تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز  Tehreek Dawat-e-Faqr News

نیوز رپورٹر: محمد عثمان صادق سروری قادری

عرس سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ 

30 نومبر 2025ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس کے زیرِصدارت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور معزز خلفا بھی موجود تھے۔ 

نقیبِ محفل سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے محفل کے آغاز میں حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی عظمت و رفعت اور بلند مرتبہ کے متعلق بیان کیا جس کے بعد تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی۔ عطا الوھاب سروری قادری نے بارگاہِ رسالت میں گلدستۂ نعت انتہائی عقیدت و محبت سے پیش کیا۔سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی جدوجہد کو بیان کیا کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ نے مخلوقِ خدا پر فقر ِمحمدیؐ کے فیض کے خزانے کھول دئیے۔ تاریخ میں پہلی بار آپؒ نے مرشد کامل اکمل کی شان اور اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کی حقیقت کو عام عوام پر آشکار فرمایا اور قادری سلسلہ کو سروری قادری کے نام سے دوبارہ منظم فرما کر اس میں نئی روح پھونکی۔مزید برآں سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے بیان کیا کہ آج کے دور میں اصلاحِ امت کا یہ فریضہ حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے روحانی وارث اور آپ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس بخوبی ادا فرما رہے ہیں۔ جس طرح سے آپ مد ظلہ الاقدس نے دینِ اسلام کو حیاتِ نو بخشی، فقرِمحمدیؐ کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور اسمِ اللہ ذات یعنی اسمِ اعظم اور اسمِ محمدؐ کے فیض کے چشمے جاری فرمائے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ نے نہ صرف حضرت سخی سلطان باھوؒ کی کتب کا آسان اُردو زبان میں ترجمہ کروایا بلکہ ابیاتِ باھو کی شرح بھی فرمائی جو 40 اقساط پر مشتمل ہے اور تحریک دعوتِ فقر کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ 

تقریر کے بعد محمد رمضان باھو نے حضرت سخی سلطان باھوؒ کی شان میں منقبت اور ابیاتِ باھو کا نذرانہ پیش کر کے حاضرینِ محفل کی سماعتوں کو محظوظ کیا۔ محفل کے آخر میں سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور دعا کروائی۔ جس کے بعد سب حاضرینِ محفل نے کھڑے ہو کر دست بستہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت سے بہرہ مند فرمایا اور فرداً فرداً تمام حاضرین سے ملاقات فرمائی۔ بہت سے لوگوں نے اپنے ظاہری و باطنی مسائل کے حل کے لیے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے دعا کی التماس بھی کی۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد محفل میں موجود تھی جن کے لیے باپردہ انتظامات کیے گئے تھے۔ محفل کے بعد حسبِ روایت تمام مہمانوں کی بہترین لنگر پاک سے تواضع کی گئی۔

 محفل پاک کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے آپ ہمارے درج ذیل چینلز وزٹ کر سکتے ہیں:
سلطان العاشقین TV یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ریڈاِٹ، ڈیلی موشن، لنکڈ اِن اور ایکس (سابقہ ٹویٹر)۔

سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس کا خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام 

ماہ ِنومبر اور دسمبر 2025 ء کے دوران مرشد کامل اکمل فقیر مالک الملکی سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں خصوصی قیام فرمایا۔ اس دوران کثیر تعداد میں مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ خانقاہ حاضر ہو کر شرفِ باریابی پاتے رہے۔ آپ مد ظلہ الاقدس نے اپنے بے مثال انداز اور بابرکت صحبت سے ان کی رہنمائی فرمائی اور ان کے دلوں سے دنیا کی محبت کا زنگ اتار کر انہیں ذکر ِاسمِ اللہ ذات کی حلاوت عطا فرمائی۔ 

25 نومبر 2025 ء بروز منگل، بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس مسجدِزہرا ؓ و خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے۔ سندر گاؤں میں بشارت علی کھوکھر سروری قادری، ان کے رفقا اور اہلِ علاقہ نے آپ مدظلہ الاقدس کا پرُتپاک استقبال کیا۔ لوگ آپ مدظلہ الاقدس کی زیارت کے لئے بے حد مشتاق تھے۔ آپ نے اہلِ علاقہ سے ملاقات فرمائی اور ان کے لئے دعائے خیر فرمائی۔

علاوہ ازیں دورانِ قیام آپ مد ظلہ الاقدس مسجدِزہراؓ میں باقاعدگی سے نمازِ جمعہ ادا فرماتے ہیں جہاں مریدین کے ساتھ ساتھ اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔ بلاشبہ آپ مد ظلہ الاقدس کی صحبت میں روحانی سکون اور باطنی سرور کی فضا ہوتی ہے۔ آپ کے فیضانِ نظر سے طالبانِ مولیٰ کے قلوب و اذہان نورِ معرفت سے منور ہوتے ہیں۔ اتوار کے روز بزمِ سلطان العاشقین کے علاوہ دیگر ایام میں بھی عقیدت مندوں اور مریدین کی بڑی تعداد خانقاہ سلطان العاشقین حاضر ہو کر سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین مد ظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضری کا شرف پاتی ہے۔ ملاقات کے لیے آنے والوں کے لئے کسی قسم کی مذہبی و مسلکی قید و بند نہیں ہے کیونکہ اللہ والوں کا در حقیقت میں اللہ کا ہی در ہے اور اللہ پاک کی یہ شان ہے کہ وہ اپنا دروازہ اپنی مخلوق پر کبھی بند نہیں کرتا۔

 انتخابات برائے سال 2026ء

29 نومبر 2025ء بروز ہفتہ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کے زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے حاضرین کوانتخابات برائے سال 2026 کے حوالے سے حکمنامہ سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس پڑھ کر سنایاجس پر عمل درآمد کرتے ہوئے یکم دسمبر 2025ء بروز سوموار انتخابی کمیٹی کی جانب سے بیلٹ باکس کو سر بمہر کر کے رکھ دیا گیا۔ حکمنامہ کے مطابق یکم دسمبر 2025ء دوپہر ایک بجے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہوا اور ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 ء سہ پہر 3 بجے مقرر کی گئی۔ ممبران مجلسِ خلفا، مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔

آن لائن سیشنز (Online Sessions)

تحریک دعوتِ فقروہ واحد جماعت ہے جو فقرِمحمدیؐ کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت و تبلیغ کے روایتی طور طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید ذرائع ابلاغ کو بھی انتہائی مؤثر انداز میں بروئے کار لا رہی ہے۔ دعوتِ فقر کو دورِ حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مجلسِ خلفا و انتظامیہ کمیٹی تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے باقاعدگی کے ساتھ آن لائن سیشنز(Online sessions) کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل کے علاوہ دیگر ملکی و بین الاقوامی مریدین کے ساتھ سوال و جواب اور دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ فقر کے مختلف موضوعات پر جامع گفتگو کی جاتی ہے۔

شعبہ بین الاقوامی امور تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ بین الاقوامی مریدین کے ساتھ آن لائن سیشن کا اہتمام ہوا۔ اجلاس کی صدارت خلیفہ انچارج سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری جبکہ انتظامیہ نگران علی رضا سروری قادری، شعبہ انچارج وحید حسن سروری قادری اور نائب انچارج محمد مغیث افضل سروری قادری نے بھی معاونت کی۔ سلطان محمد احسن علی سروی قادری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

دنیا کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں مریدین اس سیشن میں شامل ہوئے۔ شرکا میں بھارت، قازقستان، سلووینیا، برطانیہ، بنگلہ دیش اور ماریشس سمیت کئی ممالک کے مریدین شامل تھے۔ صدور حضرات نے اسمِ اللہ ذات اور اسمِ محمدؐ کے تصور اور مشق مرقوم وجودیہ کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے شرکا کو سمجھایا کہ اس راستے پر مرشد کی باطنی توجہ سے مستفید ہونے کے لئے باقاعدہ ذکر، تصور اور مشق مرقوم وجودیہ انتہائی ضروری ہے۔ مزید برآں سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان و عظمت اور بلند مرتبۂ فقر کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ بطور سلطان الفقر ہفتم ہمیں آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت اور روحانی رہنمائی میسر ہونا نعمتِ عظمیٰ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ شرکا نے اس میٹنگ سے خود کو نہایت پرُ اثر، باحوصلہ اور روحانی طور پر بہت بہتر محسوس کیا اور خواہش ظاہر کی کہ ایسی نشستیں باقاعدگی سے منعقد کی جانی چاہئیں۔ سیشن کے آخر میں مرشد کامل اکمل سلطانُ العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحتِ کاملہ اور عمر مبارک میں برکت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبلیغی دورہ جات تحریک دعوت فقر۔۔۔۔ گلی گلی شہر شہر 

بحکم بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر و امام سلسلہ سروری قادری سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ، فقر کی ترویج کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ 

شعبہ ہذا کے زیرِ اہتمام مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کمیٹی کے تبلیغی دورہ جات کے نئے سلسلہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان تبلیغی دورہ جات میں فقر محمدیؐ کا پیغام ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے گاؤں گاؤں شہر شہر جا کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کے دست اقدس پر بیعت کی دعوت دی گئی۔ جس کے لیے ممبران مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل سمیت دیگر مریدین کی معاونت اور تعاون خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ 

14 نومبر 2025 ء بروز جمعہ شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام امین مجلسِ خلفا سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری کی قیادت میں تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں بھرپور تبلیغی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ وفد میں صدر تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری، محمد عظیم یونس سروری قادری اور محمد رضوان سروری قادری بھی شامل تھے۔ قافلہ دفتر تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد اور سرپرست تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد مظہر حسین سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا۔ محمد مظہر حسین سروری قادری کے تعاون سے سپیرئیر کالج ہارون آباد کیمپس ضلع بہاولنگر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے نوجوان طلبا کو ’’طائرِلاھوتی‘‘ کے موضوع پر مفصل اور جامع بیان دیا اور فقیر مالک الملکی، سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہوکر تصور اسمِ اللہ ذات اور سلطان الاذکار ’’ھوُ‘‘ حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔ 

علاوہ ازیں محمد مظہر حسین سروری قادری کی رہائش گاہ پر محفل میلادِ مصطفی ؐ کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’تزکیہ نفس کے نبویؐ طریق‘‘ سے خصوصی بیان دیا۔ محمد اشتیاق سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ حاضرینِ محفل کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے محمد انیب یونس سروری قادری کی درخواست پر ان کی دوکان پر دعائے خیر بھی فرمائی۔ 

14 نومبر 2025ء بروز جمعہ شہر فرید تحصیل چشتیاں ضلع بہاولنگر سید غلام عباس سروری قادری کی رہائش گاہ پر لوگوں کو سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغامِ فقر پہنچایا گیا۔ لوگوں کو مقصدِحیات کے متعلق آگاہی دی گئی۔

15 نومبر 2025 ء بروز ہفتہ مجلسِ خلفا کے زیرِقیادت سندر اڈہ ملتان روڈ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور کا کامیاب تبلیغی دورہ دیکھنے میں آیا۔ تبلیغی وفد میں سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور سلطان محمد احسن علی سروری قادری کے ساتھ جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ملک سجاول کھوکھر سروری قادری اور سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی جانب سے ملک عبدالرافع سروری قادری شامل تھے۔ ملک بشارت علی کھوکھر سروری قادری، ملک عقیل کھوکھر اور حاجی ظہور صاحب کی رہائش گاہ پر تبلیغی وفد کا استقبال کیا گیا جہاں محفل میلادِ مصطفی ؐ کا اہتمام تھا۔ مجلسِ خلفا نے لوگوں کو سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانب سے پیغامِ فقر پہنچایا۔ 

22 نومبر 2025 ء بروز ہفتہ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی زیرِقیادت چھنی معمورہ ضلع حافظ آباد کا کامیاب تبلیغی دورہ دیکھنے میں آیا۔ تبلیغی وفد میں جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ملک سجاول کھوکھر سروری قادری اور سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی جانب سے ملک عبدالرافع سروری قادری اور رانا محمد ذیشان سروری قادری شامل تھے۔ محسن سعید سروری قادری کی رہائش گاہ پر تبلیغی وفد کا استقبال کیا گیا جہاں سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے لوگوں کو سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغامِ فقر پہنچایا۔ نیز لوگوں کو مقصدِحیات اور اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کے متعلق آگاہی دی گئی۔ بحکم سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اسم اعظم کے خواہشمندوں کو مجلسِ خلفا نے بغیر بیعت اسمِ اعظم کے پہلے ذکر کی اجازت عطا فرمائی اور اہل علاقہ میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی فی سبیل اللہ تقسیم کئے گئے۔  

معزز قارئین کرام! ان تبلیغی دورہ جات کا بنیادی مقصد اس پر فتن اور نفسا نفسی کے دور میں خلقِ خدا کو صراطِ مستقیم یعنی فقر کی دعوت دینا ہے۔ فقر ہی وہ راہ ہے جو بندے کو اللہ سے ملا دیتی ہے۔ راہِ فقر میں مرشد کامل اکمل کے زیرِ نگرانی مرید کی باطنی تربیت ہوتی ہے جسکی بدولت وہ طالبِ دنیا سے طالبِ مولیٰ تک کا سفر طے کر کے معرفتِ الٰہی اور عشقِ حقیقی تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ جب بندے کا باطن درست ہو جائے تو ظاہری معاملات خود بخود درست ہو جاتے ہیں اور یہیں سے ایک بہترین اور مثالی معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے خلفا اپنے مرشد کے اِسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں جا کر اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کی دعوت کو عام کر رہے ہیں۔

