سلطان العاشقین کے دست ِ اقدس پربیعت کے ثمرات Sultan-ul-AshiqeenKay Dast-e-Aqdus Per Bayat Kay Samraat

2.5/5 - (2 votes)

سلطان العاشقین  کے دستِ اقدس پربیعت کے ثمرات
 Sultan-ul-AshiqeenKay Dast-e-Aqdus Per Bayat Kay Samraat

تحریر: مسز حمیرہ امجد سروری قادری

محترم قارئین کرام! آج کے اس پرُفتن دور میں مرشد کامل اکمل کا ملنا اور اس کے ہاتھ پر بیعت کا شرف نصیب ہونا ایک انسان پر ربّ ِکریم کا سب سے بڑا فضل ہے۔ دراصل موجودہ دور کا مسلمان دین کی اصل روح ’’فقرِ محمدیؐ‘‘ سے اتنا ہی بے خبرہے جتنا ایک غیر مسلم۔ وہ دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر گم ہے کہ اسے دین کی کوئی طلب ہی نہیں اور جنہیں دین سے لگاؤ ہے وہ بھی ظاہری عبادات، معاملات اور مراتب کی طرف ہی متوجہ ہیں۔ تاہم جو دین کی اصل روح کو سمجھنا چاہے اسے وسیلۂ حق تلاش کرنا چاہیے۔

وسیلۂ حق

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس صاحبِ مسمّٰی مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ اور انسانِ کامل ہیں۔ آپ کا قول مبارک ہے :
جو حق کی تلاش میں ہوتا ہے وہ ضرور حق تک پہنچتا ہے۔
آپ کا یہ قول قرآنِ پاک کی مندرجہ ذیل آیت کا عکاس ہے:
وَالَّذِیْنَ جَاہَدُوْا فِیْنَا لَنَہْدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَاط وَاِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ    (سورۃ العنکبوت۔ 69)
ترجمہ: جو لوگ ہماری طرف آنے کی جدوجہد کرتے ہیں ہم انہیں اپنی طرف آنے کے راستے دکھا دیتے ہیں، اور بے شک اللہ صاحبانِ احسان کو اپنی معیت سے نوازتا ہے۔ 

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس ہر متلاشی ٔحق کو بیعت کے پہلے ہی روز ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات، مشق مرقومِ وجودیہ اور سلطان الاذکار ھوُ عطا فرماتے ہیں۔ اس ذکر کے ذریعے انسان نفسِ امارہ اور شیطان کے پھندوں سے نکل جاتا ہے اور اسے حضوریٔ قلب کی دولت نصیب ہوتی ہے اور حضورِقلب سے کی جانے والی ہر عبادت مقبول ہوتی ہے۔

باطنی پاکیزگی

مرشد کامل کے دستِ اقدس پر بیعت کے بعد باطن کی پاکیزگی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ باطن میں بے شمار بیماریاں پوشیدہ ہوتی ہیں جن میں شہوتِ معدہ، شہوتِ جماع، فخر و تکبر، حسد، ریاکاری، منافقت، حبِ مال، طمع و حرص، غصہ، بغض، کینہ، بخل، غیبت، جھوٹ، بدگمانی، چغل خوری اور غفلت وغیرہ شامل ہیں۔ جب تک ہمارا باطن ان پوشیدہ بیماریوں سے پاک نہیں ہوتا، تب تک روحانی سفر میں کامیابی ممکن نہیں لہٰذا پہلے تو مرشد کامل ایک طبیب کی طرح باطن میں چھپی بیماریاں باہر نکالتا ہے اور پھر طالب کی طبیعت کے مطابق اسے مختلف مجاہدات سے گزارتا ہے۔

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ عین الفقر میں فرماتے ہیں:
مرشد طبیب کی طرح ہے اور طالب مریض کی طرح ہے۔ طبیب جب کسی مریض کا علاج کرتا ہے تو اسے کڑوی اور میٹھی دوائیاں دیتا ہے۔ مریض کو چاہئے کہ وہ انہیں کھائے تاکہ صحت یاب ہو جائے۔ (عین الفقر)

 جوں جوں طالبِ حق صدق و خلوص سے مجاہدات میں کامیاب ہوتا ہے، توں توں اسے باطنی بیماریوں سے دائمی چھٹکارا ملتا جاتا ہے۔جو طالب صادق ہوتا ہے وہ انہیں برداشت کرتے ہوئے تزکیۂ نفس کروا لیتا ہے جبکہ ناقص طالب بھاگ جاتا ہے۔

محبتِ الٰہی کا شوق

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا فرمانِ مبارک ہے :
مرشد کامل کے بغیر اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کی کوشش کرنا بیکار و بے سود ہے۔

لہٰذا اسمِ اللہ ذات کے ذکر و تصور اور صحبتِ مرشد پاک سے محبتِ الٰہی کا جذبہ دل میں قرار پکڑتاہے اور انسان نہ صرف اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہر نعمت کا شکر گزار ہوتا ہے بلکہ اسے اپنی کسی قسم کی محرومی پر بھی  ربّ پر پیار ہی آتا ہے۔ یعنی بندہ ہر حال میں راضی برضا رہنا سیکھ جاتا ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب عشقِ حقیقی دل میں موجزن ہو اور انسان کو اپنے ربّ کی ہر عطا اور ہر ادا پیاری لگے۔ اصل ایمان عشقِ حقیقی کے بعد ہی تکمیل پاتا ہے اور طالب تمام عبادات خلوصِ نیت، عاجزی اور محبتِ الٰہی سے ادا کرتا ہے۔ یہ بھی سلطان العاشقین کی صحبت کا ثمر ہے۔

حضورِقلب

 علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں:

بے حضوری ہے تیری موت کا راز
زندہ ہو توُ تو بے حضور نہیں

حضورِ قلب اسمِ اللہ ذات کے دائمی ذکر اور تصور سے حاصل ہوتا ہے کیونکہ جب تک نفس نہیں مرتا قلب زندہ نہیں ہوتا اور جب تک قلب زندہ نہ ہو حضورِ قلب ممکن نہیں۔ اسمِ اللہ ذات کا ذکر و تصور اور آپ مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت نفسِ امارہ کو مارنے اور قلب کو زندہ کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس کے بعد ایک ایسا مقام بھی آتا ہے جس کے متعلق اللہ پاک قرآنِ مجید میں فرماتاہے:
فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ    (سورۃ البقرۃ ۔ 115)
ترجمہ: پس تم جس طرف چہرہ پھیرو گے تم اللہ کو ہی پاؤ گے۔

یہی دیدارِ الٰہی کی نعمت ہے جو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس اپنے ہر خاص و عام طالب کو عطا فرماتے ہیں، یہ طالب کی ہمت پر منحصر ہے کہ وہ کہاں تک اس نعمت سے مستفید ہوتا ہے۔

مجلسِ محمدیؐ

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کرنے اور آپ کی صحبت اختیار کرنے سے باطن میں ایک اور انتہائی مقام طالب کو حاصل ہوتاہے وہ نعمت، وہ مقام مجلسِ محمدیؐ کی دائمی حضوری ہے۔ طالب یہ من و عن جان جاتا ہے کہ مجلسِ محمدیؐ آج بھی اُسی طرح موجود ہے جس طرح صحابہ کرامؓ کے دور میں موجود تھی۔سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ فرماتے ہیں:
باطن میں دیدارِ الٰہی اور حضوری مجلسِ محمدیؐ دو ایسے انتہائی مقام ہیں کہ ان سے بلند باطنی مقام کوئی اور نہیں۔ 

لہٰذا اگر کوئی طالبِ صادق باطن کے ان مقامات کو پانے کا خواہش مندہے تو ’’تحریک دعوتِ فقر‘‘ اسے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کی دعوت دیتی ہے کیونکہ مرشد کامل اکمل کی صحبت سے طالبِ مولیٰ کا نہ صرف باطن بلکہ ظاہر بھی سنور جاتا ہے۔ جیسا کہ آپ مدظلہ الاقدس کا قول مبارک ہے :
سروری قادری طریقہ میں طالب کو دین و دنیا دونوں عطا کی جاتی ہیں۔

استفادہ کتب:
تعلیمات و فرمودات سلطان العاشقین: ترتیب و تدوین مسز عنبرین مغیث سروری قادری

 

اپنا تبصرہ بھیجیں