Alif

الف-Alif

Spread the love

Rate this post

الف

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ 

سلطان الفقر ‘ سیّد الکونین، سلطان العارفین‘ برہان الواصلین‘ حضرت سخی سلطان باھُوؒ فقیر مالک الملکی اور مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
’’میں کامل و مکمل و اکمل ونور الہدیٰ جامع مرشد ہوں اور مالک الملکی مرتبے کا جامع فقیر ہوں۔‘‘ (نور الہدیٰ کلاں)
فقرا میں ’’فقیر مالک الملکی‘‘ سب سے اعلیٰ مرتبہ ہے اور صاحبانِ تلقین و ارشاد میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سب سے آخری مرتبہ ہے اور انسانِ کامل کا یہ اعلیٰ ترین مرتبہ ہے اور یہ مرتبہ سب مراتب کا جامع ہے اس کے بعد کوئی مرتبہ نہیں ہے۔
آپ ؒ عارفین کے سلطان ہیں۔ آپ ؒ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ ؒ نے سلسلہ قادری کو سلسلہ سروری قادری کے نام سے منظم کیا اور اس کے لیے تاقیامت اپنی کتب کی صورت میں فکری اثاثہ مہیا کیا اور یوں حق تعالیٰ کے متلاشی طالبانِ مولیٰ کے لیے راہِ حق کو آسان سے آسان تر بنا دیا۔
فقیرِ ِ کامل کی زندگی اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر حجت ہوتی ہے۔ فقیر جہاں بھی زندگی گزارتا ہے جامع صفاتِ الٰہی ہونے کی وجہ سے نورِ حق سے معاشرے کو منور کرتا ہے۔ اسی طرح فقیرِ کامل کی خانقاہ حیات بخش مرکز ہوا کرتی ہے جہاں سے لوگوں کا تزکیۂ نفس اور تصفیۂ قلب ہوتا ہے اور علم و عرفان کی ندیاں معاشرے کو سیراب کرتی ہیں۔ انسان دنیا اور حُبِّ دنیا میں مبتلا ہو کر سینکڑوں حجابات میں غرق ہو کر حق تعالیٰ کے نور سے محروم ہو جاتا ہے۔ فقیرِ کامل کی خانقاہ اور حلقہ اُن کے زنگ آلودہ قلوب کو نورِ حق سے منور کرتا ہے اور اس طرح تزکیۂ نفس سے قربِ الٰہی نصیب ہوتا ہے۔ طالب اور سالک کی روح کی غذا فقیرِ کامل کی صحبت اور قرب ہوا کرتی ہے۔
انسانیت کے لیے فقیر مالک الملکی اور مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات بے مثل اور بے مثال ہیں۔ آپؒ تمام زندگی سفر اور سیاحت میں رہ کر لوگوں کے دِلوں کو معرفتِ حق تعالیٰ اور عشقِ الٰہی سے زندگی بخشتے رہے سفر کے دوران آپ نے جہاں بھی قیام فرمایا وہاں رشدو ہدایت کا مرکز قائم ہو گیا۔
آپؒ کے فیض کا سلسلہ وصال کے بعد بھی جاری چلا آ رہا ہے۔ آپؒ کا دربار مرکز تجلیاتِ الٰہی ہے۔ کتب، شاعری اور سلسلہ سروری قادری کی صورت میں آپ ؒ نے ایک عظیم ورثہ چھوڑا ہے جو قیامت تک طالبانِ حق کے لیے راہنمائی کا کام کرتا رہے گا۔
آج کے دور میں حضرت سخی سلطان باھُوؒ کا فیض مجددِ دین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صورت میں جاری ہے۔ آپ کی قائم کردہ تحریک دعوتِ فقر اور خانقاہ سلسلہ سروری قادری معرفتِ الٰہی اور اسم اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کے لیے ہمہ وقت رواں دواں ہے۔
(اقتباس از کتاب ’’سلطان باھُوؒ ‘‘ تصنیف سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس)


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں