report-urs-pak

رپورٹ عرس پاک– Report-Urs-Pak

Spread the love

Rate this post

رپورٹ محفل
عرس مبارک
سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی
زیرِ صدارت
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
15 اکتوبر 2017ء بروز اتوار

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت 15 اکتوبر 2017 ء بروز اتوار سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر و خانقاہ سلسلہ سروری قادری/ سلطان الفقر ہاؤس 4-5/A ۔ ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مریدین ، محبین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنے قلوب کو فیوض و برکات سے منور کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی خانقاہ آمد پر درودو سلام اور پھولوں کی پتیوں سے بھرپور استقبال کیا گیا۔
* نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر محمد راشد سروری قادری نے سرانجام دیئے۔ اور سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی ؒ کی ظاہری و باطنی حیاتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔
* محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک مع ترجمہ سے کیا گیا جس کی سعادت پروفیسر حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے حاصل کی۔
* محمد ساجد سروری قادری نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ’’وہ اپنی شان میں کونین کے سردار بیٹھے ہیں‘‘ سے حاضرینِ محفل کے دلوں کو گرمایا اور اس کے ساتھ ہی منقبت درشان سلطان التارکین ’’پیر عبداللہ دلبر میرا‘‘ کا نذرانہ پیش کیا۔
* محمد رمضان سروری قادری نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ’’تو کجا من کجا‘‘ اور ’’میری روح پئی ربّ ربّ کردی اے‘‘ کا نذرانہ خوبصورت انداز میں بارگاہِ رسالت میں پیش کیا۔
* مولانا محمد اسلم سروری قادری نے موضوع ’’شانِ فقیر‘‘ پر جامع تقریر کر کے حاضرینِ محفل کو فقیر کی شان سے آگاہ کیا جسے اہلِ مجلس نے پُرجوش نعروں کے ساتھ سراہا۔
* محمد راشد سروری قادری نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی نئی شائع کردہ کتب کا تعارف اہلِ محفل کو کروایا اور ان کتب کی اشاعت کے مقصد کو بیان کیا۔ان کتب میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کی دو تصانیف امیر الکونین اور قربِ دیدار کا اردو ترجمہ مع فارسی متن شامل ہیں۔ اس کے ساتھ حضور مرشد کریم کی شان میں تحریر کردہ کلام کو ’’کلام درشان سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان سیّد محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا جس میں مرزا سلیمان سروری قادری، محمد ساجد علی سروری قادری، احمد علی سروری قادری، ناصر حمید سروری قادری اور ظفر اقبال سروری قادری کے کلام کو شامل کیا گیا۔
عرس سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے بابرکت موقع پر خصوصی کتاب
Life History Of Sultan-ul-Tarikeen Hazrat Sakhi Sultan Syed Mohammad Abdullah Shah Madni Jilani Rehmat-ul-Allah Alayh
شائع کی گئی جس میں سیّد محمد عبداللہ شاہ ؒ کی حیاتِ مبارکہ کے تمام پہلوؤں اور مزار سے متعلق روایات اور حقائق کو پیش کیا گیا۔
* محمد ساجد سروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں عارفانہ کلام ’’میرا سجدہ ہو تیرے در کی خاک پر ساقی‘‘ اور ’’اللہ کا ہے مظہر اور نبیؐ کا نور‘‘ حاضرینِ محفل کی سماعتوں کی نذر کیا۔ اور محفل کے اختتام پر ابیاتِ باھوؒ کا نذرانہ پیش کیا۔
* مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ختم شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
* دعا کی سعادت مفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری نے حاصل کی۔
* آخر میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
* نمازِ ظہر باجماعت ادا کرنے کے بعد حاضرینِ محفل میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔
* قرب و دیدارِ الٰہی کے خواہش مند افراد نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور ذکر و تصور اسمِ h ذات حاصل کیا۔
* ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کے موقع پر مرشد پاک نے سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے محل پاک کی چادر مبارک اور تاج مبارک تحریک دعوتِ فقر کے لیے دل و جان سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ساتھیوں میں تقسیم کیں جن کی تفصیل اس طرح سے ہے:
تربت مبارک حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانیؒ کا تاج حضور مرشد کریم سلطان العاشقین نے اپنے دستِ مبارک سے ناصر مجید سروری قادری ڈسکہ (حال مقیم اسلام آباد) کو عطا کیا۔
خوبصورت نگینوں اور کلمہ طیبہ، اسمِ اللہ ذات اور اسمِ محمد سے مزین خوبصورت چادر موریشس سے تشریف لائے محمد جاوید سروری قادری کو عطا کی گئی۔
تربت مبارک کی ایک خوبصورت چادر بچیانہ منڈی کے محمد صدیق سروری قادری اور محمد رفیق سروری قادری کو اور ایک چادر لاہور کے محمد یعقوب سروری قادری کو عطا کی گئی۔
* لنگر کے بعد تمام آنے والے ساتھیوں نے حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلسلہ سروری قادری سے اپنی رہائش گاہ سلطان العاشقین ہاؤس کی طرف روانہ ہوئے۔
* سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے شائع کی جانے والی کتب اور پوسٹر کے لیے ہر بار کی طرح سٹال لگایا گیا جس میں تمام کتب اور حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کی تصاویر بھی دستیاب تھیں جسے آنے والے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں خریدا۔
* تحریک دعوتِ فقر (شعبہ خواتین) نے بھی عرس پاک کے موقعہ پر حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کی رہائش گاہ پر بی بی صاحبہ کی زیرِ صدارت محفل کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد میں پاکستان بھر سے شرکت کی۔ محفل پاک میں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا اور سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی شان میں منقبتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ محفل پاک کے بعد بہت سی خواتین نے بیعت اور بغیر بیعت کے اسم اللہ ذات حاصل کیا۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں