوں نے پھولوں کی پتیوں اور نعروں سے والہانہ استقبال کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد کی خوشی میں محمد سلامت سروری قادری نے اپنے گھر کو پھولوں اور جھنڈیوں سے سجایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً تمام اہلِ علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔

محمد دانش سروری قادری اور علی رضا سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال

چک نمبر 656/7 گ ب سے قافلہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی راہنمائی میں محمد دانش سروری قادری اور علی رضا سروری قادری کی رہائش گاہ پر بچیانہ منڈی پہنچا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر ابرِ رحمت برسنا شروع ہو گئی یہاں بھی طالبانِ مولیٰ اور عقیدت مند حضرات شدت سے آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار کے لئے بے قرار و بے تاب تھے سلطان العاشقین زندہ باد کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

اسم اللہ ذات کا فیض عطا فرماتے ہوئے:

کثیر تعداد میں مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کر کے اسم اللہ ذات کی لازوال دولت و نعمت سے اپنے قلوب کو منور کیا۔آپ مدظلہ الاقدس نے تمام اہلِ علاقہ سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور دعائے خیر فرمائی۔

روانگی برائے چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب قافلہ کے ہمراہ چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کے ممبر محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر روانہ ہوئے۔ جہاں آپ مدظلہ الاقدس اور تمام قافلہ کے رات قیام و طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔

محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ
میں آمد اور استقبال کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا روحانی قافلہ نمازِ عصر کے وقت محمد قدیر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر تمام اہلِ علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا اور زیارت کا شرف حاصل کیا فضا ایک بار پھر تکبیر و رسالت اور سلطان العاشقین زندہ باد، نورِ یقین سلطان العاشقین، نورِ مبین سلطان العاشقین، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
نمازِ عصر باجماعت ادا کرنے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے آرام فرمایا ۔
نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء باجماعت ادا کی گئی۔ 

محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر کی روداد

بیعت کے مناظر

6 جنوری 2019 صبح ناشتہ کے بعد مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت ہو کر پاس انفاس کا ذکر حاصل کیا اور اپنے قلوب کو منور کیا۔
محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 561 گ ب ناروانوالہ میں محمد رمضان سروری قادری اور فلک شیر سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔

محمد رمضان سروری قادری کے گھر آمد اور دعائے خیر کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے561 گ ب ناروانوالہ میں محمد رمضان سروری قادری کے گھر دعائے خیر فرمائی۔

فلک شیر سروری قادری کے گھر آمد اور دعائے خیر کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے561 گ ب ناروانوالہ میں فلک شیر سروری قادری، محمد رشید سروری قادری کے گھر دعائے خیر فرمائی۔ 

چک نمبر 625 گ ب انور کے محل کے لیے روانگی کے مناظر

چک نمبر 561 گ ب میں دعائے خیر کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا روحانی قافلہ چک نمبر 625 گ ب کے لیے روانہ ہوا۔

چک نمبر 625 گ ب انور کے محل محمد فاروق سروری قادری کے گھرآمد اور استقبال

625 گ ب انور کے محل قافلہ محمد فاروق سروری قادری کے گھر پہنچا یہاں بھی آپ مدظلہ الاقدس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نعروں کی گونج میں تمام گاؤں نے آپ مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا شاندار اور یادگار استقبال کیا ہر طرف سلطان العاشقین زندہ باد اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب زندہ باد کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام آنے والے عقیدت مند مرد و خواتین سے ملاقات فرمائی اور ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی۔

بیعت کے مناظر
سلطان العاشقین نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرما کر ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی بے مثال و لازوال دولت سے فیض یاب فرمایا اس کے ساتھ ساتھ مشقِ مرقومِ وجودیہ اور صحبت مرشد کے بارے میں طالبانِ مولیٰ کو آگاہ کیا۔
مولانا روم کے بقول 
یک زمانہ صحبت با اولیا
بہتر از صد سالہ عبادت بے ریا
ترجمہ:ایک گھڑی مرشد کامل کی صحبت میں بیٹھنا سو سالہ ریاکاری سے پاک عبادت سے بہتر ہے۔

مولانا محمد اسلم سروری قادری طالبانِ مولیٰ کو ذکر کا طریقہ سمجھاتے ہوئے
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اہلِ خانہ سے الوداعی ملاقات فرمائی اور ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔جس کے بعد قافلہ 534 گ ب ککڑ والی کے لیے روانہ ہوا۔

محمد زمان سروری قادری کے گھر آمد و استقبال

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا قافلہ چک 534 گ ب ککڑ والی محمد زمان سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا تو گاؤں والوں نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔

بیعت کے مناظر
طالبانِ مولیٰ نے بیعت اور بغیر بیعت ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کیا ۔

دعائے خیر فرمانے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس اپنے قافلہ کے ہمراہ نیازی ہاؤس چک نمبر657/8 گ ب تشریف لے گئے۔

چک نمبر 657/8 گ ب خاور نیازی سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال

چک657/8 گ ب خاور خان نیازی سروری قادری کے گھر آمد پر آپ مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فضا ایک مرتبہ پھر سلطان العاشقین زندہ باد، سلطان الفقر زندہ باد، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ نجیب زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

نمازِ ظہر کی ادائیگی
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے نمازِ ظہر باجماعت اداکی۔
مولانا محمد اسلم سروری قادری صاحب نے امامت کے فرائض سر انجام دیے۔ 
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اہل خانہ سے ملاقات فرمائی۔ ان کے حق میں دعائے خیر فرمانے کے بعد قافلہ لاہور کے لئے واپس روانہ ہوا۔شام 6 بجے روحانی قافلہ سلطان العاشقین ہاؤس پہنچا جہاں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ساتھ جانے والے ساتھیوں سے الوداعی ملاقات فرمائی۔

انتخابات تحریک دعوتِ فقر

(رپورٹ: علی رضا سروری قادری ۔ ترجمان تحریک دعوتِ فقر)

دستور (آئین) کے مطابق تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 دسمبر 2018 میں سرپرستِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔

منتخب عہدیدار برائے سال 2019

 سال 2019 کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے مندرجہ ذیل عہدیداران منتخب ہوئے ہیں۔
1۔ منتظم اعلیٰ. ملک محمد نعیم عباس کھوکھر
2۔صدر . سعید جعفر 
3۔ نائب صدر.  ناصر حمید

4۔ جنرل سیکریٹری.ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز
5۔جوائنٹ سیکرٹری. شیر علی
6۔ ترجمان تحریک دعوتِ فقر . علی رضا

منتخب عہدیداران نے یکم جنوری 2019 کو بعد نمازِ عشاء سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست مبارک پر حلف اٹھا کر اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔

مجلس شوریٰ تحریک دعوتِ فقر

2019 کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کے مندرجہ ذیل ارکان منتخب ہوئے ہیں:
ملک محمد نعیم عباس کھوکھر 
سعید جعفر
ناصر حمید
ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز
شیر علی
علی رضا

عبدالرحمن محبوب
ڈاکٹر وسیم اکرم
ڈاکٹر حسنین محبوب
قدیر اقبال (بچیانہ) 
محمد راشد گلزار
محمد رمضان
محمد وقار ارشاد
احسن رضا
محمد شعیب ارشاد
محمد مقبول
محمد فہد شہزاد خان
وقاص احمد ارشاد
محمد فاروق ضیاء
محمد توقیر احمد
حافظ حماد الرحمن
احسن علی
ڈاکٹر محمد حامد جمیل
ناصر مجید
مغیث افضل
حسن رضا
عمران طاہر
آصف محمود (گبہ فاضل اوکاڑہ)
محمد ظہیر (بچیانہ)
محمد یوسف (شادباغ لاہور)
زین العابدین
محمد ارشد (بچیانہ)

جنرل کونسل کا انتخاب برائے سال 2019

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے مطابق مجلسِ شوریٰ نے اپنے افتتاحی اجلاس 11 جنوری 2019 کو کثرتِ رائے سے جنرل کونسل کے ممبران کا انتخاب کیا جن کے نام یہ ہیں:
محمد زکریا (لاہور)
محمد ذوالفقار (شعبہ دعوت بچیانہ)
تنویر احمد )پتوکی)
محمد فیاض( انور کے محل بچیانہ)
محمد عامر رمضان ( شعبہ سیکورٹی حال مقیم لاہور )
عبدالرافع (لاہور)
منیر احمد (شعبہ سیکورٹی حال مقیم لاہور)
محمد یعقوب ( بچیانہ)
نور تبسم(شورکوٹ حال مقیم لاہور)
محمد صدیق (شعبہ لنگر )
ڈاکٹر شکیل احمد( صادق آباد)
محمد صہیب مان 
محمد رفیق (شعبہ سیکورٹی)
جواد اقبال 
محمد ضیغم 
یٰسین منظور ( شعبہ سیکورٹی بچیانہ)
محمد رشید ( بچیانہ حال مقیم لاہور)
یٰسین عنائت (شعبہ سیکورٹی)
اللہ دتہ 
مبشر الحسن (پنڈی گھیپ)
تنویر احمد( شعبہ سیکورٹی بچیانہ)
محمد رضوان ( شعبہ سیکورٹی بچیانہ)
حق نواز ( ڈرائیور)
محمد زاہد شفیق( بچیانہ)
نذر علی ( شعبہ لنگر لاہور)
محمود احمد 
نذر فرید (شعبہ لنگر)
مولانا محمد اسلم 
عامر شہزاد ( شعبہ سیکورٹی حال مقیم لاہور)
محمد شاہد شفیق( شعبہ سیکورٹی)
حسیب حسن 
محمد اشفاق ( شعبہ سیکورٹی بچیانہ)
نزاکت علی (شعبہ سیکورٹی)
محمد نواز (شعبہ سیکورٹی)
علی شہزاد (شعبہ سیکورٹی)
محمد محبوب (لاہور)
محمد افضل (مپالکے)
وقاص مغل (ڈسکہ)
مدثر کیانی ( لاہور)
شرجیل کیانی(لاہور)
محمد سعید (کھوڑ)
حاجی عبدالقیوم (اُچشریف)
محمد یوسف( 657/8گ ب)
محمدعمران ولد محمدرمضان (561گ ب نارونوالہ)
محمد یٰسین (شعبہ لنگر لاہور)
محمد فیصل ولد عنائت علی( 657/8گ ب)
محمد طارق سعید (625 انور کے محل)
محمد بابر سروری قادری( پیڑے والی)
زاہد اقبال ( شعبہ لنگر)
وقار علی ( چونیاں )
مستنصر حسین عابد (احمد پور شرقیہ حال مقیم لاہور)
ذولفقار را جہ (شعبہ لنگر)
شرافت علی (لاہور)
ذوالفقار جامی 
محمد اسد خان (لاہور)
محمد احمد (لاہور)
علی رضا مقبول (شعبہ لنگر)
احسن علی (ننکانہ صاحب شعبہ سیکورٹی)
محمد اعجاز (بچیانہ منڈی شعبہ سیکورٹی)
عبدالقدیر (لاہور شعبہ سیکورٹی)
محمد کاشف ( شعبہ سیکورٹی بچیانہ)
محمد راشد (شعبہ سیکورٹی قربان لائن)
محمد یعقوب( پولیس لائن )
محمد سفیان ستار(رینالہ خورد)
محمد ادریس ( گبہ فاضل)
محسن سلطانی (نعت خواں)
محمد آصف (شعبہ سیکورٹی 657/8 گ ب)
نذیر احمد (شعبہ لنگر لاہور)
میاں محمد زمان ( مپالکہ )
محمد جعفر (مپالکہ)
محمد کاشف(مپالکہ)
محمد زمان ثانی(مپالکہ)
محمد احمد (مپالکہ)
محمد وسیم(رائیونڈ)
محمد عظیم (رائیونڈ)

امیر حمزہ (رائیونڈ)

جنرل کونسل کے ممبران کی حلف برداری کی تقریب 25-01-2019 کو ہو گی۔ حلف نہ اٹھانے والا ممبر دستور کے مطابق جنرل کونسل کا ممبر نہیں رہے گا۔

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

بانی و سر پرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے عظیم مشن، جو کہ اسلام کی حقیقی روح یعنی تعلیماتِ فقر کو عام کرنا ہے، کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر علاقہ میں تحریک دعوتِ فقر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم 

ظفر اقبال سروری قادری تحریک دعوتِ فقر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیتے ہیں اور اپنے گھر پرہفتہ وار درس و تدریس کے علاوہ اپنے علاقہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکے سٹال کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
ظفر اقبال سروری قادری نے 21 دسمبر 2018ء بروز جمعتہ المبارک جہلم کی جامع مسجد عید گاہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتب اور رسائل کا سٹال لگایا گیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔
28دسمبر 2018 جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجد کالا گجراں جہلم میں ظفر اقبال سروری قادری نے بک سٹال لگایا۔ جس پر مقامی افراد نے خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ظفر اقبال سروری قادری کے گھرپر ہفتہ وار درس و تدریس کا بھی اہتمام کیا گیا اور عوام الناس کو معرفت و قربِ الٰہی کی دعوت دی گئی ۔
4جنوری 2019 بروز جمعتہ المبارک ظفر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا جس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ شمس الفقرا سے درس دیا گیا۔ 
11جنوری 2019 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم کی جانب سے جامع مسجد کالا گجراں جہلم میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال لگایا گیا جسے عقیدتمندوں نے خوب سراہا اور مطالعہ کے شائقین نے کتب بھی خرید فرمائیں۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں: (رپورٹ: بلال ظفر سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد
4جنوری 2019 بروز جمعتہ المبارک مظہر حسین سروری قادری کے گھر پر درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے اُن کی اس کاوش کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کی محافل منعقد کرنے کا اظہار کیا۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔ (رپورٹ: مظہر حسین سروری قادری)

کھوڑتحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک
تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب ضلع اٹک عرصہ دراز سے اپنے علاقہ اور اس کے گرد و نواح میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ ان کے خلوص اور ان تھک کاوشوں کی چند جھلکیاں شمارے کی زینت بنائی جا رہی ہیں۔ 
7 دسمبر 2018ء نمازِ جمعہ کے موقع پرکھوڑ شہر کی المدینہ مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال لگایا گیا۔ بہت سے اہل دل حضرات نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کتب خرید فرمائیں۔ تصاویر ملاحظہ فرمائیں۔
28 دسمبر 2018 بروز جمعہ کھوڑ شہر تحصیل پنڈی گھیب کی المدینہ مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال لگایا گیا۔ شائقین کی دلچسپی کے منظر ملاحظہ فرمائیں:

4 جنوری 2019ء نمازِ جمع جمعہ کے موقع پرکھوڑ شہر کی فیضانِ مدینہ مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکی کتب کا سٹال لگایا گیا۔ 

11 جنوری2019 بروز جمعتہ المبارک کھوڑ شہر کی جامع مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکی کتب کا سٹال لگایا گیاجس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز کتا ب ’’حقیقتِ اسم اللہ ذات‘‘ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
(رپورٹ: مبشرالحسن سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف
17 دسمبر 2018ء بروز سوموار سرپرست تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کے گھر پر درود و سلام کی محفل اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز تصنیف ’’شمس الفقرا‘‘ کے درس کا اہتمام کیا گیا تاکہ عوام الناس کو تعلیماتِ فقر سے روشناس کرایا جا سکے۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں: 

24 دسمبر 2018ء بروز سوموار سرپرست تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کے گھر شمس الفقراکے درس اورذکر و نعت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ عقیدتمندوں نے محفل میں بھرپور شرکت کے ساتھ اس محفل کی خوب پذیرائی کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرز کی محافل کا انعقاد ہونا چاہیے۔
تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف کی جانب سے 31 دسمبر 2018ء بروز سوموار سرپرست تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کے گھر محفلِ ذکر و نعت اور حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘ کے درس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ نے شرکت کی۔ تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف کی جانب سے 7 جنوری 2019ء بروز سوموار عوام الناس کے درمیان ذکر و تصور اسم اللہ ذات ، مرشد کامل اکمل کے دستِ اقدس پر بیعت اور قرب و وصالِ الٰہی کے متعلق آگاہی کے لئے محمد طارق سروری قادری کے گھر محفل ذکر و نعت اور ’’شمس الفقرا‘‘ کے درس کا اہتمام کیا گیا۔ (رپورٹ: شہزاد عبادسروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر مپالکہ ضلع اوکاڑہ
6 دسمبر 2018ء بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر کے دفتر مپالکہ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے سرپرست تحریک دعوتِ فقر مپالکہ، گبہ فاضل میاں زمان سروری قادری کے گھر پر اہم میٹنگ کااہتمام کیا گیاجس میں علاقائی سرگرمیوں کی پیش رفت پر سیر حاصل بحث کی گئی اور مستقبل کی تبلیغی سرگرمیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد افضل سروری قادری)
14 دسمبر 2018ء جمعہ کے مبارک روز محمدافضل سروری قادری صاحب نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی معاونت سے بک سٹال لگایا۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں۔
(رپورٹ: محمد افضل سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ
20 دسمبر 2018ء بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر کے دفتر گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ کی جانب سے آصف محمود سروری قادری کے گھر پر درس و تدریس کی محفل کا انعقادکیا گیا۔علاوہ ازیں علاقے میں جاری سرگرمیوں پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے بھی لائحہ عمل تیا ر کیا گیا۔ 
(رپورٹ: آصف محمود سروری قادری)
تحریک دعوتِ فقر رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ
14 دسمبر 2018ء جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ رینالہ خورد سٹی میں نمازِ جمعہ کے موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتب کا سٹال لگایا گیا۔ سٹال کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں: (رپورٹ: آصف محمود سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر بھروٹ ضلع گجرات
14 دسمبر 2018ء بروز جمعہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفتربھروٹ کی جانب سے میراں حیدر شاہ بخاری دربار والی مسجد میں ماہنامہ سلطان الفقر کا سٹال لگایا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا تعارف کروایا گیا۔
4 جنوری 2019ء تحریک دعوتِ فقر بھروٹ کی جانب سے جامع مسجد پاہروال میں جمعتہ المبارک کی نماز کی ادائیگی کے بعد ماہنامہ سلطان الفقر فی سبیل اللہ لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ (رپورٹ: یاسر عمران سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر لاہور
28 دسمبر 2018ء بروز جمعتہ المبارک محمد یوسف اکبر سروری قادری نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی معاونت سے جامعہ مسجد علم فاطمہ بھوگی وال روڈ چائنہ سکیم لاہور میں بک سٹال لگایاجسے مقامی افراد نے بہت سراہا اور سلطان الفقر پبلیکیشنر کی شائع کردہ کتب میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ (رپورٹ: محمد یوسف اکبر سروری قادری۔لاہور)


اپنا تبصرہ بھیجیں