کراچی ورلڈ بک فئیر2025 ء (عالمی کتاب میلہ کراچی) میں بھرپور شرکت 

سلطان الفقر پبلیکیشنز ملک بھر میں منعقد ہونے والے کتاب میلوں میں شرکت کر کے سلطان الفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے پیغامِ فقر کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھے ہوئے سال2025ء میں بھی سلطان الفقر پبلیکشنز نے کراچی ورلڈ بک فیئر(عالمی کتاب میلہ) میں بھرپور شرکت کی۔

18 دسمبر 2025ء بروز جمعرات سے 22 دسمبر 2025 ء بروز سوموار تک جاری رہنے والے 5 روزہ عالمی کتاب میلہ میں سلطان الفقر پبلیکشنز نے سٹال لگایا۔کتب بینی کا شوق رکھنے والوں اور متلاشیانِ حق کے لیے فقر و تصوف کے موضوع پر مشتمل کتب خصوصی ڈسکاؤنٹ پر دستیاب تھیں۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ اور بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر وامام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصانیف مبارکہ سٹال کی زینت تھیں۔

عوام الناس کی کثیر تعداد نے سٹال کا وزٹ کیا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کے عمدہ کام اور خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ بڑی تعداد میں کتب بھی خرید فرمائیں۔ سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور نعمان ثاقب سروری قادری نے سٹال پر فرائض سرانجام دئیے جبکہ کراچی سے محمد اشتیاق کا تعاون شامل رہا۔

شعبہ جاتی تقرریاں

دستور تحریک دعوتِ فقر کے آرٹیکل 10(11) کے تحت 26 نومبر 2025 ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد احمد مقبول، اسد اللہ خان اور محمد رضوان کو شعبہ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز میں شامل کیا گیا۔ جہاں یہ خلیفہ و شعبہ انچارج کے ماتحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

شادی میں شرکت  

16 نومبر 2025 ء بروز اتوار ثناء خواں تحریک دعوتِ فقر عطا الوہاب سروری قادری کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان اشلفقر ہفتم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی جبکہ مجلسِ خلفا، انتظامیہ کمیٹی اور مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل کے اراکین بھی آپ مد ظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی موجودگی نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔ دولہا دلہن کو سلامی اور تحائف کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ڈھیروں دعاؤں سے نواز کر یہ قافلہ بخیر و عافیت لوٹ گیا۔ 

ملک ارشاد سروری قادری کے پرُزور اصرار پر 24 نومبر 2025ء بروز سوموار سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے ان کے صاحبزادے کے دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ مجلسِ خلفا، انتظامیہ اور تحریک دعوتِ فقر کے کثیر ارکان اپنے مرشد کامل کے ہمراہ تھے۔ میرج ہال پہنچنے پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے پرُتپاک استقبال کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں شریک کثیر افراد نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور زندگی کے ایک نئے موڑ پر ان کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

5 دسمبر 2025ء بروز جمعتہ المبارک سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب کے بھانجے اور تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل کے ممبر محمد زکریا سروری قادری کی شادی کی پرُمسرت تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تحریک دعوتِ فقر کے دیگر ممبران بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی آمد پر آپ کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ سلطان العاشقین نے تقریب میں شریک ہو کر چار چاند لگا دیئے۔ کثیر افراد نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات کا شرف حاصل کر کے دست بوسی کی۔سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کے آن لائن سیشنز

مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کے باہمی رابطے کے لیے آن لائن سیشنز کیے گئے تاکہ تحریک دعوتِ فقر کے تمام امور بروقت زیرِغور لائے جائیں اور ان کی بروقت انجام دہی یقینی بنائی جائے۔ اسی سلسلہ میں مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کمیٹی کے چند آن لائن سیشنز ہوئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

11 نومبر بروز منگل مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آن لائن طلب کیا گیا جس میں تحریک دعوتِ فقر کے متفرق امور زیرِغور آئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اور تعلیماتِ فقر کے فروغ کے لیے مختلف پہلوئوں پر آرا پیش کی گئیں اور تمام ممبران کو بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 

اسی طرز پر 19 اور 24 نومبرکو بھی آن لائن سیشنز میں مختلف امور زیرِبحث لائے گئے اور مختلف آرا کے بعد ان کی تکمیل کے لیے حکمتِ عملی وضع کر دی گئی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں